Tag: azadi march

  • ترکی میں ’موڈیسٹ‘ فیشن ویک

    ترکی میں ’موڈیسٹ‘ فیشن ویک

    استنبول میں فیشن کی رنگینیاں عروج پر ہیں۔ انٹرنیشنل موڈیسٹ فیشن ویک میں خوبصورت اور حسین ملبوسات پیش کیے جا رہے ہیں۔

    ترکی کے فیشن ویک میں ہر سو رنگ ہی رنگ بکھر گئے۔

    tf-2

    tf-5

    استنبول کے تاریخی ریلوے اسٹیشن پر لوگوں کا ہجوم رہا جہاں ریلوے ٹریک کے ساتھ منفرد ملبوسات میں ماڈلز نے واک کی۔

    tf-3

    ترک ماڈلز نے ریمپ پر رنگ ہی رنگ بکھیر دیے۔

    tf-6

    فیشن ویک میں عروسی ملبوسات بھی پیش کیے گئے۔

    tf-4

    انٹرنیشنل موڈیسٹ فیشن ویک کا مقصد دنیا بھر کو اسلامی طرز کے فیشن سے روشناس کروانا تھا۔

  • حکومت تحریک انصاف کو ووٹرز بھی فراہم کرے،  حیدرعباس رضوی

    حکومت تحریک انصاف کو ووٹرز بھی فراہم کرے، حیدرعباس رضوی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کےرہنماءحیدرعباس رضوی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف جوزبان استعمال کی گئی اس پرعدالت جائیں گے، این اے 246سے ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے الزامات کے جواب میں ایم کیو ایم کی جانب سے این اے 246 کے امید وار کنور نوید جمیل اور فیصل سبزواری کے ہمراہ سینئر رہنماء حیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نے کہا کہ مخالفین الیکشن سے فرار کی راہ تلاش کر رہے ہیں۔

    حیدر عباس رضوی نے کہا کہ پی ٹی آئی میدان سے کو بھاگنےنہیں دیں گے انہوں نے فیصل واوڈا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی جماعت کو برساتی مینڈک قراردے دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو حلقے سے پولنگ ایجنٹ بھی نہیں مل رہے ووٹر کہاں سے لائے گی حکومت پی ٹی آئی کو سیکورٹی کے ساتھ ووٹربھی فراہم کرے۔

    حلقہ این اے 246 کے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف منفی پروپیگنڈا کرکے انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کے دعوے پربھی غورکررہے ہیں۔

    اس موقع پر فیصل سبزواری نے کہا کہ گالیاں دینا بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، بینک ڈیفالٹرگاڑیوں میں بیٹھ کرتبدیلی کانعرہ لگایا جارہا ہے۔

    ایم کیوایم کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کوبھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    پارٹی کی جانب سے پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کریم آباد حملے میں ایم کیوایم کے ملوث ہونے کے الزامات کو بھی بے بنیاد قراردےدیا۔

  • نوازشریف نےجوملک کاحال کیا وہی کرکٹ کا کردیا، عمران خان

    نوازشریف نےجوملک کاحال کیا وہی کرکٹ کا کردیا، عمران خان

    اسلام آباد: گرین شرٹس کی مایوس کن پرفارمنس پر سابق کپتان عمران خان پھٹ پڑے، قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار نواز شریف اور نجم سیٹھی کو قرار دے دیا۔

    ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو قصور وار ٹہرادیا، عمران نے نواز شریف کو باؤنسر کراتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے ملک کا جو حال کیا وہی کرکٹ کا حال ہوگیاہے ۔

    سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کی بدترین کارکردگی کا ذمہ دار سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو قرار دے دیا، عمران خان کہتے ہیں نجم سیٹھی کو غیر قانونی طور پر تعینات کرکے پی سی بی کا سربراہ بنایا گیا۔

    سابق کپتان شجرکاری مہم میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر افسردہ نظر آئے، عمران خان سے ٹیم کی ہار کے بارے میں سوال کیا تو عمران خان نے کہا کرکٹ کے متعلق بات کر کے مجھے دکھی نہ کریں۔

  • شیریں مزاری نے الطاف حسین کی معذرت قبول کرلی

    شیریں مزاری نے الطاف حسین کی معذرت قبول کرلی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنماشیریں مزاری نے الطاف حسین کی معذرت قبول کرلی۔

    سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئےاے آروائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

    تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے قائد ایم کیوایم کی معذرت کھلے دل سے تسلیم کرلی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے معذرت تو قبول کی لیکن ساتھ ہی آئندہ کیلئے بھی سخت رد عمل سے خبردار کردیا۔

    عمران خان پرالزامات سے متعلق شریں مزاری نے کہا اس معاملے پرفیصلہ ہوناباقی ہے۔

    برطانیہ کولکھے گئےایم کیوایم مخالف خط پرشیریں مزاری نے بتایا مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

  • عمران خان سعودی عرب میں طاہر القادری سےنہیں ملیں گے، پی ٹی آئی

    عمران خان سعودی عرب میں طاہر القادری سےنہیں ملیں گے، پی ٹی آئی

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے سعودی عرب میں عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی۔

    پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ صرف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔

     ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو معلوم تک نہیں کہ طاہر القادر ی سعودی عرب آرہے ہیں، شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سعودی عرب میں طاہر القادر ی سے کوئی ملاقات نہیں ہو گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری پیر کے روز سے مدینہ منورہ میں موجود ہیں،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنی نئی دلہن ریحام خان کے ہمراہ آج عمرہ کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔
    ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • عمران خان نے دھرنے کے نام پر ملک کیخلاف سازش کی ہے، رانا ثناءاللہ

    عمران خان نے دھرنے کے نام پر ملک کیخلاف سازش کی ہے، رانا ثناءاللہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہناہے کہ عمران خان نے دھرنے کے نام پر ملک کےخلاف سازش کی ہے۔

    لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد واقعہ کی فوٹیج تمام چینلزپرموجود ہے فائرنگ کا ملزم بھی گرفتار ہوچکا ہے‘ اب کس بات کا شورہے؟ ملزم کو ن لیگی کارکن ثابت کرنے کی ناکام کوشش پر پی ٹی آئی معافی مانگے۔

     انہوں نے کہا کہ عمران خان شاید اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اس لئے من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نےرانا ثنااللہ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گفتگو سے لگتا ہے کہ وہ فیصل آباد سانحے میں ملوث تھے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے باعث ان کی وزارت بھی واپس لی گئی۔

     شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف رانا ثناءاللہ کو ان کےمنطقی انجام تک پہنچائے گی اوروہ جلد ہی خود کو سلاخوں کے پیچھے پائیں گے۔

  • دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    لندن :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاورپاکستان کےلیےاندوہناک حادثہ تھا، بھارت میں ایسے بہت کام ہورہےہیں جوہمارےعلم میں ہیں۔

    جنرل راحیل شریف کے دورہ برطانیہ کے موقع پرلندن میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے جس کے دوران اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئیں۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کےباعث مغربی سرحد پرمسائل ہورہے ہیں،پاکستان نےاب تک صبرسےکام لیا ہے لیکن بھارت ہمارےصبرکےجواب میں بےبنیادالزامات لگارہاہے۔

     عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کےتعلقات بہتربنانےکیلئےوزیراعظم نے نریندر مودی سےملاقات میں ڈائرکٹر جنرل کی سطح پر مذاکرات کی تجویز دی تھی ،جس کے بعدمذاکرات میں پیشرفت ہوئی لیکن بھارتی جارحیت اپنی جگہ برقرار ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ امن وامان قائم کرنےکیلئےفریقین کوکام کرناہوگا، بھارت میں ایسی بہت کام ہورہےہیں جوہمارےعلم میں ہیں۔

    عاصم سلیم باجوہ بھارت اورپاکستان کےدرمیان کشمیرکامسئلہ اہم ہے، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور،عالمی برادری کی ہمدردی کےشکرگزارہیں، دہشت گردوں سےمذاکرات بھی ہوئےلیکن کوئی فائدہ ہونے بجائے انہوں نےحملے کئے،دہشتگردوں نےجنوبی وزیرستان میں خفیہ ٹھکانےبنارکھےتھے،دہشتگرد فورسزپرحملہ کرکےافغانستان فرارہوتےتھے، دہشت گردوں کی کمرتوڑدی،فنڈنگ روکنالازمی ہے۔

  • عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا، شیخ رشید

    عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا، شیخ رشید

    اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا،بال حکومت کے کورٹ میں ہونے کے باعث وزیر اعظم نواز شریف پر اخلاقی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

    بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت میں عمران خان نے اپنی تحریک جاری نہ رکھ کر درست فیصلہ کیا،حالات کا تقاضہ تھا کہ سیاست کی بجائے قومی یک جہتی کو فروغ دیا جائے، انہوں کے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق بال اب حکومت کے کورٹ میں جس کے باعث عدالتی کمیشن کے قیام تک نو از شریف پر اخلاقی دباؤ بنا رہے گا۔

    ایکشن پلان کمیٹی برائے انسداد دہشت گردی میں مدعو نہ کئے جانے پر شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف چھوٹی سوچ کے مالک ہیں ان کے ہوتے ہوئے قومی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں مدعو کئے جانے کی امید نہیں،سیاست کا وقت نہیں ہے قوم ایک اور نیک ہو کر دہشت گردوں کو شکست دے۔

  • پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ، سانحہ پشاورکےخلاف قرارداد منظور

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ، سانحہ پشاورکےخلاف قرارداد منظور

    اسلام آباد : عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    عمران خان کی زیر صدرارت پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سانحہ پشاور کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی اور سانحہ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کی گئی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی طالبان سمیت تمام دہشتگردوں کی شدید مذمت کرتی ہے،شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن جلدقائم ہونےکی توقع ہے، شیریں مزاری نے کہا کہ کورکمیٹی کے اجلاس میں آئی ڈی پیز اور دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • نواز شریف کا دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم

    نواز شریف کا دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان کےدھرناختم کرنےکےاعلان کاخیرمقدم کیا ہے ، کہتے ہیں عمران خان نےملکی حالات کے پیش نظربروقت فیصلہ کیا۔

    عمران خان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کپتان نے فیصلہ ملک کے حالات کی وجہ سے بروقت کیا، جس سے دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے میں مدد ملے گی، انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا اور باہمی مشاورت سےانھیں دورکیا جائے گا۔

    وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سب کا ہے اور اتحاد کی قوت سے ہی ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باہمی اتحاد کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے اسے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔