Tag: azadi march

  • ملکی ترقی کیلئے یکساں نظامِ تعلیم ضروری ہے، عمران خان

    ملکی ترقی کیلئے یکساں نظامِ تعلیم ضروری ہے، عمران خان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک یکساں نظامِ تعلیم نہیں ہوگا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا،عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا۔ظلم ہوگا تو انتشار بھی ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت آٹھ لاکھ بچے انگلش میڈیم اسکول، چالیس لاکھ بچے دینی مدارس اورتین کروڑ بچے اردو میڈیم اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان جاتا ہے،نمل یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنے گی، ہم صرف پالیسی بناتے ہیں نمل یونیورسٹی کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے۔

    عمران خان نے کہا کہ تجزیہ ٹھیک نہ ہو تو انسان غلط سمت کی جانب چلا جاتا ہے،اور کامیابی کیلئے کشتیاں جلا کرجاناچاہیئے۔

  • پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں بجلی جان بوجھ کربند کی گئی، شاہ محمود

    پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں بجلی جان بوجھ کربند کی گئی، شاہ محمود

    پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں بجلی کےبدترین بریک ڈاؤن کو تحریک انصاف نے سیاسی چال بازی قراردے دیا۔ شاہ محمود قریشی کہتےہیں بجلی جان بوجھ کربند کی گئی جبکہ کارکن کہتےہیں کہ کپتان کی تقریرسننےسےمحروم کردیا گیا۔

    لاہور،اسلام آباد اورپشاور سمیت پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کوپی ٹی آئی نےسازش قراردےدیا۔

    پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بھی کپتان کےمتوالوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے جان بوجھ کربجلی بند کی تاکہ وہ عمران خان کی تقریرنہ سن سکیں۔

    تحریک انصاف کا دعوٰی ہے کہ کراچی میں کامیاب دھرنےپرحکومت بوکھلا گئی وہ نہیں چاہتی کہ باقی ملک کےلوگ جان سکیں کہ پارٹی کراچی میں کتنی مقبول ہے اس لئےجان بوجھ کربجلی بند کی گئی، دوسری جانب حکومت کادعوٰی ہےکہ بجلی فنی خرابی کی وجہ سے بند ہوئی۔

  • نوازشریف پرمزید دباؤ ڈالیں گے، عمران خان

    نوازشریف پرمزید دباؤ ڈالیں گے، عمران خان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو ایک دن زحمت اٹھانا پڑی اس کا ہمیں احساس ہے لیکن یہ ایک دن نیا پاکستان بنائے گا۔

    عمران خان اپنے پلان سی کے مطابق شاہراہ فیصل پرمرکزی دھرنے سے خطاب کررہے تھے اور انہوں کہا کہ آزادی کے لئے قربانی دینا پڑتی ہے کراچی والوں کو شکرگزار ہوں اب ہم نواز شریف پر مزید دباؤ ڈالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مجرموں کو سزائیں دلوائیں گے۔انتخابات 2013 کی جودیشل کمیشن سے انکوائری کرائی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران میٹرو بس اورموٹر وے نہیں بناتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلا معرکہ لاہورمیں ہوگا 15 تاریخ کو لاہوربند کراؤں گا لاہور کے عوام بھی کراچی والوں کی طرح تیار رہیں گے۔

    عمران خان احتجاج کے شرکاء سے مختصر خطاب کرکے اسلام آباد کے لئے واپس روانہ ہوگئے۔

  • ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہورہا ہے، مصدق ملک

    ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہورہا ہے، مصدق ملک

    اسلام آباد: ترجمان وزیر اعظم ہاوس مصدق ملک نے کہا کہ قوم کو جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خو شخبری دیں گے انہوں نے پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکراتی عمل کے دوبا رہ شروع ہو نے کو جمہوریت کی مضبو طی سے تعبیر کیا۔

    وزیر اعظم ہا وس کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کامذاکرات کوخوش آئندقراردینےکاخیرمقدم کرتےہیں حکومت مذاکراتی عمل کو آگے بڑھا نے میں سنجیدہ ہے اور مذاکرات سے ہی جمہوریت مستحکم ہوگی، تا ہم انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف سےمذاکرات غیرمشروط ہوں گے۔

    وزیراعظم آپریشن ضرب عضب کے با رے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کامیابی سے آگے بڑھتے ہو ئے آخری مراحل میں داخل ہورہا ہے،نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کامرحلہ جلد شروع ہوگاہم متاثرین کوواپسی پراپنےعلاقوں میں بہترسہولتیں فراہم کریں گے،متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں سےمتعلق موثر پروگرام مرتب کیا گیا ہے قبائلی علاقوں میں واپس جانے والوں کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم کی نااہلی کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو انہوں سچائی کی جیت قرار دیا مصدق ملک جو نگران وفاقی وزیر بجلی بھی رہے ہیں بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے نوید دی، ترجمان وزیر اعظم ہاوس نے قطر و دیگر ممالک کی پاکستان میں سرما یہ کاری کا بھی عندیہ دیا۔

  • جونظام سےمطمئن نہیں وہ باہرنکلے،عمران خان کااعلان

    جونظام سےمطمئن نہیں وہ باہرنکلے،عمران خان کااعلان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ قربانی کے بغیرآزادی ممکن نہیں ،کراچی پہنچ رہا ہوں ،شہر کو بند کریں گے۔

    دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ تبدیلی کیلئے نکلے ہیں۔ کراچی میں کسی کو زبردستی دکانیں بند کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ جو موجودہ نظام سے مطمئن ہیں وہ اپنے کاروبار کُھلے رکھیں لیکن جو تبدیلی چاہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کا ساتھ دیں، کپتان نے کہا کہ شیریں مزاری کل پُرتشدد واقعات اور فائرنگ کے اہم کردار بے نقاب کریں گی۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے گلو بٹ کہا کرتے تھے کہ تحریک انصاف والے تو ’برگر‘ ہیں، خود ہی تک ہار کر چلے جائیں گے، آج آ کر دیکھ لیں ہم نے گرمی اور سردی دونوں کا سامنا کر لیا ہے اور اپنے حقوق کیلئے ثابت قدم کھڑے ہیں۔

    عمران خان نے بتایا کہ جب پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں دھرنے دینے کا فیصلہ کیا جا رہا تھا تب معلوم ہوتا کہ 4ماہ تک بیٹھنا ہو گا تو شاید کوئی میرا ساتھ نہ دیتا اور مجھے اکیلے ہی اس مشن پر نکلنا پڑتا۔

  • تحریک ِ انصاف کا اصل جھگڑا کسی اور سے ہے، قائم علی شاہ

    تحریک ِ انصاف کا اصل جھگڑا کسی اور سے ہے، قائم علی شاہ

    کراچی: وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ان کا اصل جھگڑا کسی اور سے ہے۔

    جمعرات کی شام کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم اسے احسن طریقے سے پورا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماء کراچی آئیں ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی ساتھ ہی ساتھ شہرمیں جس مقام پر بھی دھرنے ہوں گے انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج ہمارے خلاف نہیں ان کا اصل جھگڑا کسی اور جماعت سے ہے، پر امن احتجاج کرنا تحریکِ انصاف کا حق ہے اور سندھ حکومت اس میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے آج وفاقی ِ وزیرِداخلہ چوہدری نثار احمد خان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھاجس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے جمعہ 12 دمبر کو کراچی میں 24 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کررکھا ہے۔

  • حکومت ٹائم فریم میں نتیجہ خیز مذاکرات کرے، عمران خان

    حکومت ٹائم فریم میں نتیجہ خیز مذاکرات کرے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان کہتے ہیں اگر وزیراعظم بننا ہوتا تو واشنگٹن کا طواف کرتا،حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، لیکن بات چیت مخصوص وقت کے اندر ہونی چاہیئے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب کے دوران عمران خان نے ملک کے انتخابی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں مینڈیٹ کا قتل ہوا، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن بات چیت مخصوص وقت کے اندر مکمل ہونی چاہئے،عمران خان کا کہنا تھاجہاں جمہوریت ہوگی وہاں خوشحالی ہوگی وزیراعظم بننا ہوتا تو امریکاکادورہ کرتا۔

    عمران خان نےکہاکہ الیکشن سے پہلے رول آف لاء کا ہونا ضروری ہے، ورنہ جرائم پیشہ طبقہ اوپر آجاتا ہے، انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں نے تسلیم کیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، ہم نے توصرف چار حلقوں میں تحقیقات کامطالبہ کیا ہے، انہوں نےکہاکہ نواز شریف کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے۔  فیصل آباد میں ہمارے کارکن کو ہی مار کر ہمارے اوپر مقدمات درج کر لئے گئے۔

  • جوڈیشل کمیشن بیٹھاتوشہروں میں احتجاج ختم کردینگے، عمران خان کا جواب

    جوڈیشل کمیشن بیٹھاتوشہروں میں احتجاج ختم کردینگے، عمران خان کا جواب

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ جس دن حکومت جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لائے گی دھرنا اور احتجاج ختم کردینگے۔

     دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے غیرمشروط مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، اگرحکومت مذاکرات چاہتی ہے تو تیار ہیں، لیکن مذاکرت وہیں سے شروع ہونگے جہاں پر رکے تھے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں احتجاج پُرامن ہوگا، اگر کراچی والے سمجھتے ہیں کہ نظام ٹھیک ہے تو کاروبارکھلارکھیں، کسی کو زبردستی دکان اور کاروبار بند کرنے کا نہیں کہیں گے۔

     عمران خان کہنا تھا کہ اگر حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو کراچی کے جلسے سے پہلے جوڈیشل کمیشن بنادے تو شہر شہر احتجاج اور دھرنے ختم کردینگے۔

    عمران خان کہنا تھا کہ نئے الیکشن کمیشن پر ان کو مکمل اعتماد ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ میں شہروں کو بند نہیں کرنا چاہتا۔ جوڈیشل کمشن بیٹھنے پر شہروں میں اپنا احتجاج ختم کر دینگے،جوڈیشل کمشن 24 گھنٹوں میں تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ حکومت سنجیدہ ہے تو کراچی جلسے سے پہلے جوڈیشل کمشن بٹھا دے۔ جس دن جوڈیشل کمشن بیٹھ گیا اس دن ہمارا احتجاج ختم ہوجائے گا۔

  • مسائل بڑھے تو حکمرانوں کو مشکل ہوجائے گی،عمران خان

    مسائل بڑھے تو حکمرانوں کو مشکل ہوجائے گی،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہےکہ وہ بالکل نہیں چاہتے کہ شہروں کو بند کیا جائے، بنی گالا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلے بڑھیں گے تو حکومت کیلئے حکومت چلانا مشکل ہو جائیگا،عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار ہے، خدشہ ہےاسے مار دیاجائےگا۔

    حکومت سے مشروط مذاکرات نہیں کریں گے، سیالکوٹ میں ایم کیوایم  کے کارکن باؤانوار کے قتل کی پرزورمذمت کرتے ہیں،  عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پرلاشوں کی سیاست کا الزام لگانے والے جمہوریت سے نابلد ہیں اور وہ بد عنوان لوگ ہیں،دھرنوں اور مظاہروں میں ہمارے کارکنان پر فائرنگ کی گئی۔

    عمران خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں لیکن اس کے سد باب کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھا رہا، انہوں نے اے این پی کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہمارا مینڈیٹ بے شک تسلیم نہ کریں، جب چاہیں کوئی بھی حلقہ کھلوا کر ووٹوں کی گنتی کرالیں ہم ہر طرح سے تیار ہیں۔،

  • حکومت دبائو کےعلاوہ کوئی زبان نہیں جانتی، شیریں مزاری

    حکومت دبائو کےعلاوہ کوئی زبان نہیں جانتی، شیریں مزاری

    اسلام آباد: شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت دبائو کےعلاوہ کوئی زبان نہیں جانتی،رانا ثنا اللہ کابیان جھوٹ ہے،حق نواز کے قاتل کی گرفتاری حکومت کی ذمہ د اری ہے۔

    تحریک انصاف کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مذاکرات وہیں سے شروع کئے جائیں گے جہاں سے منقطع ہوئے تھے ،انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والے کی تصاویر موجود ہیں قاتل پکڑنا حکومت کا کام ہے،شیریں مزاری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ قوم کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائے، اس سے قبل پی ٹی آئی کور کمیٹی کےا رکان کی اکثریت نے موجودہ حالات میں حکومت سے مذاکرات کو مشکل قرار دیا تھا ، اجلاس میں میں گزشتہ روز فیصل آباد میں ہونےوالے واقعے کی مذمت اور مقتول کارکن حق نوا زکیلئے دعا کرائی گئی،شاہ محمود قریشی نےکور کمیٹی کو الیکشن کمشنر سے ہونے والے ملاقات پر بریفنگ دی،ملاقات میں اس عمر، اور شیریں مزاری نے بھی شرکت کی تھی۔