Tag: azadi march

  • لاہور بند ہوگا تو پتہ چلے گا دھاندلی کہاں ہوئی، عمران خان

    لاہور بند ہوگا تو پتہ چلے گا دھاندلی کہاں ہوئی، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب لاہوربند ہوگا تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ دھاندلی کہاں ہوئی۔

    ان کا کہنا تھاکہ اگرپاکستان میں جمہوریت ہے تو پرامن احتجاج کرنا ہرشہری کا حق ہے یہ بات حکومت کو سمجھنا ہوگی۔

    اگر کسی کو حق نا ملے اور وہ نواز شریف جیسے طاقتور کے سامنے احتجاج کرے تو طاقتور کو کبھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ احتجاج کرنے والے پرطاقت کا استعمال کرے۔

    پاکستان میں عوام ایک معمولی تھانے دارکے خلاف بھی آوازنہیں اٹھا سکتے کیونکہ انہیں خود نہیں معلوم کہ ان کو قانون میں کیا حقوق حاصل ہیں، انہوں عوام سے کہا کہ اب یہ ناانصافی برداشت نہیں کرنی ہے۔

    انہوں نے حکمرانوں کو خبردارکیا کہ ایاز صادق سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ سپریم کورٹ میں دھاندلی نہیں چلے گی۔

    انہوں نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو چیلنج کیا کہ خیبر پختونخواہ کے کسی حلقے میں تحقیق کرالیں ہم ہرحلقہ کھولنے کے لئے تیارہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 15 دسمبر کو جب لاہوربند ہوگا تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ دھاندلی کہاں ہوئی ہے۔

  • حق نواز کی شہادت کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، عمران خان

    حق نواز کی شہادت کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، عمران خان

    فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے احتجاجی جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ظلم کی سیاست کی ہے اور پولیس کا غلط استعمال کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حق نواز کی شہادت کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اس کی قربانی سے نیا پاکستان بنے گا۔

    نہوں نے کہا کہ آج این اے 122 سے خوشخبری ملی ہے جلد پوری قوم خوشخبری سنے گی۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں قتل ِ عام کیا ، اسلام آباد میں سینکڑوں لوگوں کو اسپتال پہنچایا اورجہلم میں ہم پر فائرنگ کرائی اور آج اپنے گلو بٹ کارکنوں پرچھوڑدئے۔

    انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ پولیس کی موجودگی میں گولی چلی انشااللہ ملک کو ان ظالموں سے نجات دلائیں گے۔

    انہوں کہا کہ لاہور جانے کے انتظامات کررہے ہیں اور کراچی بھی جائیں گے، عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک دم ہے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ کل یومِ سوگ منایا جائے گا اور ملک بھر میں کارکنوں کی غائبانہ نمازِجنازہ ادا کی جائے گی۔

    انہوں نے فیصل آباد کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کھل کر تحریکِ انصاف کے موٗقف کی حمایت کی۔

    جلسے سے مختصر خطاب کرنے کے بعد تحریکِ انصاف کے قائد زخمیوں کی عیادت کے لئےاسپتال روانہ ہوگئے۔


    Haq Nawaz blood will not go in vain by arynews

  • حکومت کو گھر چلے جانا چاہئے، عارف علوی

    حکومت کو گھر چلے جانا چاہئے، عارف علوی

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عارف علوی کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عدم استحکام کا شکار ہے لہذا اسے گھر چلے جانا چاہئیے اور تحریک ِ انصاف اس مطالبے پر قائم رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے گلوبٹ چار دن سے آج بد امنی پھیلانے کے لئے تیاری کررہے تھے اور آج انہوں نے طاقت کا مظاہرہ کیا لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

    عارف علوی نے بتایا کہ جس شخص کی فائرنگ سے کارکن جاں بحق ہوئے اسے پولیس نے گھیرا لیکن رانا ثنا اللہ اسے اپنے ساتھ لے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں مدعا اٹھائیں گے کہ جب تک کارکنوں کے قاتل گرفتار نہیں ہوجاتے حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جائیں۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ پرویزرشید کہتے ہیں کہ تحریکِ انصاف لاشوں کی سیاست کرتی ہے لاشیں تو مسلم لیگ ن خود ہمارے کارکنوں کی گراتی ہے۔

  • حیدرآباد: مسلم لیگ ن کے کارکن پی ٹی آئی کے کارکنوں پرٹوٹ پڑے

    حیدرآباد: مسلم لیگ ن کے کارکن پی ٹی آئی کے کارکنوں پرٹوٹ پڑے

    حیدرآباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی تقریب کے دوران مقامی ہال کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ اور گونواز گو کے نعرے، لیگی کارکنان مظاہرہ کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان پرٹوٹ پڑے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    حیدرآباد میں ریڈیو پاکستان کے نزدیک مسلم لیگ ن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیاتھاجس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء اسماعیل راہو اور شاہ محمد شاہ سمیت دیگر رہنماء وکارکنان موجود تھے، تقریب کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان مقامی ہال سے ملحقہ شاہراہ میراں محمد شاہ پراحتجاجی مظاہرہ کیا اور گونواز گو کے نعرے لگائے۔

    ابھی یہ نعرے بازی جاری تھی کہ پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں لیگی کارکنان نے ڈنڈوں سے پی ٹی آئی کے کارکنان پرحملہ کردیااور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث پی ٹی آئی کے کارکنان بھاگنے پرمجبورہوگئے اورلیگی کارکنان نے بھاگتے ہوئے ان کا تعاقب بھی کیا، اس دوران ایک بزرگ کارکن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر مستنصر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے کارکنان پرامن طور پر شاہراہ میراں محمد شاہ پر احتجاج کررہے تھے کہ ن لیگ کے گلو بٹوں نے پولیس کی موجودگی میں حملہ کرکے ان کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایااور پولیس خاموش کھڑی ساری صورتحال دیکھتی رہی۔

    دوسری جانب واقعہ کے بعد شاہراہ میراں محمد شاہ پرصورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی اورواقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان پریس کلب کے سامنے جمع ہوگئے، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے متاثرین الیاس آباد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

  • حکومت جوڈیشل کمیشن سےپیچھے ہٹ گئی ،عمران خان کا انکشاف

    حکومت جوڈیشل کمیشن سےپیچھے ہٹ گئی ،عمران خان کا انکشاف

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی بندر بانٹ کرنے والوں نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے،اب احتساب نہ کیا گیا تو اگلے الیکشن میں دھاندلی کا مقابلہ ہو گا۔

    اسلام آباد میں جنوبی پنجاب سے تین سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا پہیہ جام کا مقصد لوگوں کو تکلیف میں ڈالنا ہرگز نہیں،عوام کے بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں ،کسی کو زبردستی مجبور نہیں کریں گے جسے مناسب لگے وہ پہیہ جام میں ساتھ دے ۔کنٹینر پر مضبوط اپوزیشن نہ کرتے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کبھی کم نہ ہوتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی چالیس فیصد تک کمی لائے۔

    اس موقع پر عمران خان نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ حکومت کے ساتھ جے آئی ٹی کے قیام سمیت جو معاملات طے پا چکے تھے ان سے آگے بڑھیں گے،حکومت سنجیدہ ہے تو ٹرم آف ریفرنسز طے کرے،مذاکرات میں شاہ محمود قریشی کو مکمل با اختیار بنایا ہے یہ تاثر غلط ہے کہ عمران خان مذاکرات میں اپنی مرضی چاہتے ہیں۔

    استعفوں کی واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے بتایاکہ قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفی دے چکے ہیں، تحقیقات میں دھاندلی ثابت نہ ہوئی تب بھی اسمبلیوں میں واپس نہیں جائیں گے،چیف الیکشن کمیشنر کی تعیناتی پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سردار رضا کی تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں مگر الیکشن کمیشن کی خود مختاری کے لئے ضروری ہے کہ چاروں صوبائی ممبران بھی استعفی دیں۔

  • تحریک انصاف کا کل ہر حال میں پلان سی پر عمل در آمد کااعلان

    تحریک انصاف کا کل ہر حال میں پلان سی پر عمل در آمد کااعلان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کل فیصل آباد میں احتجاج کرےگی، مذاکرات شروع بھی ہوئےتواحتجاج جاری رہےگا۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کا کل ہر حال میں پلان سی پر عمل در آمد کرےگی، تحریک انصاف کی تحریک پر امن ہے کل ہر صورت احتجاج ہو گا، ان کے بقول مذاکرات سے متعلق حکومتی سنجیدگی بھی سوالیہ نشان ہےاورمذاکرات شروع بھی ہوئے تو احتجاج جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ دباؤ نہ ہو تو حکومت اپنی ہی بات سے مکر جاتی ہے۔

  • تحریک انصاف سےمذاکرات: وزیرِ اعظم نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    تحریک انصاف سےمذاکرات: وزیرِ اعظم نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سےمذاکرات کے حوالے سے کل وزیراعظم ہاؤس میں مشارتی اجلاس طلب کرلیا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیراسحاق ڈار،چوہدری نثار پرویز رشید ، احسن اقبال اور خواجہ آصف شریک ہوں گے، اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ متوقع مذاکرات کے ایجنڈے پر مشاورت کی جائے گی۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ایک دو روز میں باضابطہ مذاکرات کا دوبارہ آغازہوگا۔

    واضح رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان پہلے بھی مذاکرات کا ایک طویل دور ہوچکا ہے جو کہ بغیر کسی منطقی انجام پر پہنچے اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

  • مذاکرات وہیں سے شروع ہوں جہاں سے ختم ہوئے تھے، عمران خان

    مذاکرات وہیں سے شروع ہوں جہاں سے ختم ہوئے تھے، عمران خان

    لاہور: تحریک ِانصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو بات چیت وہیں سے شروع کرے جہاں ختم ہوئی تھی جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ملکی معیشت درست چل رہی ہے وہ احتجاج میں شامل نہ ہوں، معاشی بدحالی کے حوالے سے حکومت اور اسحاق ڈار کے مؤقف میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

    لاہور میں سنیئر صحافیوں اورتاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں تمام باتیں طے ہو چکی تھیں، نواز شریف کا استعفٰی نہیں مانگتے لیکن انتخابی دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیئےمذاکرات وہیں سے شروع کئے جائیں جہاں ختم ہوئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو زبردستی دکانیں بند کرنے کیلئے نہیں کہہ رہے، پیر کے روز فیصل آباد کی تاجر برادری، ٹرانسپورٹرز اور ڈسٹرکٹ بار تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہو گی جو لوگ سمجھتے ہیں کہ حکومت درست سمت میں جا رہی ہے وہ ہمارے احتجاج میں شریک نہ ہوں۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ دھرنوں کے معیشت پر اثرات کے حوالے سے حکومت اور اسحاق ڈار کے مؤقف میں زمین آسمان کا فرق ہے، وزیر خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو یقین دلایا تھا کہ گذشتہ 3 میں معاشی حالت میں بہتری آئی ہے جبکہ حکومت اس کے برعکس باتیں کر رہی ہے۔

    عمران خان نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ انہیں فخرالدین جی ابراہیم کی ذات پربھی مکمل اعتماد تھا مگر ان کے نیچے صوبائی الیکشن کمشنروں نے معاملات کو خراب کیا، جسٹس سردار رضا اچھی شہرت کے حامل ہیں اور وہ ان سے بہتری کی توقع رکھتے ہیں۔

  • اٹھارہ دسمبرکوپلان ڈی کا اعلان ہوگا، عمران خان

    اٹھارہ دسمبرکوپلان ڈی کا اعلان ہوگا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں اے آر وائی نیوز کے رپورٹرز ریلوے کی اسمگلنگ کوسامنے لائے،انھیں ایوارڈ کے بجائے سزا دی گئی۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خا ن نے آج  آزادی دھرنے سے خطاب کر تے ہو ئے اس عزم کا پھر اعا دہ کیاہے کہ وہ انصاف کے حصول اور الیکشن میں دھا ندلی ثا بت ہو نے تک جدو جہد جا ری رکھیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے بھی عوامی مینڈیٹ چوری کیا ان کو نہیں چھوڑوں گا، پلان سی مکمل ہونےکےبعد پلان ڈی اٹھارہ دسمبرکوبتاؤں گا،انصاف ملنےتک آزادی دھرنا جاری رہے گا،عمران خان نے کہاکہ میاں صاحب آپ کےلیےحکومت چلانا مشکل ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہاکہ پیرکوفیصل آباد جارہا ہوں،عوام تبدیلی چاہتے ہیں تومیرے ساتھ سڑکوں پرنکلیں اورفیصل آباد بند کریں،جو سمجھتے ہیں کہ ملک میں سب اچھا ہے وہ باہر نہ نکلیں۔عمران خان کاکہناتھا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے کوتسلیم کروں گا، دھاندلی ثابت ہونے پرنوازشریف کواستعفیٰ دیناہوگا، عمران خان نے ایک بارپھرواضح کیاکہ وہ پلان سی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ، اٹھارہ دسمبرکوملک گیراحتجاج کے بعد پلان ڈی کااعلان کیاجائے گا۔

  • نوازشریف پرامن احتجاج کوپرامن رہنےدو، عمران خان

    نوازشریف پرامن احتجاج کوپرامن رہنےدو، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کااحتجاج پرامن ہوگا،طاقت کااستعمال ہوا تونقصان حکومت کاہوگا۔

    ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج فیصل آباد کے نوجوانوں سے احتجاج کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی، سارے لوگ بہت پر جوش ہیں اور اس قوم کا ووٹ چوری ہونے کے خلاف ریکارڈ احتجاج کیا جائے گا مگر ہم کسی کو بھی اپنے احتجاج میں شامل کرنے کیلئے مجبور نہیں کریں گے، جس کا خیال ہے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی وہ ہمارے احتجاج کے باوجود اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ  ہمارے اوپر پتھراؤ کيا گيا مگر ہم پُرامن رہے، ہم سرکاری عمارتوں ميں گھس سکتے تھے مگر ایسا نہیں کیا، مياں صاحب! پُرامن احتجاج کو پُرامن رہنے دينا، حکمران دھاندلی پر غیرجانبدار انکوائری نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تیل کی مصنوعات میں حکومت کی جانب سے جو کمی ہوئی ہے وہ ہمارے دھرنے کے سبب ہے، تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی کی قیمت کے مطابق ابھی اور کمی کی جانی چاہئے اور اس کے علاوہ بجلی کی قیمتوں میں بھی کم از کم 15 فیصد کمی کی جانی چاہئے۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت نے حق نہیں دیا اس لئے پیر سے احتجاج کا تیسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں۔ شٹر ڈاؤن نہیں کرائیں گے۔ تاجر برادری پریشان نہ ہو۔ فیصل آباد کے لوگ اگر سمجھتے ہیں کہ حالات اچھے ہیں تو بے شک وہ گھروں سے نہ نکلیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔