Tag: azadi march

  • وزیرا علیٰ سندھ کے حلقہ کے 13 ہزار ووٹ جعلی نکلے ، الیکشن کمیشن

    وزیرا علیٰ سندھ کے حلقہ کے 13 ہزار ووٹ جعلی نکلے ، الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے حلقہ انتخاب پی ایس انتیس خیرپور کے تیرہ ہزار تین سو ارسٹھ ووٹ جعلی قرار دے دیے۔

    نادرا نے پی ایس انتیس خیر پور سے متعلق نادار کی تصدیقی رپورٹ جاری کردی، نادرا رپورٹ کے مندرجات اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیے، نادرا کی تصدیقی رپورٹ کے مطابق پی ایس انتیس کے کل چھیاسی ہزار چورانوے ووٹ تصدیق کے لیے بھیجے گئے ، جن میں سے صرف سولہ ہزار چھہ سو سینتالیس ووٹ درست قرار پائے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے تیرہ ہزار تین سو ارسٹھ ووٹ فنگر پرنٹ میچ نہ ہونے پر جعلی قرار دیے گئے،جبکہ چھپن ہزار اناسی ووٹوں کی تصدیق ہی نہ ہوسکی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ غیر معیاری سیاہی کا استعمال ہے۔

  • الیکشن کمیشن ازسرنوتشکیل دیا جائے،عمران خان

    الیکشن کمیشن ازسرنوتشکیل دیا جائے،عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں تاخیر کررہا ہے، نااہل الیکشن کمیشن ختم کرکے ازسرنو تشکیل دیا جائے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا حکومت سے نیا مطالبہ سامنے آگیا، تحریک انصاف کے میڈیا سیل کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا حکومت کی تیاری کے باوجود بلدیاتی انتخابات کرانے میں تاخیر کررہا ہے۔ نااہل اورسست الیکشن کمیشن کو تحلیل کرکے نیا کمیشن بنایا جائے۔

     ان کا کہنا تھا مارچ میں بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار تھی تاہم الیکشن کمیشن کی سستی کی وجہ سے انتخابات نہ کرائے جاسکے،صوبائی حکومت کے مطالبے کے باوجود الیکشن کمیشن الیکٹرونک ووٹنگ کی اجازت بھی نہیں دے رہا، عمران خان نے اس عزم کا اظہارکیا کہ تحریک انصاف با اختیار الیکشن کمیشن کے قیام اورمنصفانہ انتخابات کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

  • تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لےگی، شیریں مزاری

    تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لےگی، شیریں مزاری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی رہنماء شیریں مزاری نے کہا کہ 30 نومبرکو دھرنوں میں نئی روح پھونکے گے۔

    پا کستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیرین مزاری نے صحافیوں سے با ت کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی استعفوں کےمؤقف پرقائم ہے اور ہمارے اراکین اسمبلی انتیس اکتوبرکو اسپیکرقومی اسمبلی کےسامنے پیش ہوں گے۔

    شیرین مزاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نظام کی تبدیلی چاہتےہیں، 30 نومبر کو دھرنوں میں نئی روح پھونکیں گے پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی، ضمنی انتخابات میں کسی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیس ٹو کیس کریں گے۔

     جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کے بیان کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مولا نا نےخواتین کیخلاف شرمناک الفاظ استعمال کیے۔

  • الیکشن2013 کالعدم قرار دینےکی درخواست سماعت کیلئے منظور

    الیکشن2013 کالعدم قرار دینےکی درخواست سماعت کیلئے منظور

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں الیکشن دوہزارتیرہ کالعدم قراردینے کےلئے دائردرخواست کی سماعت انتیس اکتوبرکو ہوگی۔

    سپریم کورٹ نے الیکشن دوہزارتیرہ کالعدم قراردیئےجانے سے متعلق دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کےلئے تاریخ مقرر کردی ہے، درخواست ریٹائرڈ جسٹس شاہد محمود صدیقی نے دائرکی ہے۔ درخواست میں الیکشن شفاف نہ ہونے کی بنا پرکالعدم قراردینے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ انتیس اکتوبر کو کرے گا۔

  • نوازشریف30نومبرسےپہلے مستعفی ہونیکا فیصلہ کرلیں، عمران خان

    نوازشریف30نومبرسےپہلے مستعفی ہونیکا فیصلہ کرلیں، عمران خان

    گجرات: عمران خان نےکہا کہ تیس نومبرکو اسلام آباد کے جلسے میں فیصلہ کن جنگ ہو گی، نواز شریف فیصلہ کر لیں تیس نومبر سے پہلے استعفیٰ دینا ہے یا نہیں۔

    گجرات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران کا کہنا تھا کہ آپ سب کا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں،خصوصی طور پر خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کسی کو پیسے نہیں دیئے سب لوگ خود آئیں ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کا جنون دیکھ کر مجھے نیا پاکستان ںظر آرہا ہے، مولانا فضل الرحمان پر حملہ ہونے پر افسوس ہوا، لیکن جو مولانا صحاب نے پی ٹی آئی کی خواتین کے خلاف بیان دیا اس پر دکھ ہوا، ان کا کہناتھا کہ مولانا صحاب! جو لوگ آپ کی وجہ سے اسلام سےدور ہیں ہم انہیں واپس لے کر آئیں گے ۔

    عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری کا شکریہ انہوں نے ہمارے ساتھ 60 دن گزارے ہیں، ان کے مقاصد الگ تھے، ہمارے الگ تھے ، ان کا کہنا تھا کہ میں عوامی تحریک کے کارکنان کو کبھی نہیں بھول سکتا انہوں نے جس حوصلے اور جذبے سے نواز شریف کے گلو بٹوں کا مقابلہ کیا وہ قابل تعریف ہے ۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف اور خورشید شاہ سن لو! میں دھرنا ختم نہیں کروں گا، جب تک نواز شریف کا استعفیٰ نہیں ملے گا ، میں دھرنا ختم نہیں کروں گا ، مجھے پتا تھا پاکستانی قوم فیصلہ کرچکی ہے، 5 دن کے نوٹس پر مینار پاکستان پر جلسہ کیا تو مجھے پتا تھا لوگ نکلیں گے کیونکہ قوم جاگ گئی ہے ، جو یہ سمجھتے ہیں کہ میں دھرنہ ختم کردوں گا، وہ مجھے نہیں جانتے،میں آخری گیند تک مقابلہ کرنے والا ہوں ۔

    انہوں نے بتایا کہ جب ہم دھرنے کے لئے نکل رہے تھے تو میں نے کورکمیٹی سے کہا تھا کہ نواز شریف کے استعفیٰ کے بغیر واپس نہیں آوٗں گا ،اگر یہ وقت آگیا کہ لوگ تھک جائیں ، اور وسائل کی کمی بھی ہوگئی تو میں اکیلا ہی بیٹھا رہوں گا لیکن دھرنا ختم نہیں کروں گا، دنیا میں 72 دن دھرنے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ،

    عمران خان اعلان کیا کہ 30نومبر کو سارے پاکستان کے لوگوں کو  اسلام آباد دھرنے میں آنے کی دعوت دیتا ہوں ،پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ لوگ اسلام میں آئیں گے، 30نومبر کو عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا،  پُرامن احتجاج اور دھرنے جاری رہیں گے

    انہوں نے کہا کہ یہ وقت کشمیروں کو حقوق دینے کا وقت ہے ، یہ وقت غربت ختم کرنے کا وقت ہے ، بھارت سے تعلقات بہتر کرنا ہونگے، کشمیر کا مسلئہ حل ہوجائے تو غربت ختم ہوسکتی ہے، نواز شریف اور اس کے خاندان کرپشن کا کیس، ٹیکس چوری کا کیس ہے پھر بھی وہ الیکشن لڑھ رہے ہیں۔

  • عوامی تحریک کے واپس جانے پر افسوس ہوا، عمران خان

    عوامی تحریک کے واپس جانے پر افسوس ہوا، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکاء کو خراج تحسین، کپتان کہتےہیں جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

    ڈی چوک پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اب کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتا، نوازشریف کا استعفٰی لیے بغیر نہیں جاؤنگا۔

    عمران خان نے کہا کہ حقوق کی جنگ فیصلہ کن مرحلے داخل ہوگئی، پاکستان عوامی تحریک کے واپس جانے پر افسوس ہے، واضح ہو گیا طاہرالقادری اور ہمارا مقصد الگ الگ تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ دھرنا مظلوم اور کمزور لوگوں کی آواز بلند کرنے کیلئے ہے، اگلے پلان میں عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ اگر بادشاہت کیخلاف نہ اٹھے تو یہ اسی طرح ملک لوٹتے اور بچوں کو بادشاہ بناتے رہیں گے جب تک میرے اندر جان ہے یہاں رہوں گا۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا ہم حقیقی جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور دوسری طرف بادشاہت ہے، یہ وقت فیصلہ کن ہے 11 کروڑ پاکستانی دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے، ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے ملک لوٹا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کور کمیٹی کو بتا دیا تھا کہ نواز شریف کے استعفے تک بیٹھوں گا۔

  • انصاف کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا، عمران خان

    انصاف کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ انصاف کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا۔

    ڈی چوک جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہے اپنے مقصد کے حصول تک دھرنے میں بیٹھے رہیں گے، ان کا کہنا تھا آزادی مارچ کے بدولت بہت جلد پاکستان میں حقیقی جمہوریت نظرآئے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ انصاف لئیے بغیر دھرنے سے نہیں جاؤنگا اسپیکرصاحب استعفے قبول کرو،اسمبلی کو نہیں مانتے۔ہم اس دھاندلی ذدہ اسمبلی کو نہیں مانتےہیں۔

    عمران خان  نے کہا کہ اے آروائی نیوز کی بندش کیخلاف احتجاج کریں گے، پیمرا کا چئیر مین مسلم لیگ ن کا گلوبٹ ہے اے آر وائی کی بندش غیر آئینی اورغیرقانونی ہے، اے آروائی نیوز نوازشریف کی کرپشن دکھا رہا تھا۔

    عمران خان نے اے آر وائی نیوز کی بندش پر پیمرا ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

  • الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی

    الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اورسندھ میں حلقہ بندیوں سمیت بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے سیکریٹری بلدیات پنجاب کو اپنے مراسلے میں آگاہ کیا ہے کہ نئے قانون کے مطابق بلدیاتی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے لہذا حلقہ بندیوں کیلئے یونین کونسل ، وارڈ اور نقشوں کی تفیصلات فرا ہم کی جائیں۔

    الیکشن کمیشن نے سیکریٹری بلدیات کو اپنے خط میں ہدایت کی کہ صوبائی الیکشن کمیشن کو یہ تفصیلات جلد ازجلد فراہم کی جائیں تاکہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہو سکے، ذرائع کے مطابق سندھ اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کیلئے چھ ماہ کا وقت درکارہےاور بلدیاتی انتخابات جولائی دوہزار پندرہ سے قبل ممکن نہیں، خیبرپختوانخوا میں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال مارچ میں پرانی حلقہ بندیوں پر کرائے جانے کا امکان ہے۔

  • پیمرا والوں کو شرم آنی چاہیے، عمران خان

    پیمرا والوں کو شرم آنی چاہیے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہےعوام اے آروائی نیوز کے ساتھ ہے پابندی زیادہ دیرنہیں چلے گی،مبشرلقمان کنٹینرپر آکر پروگرام کریں۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اے آر وائی نیوز پر پابندی کیوں لگائی گئی کیونکہ مبشر لقمان نے جس جج کے بارے میں اپنے پرگرام میں ذکر کیا تھا اس جج نے سومو ٹو ایکشن لیا ہے،اےآروائی نیوزکےساتھ ہےپابندی زیادہ دیرنہیں رہےگی۔

    اس موقع پر عمران خان نے مبشر لقمان کو اپنے کنٹینر سے پروگرام کھرا سچ کرنے کی دعوت دے دی، عمران خان کا کہنا تھا کہ پیمرا والو! تمہیں شرم آنی چاہئے،کیا یہ آزادی صحافت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نےپیمرا میں اپناگلوبٹ بٹھایاہواہے۔

    عمران خان نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کو اردو بولنی نہیں آتی ان کو پارٹی وصیت میں مل جاتی ہی ،بلاول میں تمھیں لیڈر تب سمجھوں گا جب تم اپنے والد زرداری اور اپنے چچا نواز شریف کے اثاثے ظاہر کرواﺅ گے اور اگر تم ایسا نہیں کر سکتے تو پریشان مت ہو یہ کام میں خود بہت جلد کر لوںگا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف میں بہت سچائی سے آپ کو کہ رہا ہوں کہ آپ سچائی سے اپنے اثاثے ظاہر کر دیں میں اُسی اوقت اپنا دھرنا ختم کر دوں گا۔خطاب کے اختتام پرمہنگی بجلی کیخلاف عمران خان نے بدھ کوملک گیراحتجاج کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

  • الیکشن کمیشن نے انتخابات کے 20حلقوں میں دھاندلی کااعتراف کرلیا

    الیکشن کمیشن نے انتخابات کے 20حلقوں میں دھاندلی کااعتراف کرلیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پا کستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دوہزار تیرہ کے عام انتخا بات میں ملک بھر میں کم از کم بیس حلقوں میں بھر پور یا جزوی دہاندلی کی گئی ۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ملک کے بیس حلقوں میں دو ہزار تیرہ کے عام انتخا بات میں منظم یا جزوی دھاندلی ثابت ہوگئی، تسلیم شدہ دھا ندلی زدہ حلقوں میں قومی اسمبلی کے سات، اور صوبائی اسمبلیوں کے تیرہ حلقے شامل ہیں الیکش کمیشن نے بیس میں سے پانچ میں دوبارہ پولنگ اورایک حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے، دھا ندلی کرنے پر جن امیدواروں کو نا اہل قرار دیا گیا ہے ان میں مسلم لیگ نواز کے دیوان عاشق حسین ،پیپلز پا رٹی کے عبدالستار راجپڑ اور آزاد امیدوار چو ہدری یوسف جو بعد ن لیگ کا حصہ بنے شامل ہیں۔

    یہ رپورٹ ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب پی ٹی آئی دھا ندلی کیخلاف اسلا م آباد میں دھرنا اور پو رے ملک میں احتجا جی جلسے کر رہی ہے، اب الیکشن منعقد کرانے کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے جا ری جا ری رپورٹ پی ٹی آئی کی دہا ندلی کیخلاف تحریک کوجلا بخشنے میں ایندھن کاکم کرے گی وہیں اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ حکمران اسے بھی مٹی پاو تےروٹی کھاو کے آزمودہ نسخے پر عمل کر یں گےاور نئی قانونی مو شگا فیوں کا سہا را لیتے ہو ئے معاملہ التوا میں ڈا لنے اپنی سی بھر پور کو شش کریں گے۔