Tag: azadi march

  • ایک سال میں ملک کو کی ترقی کی شاہراہ پرلائیں گے، عمران خان

    ایک سال میں ملک کو کی ترقی کی شاہراہ پرلائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن عید سے پہلے ہوگااوروزیرِ اعظم پی ٹی آئی سے ہوگا۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب جوڑ توڑ کرکے کوئی شکص لیڈر بنتا ہے تو پھرعالمی سطح پر کھڑا ہو کر پرچیاں پڑھتا ہے ، خود بات نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے پیپلز پارٹی پر بھی تنقید کی کہ ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ ایک لیڈر وصیت لکھ جائے کہ میرے بعد میرا بیٹا اورخاوند لیڈربن جائیں۔

    انہوں نے مفتی محمود اور باچا خان کی سیاست کو سراہا لیکن مولانا فضل الرحمن اور اسفند یار ولی پرتنقید کی کہ یہ لوگ کس بنا پر لیڈر بنتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگ عزت کے لئے سیاست میں آتے ہیں جب کہ انہیں اللہ نے پہلے ہی شہرت سے نوازرکھاتھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج دھرنے کو باون روز ہوگئے ہیں اورآپ کی استقامت قابلِ دید ہے، دھرنے میں عورتوں اوربچوں کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔

    ان کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کی سیاسی تربیت ہی نہیں ہوئی اس لئے وہ اس امر سے ناواقف ہیں کہ پاکستان کے پاس اس قدرذرائع ہیں کہ وزیرِاعظم کو دنیا سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    انہوں نے دھرنے کے شرکاء کو مبارک باد دی کہ دھرنے کے کی وجہ سے ملک میں اصلاحات آرہی ہیں اورعوام اپنے حقوق سے آگاہ ہورہے ہیں۔

  • پچپن لاکھ طلبہ کوتعلیم دیں گے، عمران خان

    پچپن لاکھ طلبہ کوتعلیم دیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں گے اور نوجوانوں کی مدد سے پچپن لاکھ طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا۔

    وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں گے اور انصاف کا نظام لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کہیں گے کہ شہروں کو چھوڑ کر گاؤں دیہاتوں میں نکل جائیں اورمشن ہوگا کہ پچپن لاکھ بچے تعلیم سے محروم نہ رہ سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان اور تعلیم کا نظام بہتر کرنے کے لئے ججز، پولیس اور اساتذہ کو سب سے زیادہ تنخواہیں دی جائیں گی۔

    انہوں نے شہباز شریف کے ایک ٹی وی انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا کہ’جس میں انہوں نہیں تسلیم کیا تھا کہ پنجاب میں انصاف نہیں ہے‘۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر انصاف نہیں ہے تو اس کا ذمہ دار چھ بار وزارتِ اعلیٰ پر فائز رہنے والے شہباز شریف ہیں۔

    انہوں نے لندن پلان کے الزام کو ایک بار پھر رد کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بے وقوف ہی پچاس دن سڑکوں پر بیٹھنے کا منصوبہ بنا سکتا ہے‘۔

    عمران خان نے عوام کو بتایا کہ جب ہم یہاں آکر بیٹھے تو چند ہی دن میں ہمارے وسائل ختم ہوگئے لیکن اللہ نے مدد کی اورروزانہ لوگ لاکھوں روپے کی امداد دے رہے ہیں۔

  • نئے پاکستان میں مسائل دہلیز پرحل ہوں گے،عمران خان

    نئے پاکستان میں مسائل دہلیز پرحل ہوں گے،عمران خان

    میانوالی: عمران خان نے کہا کہ میانوالی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا، جو معاشرہ ظلم کے بت کو پوجتا ہے وہ تباہ ہوجاتا ہے۔

    پاکستن تحریکِ انصاف کے سیاسی مرکز میں جسلہ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میانوالی کو وقت نہ دینے پرمعذرت کرتا ہوں ،جلسے خواتین کی بڑی تعداد کومبارکباد دیتا ہوں، آج پیغام لے کرآیا ہوں ظلم کے آگے کبھی سرکو مت جھکانا، انہوں نے کہا کہ میں آج خوشیاں منانے آیا ہوں کہ میرے لوگ جاگ گئے ہیں، مجھے جنہوں نے اسمبلی میں پہنچایا انہیں بھول نہیں سکتا ۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں کہ ووٹ کسی اورکا اورجیت کسی اورکی ہو، نیا پاکستان بنانے دو پھر دیکھنا مسائل دہلیز پرحل ہوں گے، یکساں تعلیمی نظام ملک بھرمیں رائج کریں گے،ایک وقت آئے گا جب لوگ تعلیم کے لئے میانوالی آئیں گے ،تبدیلی کا فرق دیکھنے کے لئے خیبر پختونخوا اورپنجاب پولیس میں فرق دیکھ لیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے کسانوں کی مدد ایسے ہی کروں گا جیسے ہندوستان میں کسانوں کی مدد کی جاتی ہے، بجلی سستی ملتی ہے اورکھاد مفت ملتی ہیں جبکہ زرعی اصلاحات کی گئی ہیں، لیکن پاکستان میں کسانوں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے، ہم ان کو بھی حقوق لےکر دیں گے اورہمارے کسانوں کی فصلی پیداواربھی دواورتین گنا بڑھ جائے گی جس سے ہمارا کسان خوشحال ہو جائے گا۔

    عمران خان نے اپنے آبائی شہر میانوالی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی اورجماعت کو ایسے جلسے کرنے میں 6 ماہ لگیں گے، نواز شریف کو اندرونِ پنجاب ایسا جلسہ کرنے کا چیلینج کرتا ہوں، نواز شریف 30 فیصد بھی اس جیسا جلسے کرکے دیکھائے پھر مانے گے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی ۔

    انہوں نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سن لو! یہ بادشاہت نہیں ’گو نواز گو ہمارا حق ہے، پی ٹی آئی مظلوموں کے ساتھ ہے تاکہ ظالم ظلم نہ کرسکے، جمہوری معاشرے میں سب کوآزادی حق ملے گا، جب تک ’گونوازگو‘ نہیں ہوگا، دھرنا ختم نہیں کریں گے ۔

    میانوالی کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا اور ان کا کہنا تھا کہ میانوالی کے لوگوں تمھیں مبارکباد دینے آیا ہوں، 10 سال قبل عمران خان نے وی آئی پی کلچر کے خلاف اُٹھائی تھی، حاکم سرمایہ دار کا دوست ہے،مظلوم کا نہیں ہے۔

    تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سالوں پہلے وی آئی پی کلچر مسترد کیا تھا اوراب عوام بھی اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں پی ٹی آئی نے جیسے انتخاب کروائے وہ مثال ہے، ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔

  • پاکستان کی سیاست میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے، امریکی قونصلر

    پاکستان کی سیاست میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے، امریکی قونصلر

    کراچی : امریکی قونصل برائن ہیتھ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، دھرنے کے شرکاء کو سمجھداری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل کا حل نکالنا چاہئے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصلربرائن ہیتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے۔

      انہوں نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کی ترجیح مستحکم اور پُرامن ملک ہوتے ہیں، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

      امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اورامریکا معاشی تعلقات مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، معاشی تعلقات بڑھیں گے تو بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نومبر میں کرائیں گے، عمران خان

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نومبر میں کرائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہےکہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نومبر میں کرائیے جائیں گے۔

    دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن اپریل میں کرانا چاہتے تھے تاہم سپریم کورٹ نے نومبر کا وقت دیا، کپتان نے غیر ملکی امداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی امداد ملک کےلیے بڑی لعنت ہے۔

    عمران خان نےکہا کہ جب تک مجرم کو سزا نہیں دی جاتی جرائم کا خاتمہ نہیں ہو سکتا، تحریکِ انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ایک پُرامن جماعت ہے ملک میں انتشار نہیں چاہتے۔

  • زندگی میں بڑے کام کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، عمران خان

    زندگی میں بڑے کام کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے دعویٰ کیا ہے لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا، اس روز سارا پنجاب لاہور کی طرف نکل آیا تھا اور اس جلسے میں مینار پاکستان پر سات لاکھ سے گیارہ لاکھ افراد موجودتھے۔

    آزادری مارچ سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والے جلسے میں عوام خود آ ئے تھے، ہم نے کوئی پٹواری استعمال نہیں کئے، تحریک انصاف کی جانب سے تو عوام کو کوئی ٹرانسپورٹ تک بھی مہیا نہیں کی گئی تھی اور لوگ اپنی جیب سے پیسے لگا کر جلسے میں شامل ہوئے تھے۔

    دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج جب دہشتگردوں کیخلاف نبرد آزما ہے تو پاکستان میں ڈرون حملے کیوں شروع کر دیے گئے ہیں؟۔ ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ کیا ہمارے لیڈروں میں اتنی جرات ہے کہ ڈرون حملوں کو غلط کہہ دیں؟۔ ہمیں ڈرون حملوں کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ بھارت میں راہول گاندھی نے مجھے کہا تھا کہ ”ہم تصور ہی نہیں کر سکتے کہ کوئی اور ملک آکر بھارت میں ہمارے شہریوں پر بمباری کر دے”۔

    اس قبل جلسے کے فوری بعد تحریک انصاف کے ذرائع نے جلسے میں اڑھائی لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کا دعویٰ کیا تھا تاہم آزاد ذرائع نے اسی جلسے میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اس جلسے میں پچاس ہزار افرادشامل ہوئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی عوام میں جائیں گے ایک ہی نعرہ لگے گا، جمعرات کو میانوالی اور جمعہ کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ ہوگا، عید پر مجھے بہت مزہ آئے گا، کارکنوں نے کپتان سے زیادہ اسٹیمنا دکھایا، افضل خان کو بھی آپ کی وجہ سے سچ بولنے کا حوصلہ ملا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں دو پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ کے بجائے صرف کاغذ ڈالے گئے۔ عدالتی رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں پولنگ سٹیشن نمبر ایک سو اڑسٹھ اور دو سو پینسٹھ میں ووٹ نہیں بلکہ صرف کاغذ ڈالے گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عید بھی دھرنے میں ہوگی۔ اطلاع ہے کہ حکومت بکرے لانے سے روکے گی۔ قربانی سے روکا گیا تو ذمہ دار حکمران ہونگے۔

    پی ٹی آئی چیف نے کہا کہ دھرنا نہ ہوتا تو بجلی کی قیمت مزید مہنگی ہوتی، بڑے کام کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، ملکی استحکام کیلئے خرچے اور آمدن برابر کرنا ہوں گے،میرے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر پڑی ہیں جسے کوئی بھی دیکھ سکتا ہے، میرا ایک بھی اثاثہ بیرون ملک ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔.

  • عمران اور طاہراُلقادری دھرنے والوں کو گھر پرعید کرنے دیں، جرگہ

    عمران اور طاہراُلقادری دھرنے والوں کو گھر پرعید کرنے دیں، جرگہ

    اسلام آباد:اپوزیشن جرگے نے عمران خان اور طاہراُلقادری سے اپیل کی ہے کہ دھرنے کے شرکاء کو گھر جاکر عید کرنے کا موقع دیں۔

    جرگے کے سربراہ اور امیر جماعتِ اسلامی سراج اُلحق کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزررہا ہے۔

    اپوزیشن جرگے کے رکن رحمان ملک نے کا کہنا ہے کہ حکومت ، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی اپنے آپ میں لچک دکھائیں، جرگے کوشیش سب کے سامنے ہے اور اُمید ہے کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

      رحمان ملک نے کہا کہ کیا ہم اپنے پاکستان کے لیے مفاہمت نہیں کر سکتے ؟ قوم کی خواہش ہے عید سے پہلے مسئلہ حل ہو جائے ، ہم جو کوششیں کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ ایک ایک قدم پیچھے ہٹنے سے کسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کا چیلنج قبول کرلیا

    مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کا چیلنج قبول کرلیا

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے مینارِ پاکستان پر اتوار کے روز ہونے والے جلسےسے بڑا جلسہ کرنے کا تحریک انصاف کا چیلنج قبول کرلیا۔

    اے آروائی نیوزکے پروگرام الیونتھ آورمیں میاں محمود الرشید نے نون لیگ کو لاہور جلسے سے بڑا جلسہ کرنے کا چیلنج دیا جس کے جواب میں پنجاب کےسابق وزیرِقانون راناء ثنااللہ نے چیلنج قبول کرتے ہوئے پشاور میں جوابی عوامی قوت کے مظاہرے کااعلان کردیا۔

    میاں محمود الرشید نے کہا جلسہ کریں وہاں بھی ’گونوازگو‘ کے نعرے لگیں گے۔ جس کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ میانوالی میں بھی عمران خان کے خلاف نعرے لگ سکتے ہیں۔


    11th Hour 29 Sep 2014 by arynews

  • عمران خان کا اعلان ،عید یہیں ہوگی، نماز دھرنےمیں پڑھیں گے

    عمران خان کا اعلان ،عید یہیں ہوگی، نماز دھرنےمیں پڑھیں گے

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ میرے اثاثوں میں سے کوئی چیز غلط نکلی تو سیاست چھوڑ دوں گا عید یہیں کریں گے نماز دھرنےمیں پڑھیں گے۔

    اسلام آباد میں آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کا احتساب کئے بغیر کرپشن ختم نہیں ہو سکتی آج الیکشن کمیشن میں اثاثے ڈکلیئر کرنے کا آخری دن ہے۔ حکمرانوں نے اثاثے چھپائے تو انہیں عوام کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ نواز شریف بھی ان کے اثاثے چیک کر لیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ دو اکتوبر کو میانوالی جلسے میں بھی لاہور کی تاریخ دہرائیں گے کارکن خوف کے بت توڑ دیں عید کی نماز بھی دھرنے میں ہی ادا کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ دھرنے نے لوگوں میں نیا شعور بیدار کر دیا۔ ایک ہفتے کے نوٹس پر لاہور کا کامیاب جلسہ اس کا ثبوت ہے۔

    پی ٹی آئی کپتان نے کہا کہ گو نواز گو کا نعرہ لگانے پر طالبعلم کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا، جیل میں ‘‘گو نواز گو’’ کا نعرہ لگانے پر نوجوان پر تشدد کیا گیا، انسانی معاشرے میں لوگوں کی قدر ہوتی ہے، ظلم کے بجائے انسانیت کا نظام لائیں گے، نئے پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے، نوجوان بے روزگار نہیں ہوں گے، ہر طرف امن ہوگا۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں بیٹے باہر سے پیسہ بھیجتے ہیں، انہوں نے اصل اثاثے ظاہر نہ کئے تو عدالت جائیں گے، میرے اثاثوں میں سے کوئی چیز غلط نکلی تو سیاست چھوڑ دوں گا، میری ایک بھی بے نامی جائیداد نہیں، میں نے چوری نہیں کی، اس لئے کسی سے خوف نہیں، میاں صاحب کے ایک بچے کی کمپنی 200 ارب روپے کی ہے، آصف زرداری بھی بتائیں کتنا پیسہ باہر پڑا ہے، حکمرانوں کا احتساب نہ ہوا تو کرپشن جاری رہے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن کو اثاثوں اور ٹیکس جمع کروانے کا آخری دن ہے، دیکھتے ہیں نواز شریف اصل اثاثے جمع کراتے ہیں یا نہیں، کل نواز شریف کے جمع کرائے گئے اثاثوں کو چیک کریں گے اور ان لوگوں کو پکڑیں گے جو صحیح اثاثے ڈکلیئر نہیں کرتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ پورا ملک دیکھ رہا ہو گا، جب نواز شریف اثاثوں کی تفصیل جمع کرائیں گے۔ اسحاق ڈار نے لکھ کر دیا کہ نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کی، اگر اسحاق ڈار سچ بول رہے ہیں تو نواز شریف کیسے وزیراعظم رہ سکتے ہیں اور اگر اسحاق ڈار جھوٹ بول رہے ہیں تو انہیں وزیر خزانہ نہیں ہونا چاہئے۔

  • الیکشن کمیشن اور نادرا نے ہرحلقے میں ووٹوں کی تصدیق ممکن قرار دے دی

    الیکشن کمیشن اور نادرا نے ہرحلقے میں ووٹوں کی تصدیق ممکن قرار دے دی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن اور نادرا نے ہرحلقے میں ووٹوں کی تصدیق ممکن قرار دے دی، الیکشن کمیشن کو با اختیار بنا نے کے لئے سمری تیار کر لی گئ، منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آزادانہ حلقہ بندیاں کر سکے گا۔

    انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کئی باتوں پر اتفاق کیا گیا، انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس میں نادرا حکام بولے نادرا کے لیے انگھوٹوں کے نشان کی تصدیق کوئی مسئلہ ہی نہیں، کسی بھی حلقے کے ووٹ کی تصدیق ممکن ہے ۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ سیاہی کوئی بھی استعمال ہو ووٹوں کی تصدیق ممکن ہے، ساتھ ہی انہوں نے شکوہ بھی کیا کہ ساڑھے سات لاکھ ریٹرننگ افسران کے خلاف شکایت پر الیکشن کمیشن کوئی کارروائی نہیں کر سکتا کیونکہ پارلیمنٹ نے قانون سازی ہی نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ آر اوز الیکشن کمیشن کے کنٹرول میں نہیں دیے گئے ۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پرنٹنگ کارپویشن حکام نے تردید کی ہے کہ اردو بازار سے بیلٹ پیپرچھپوائے گئےالبتہ نمبرنگ کیلئے اڑتالیس لوگ بلائے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ایک بیلٹ پیپر کا حساب موجود ہے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے مطالبے پرعدلیہ سے رٹیرننگ افسران لیئے گئے اور ان پر الیکشن کمیشن کے کنٹرول نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مقناطیسی یا عام سیاسی کا کوئی مسلہ نہیں نادرا نے کبھی نہیں کہا کہ انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق ممکن نہیں نادرا نظام قابل فہم انگوٹھوں کی تصدیق ہر وقت کر سکتا ہے۔