Tag: azadi marchi

  • واہگہ: شاہ محمود قریشی زیرو لائن عبور کر گئے

    واہگہ: شاہ محمود قریشی زیرو لائن عبور کر گئے

    لاہور: افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئےآنےوالےسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی غلطی سے واہگہ بارڈر پر زیرو لائن عبور کر گئے۔

    سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی واہگہ بارڈر پر زیرو لائن عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے، بھارتی فوجی اور صحافی سے ہاتھ ملایا، بھارتی فوجی نے سیلوٹ بھی کیا۔

    تاہم پاکستان رینجرز نے انہیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا جس پر وہ واپس پاکستانی حدود میں آ گئے، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ بغیر ویزے کے بھارت جا کر واپس آ گئے ہیں۔

  • سانحہ ملتان اتفاقیہ نہیں سازش ہے، شاہ محمود قریشی

    سانحہ ملتان اتفاقیہ نہیں سازش ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: تحریکِ انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ ملتان کی بھگدڑ اتفاقیہ نہیں سازش ہے، انتظامیہ نےجان بوجھ کر حالات خراب کی کی کوشش کی۔

    تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سانحہ ملتان پر پھٹ پڑے، پی ٹی آئی رہنماء نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہوتی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر عمران خان کی جان خطرے میں ڈالی، شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عمران خان تعزیت کیلئے کل ملتان آرہے ہیں۔

    تحریکِ انصاف کے رہنماء نے کہا کہ بھگڈر سے سات کارکن جاں بحق ہوئے، حکومت گلو بٹوں کے ذریعے سیاست نہ کرے۔

  • بجلی کا کو ئی بل ادا نہیں کیا،عمران خان کا ٹو ئٹ

    بجلی کا کو ئی بل ادا نہیں کیا،عمران خان کا ٹو ئٹ

    اسلام آباد:میں نے بجلی کا کو ئی بل ادا نہیں کیا،عمران خان نے ٹو ئٹ میں وضاحت کر دی۔

    بجلی کا کو ئی بل ادا نہیں کیا پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کا ٹو ئٹ، کپتان نے یہ وضا حت وفاقی وزیر اطلات و نشریا ت پرویز رشید کے اس بیان کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے کپتان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے زمان پارک لا ہور کے گھر کا بل ادا کردیا ہے۔

    عمران خا ن نے اپنے ٹو ئٹ میں یہ بھی کہا کہ زمان پارک والے گھر میں،میں نہیں میری ہمشیرہ اپنے خا وند حفیظ نیازی کے ہمراہ رہا ئش پذیر ہیں اور میرے بہنوئی حفیظ نیازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں اس لئےمیرے بل ادا کرنے کی بات میں کو ئی صداقت نہیں ہے۔

  • پولیس کی بھاری نفری نےعمران خان کے گھر کاگھیراؤ کرلیا

    پولیس کی بھاری نفری نےعمران خان کے گھر کاگھیراؤ کرلیا

    اسلام اباد:رات گئےعمران خان نے پولیس کی تحویل سے کارکنوں کو چھڑایا تھا جس پر پولیس کی بھاری نفری نےعمران خان کے گھرکا گھیراؤ کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ چھڑائے گئے افرادکو ہمارے حوالے کیا جائے

  • عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    عمران خان کےالزمات امریکی محکمہ خارجہ نےمسترد کردئے

    امریکی محکمہ خارجہ نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سےعائد کئے گئےالزامات کی تردید کردی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےجاری کردہ بیان کےمطابق امریکا پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات میں ملوث نہیں ہے،محکمہ خارجہ کی ترجمان کےمطابق امریکہ پاکستانی کی سیاسی قوتوں کےدرمیان پرامن مذاکرات کا حامی ہے اور حالیہ سیاسی محاذ آرائی کا پرامن حل چاہتا ہے

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی بھی قسم کے ماورائےآئین اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔