Tag: azadi train

  • جشن آزادی معرکہ حق کے موقع پر خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ

    جشن آزادی معرکہ حق کے موقع پر خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ

    کراچی(7 اگست 2025): جشن آزادی معرکہ حق کے موقع پر سندھ حکومت نے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں جشن آزادی معرکہ حق کے موقع پر سندھ حکومت نے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا۔

    ایم ڈی سیاحت فیاض شاہ نے آزادی ٹرین کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈیزرٹ ٹرین سفاری کو آزادی ٹرین کے نام سے چلایا جائیگا یہ آزادی ٹرین کراچی سے زیرو پوائنٹ تھرپارکر تک چلائی جائے گی۔

    خصوصی ٹرین 13 اگست کو کراچی سے روانہ اور  14 اگست کی شام واپس پہنچے گی، آزادی ٹرین کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، عمر کوٹ سے زیرو پوائنٹ تھرپارکر پہنچےگی۔

    وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ آزادی ٹرین کے شرکا ہر اسٹیشن پر عوام میں قومی پرچم تقسیم کرینگے، پرچی جی ویری پر جشن آزادی کے سلسلے میں میوزیکل ایونٹ کا انعقاد ہوگا۔

    ذوالفقار شاہ کا کہنا تھا کہ ٹرین صبح کھوکھراپار ماروی اسٹیشن پہنچے گی جہاں پرچم کشائی اور کیک کاٹا جائیگا، تقریب کے بعد ٹرین واپس کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ سول سوسائٹی، شوبز، سیاسی شخصیات ودیگر آزادی ٹرین کا حصہ ہونگے، دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں پاکستانی قوم متحد اور  پرامن قوم ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sindh-announces-free-access-to-museums-and-heritage-sites/

  • آزادی ٹرین کا آغاز، آئی ایس پی آر کی تیار کی گئی بوگی دلچسپی کامرکز

    آزادی ٹرین کا آغاز، آئی ایس پی آر کی تیار کی گئی بوگی دلچسپی کامرکز

    اسلام آباد : پاکستان کے سترویں یو مِ آزادی پر پر چلائی جانے والی آزادی ٹرین نے سفر کا آغاز کردیا ، آئی ایس پی آر کی تیار کی گئی بوگی دلچسپی کامرکز بنی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے70ویں یوم آزادی پر چلائی جانے والی آزادی ٹرین نے مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد سے اپنے سفر کا آغاز کردیا، ہر صوبے کے ثقافتی ورثے سے مزین اس ”آزادی ٹرین” کو منی پاکستان کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

    پاکستان میں مختلف مذاہب کے ماننے والے اور مختلف زبانیں بولنے والے بستے ہیں، یہ ٹرین انہی کی عکاس ہے، ٹرین پانچ گیلریز اور چھ فلوٹس پر مشتمل ہیں۔

    آزادی ٹرین میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے علاوہ ٹرین میں آئی ایس پی آر کی طرف سے دو خصوصی بوگیاں بھی لگائی گئی ہیں، جو دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

    خصوصی بوگی میں مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ بلند محاذ جنگ سیاچن سمیت قدرتی آفات میں کردار کی بھی منظر کشی کی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کی بوگیوں میں ملکی سطح پر تیار کردہ دفاعی ساز و سامان کے ماڈلز شامل ہیں، ان خصوصی بوگیوں میں انیس سو اڑتالیس کی جنگِ کشمیر سے لے کر آپریشن ضرب عضب تک میں اپنی جانیں دینے والے فوجیوں کی تصاویر آویزاں ہیں جبکہ پنجاب اورسندھ رینجرز سمیت بلوچستان اور کے پی کی ایف سی کے کردار کی بھی نمایاں عکاسی کی گئی ہے ۔

    آزادی ٹرین میں آئی ایس پی آرگیلری میں ردالفساد اور خیبر فور آپریشنز کی تصاویری جھلکیاں بھی گیلری میں آویزاں ہیں جبکہ برہان وانی کی تصویرلگا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    چھ فلوٹس پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیرکی ثقافت کو اجاگر کر رہے ہیں۔

    چاروں صوبوں سے ہوتی ہوئی یہ ٹرین چھ ستمبر کو یومِ دفاع کے موقع پر کراچی پہنچے گی اور آٹھ ستمبر تک کینٹ اسٹیشن پر عوامی نمائش کے لیے ٹھہرے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔