Tag: AZADIMARCH

  • ‘فیصل عباس کی قبر کشائی کرائی جائے”، بیوہ نے درخواست دائر کردی

    ‘فیصل عباس کی قبر کشائی کرائی جائے”، بیوہ نے درخواست دائر کردی

    لاہور: آذادی مارچ کے دوران راوی پل سے گرکر جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن فیصل عباس کی قبر کشائی کی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل عباس کی اہلیہ کی جانب سے قبر کشائی کی درخواست کینٹ کچہری میں جمع کرائی گئی، جس پر عدالت نے پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔

    درخواست میں فیصل عباس کی بیوہ نے موقف اپنایا کہ اپنے شوہ کی موت کی وجوہات جاننےکیلئے پوسٹ مارٹم کرواناچاہتی ہوں، مجھے خدشہ ہے کہ رانا ثنااللہ،حمزہ شہباز، سی سی پی او سمیت دیگر کی ایما پر میرے شوہر کو مارا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: حقیقی آزادی مارچ : دریائے راوی کے پُل کو سیل کردیا گیا

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عینی شاہدین کے مطابق پولیس غفلت کے باعث شوہر گر کر جاں بحق ہوا، میری عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت قبر کشائی کاحکم دے تاکہ موت کی وجوہات کاعلم ہوسکے۔

    واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے راوی پل سے نیچے گر کر تحریک انصاف کے کارکن فیصل عباس کی موت ہو گئی تھی، تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فیصل عباس کو پل سے نیچے گرایا۔

  • "یہ امپورٹڈ حکومت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی”

    "یہ امپورٹڈ حکومت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی”

    پشاور: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ انقلاب ہے، امپورٹڈ حکومت راستہ نہیں روک سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور سے اسلام آباد روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور اور لاہور سےچمن تک قوم تیار ہے، یہ امپورٹڈ حکومت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کے جذبات سری لنکا جیسے لگ رہے ہیں، آج حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب ہوکر رہے گی کیونکہ قوم بیدار اورحق اور باطل کی جنگ جان چکی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما حقیقی آزادی مارچ انقلاب ہے ، یہ چور رکاوٹوں سے ہمیں نہیں روک سکتے۔

    ادھر تحریک انصاف کا آزادی مارچ آج پشاور سے شروع ہوگا، مارچ کو روکنے کے لئے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔

    حقیقی آزادی مارچ سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارا ایک مقصد ہے الیکشن کرائیں اور اسمبلی تحلیل کریں، کل حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرونگا، ہم اگر اب نہیں نکلیں گے تو ہماری آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، قوم سے اپیل ہے کل ہمیں موقع مل رہا ہے اس کو ضائع نہ ہونے دیں۔

    حکومت نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کردئیے ہیں، لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے، جب کہ خیبر پختون خوا سے بھی رابطہ منقطع ہے۔

  • تحریک انصاف کا”حقیقی آزادی مارچ” آج ہوگا

    تحریک انصاف کا”حقیقی آزادی مارچ” آج ہوگا

    اسلام آباد: تحریک انصاف کا آزادی مارچ آج پشاور سے شروع ہوگا، مارچ کو روکنے کے لئے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔

    تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا ” حقیقی آزادی مارچ” آج پشاور سے شروع ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں تاریخی مارچ آج اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا اہم پیغام

    حقیقی آزادی مارچ سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارا ایک مقصد ہے الیکشن کرائیں اور اسمبلی تحلیل کریں، کل حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرونگا، ہم اگر اب نہیں نکلیں گے تو ہماری آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، قوم سے اپیل ہے کل ہمیں موقع مل رہا ہے اس کو ضائع نہ ہونے دیں۔

    پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند

    حکومت نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کردئیے ہیں، لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے، جب کہ خیبر پختون خوا سے بھی رابطہ منقطع ہے۔

    اٹک پل پر شیشے کےٹکڑے بچھادیےگئے

    کےپی سےقافلوں کو پنجاب میں داخل ہونےسےروکنےکیلئےنیا حکومتی ہتھکنڈا سامنے آیا ہے، جہاں پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانےوالے اٹک پل کو سیل کردیا گیا ہے، کارکنان کی آمدورفت روکنے کے لئے مقامی انتظامیہ نے سڑک پرتارکول ڈال کر شیشےکےٹکڑے بچھادیے جبکہ کرینوں کی مددسےریت سےبھرےکنٹینربھی لگادیئےگئے۔Image

    پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد کی جانب رواں دواں

    حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود ملک بھر سے ہزاروں قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، گوجرانوالہ سے سو گاڑیوں پرمشتمل پہلا قافلہ جہلم کے قریب پہنچ گیا ہے، پولیس نے کارکنوں کو رکاوٹیں لگا کر روکنے کی کوشش کی مگر پُرجوش کارکنان بیرئیر ہٹا کر اسلام آباد کی طرف گامزن ہیں۔

    رینالہ خورد سے حقیقی مارچ میں شرکت کے لیے قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا، قافلہ شارٹ کٹ راستوں سے اسلام آباد پہنچا۔

    پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن

    حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے، رات گئے گھروں پر چھاپے مارے گئے، سینیٹر اعجاز چوہدری کو ماڈل ٹاؤن جب کہ میاں محمود الرشید کو لاہور میں اقبال ٹاؤن سےگرفتارکیا گیا۔

    لاہور کے اندرونی اور بیرونی راستوں کو کینٹیرز لگا کر بند کردیا ہے، جس کے باعث بابو صابو اور بتی چوک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں، راوی پل اور راستوں بندش کے باعث لاہور کے باسی کشتیوں کا استعمال کرکے مقامی منزل کی جانب گامزن ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر کشتیوں کو بھی بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

    Image

    لانگ مارچ، کھانے بنانے اور پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کے شرکا کیلیے کھانا بنانے اور پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤں کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وفاق میں کھانا پہنچانے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں جب کہ کریک ڈاؤن کا دائرہ بڑھانے کیلیے مزید ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔

    اسلام آباد کے اسپتال ہائی الرٹ

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل اسلام آباد کے پمز، پولی کلینک، ایف جی ایچ اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اضافی بیڈز مختص کردیئے گئے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی اسپتالوں کے عملے کے شہر چھوڑنے پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ایمرجنسی، ہڈی جوڑ، جنرل سرجری کے سینئر ڈاکٹرز کو آن کال رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، علاوہ ازیں پمز، پولی کلینک کے بلڈ بینک میں اضافی خون، ادویات ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

     

  • حقیقی آزادی مارچ: حماد اظہر نے عوام سے بڑی اپیل کردی

    حقیقی آزادی مارچ: حماد اظہر نے عوام سے بڑی اپیل کردی

    اہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ رقم کرنے کا دن ہے، کوئی بھی گھر نہ بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام کے لئے آج تاریخ رقم کرنے کا دن ہے، میری عوام سے اپیل ہے کہ کوئی گھر میں نہ بیٹھے اور حقیقی آزادی مارچ کا لازمی طور پر حصہ بنیں۔

    حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لاہوریوں کو پیغام دیا کہ تمام لوگ بتی چوک لاہور پہنچیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کررکھا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏عمران خان نے کل ڈی چوک کی کال دے دی

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیئے گئے،موٹر وے پر لاہور اور اسلام آباد جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا اور انٹرچینجز پر کنٹینر لگا کر پولیس تعینات کی گئی ہے۔

    عمران خان کے مارچ کو روکنے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کو سیل کردیا گیا ہے، راول پنڈی اور اسلام آباد کے تمام بس اڈے بھی سیل کرکے ٹرانسپورٹرز کو گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب، سندھ، اسلام آباد میں 5 سے زائد افراد کا اجتماع ممنوع ہے، پشاور میں بھی پولیس اہلکار سڑکوں پر ٹرک کھڑے کرکے چیکنگ کرتے رہے۔

  • شریف برادران کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا، میاں محمود

    شریف برادران کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا، میاں محمود

    فیصل آباد: پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب کے صدر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ شریف برادران کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا۔

    میاں محمود الرشید فیصل آباد میں گھنٹہ گھر چوک پرمرکزی احتجاجی مظاہرے میں موجود تھے اور انہوں نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ تحریک گھرگھرجائے گی۔

    انہوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں پرحملے اورکارکنوں کی شہادت کی شدید مذمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ کارکن عمران خان کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں اور گھر گھر اس تحریک کو لے کر جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب یہ احتجاجی تحریک وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور وزیرِاعظم میاں نوازشریف کے استعفیٰ دینے تک جاری رہے گی۔

    انہوں نے اس موقع پر پنجاب بھر میں یومِ سوگ کا بھی اعلان کیا۔