Tag: Azam khan

  • اعظم خان پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے تو کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

    اعظم خان پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے تو کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

    کاکول میں جاری فزیکل کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت گیر ایکسر سائز بھی کیں اور اُس سے لطف اندوز بھی ہوئے، ایسے میں ایک بار پھر قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کیمپ میں انوکھی مشق کا سامنا کرنا پڑا، جس میں انہیں پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

    فاسٹ بولر زمان خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اعظم خان کے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے مناظر موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zaman Khan (@real_zamankhan)

    اپنے آخری ساتھی کے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے پر کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی اور سب ہی اعظم خان کے استقبال کے لئے پہنچ گئے اور اعظم خان کے نام کے نعرے بلند کرنا شروع کردیئے۔

    اعظم خان کے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے مناظر دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے، تمام کھلاڑی اس موقع پر خوب لطف اندوز ہوئے۔

    ویڈیو: کاکول میں رسہ کشی مقابلہ، اعظم خان طاقت کے بادشاہ قرار

    واضح رہے کہ کاکول میں قومی کرکٹرز کا کیمپ آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گا۔جبکہ کھلاڑی 8اپریل کو آرمی چیف کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔

  • چوتھا ٹی ٹوئنٹی، اعظم خان کی جگہ اہم کھلاڑی ٹیم میں شامل

    چوتھا ٹی ٹوئنٹی، اعظم خان کی جگہ اہم کھلاڑی ٹیم میں شامل

    پاکستان پلیئنگ الیون نے نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چوتھے میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا۔

    قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں آج ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ایک تبدیلی کرتے ہوئے اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

    صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونئیر، حارث رؤف، زمان خان، کپتان شاہین آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، بابراعظم اور فخر زمان ٹیم کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ آج کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دن گیارہ بجے شروع ہوگا، میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔

    بابر اور رضوان کی جوڑی کیوں‌ کامیاب ہے؟

    نیوزی لینڈ مسلسل تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرچکا ہے۔

  • ویڈیو: انتظامیہ نے اعظم خان کی انٹری پر ریسلر ’بگ شو‘ کا گانا بجا دیا

    ویڈیو: انتظامیہ نے اعظم خان کی انٹری پر ریسلر ’بگ شو‘ کا گانا بجا دیا

    نیوزی لینڈ کرکٹ انتظامیہ نے پاکستان کے مڈل آڈر اعظم خان کی انٹری کے وقت میدان میں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا بجا دیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل تھیں جہاں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کی۔

    نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے جبکہ پاکستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    تاہم اس میچ میں ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بعد پاکستانی فینز نیوزی لینڈ کی انتظامیہ پر تنقید کررہے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آڈر بیٹر و کیپر اعظم خان اپنی صحت کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار ہوتے ہیں تاہم ایک انٹرنیشنل سیریز کے گراؤنڈ میں انہیں ٹرول کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب پاکستان کی اننگز کے دوران وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان بیٹنگ کرنے آئے تو انٹری کے وقت میدان میں انتظامیہ نے معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا بجا دیا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی مداحوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے سوال کیا جائے۔

  • وہ کون لوگ تھے جنہوں نے اعظم خان کو اغوا کیا؟ شعیب شاہین

    وہ کون لوگ تھے جنہوں نے اعظم خان کو اغوا کیا؟ شعیب شاہین

    اسلام آباد : سنئیر قانون دان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا ہے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے اعظم خان کو اغوا کیا تھا؟

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر اداروں نے عدالتوں میں تحریری بیان دیا تھا کہ اعظم خان لاپتہ ہیں۔

    شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ اعظم خان34دن تک کہاں تھے اور کس کے پاس تھے؟ اعظم خان کا بیان کیسے ریکارڈ ہوا؟ اور کس نے کروایا یہ بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان کا آج کا بیان وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی جانب سے میڈیا کو پیش کیا گیا،
    کیا کوئی اپنی فیملی کو بتائے بغیر34دن دوست کے گھرمیں رہے گا؟

    انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان والوں کو کچھ معلوم ہی نہیں تھا اور وہ پولیس اسٹیشن میں اعظم خان کے اغواء کے مقدمے درج کروا رہے تھے۔

    شعیب شاہین نے کہا کہ آڈیو اور ویڈیو لیک سے متعلق عدالتیں واضح فیصلہ سنا چکی ہیں، قانون کہتا ہے پہلے وہ شخص عدالت میں پیش ہو جو کہے ہم نے آڈیو ریکارڈ کی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں سنئیر قانون دان کا کہنا تھا کہ اسد مجید کو شہبازشریف نے بطور وزیراعظم میٹنگ میں بلایا تھا، اسد مجید نےجو باتیں پہلے اجلاس میں کی تھیں وہی باتیں دہرائیں۔

  • اعظم کی کس حرکت پر معین خان کو منہ چھپانا پڑتا ہے؟ دی ناک ناک شو میں بتا دیا

    اعظم کی کس حرکت پر معین خان کو منہ چھپانا پڑتا ہے؟ دی ناک ناک شو میں بتا دیا

    سابق پاکستانی کپتان معین خان نے کہا ہے کہ جب میری ٹیم کے خلاف بیٹا اعظم ہٹنگ کرتا ہے تو منہ چھپانا پڑتا ہے، اندر سے ہنس رہا ہوتا ہوں اوپر سے دکھا رہا ہوتا ہوں کہ ٹیم کا بہت غم ہے۔

    معین خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے دی ناک ناک شو میں بعد ازاں سنجیدہ لہجے میں اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک کوچ کی حیثیت سے میرے لیے میری ٹیم زیادہ اہم ہوتی ہے، اس سے کہیں زیادہ کہ میں اپنے بیٹے کے لیے اچھا سوچوں۔

    اینکر محب مرزا نے سوال کیا کہ آپ کی اپنی ٹیم کے خلاف جب اعظم نے ہٹنگ کی تھی تو کیسا لگا، اس پر معین خان کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ اس میں مزہ نہیں آتا، بالکل نہیں آتا، جس پر ساتھ بیٹھے اعظم خان نے بھی قہقہہ لگایا۔

    ایک والد کی حیثیت سے دعا تو ہوتی ہے کہ وہ اچھا پرفارم کرے، اس کی والدہ بڑی سیاسی ہیں وہ کہتی ہیں کہ بیٹا پرفارم کرے ٹیم باپ کی جیتے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ اعظم میں کافی ٹیلنٹ ہے اور اس عمر میں جس طرح کے ٹیلنٹ کا وہ حامل ہے اسے بہترین کہا جاسکتا ہے، میں اس لیے ایسا نہیں کہہ رہا کہ یہ میرا بیٹا ہے مگر اعظم گیند کو جس طرح ہٹ لگاتا ہے، جو بھی بولنگ کررہا ہو سارے بولر گھبراتے ہیں، مجھے بہت مزہ آتا ہے۔

    ماضی کے جھروکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان نے کہا مجھے اپنا وقت بھی یاد آتا ہے جب میں بیٹنگ کرنے آتا تھا تو کمنٹیٹرز کہتے تھے کہ معین آگیا تو یہ ہٹ مارے گا، یہ ہم میں یکساں چیز بھی ہے۔

    ہم غیرمتوقع طور پر ہٹ مارت دیتے ہیں اور بولر کو پتا ہی نہیں لگنے دیتے، میں اعظم کو جب کھیلتے ہوئے دیکھتا ہوں تو اچھا محسوس ہوتا ہے بڑا مزہ آتا ہے۔

  • سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ

    سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اچانک لاپتہ ہوگئے، اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں گمشدگی کی درخواست دے دی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، ان کا موبائل فون بھی بند ہے۔

    اعظم خان

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے، معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

  • افغانستان کیخلاف مایوس کن کارکردگی : اعظم خان کا جذباتی پیغام وائرل

    افغانستان کیخلاف مایوس کن کارکردگی : اعظم خان کا جذباتی پیغام وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اور جارحانہ بیٹر اعظم خان خود پر ہونے والی تنقید کے بعد جذباتی ہوگئے جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے ذومعنی اسٹوری پوسٹ کی۔ جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر یا کسی کی جانب اشارہ کیے بغیر اپنا پیغام شیئر کیا۔

    اعظم خان کی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا تھا کہ صبر کرو، اللّٰہ نے تہماری کہانی ابھی تک ختم نہیں کی۔

    اسکرین گریب

    واضح رہے کہ اعظم کی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ انہوں نے افغانستان کیخلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں صفر اور دوسرے میں صرف 1 رن بنایا جب کہ انہیں تیسرا میچ نہیں کھلایا گیا، وکٹ کیپنگ میں بھی اعظم سے کیچز ڈراپ ہوئے، گیند دستانوں میں نہ آنے کے سبب 4 رنز بھی بنے۔

  • اعظم خان ناقدین پر برس پڑے

    قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان سوشل میڈیا جاری ٹرولنگ پر برس پڑے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعظم خان نے اپنی حالیہ سنچری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر ایک کھلاڑی 400 رنز کرتا ہے وہ سپر فٹ ہوتا ہے اور دوسرا کھلاڑی 800 رنز کرے تو وہ سپر فٹ نہیں ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’میں اس کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں رکھوں گا جو 800 رنز کرے گا یہی میرا موقف ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by M Azam Khan (@azam77khann)

    جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ ’ہر روز خود کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ بہترین کرکٹر بن سکوں۔‘

    واضح رہے کہ اعظم خان نے اپنی انسٹا پوسٹ یہ بھی لکھا تھا کہ روز سوشل میڈیا پر نئے منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے تیز ترین سنچری بنائی تھی۔

    بی پی ایل میں کھلنا ٹائیگر کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے 58 گیندوں پر 109 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی تھی، اعظم خان کی اننگ میں 8 بلند و بالا چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی اُن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور لکھا کہ ’ابا بہت اچھا کھیلے، شاباش اسے جاری رکھیں۔‘

  • اعظم خان نے تیز ترین سنچری بنا ڈالی

    ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے تیز ترین سنچری جڑ دی۔

    بی پی ایل میں کھلنا ٹائیگر کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے 58 گیندوں پر 109 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، ان کی شاندار اننگ کی بدولت کھلنا نے چٹاگانگ چیلنجرز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا عثمان خان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت چیلنجرز نے میچ 9 وکٹوں‌سے جیت لیا۔

    اعظم خان کی اننگ میں 8 بلند و بالا چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

    اوپنر تمیم اقبال نے 40 رنز بنائے جبکہ شرجیل خان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وہاب ریاض 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    چٹاگانگ چیلنجرز کی جانب سے ابوجاوید نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شوواگاتا ہوم اور ضیا الرحمان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اعظم خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور لکھا کہ ’ابا بہت اچھا کھیلے، شاباش اسے جاری رکھیں۔‘

  • ’سشمیتا کتنی عاجز خاتون ہیں‘

    قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان کی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

    92 ورلڈ کپ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر معین خان کے صاحبزادے اور جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    قومی کرکٹر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ان کی اداکارہ سے یہ ملاقات اتفاقیہ طور پر ہوئی جس کے بعد انہوں نے اداکارہ کے ساتھ تصویر بنوائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by M Azam Khan (@azam77khann)

    اعظم خان نے سشمیتا سین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’اداکارہ بہت ہی عاجز انسان ہیں۔‘

    قومی کرکٹر کی یہ تصویر سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے اور مداح ان کی تصویر پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اعظم خان کی اس سے قبل گنگنانے اور گٹار بجانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہیں جسے ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔