Tag: Azam Siddique

  • بابر اعظم کے والد کا پاکستان کے پہلے میچ سے قبل اہم بیان

    بابر اعظم کے والد کا پاکستان کے پہلے میچ سے قبل اہم بیان

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ سے قبل اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    بابر اعظم کے والدین اور بھائی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے امریکا پہنچ چکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بابر اعظم کے والد اعظم صدیق کا کہنا تھا کہ بلا خوف کھیلیں، آخر تک ہمت نہ ہاریں، اتفاق سب سے بڑی قوت ہے یہی سبق یہاں پہنچ کر بابر کو سمجھایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by M.Azam Siddique (@azam_siddique_65)

    بابراعظم کے والد اعظم صدیق کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ مدد گار اللہ ہمیشہ سے ہے اور ماں باپ تو نام ہی دُعا کا ہے۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی، اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کا فاتحانہ آغاز، یوگنڈا کو شکست دیدی

    گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

  • مسلسل شکست: بابراعظم کے والد میدان میں آگئے

    مسلسل شکست: بابراعظم کے والد میدان میں آگئے

    لاہور: کراچی کنگز کی پے در پے شکستوں پر بابراعظم کے والد ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیق نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جلد از جلد بابراعظم کی فارم بحال ہو۔

    اعظم صدیق نے کہا کہ بابراعظم نہ گھبراتا ہے اور نہ ہی محنت چھوڑتا ہے، کرکٹ شائقین دل چھوٹا نہ کرے، بابر پہلے جیسی محنت کررہا ہے، بابر جلد اچھا کرے گا۔

    میڈیا سے گفتگو نے کراچی کنگز اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے کہا کہ وہ پرعزم ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی فارم بحال ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں کراچی کنگز مسلسل 8 میچز میں شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوچکی ہے، پسندیدہ ٹیم کی بُری کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے اپنے انداز میں ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے اپنے غصہ نکال رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے بُری خبر

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بابراعظم کے والد کی میدان میں بیٹھے اور قومی ٹیم کی جیت کے لئے دعا کرتے تصاویر وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد انہیں شہ سرخیوں میں جگہ ملی تھی۔

    ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں گرین شرٹس کی شکست پر اعظم صدیق نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں نے کوشش کی ، پر اللہ کو منظور نہیں تھا لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اصل سفر تو اب شروع ہوا ہے، ٹیم بن گئی ہے آگے کرکٹ بھی بڑی ہے اورایک سال بعد پھر آسٹریلیا ورلڈکپ ہے۔