Tag: azam-swati

  • اٹک : پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا

    اٹک : پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا

    اٹک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدالتی روبکار وصول ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل سے اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے 3 روز قبل سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر کو گزشتہ سال اکتوبر میں احتجاجی مظاہرے کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا۔

    گرفتاری کے اگلے ماہ نومبر میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی اور ضلعی عدالت نے 8 مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔

    عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد انہیں اٹک جیل سے رہا کردیا گیا تھا لیکن جیل سے نکلتے ہی ایک بار پھر انہیں کسی دوسرے مقدمے میں نامزد ہونے پر دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق سابق وزیر اعظم سواتی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

    یاد رہے کہ مذکورہ مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج کیا گیا تھا، مقدمے کے متن میں لکھا ہے کہ عمران خان کے اُکسانے پر علی امین گنڈاپور نے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا۔

    مقدمے کے مطابق اعظم سواتی نے مظاہرین کی مالی معاونت کی، مظاہرین نے دو عدد بارہ بورگن، بارہ اینٹی رائٹ کٹس، دو وائرلیس سیٹ اورپانچ عدد ٹیئرگیس شیل چھینی جبکہ مظاہرین نے پولیس پارٹی پرقتل کی نیت سے فائرنگ بھی کی، اہلکاروں نے درختوں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔

    مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، اغواء، ڈکیتی، سرکاری اسلحہ چھیننے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

  • بیوی اور بیٹی کوبھیجی گئی ویڈیو اصلی ہے، اعظم سواتی

    بیوی اور بیٹی کوبھیجی گئی ویڈیو اصلی ہے، اعظم سواتی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ بیوی اوربیٹی کوبھیجی گئی وڈیواصلی ہے ، قانون سے بالاتر لوگ افواہ پھیلارہے ہیں کہ ویڈیو جعلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیوی اور بیٹی کو بھیجی گئی وڈیو اصلی ہے، بس کچھ چیزیں اضافی ڈالی گئی ہیں۔

    ایف آئی اے کے بیان پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر لوگ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ ویڈیوجعلی ہے۔

    پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ ویڈیو کوئٹہ میں بنائی گئی، میں چئیرمین سینیٹ کا مہمان تھا، عدالت کو بتاؤں گا اس ویڈیو کا کون سا حصہ درست ہے کون سا نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مقدمہ میرا یا بیوی کا نہیں، بلکہ ملک کی ہر بیٹی کا ہے، ،مجھے انصاف کیوں نہیں مل رہا۔

    گذشتہ روز فیڈرل انویسٹی ایجنسی(ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویڈیو کا عالمی معیار کے مطابق تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔

    ادارے نے بتایا تھا کہ انٹرنیشنل معیار کے فرانزک سے ثابت ہوا وڈیو میں ایڈیٹنگ کی گئی اور چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز اس میں شامل کی گئی ہیں۔

  • عدالت نے اعظم سواتی کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    عدالت نے اعظم سواتی کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    اسلام آباد : ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے اعظم سواتی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    پیر کے روز ایف آئی اے  کی جانب سے 14 دن ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم مجسٹریٹ نے صرف ایک دن کا ریمانڈ منظور کیا تھا۔

    وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ ایف آئی اے نے مزید 3 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے، اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے۔

    انھوں نے کہا ابھی تک یہی استدعا ہے کہ موبائل برآمد کرنا ہے، جب کہ 40 آرٹیکلز ایف آئی اے برآمد کر چکی ہے۔ سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے اعظم سواتی کو چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے اعظم سواتی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

    عدالت پیشی کے وقت سینیٹر اعظم سواتی نے کہا تھا کہ ان کو ایک ٹوئٹ کرنے اور ایک نام لینے پر گرفتار کیا گیا۔

  • اعظم سواتی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اعظم سواتی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: مجسٹریٹ جج نے اعظم سواتی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت نے اعظم سواتی کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    عدالت نے ملزم کو کل دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا، پراسیکیوٹر کی جانب سے 14 دن ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم مجسٹریٹ نے صرف ایک دن کا ریمانڈ منظور کیا۔

    عدالت کے باہر سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اور ڈی جی ایف آئی اے میرے ملزمان ہیں، ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کے عملے پر بھی کیس کروں گا۔

    وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق یہ ڈیفیمیشن کا کیس ہے، ایف آئی اے کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کا ٹوئٹ اکاؤنٹ ریکور کرنا ہے۔

    بابر اعوان نے موبائل سے اعظم سواتی کے گھر پر اہل کاروں کی تصاویر اور سامان بھی دکھایا، پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو تصاویر دکھائی جا رہی ہیں یہ وارنٹ کے ساتھ گرفتاری کے وقت کی ہیں۔

    بابر اعوان نے مطالبہ کیا کہ بتایا جائے کہ کس نے اعظم سواتی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    سینیٹر اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھ پر دوران حراست تشدد کیا گیا، یہ مجھ سے سوال کر رہے ہیں کہ سینیٹر سیف اللہ کا دفاع کیوں کیا، وہ عمران خان کا دست راست اور شریف آدمی ہے، عام کارکن بھی ہوگا تو دفاع کروں گا۔

  • سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا: بیٹی فرحانہ سواتی

    سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا: بیٹی فرحانہ سواتی

    اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی کی بیٹی فرحانہ سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرحانہ سواتی نے کہا ہے کہ ان کے والد اعظم سواتی کو اسلام آباد سے ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا، رات گئے گھر سے اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ کرنے پر ایف آئی اے کے سائبر کرایم سیل نے حراست میں لیا ہے۔ بیٹی فرحانہ سواتی نے والد کی گرفتاری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی آواز کو ان ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی ایف آئی اے کو کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں، نہ وہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل ہیں۔

    اعظم سواتی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پہنچ گئے، اعظم سواتی کی جانب سے علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے تو جج نے استفسار کیا کہ آپ کیوں پیش ہو رہے ہیں؟

    وکیل علی بخاری نے کہا اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے، مجسٹریٹ عمر شبیر چھٹی پر ہیں یہاں پیش کیا جائے گا، جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ ابھی تک پیش نہیں کیا گیا، جب اعظم سواتی پیش ہوئے تو آپ کو آگاہ کر دیں گے۔

     

  • چین ایک بار پھر کرونا وائرس کی زد میں، بڑی پابندیاں عائد

    چین ایک بار پھر کرونا وائرس کی زد میں، بڑی پابندیاں عائد

    بیجنگ: ریکارڈ ویکسی نیشن کے باوجود چین میں ایک بار پھر کرونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں کرونا وبا میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد لانژو شہر مں لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں اسکول اور سیاحتی مقام بند کردیئے گئے جبکہ پروازیں، ٹرینیں اور بس سروس معطل کی جاچکی ہے۔

    چینی دارالحکومت بیجنگ میں بھی کرونا پابندیاں سخت کردی گئیں ہیں اور لوگوں کو شہر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بیجنگ میں حکام نے چار نئے کیسز سامنے آنے پر بڑے پیمانے پر کرونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس کے باعث بیجنگ میں کرونا ٹیسٹ کیلئے سینٹرز کے باہر قطاریں لگ گئیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: چینی محققین کی کرونا وائرس کے ماخذ سے متعلق رپورٹ

    حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کی نئی وبا ڈیلٹا ویرئنٹ میں تغیر پزیری کے باعث معرض وجود میں آئی ہے، نئی وبا کے ابتدائی کیسز کی نشاندہی ایک جوڑے میں ہوئی ، جوڑے نے مقامی سیاحتی گروپ کے ساتھ کئی مقامات کا سفر کیا تھا۔

    چین میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز 603 ہیں ، جن میں سے 582 میں وائرس کی ہلکی علامات ہیں جبکہ 21 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا کے سب سے پہلے کیسز کم وبیش دو سال قبل چینی شہر ووہان میں رپورٹ ہوئے تھے۔

  • الیکشن کمیشن پر الزامات، اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

    الیکشن کمیشن پر الزامات، اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف الیکشن کمیشن پر الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

    دوران سماعت اعظم سواتی اور ان کے وکیل پیش نہ ہوئے ، اعظم سواتی کے وکیل کے معاون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا ، جس میں مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے معاون وکیل کی مہلت دینےکی استدعا مسترد کر دی اور اعظم سواتی کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الزامات عائد کرنے کے معاملے میں وفاقی وزیر ریلوے اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو 21 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے گئے تھے، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے وزرا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر نوٹس لیتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کیا تھا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے دونوں وزرا کو 16 ستمبرکو فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھی جاری کیے تھے۔

    خیال رہے کہ اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر پیسے لینے اور فواد چوہدری نے چیف الیکشن پر نوازشریف سے رابطے کا الزام عائد کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کی جانب سے پریس کانفرنس میں عائد کیے جانے والے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا تھا۔

  • پاکستان ریلوے میں  کرپٹ افسران اور ملازمین کو نہیں چھوڑوں گا،  اعظم سواتی  کا اعلان

    پاکستان ریلوے میں کرپٹ افسران اور ملازمین کو نہیں چھوڑوں گا، اعظم سواتی کا اعلان

    لاہور : وزیرریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے میں مفاد پرستوں کا ٹولہ موجود ہے، انہی چوروں کی وجہ سے ریلوے تباہ حال ہے، کرپٹ افسران اور ملازمین کو نہیں چھوڑوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوےاعظم سواتی نے کیرج فیکٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوےمیں اصلاحات کاعمل تیزی سےجاری ہے، ریلوے میں جدیدٹیکنالوجی متعارف کرارہے ہیں، موجودہ دور میں ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

    اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں مفاد پرستوں کا ایک ٹولہ موجود ہے، ریلوے کے تمام افسران اور مزدور چور نہیں ہیں، بعض چور افسران، مزدوروں کی وجہ سے ریلوے تباہ حال ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں مافیاز موجود ہیں، مافیا کی مدد سے بعض ریلوے مزدور گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں، ذاتی مفاد پرستوں کی وجہ سے ملکی ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں قومی اداروں کو دانستہ تباہ کیا گیا، ماضی میں رشوت لیکر سو کی جگہ ہزار مزدور بھرتی کئے گئے، قومی وسائل ،عوام کے پیسے کو مال مفت سمجھ کر لٹایا گیا لیکن عمران خان اور اعظم سواتی بلیک میل نہیں ہوں گے۔

    اعظم سواتی نے کہا کہ کام کرنے والے مزدور میرے سر کا تاج ہیں، کام کرنے والے مزدور کی تنخواہ بھی بڑھے گی شاباشی بھی ملے گی، حاضری کے جدیدنظام سے پتہ چلے گا کون کون کام پر آتا ہے، کام کرنیوالےریلوے افسر، مزدور کی تنخواہ ڈبل کروں گا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسکریپ، ٹکٹ چوری میں ریلوے ملازمین ملوث ہیں، بغیر ٹیکنالوجی کے مافیا کو نہیں توڑ سکتے، حکومتی مراعات کا ایک روپیہ بھی لوں توگناہ گار ہوں، میڈیا مجھ پر اور میرے افسران پر نظر رکھے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کو سب نے مل کر تباہ کیا ہے ، میری وزارت کے 7ماہ میں بہت سی اصلاحات کا آغاز کیا ، اولین ترجیح مال بردار ریل گاڑیوں کی حالت بہتر بنانا ہے۔

    کرپٹ افراد کے حوالے سے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کا کبھی نقصان نہیں ہونے دوں گا اور کرپٹ افراد ،قبضہ گروپوں کو نہیں چھوڑوں گا، پاکستان ریلوے میں کسی بدمعاش کو نہیں چھوڑوں گا، ہر ممکن کوشش ہے کیرج فیکٹری کو منافع بخش ادارہ بنا سکوں،میں کسی بھی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا۔

  • عید الاضحیٰ : ریلوے مسافروں  کیلئے کرایوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری

    عید الاضحیٰ : ریلوے مسافروں کیلئے کرایوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : وفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے عید کے موقع پر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوےاعظم خان سواتی نےسرسیدایکسرپس ٹرین کاافتتاح کردیا ، سرسیدایکسرپس ٹرین پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کےتحت چلائی جائے گئی۔

    سر سید ایکسرپس ٹرین راولپنڈی سے کراچی براستہ فیصل آباد روانہ ہو گی ، سر سید ایکسرپس ٹرین میں اکانومی،اے سی بزنس سمیت 8 کوچز لگائی گئی ہیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 230 کے قریب نئی کوچز لارہے ہیں، ایم ایل ون سے اپنی فریٹ کو دنیا کا بہترین فریٹ بنائیں گے، سرسید ایکسپریس کوپرائیویٹ پارٹی نے لیا ہے۔

    اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ عید پر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد رعایت دے رہے ہیں، پاکستان ریلوے کی اتنی استعداد ہی نہیں کہ اتنی بہترسروس دے سکے، ہماری ریلوے 21 صدی میں داخل نہیں ہوئی۔

    اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے میں چند مفاد پرست ہیں، ان لوگوں نے ریلوے کو اپنے چنگل میں رکھاہے، اسکریپ، ٹکٹ،پانی چوری ہوتا ہے، ہماری 20 فیصد زمین پر ریلوے ملازمین قابض ہیں۔

    میرےدور میں 2ٹرین حادثےہوئےہیں، حادثے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچاؤں گا، وزیراعظم جلد ازبکستان جارہے ہیں، ساری ٹرین آؤٹ سورس کروں گا، ایک بھی ٹرین ریلوے افسران کونہیں دوں گا، 31جولائی تک ہم سارے ویئر ہاؤس بیچ دیں گے۔

  • ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ کیلئے میرے اسسٹنٹ کو رشوت کی آفر کی گئی ، اعظم سواتی کا انکشاف

    ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ کیلئے میرے اسسٹنٹ کو رشوت کی آفر کی گئی ، اعظم سواتی کا انکشاف

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے انکشاف کیا کہ ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ کیلئے میرے اسسٹنٹ کو رشوت کی آفر کی گئی ،انشااللہ 15دن کے اندروہ کیفر کردار تک پہنچ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹرین حادثے میں 63افرادجاں بحق ہوئے ،20زخمی ابھی زیرعلاج ہیں، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، ریسکیوآپریشن مکمل ہونے تک جائےحادثہ پر موجودرہا، جائے حادثہ پر ہرچھوٹی چیز کو دیکھا۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ زخمیوں کوکھانے پینے اوردیگر سہولتیں فراہم کررہےہیں، ٹرین حادثےمیں تقریباً107لوگ زخمی ہوئے تھے ، میں اتوار یا پیر کو وزیراعظم سےملاقات کروں گا اور جومعذور ہوچکے ہیں ، ان کی احساس پروگرام کے تحت مدد کریں گے جبکہ جاں بحق ہونیوالےافرادکے لواحقین کو 15 لاکھ فی کس اور 50ہزارسے 3لاکھ زخمیوں کو دیئے جائیں گے۔

    اعظم سواتی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری کوچز50سال پرانی ہیں، ہمیں ہرصورت میں ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنا ہوگا، کوچز،انجنز ،فریٹ ویگنز یہیں ہوں مگر ٹریک بہترکرنا ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مارچ میں ایک واقعہ ہوا جس پر سخت ایکشن لیا، ٹرین کے مارچ میں ہونیوالے حادثےپر22لوگوں کوچارج کیاہے، اس وقت کی ابتدائی رپورٹ کیلئے میرے اسسٹنٹ کورشوت کی آفر کی گئی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون کےمطابق سزادینی ہےتوایک ایک اسٹیپ لینا پڑتا ہے ، تمام انکوائریاں مکمل ہونے کے بعدافسرپنشمنٹ کی اسٹیج پر ہے، انشا اللہ 15دن کے اندروہ کیفر کردار تک پہنچ جائیں گے، احتساب اوپرسےشروع ہوتا ہے نیچے سے نہیں۔

    اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کاایک کلومیٹر60ملین ڈالرزمیں بنا، 27کلومیٹرکی1.6بلین ڈالرکی لاگت ہے، ملتان موٹروےکی لاگت 12سے15 ملین  ڈالر ایک کلومیٹرہے، ملتان موٹروےپرتقریباً4بلین ڈالرلاگت آئی ے، ملتان موٹروےچھوٹےحصےکوسہولت دےرہاہے، ریلوے ٹریک 3صوبوں کوجوڑتااورسہولت دیتا ہے۔

    ٹرین حادثے کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ 12بوگیاں ڈی ریل ہوئیں یہ ٹرین حادثےکی اصل وجہ ہے، 12بوگیاں ڈی ریل ہوکر دوسرے ٹریک پر آگئی تھیں، سرسید ایکسپریس کی آمد میں صرف ڈیڑھ دومنٹ کا فرق تھا، بوگیوں میں موجود مسافروں اور سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا تھا، ایمرجنسی بریک لگائی گئی اس کےنشانات وہاں موجودہیں۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 1999میں بھی3ٹرین حادثات بالکل اسی طرح ہوئےتھے، ٹرین حادثےمیں لاشوں کو دیکھا وہ اپنی زندگی میں بھول نہیں سکتا، ٹریک 1971 کا ہے، جسےاپ گریٹ کرناچاہئےتھامگر نہیں ہوا، ریلیف ٹرین ڈھائی گھنٹے تاخیر سے آئی اس کی ذمہ داری ہم پر ہے، ریلیف ٹرین کو اسٹارٹ کرنے  اور رواں کرنے میں 45منٹ بھی لگتےہیں۔

    اعظم سواتی نے کہا پہلی ابتدائی رپورٹ میں ہےکہ ٹرین لیٹ ہوئی ہے، موقع پرفوری ابتدائی رپورٹ سے پہلےجوائنٹ سروےہوتاہے، اس جوائنٹ سرٹیفکیٹ  میں بھی فالٹ تھا، 63قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ریلوےکی بدنامی ہوئی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جوائنٹ سرٹیفکیٹ آفیسرزدیکھتےاور بناتےہیں، کوچ نمبر10کےاندروفرمسنگ تھےبولٹ ٹوٹےہوئےتھے، مسافروں کا کہنا ہے کراچی سے ملت ایکسپریس چلی توڈبےہل رہے تھے، جوکام نہیں کرےگااسےایسی پھکی دی جائےگی کہ یادکرےگا۔