Tag: azam-swati

  • گھوٹکی ٹرین حادثہ ، وفاقی وزیر اعظم سواتی  کا ریلوے کے کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کا اعلان

    گھوٹکی ٹرین حادثہ ، وفاقی وزیر اعظم سواتی کا ریلوے کے کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کا اعلان

    گھوٹکی: وفاقی وزیرریلوےاعظم سواتی نے ریلوے کے کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کااعلان کرتے ہوئے کہا انسانی جانوں سےکھیلنےوالوں کونشان عبرت بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے شیخ زید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انسانی جانوں سےکھیلنےوالوں کونشان عبرت بنائیں گے، ریلوےحکام کی غفلت سےحادثےپرحادثہ ہوا۔

    اعظم سواتی کاکہنا تھا کہ ریلوےکےکرپٹ افسران کےخلاف جہادکااعلان کردیاہے ، کرپشن کے خلاف جاری جہادکو انجام تک پہنچاؤں گا، عملے کی بجائے ذمہ دارافسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    وفاقی وزیر ریلوے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا معصوم بچیوں کی لاشیں دیکھ کراپنےپوتےاورپوتیاں یادآگئیں ، کل تک رپورٹ مرتب اورذمہ داروں کا تعین ہوگا۔

    انھوں نے کہا وزیراعظم عمران کوحقائق سےآگاہ کردیاہے، سکھرڈویژن کاریلوےٹریک بوسیدہ ہوچکاہے ، ریسکیوعملےاورریلوےکےمزدوروں کوسلام پیش کرتاہوں ، المناک حادثے میں ابتک58 لوگ جاں بحق ہوئےہیں ، 100سےزائدزخمی ، 23افرادشیخ زیداسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سگنل سسٹم کی ناکامی اوربروقت اقدام نہ اٹھانے کے باعث حادثہ ہوا، سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک کا استعمال کیا، سگنل سسٹم پر20ارب خرچ ہو چکا ہے ، جومکمل فعال نہیں ہو سکا ، اسی لئے اب تک ٹرینوں کو جھنڈی کے ذریعے چلا رہے ہیں ، 1971 کا بنا ہوا ٹریک30 سال بعد تبدیل ہونا تھا۔

  • ریلوے ٹکٹوں کا ڈیجیٹل نظام آؤٹ سورس کررہے ہیں، اعظم سواتی

    ریلوے ٹکٹوں کا ڈیجیٹل نظام آؤٹ سورس کررہے ہیں، اعظم سواتی

    لاہور : وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کرپٹ اور کالی بھیڑوں کو محکمہ ریلوے سے نکال دیں گے، ریلوے ٹکٹوں کا ڈیجیٹل نظام آؤٹ سورس کررہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو اچھے کام کو روکنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم یہاں سے کرپٹ اور کالی بھیڑوں کا صفایا کردیں گے۔

    ریل کی ٹکٹیں چوری ہوتی ہیں گارڈ خود سواریاں بٹھاتے ہیں کرپٹ عناصر کے لئے ریلوے کے دروازے بند ہورہے ہیں، آنے والے چند دنوں میں کرپٹ افسران کو ادارے سے نکال دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کا ڈیجیٹل نظام آؤٹ سورس کررہے ہیں،2سےڈھائی ارب کی سالانہ بجلی چوری ہورہی ہے ، افسروں نے جگہ جگہ فیکٹریاں لگائی ہوئی ہیں، ایک ماہ کے اندر دو سے ڈھائی ارب کا نقصان بند ہوگا، ہم سولر انرجی کی طرف جارہے ہیں۔

    اعظم سواتی نے کہا کہ مسافروں کو سہولت اور ان کو آرام کی فراہمی کیلئے ریلوے کے سفر کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ریلوے کو تین ماہ میں30ارب روپے کمانے کا ہدف دیا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے نے بتایا کہ10ماہ قبل ریلوے کی 220 گاڑیوں سے ڈسٹری بیوشن والز نکال لئے گئے، ان والز کی چوری سے ادارے کو دو ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

    اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل ریلوے کے ذریعے نہیں کر رہی، ریلوے کی تباہی کے ذمہ دار افسران اور عملے کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔

    وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کی ایک انچ زمین بھی نہیں بیچوں گا، اس زمین کا کیا فائدہ جس کا ملک اور قوم کو فائدہ نہ ہو، محکمے کی اراضی اتنی ہے کہ اس سے ورلڈ بنک کا قرضہ اتارنا بھی ممکن ہے۔

  • ووٹوں کی خرید و فروخت ‌، اعظم سواتی  کا بڑا اعلان

    ووٹوں کی خرید و فروخت ‌، اعظم سواتی کا بڑا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن ووٹوں کی خریدوفروخت پرکارروائی نہیں کرتا تو سپریم کورٹ جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ووٹوں کی خریدوفروخت ہوتی رہی تویہ کس بات کا ایوان بالاہے، الیکشن کمیشن کواس پرسخت کارروائی کرنی چاہیے۔

    اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کرتے ہیں اورایوان میں بڑی بڑی باتیں کرتےہیں،ایسی کالی بھیڑوں کوفوری الیکشن سےالگ کرنا چاہیے، اگر الیکشن کمیشن کارروائی نہیں کرتا تو سپریم کورٹ جاؤں گا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوامیں بڑااپ سیٹ ہورہاہے، رات اپوزیشن میں جھگڑا ہوا ہے، جس کا فائدہ ہمیں ہوگا ، عددی اکثریت کی بنیاد پر ڈاکٹر حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے۔

    یاد رہے سینیٹ کی سینتیس نشستوں کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی میں دو، سندھ اسمبلی میں گیارہ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں بارہ اور بلوچستان اسمبلی میں بھی بارہ سینیٹرز کاانتخاب ہوگا، پنجاب سے سات جنرل نشستوں، دو خواتین اوردو ٹیکنوکریٹ نشستوں پرتمام گیارہ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

    حکومتی امیدوارحفیظ شیخ اوراپوزیشن کےمشترکہ امیدواریوسف رضاگیلانی کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ ہیں جبکہ خواتین کی نشست پرپی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اورنون لیگ کی فرزانہ کوثرمیدان میں ہیں۔

  • میراکوئی بزنس پاکستان میں نہیں امریکا میں ہے، وزیر ریلوے اعظم سواتی

    میراکوئی بزنس پاکستان میں نہیں امریکا میں ہے، وزیر ریلوے اعظم سواتی

    کراچی : وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ ہمارااحتساب میڈیاکےسوا کوئی اورنہیں کرسکتا، میراکوئی بزنس پاکستان میں نہیں امریکا میں  ہے ، میں پاکستان میں پیسہ لارہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کراچی سرکلر ریلوے گلبائی اسٹیشن اور ریلوے پھاٹک کا دورہ کیا ، جہاں کے سی آر منصوبے میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ہر چیز کو میں دیکھ رہا ہوں اورہر جگہ پہنچ رہاہوں، کے سی آر ون ، ٹو دیکھا ہے ،ایک ایک پھاٹک دیکھا ہے ، چندماہ میں فریٹ کودگناکردوں گا،اعظم سواتی

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بہت سی ملکی اورغیرملکی کمپنیوں سےرابطہ کررہےہیں، کوشش کررہےہیں کہ کمپنیاں زمین کوپاکستان کےلیےترقی دیں، ہماری کوشش ہےکہ ریلوےاثاثوں کی مددسےادارےکونقصان سےنکالیں اور ریلوےکےریونیومیں اضافہ کریں۔

    اعظم سواتی نے اپنے حوالے سے کہا کہ مجھ پراورریلوےکےافسران کاقبلہ درست کرناعوام کاکام ہے، میراکوئی بزنس پاکستان میں نہیں امریکا میں ہے ، میں پاکستان میں پیسہ لارہاہوں، میں نے صرف خانساماں اورڈرائیورلیاہواہے، دوسرے شہر جانے کے لیے اپنی گاڑیاں اور ڈرائیوراستعمال کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں ریلوے کی بات کریں کوئی سیاسی بات نہیں، میڈیا کا کام قوم کو آگے لے کر جانے کا ہے، 2 سے ڈھائی ارب کی بجلی چوری ختم کرنے جارہے ہیں، ڈیزل سمیت ہر چیز نگاہ میں ہے کہ کہاں کہاں نقصان ہورہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں پرقبضےہورہےہیں، لوگ مجھےجانتےہیں اس لیےمختلف باتیں کررہےہیں، میں نےصرف ایک آدمی کومعطل کیا پھر اسے بحال بھی کیا، آمدن کو دگنا نہ کیا تو ریلوے کا حال بھی پاکستان اسٹیل جیسا ہوگا۔

    اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارااحتساب میڈیاکےسوا کوئی اورنہیں کرسکتا، ریلوےکومنافع بخش ادارہ بنائیں گے، ہماری عزت فریٹ اور ہمارا مسافر ہے، ہماری تمام سہولتیں عوام کے لیے ہے، اپنے ٹکٹ پریہاں آیا،ریلوےریسٹ ہاؤس میں کرایہ دے کررہ رہا ہوں۔

  • ٹرین کو منزل کی جانب لے کر جاؤں گا: اعظم سواتی

    ٹرین کو منزل کی جانب لے کر جاؤں گا: اعظم سواتی

    راولپنڈی: وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ٹرین کو ان شاء اللہ منزل کی جانب لے کر جاؤں گا، ایم ایل ون پاکستان کی دفاعی طاقت سے منسلک ہے۔

    آج ریلوے کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پشاور، کابل اور ازبکستان کے درمیان ٹرین چلے گی، اس معاہدے پر ازبکستان اور افغانستان کے صدور نے دستخط کر دیے ہیں۔

    اعظم سواتی نے کہا کہ ٹرین معاہدے کے سلسلے میں کل عبدالرزاق داؤد اور میری وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے، 4.5 ارب ڈالر کے ٹرین معاہدے پر عمران خان دستخط کریں گے، یہ معاہدہ ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم لے کر آئیں گے۔

    مفت شناختی کارڈ، شیخ رشید نے وزیرداخلہ بنتے ہی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    قبل ازیں، وزیر ریلوے نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی، جس میں سی پیک منصوبے، ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کر نے اور ایم ایل ون کے حوالے سے بات چیت ہوئی، اعظم سواتی کو عاصم سلیم باجوہ نے نئی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون ملک کا اہم تر ین منصوبہ ہے، وزیر ریلوے نے کہا پاکستان ریلوے کا مستقبل اس منصوبے سے جڑا ہے، جس سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، منصوبے کی تکمیل سے ٹرین کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو شیخ رشید احمد سے ریلوے کی وزارت کا قلم دان لے کر انھیں وزارت داخلہ کا قلم دان سونپاگیا تھا، جب کہ وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی کو وزارت ریلوے کا قلم دان دیا گیا۔

    شیخ رشید نے قلم دان کی تبدیلی کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ ریلوے میرے دل کے قریب رہی ہے، ڈھائی سال ریلوے کی ترقی کے لیے کام کیا، کچھ غلط کیا تو ذمہ داری لیتا ہوں، انشاءاللہ پاکستان ریلوے ترقی کرے گی۔

  • حکومت کی پالیسی نہیں کہ کسی کوجعلی ڈگری پربھرتی کرے، اعظم سواتی

    حکومت کی پالیسی نہیں کہ کسی کوجعلی ڈگری پربھرتی کرے، اعظم سواتی

    اسلام آباد: وفاقی وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ڈریپ سربراہ کی تعیناتی اورقیمتوں پرکمیٹی کو معاملہ جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ دوائیوں کی قیمتوں پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا۔

    اعظم سواتی نے کہا کہ ڈریپ سربراہ کی تعیناتی اورقیمتوں پرکمیٹی کومعاملہ جانا چاہیے، کمیٹی اس معاملے کی بہترطریقے سے انکوائری کرسکتی ہے۔

    وفاقی وزیرپارلیمانی امور نے کہا کہ ہمارے پاس کتے کے کاٹنے سے ہونے والے کسی بھی قسم کے انفیکشن کے لیے ویکسین موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک سے ویکسین منگوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، پڑوسی ممالک کو اگرضرورت ہو توہم سے لے سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ادویات کی قیمتوں کو جلد کم کرنے کے لیے متعلقہ فریقین سے بات ہوگی، ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے لوگوں میں بے چینی تھے۔

    وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ مشیرصحت ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے میڈیا کو اعتماد میں لیں گے، قیمتیں بڑھا کرجن کمپنیوں نے پیسہ کمایا وہ واپس بیت المال میں جمع ہوگا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 25 جنوری کو سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

    بعدازاں 8 مارچ کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ شیخ اخترحسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

  • صدر نے اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور کرلیا

    صدر نے اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور کرلیا

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی سفارش پر اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور کرلیا ، اعظم سواتی نے 6دسمبر 2018 کو وفاقی وزیر کی حیثیت سےاستعفیٰ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور کرلیا گیا، کابینہ ڈویژن نےاستعفےکی منظوری کانوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر استعفیٰ منظور کیا، استعفےکی منظوری کا اطلاق 6دسمبر 2018سے ہوگا۔

    یاد رہے اعظم سواتی نے 6دسمبر 2018کو وفاقی وزیر کی حیثیت سےاستعفیٰ دیا تھا، استعفےکی منظوری کا نوٹی فکیشن ایک ماہ 3دن بعد جاری کیا۔

    اعظم سواتی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرتے ہوئے استعفیٰ قبول کرنےکی درخواست کی تھی اور کہا تھا لپ ملک میں عدالتی نظام کی بالادستی کے لیے استعفیٰ دے رہا ہوں، جب تک آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کا فیصلہ نہیں آجاتا حکومت کاحصہ نہیں رہوں گا۔

    اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں وزارت کا قلمدان پاس نہیں رکھ سکتا، اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مستعفی ہورہا ہوں، مستعفی ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں مقدمے کا دفاع کروں گا۔

    مزید پڑھیں : اعظم سواتی کا تحریری استعفیٰ سامنے آ گیا

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ ٰقبول کرلیا تھا۔

    خیال رہے اعظم سواتی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئی جی تبادلہ کیس زیرسماعت ہے، رواں ماہ 7 نومبر کو اعظم سواتی کے غریب خاندان سے جھگڑے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو تحقیقات کے لیے دس ٹی او آرز دیتے ہوئے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

    جے آئی ٹی نے معاملے کی تحقیقات کے بعد مرتب کی جانے والی رپورٹ میں اعظم سواتی کو واقعے میں قصور وار قرار دیا تھا جبکہ سپریم کورٹ میں آئی جی تبادلہ کیس کی سماعت میں چیف جسٹس اعظم سواتی پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

  • اعظم سواتی کا تحریری استعفیٰ سامنے آ گیا

    اعظم سواتی کا تحریری استعفیٰ سامنے آ گیا

    اسلام آباد: اعظم سواتی نے اپنے تحریری استعفیٰ میں کہا کہ ملک میں عدالتی نظام کی بالادستی کے لیے استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان اپنا اصل مقام پھر حاصل کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کا تحریری استعفیٰ سامنے آ گیا ، تحریری استعفیٰ میں اعظم سواتی نے کہا ملک میں عدالتی نظام کی بالا دستی کے لیےاستعفیٰ دےرہاہوں، آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں میرے خلاف از خود نوٹس لیاگیا،وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان اپنا اصل مقام پھرحاصل کرے گا۔

    [bs-quote quote=”ملک میں عدالتی نظام کی بالادستی کے لیے استعفیٰ دے رہا ہوں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    یاد رہے اعظم سواتی نے 6 دسمبر کو اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا تھا اور کہا تھا جب تک آئی جی تبادلہ کیس کا فیصلہ نہیں آتا حکومت کاحصہ نہیں رہوں گا۔ 

    وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ قبول کرنےکی درخواست کی ہے ، جب تک آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کا فیصلہ نہیں آجاتا حکومت کاحصہ نہیں رہوں گا۔

    مزید پڑھیں : آئی جی تبادلہ کیس : وفاقی وزیر اعظم سواتی اپنے عہدے سے مستعفی

    اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں وزارت کا قلمدان پاس نہیں رکھ سکتا، اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مستعفی ہورہا ہوں، مستعفی ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں مقدمے کا دفاع کروں گا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ ٰقبول کرلیا تھا۔

    خیال رہے اعظم سواتی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئی جی تبادلہ کیس زیرسماعت ہے، رواں ماہ 7 نومبر کو اعظم سواتی کے غریب خاندان سے جھگڑے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو تحقیقات کے لیے دس ٹی او آرز دیتے ہوئے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

    جے آئی ٹی نے معاملے کی تحقیقات کے بعد مرتب کی جانے والی رپورٹ میں اعظم سواتی کو واقعے میں قصور وار قرار دیا تھا۔ گزشتہ بدھ کے روز سپریم کورٹ میں آئی جی تبادلہ کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے اعظم سواتی پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق کرنے کا عندیہ دیا تھا۔