Tag: azan

  • اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان، یہودی طیش میں‌ آگئے

    اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان، یہودی طیش میں‌ آگئے

    یروشلم:اسرائیل مسجد اقصیٰ سمیت دیگر فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانون سازی کررہا ہے لیکن اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن ابو عرار نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اذان دے کر اس پابندی کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران جب ممبر اسمبلی ابو عرر کو تقریر کا موقع دیا گیا تو انہوں نے بات کے اوائل میں مسجد اقصیٰ کی بندش اور اذانوں پر عائد ہونے والی پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

    تقریر کے دوران اسرائیلی ارکینِ پارلیمنٹ نے بدمزگی پیدر کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اذان دینا شروع کردی اوراجلاس میں شریک لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ اذان پر کسی صورت پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

    اسرائیلی پارلیمنٹ میں ابو عرار کی خوبصورت آواز میں آذان شروع ہوتے ہی اراکین اپنی نشستوں سے اٹھ کر احتجاج کرنے لگے اور کچھ لوگ اجلاس کے کمرے سے باہر بھی چلے گئے مگر انہوں نے اذان کو پورا کیا۔


    Muslim lawmaker’s Adhan in Israel parliament by arynews

    خیال رہے کہ اذان پر پابندی کے مجوزہ بل پر ہونے والی ووٹنگ اسرائیلی پارلیمنٹ نے فی الحال  ملتوی کردی ہے۔

  • دنیا بھر میں 24 گھنٹے گونجنے والی آواز اذان ہے

    دنیا بھر میں 24 گھنٹے گونجنے والی آواز اذان ہے

    دنیا بھر میں چوبیس گھنٹے گونجنے والی آواز اذان  ہے جو بندے کو نماز کیلئے پکارتی ہے اور ہر وقت کانوں میں رس گھولتی ہے ۔

    ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر وقت گونجنے والی آواز اذان ہے، ہر روز انڈونیشیا کے مشرقی جزائر سے فجر کی اذان کا آغاز ہوتا ہے اور بیک وقت ہزاروں مؤذن اللہ تعالیٰ کی توحید اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی رسالت کا اعلان کرتے ہیں، مشرقی جزائر سے یہ سلسلہ مغربی جزائر تک چلا جاتا ہے۔

    ڈیڑھ گھنٹے بعد سماٹرا کے دیہات اور قصبات میں اذانیں شروع ہوجاتی ہے اور پھر یہ سلسلہ ایک گھنٹے بعد ڈھاکہ پہنچتا ہے، بنگلا دیش میں اذانوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا کہ کلکتہ اور سری لنکا میں اذانیں ہونے لگتی ہے، دوسری جانب کلکتہ سے یہ سلسلہ ممبئی تک پہنچتا ہے اور پورے بھارت کی فضا توحیدورسالت کے اعلان سے گونج اٹھتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سری نگر اور سیالکوٹ میں فجر کی اذان کا وقت ایک ہی ہے، اس عرصہ میں پاکستان میں فجر کی اذانیں گونجتی ہیں، پاکستان میں یہ سلسلہ شروع ہونے سے پہلے افغانستان اور مسقط میں اذانیں شروع ہوجاتی ہیں مسقط سے بغداد تک ایک گھنٹے کا فرق ہے پھر سعودی عرب، یمن، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق تک اذانیں گونجتی رہتی ہیں،

    جس کے بعد شمالی امریکہ، لیبیا اور تیونس میں اذانیں شروع ہونے لگتی ہیں یوں فجر کی اذان جس کا آغاز انڈونیشیا کے مشرقی جزائر سے شروع ہوا تھا، ساڑھے نو گھنٹوں کا طویل سفرطے کرکے بحر اوقیانوس تک پہنچنے سے پہلے مشرقی انڈونیشیا میں ظہر کی اذان کا وقت ہوجاتا ہے ۔

    اس طرح کرہ ارض پرایک بھی لمحہ ایسا نہیں گزرتا جب سینکڑوں مؤذن اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی رسالت کا اعلان نہ کررہے ہوں۔