Tag: AZDI MARCH

  • ماورائےآئین مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے، وزیراعظم

    ماورائےآئین مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پارلیمنٹ کی اکثریت نے مجھ پر اعتبار کیا ہے استعفی نہیں دوں گا، پارلیمنٹ بھی اپنی مدت پوری کرے گی ۔

    اسلام آباد میں دھرنوں پر بیٹھے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے وزیر اعظم سے استعفے کا پرزور مطالبے پر وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پارلیمنٹ کی اکثریت نے مجھ پراعتماد کیا ہے،استعفی نہیں دوں گا، مذاکرات کے لئے پہلے بھی تیار تھے، اب بھی ہیں، کسی کے ماورائے آئین مطالبات کو تسلیم نہیں کیاجاسکتا۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق دوران ملاقات صدر اور وزیر اعظم نے اتفاق کیا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی وزیر اعظم کا موقف یہی تھا کہ وہ مستعفی نہیں ہوں اور موجودہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی، دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان کے جائزمطالبات کو تسلیم کیا جاسکتاہے ۔

  • وزیراعظم کا عوامی تحریک ،تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئےکمیٹی بنانے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا عوامی تحریک ،تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئےکمیٹی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے انقلاب اور آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کے لیئے چار رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی وفاقی وزراء چودھری نثار علی خان خواجہ اصف ،احسن اقبال اور عبد القادر بلوچ پر مشتمل ہے، کابینہ کمیٹی ازادی اور انقلاب مارچ پر نظر رکھے گی اور وزیراعظم کو لمحہ بہ لمحہ تفصیلی رپورٹ بھی پیش کرے گی کابینہ کمیٹی صورتحال کے جائزے کے ساتھ ساتھ مسلے کے حل کے امور پر بھی غور کرے گی ۔

  • وزیراعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف آج قوم سےخطاب کریں گے،جس میں وزیراعظم ملک کی سیاسی صورتحال پرقوم کواعتماد میں لیں گے۔

    وزیراعظم پاکستان کےمعاون خصوصی عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں حکومت کی کارکردگی قوم کےسامنے رکھیں گے اورسیاسی صورتحال پر قوم کواعتماد میں لیں گے۔

    وزیراعظم کے خطاب کا وقت رات آٹھ بجےطے ہوا ہے، وزیراعظم یہ خطاب ایسے وقت کر رہے ہیں جب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک آزادی اور انقلاب مارچ کرنے جا رہی ہیں۔

    عمران خان نے وزیراعظم کے استعفے اور وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کررکھا ہے، اورحکومت کی جانب سے بات چیت کی پیشکش مستردکر رکھی ہے۔