Tag: Azhar Ali

  • آج جو کچھ ہوں انہیں کی وجہ سے ہے؟ اظہر علی بے اختیار رو دیئے

    آج جو کچھ ہوں انہیں کی وجہ سے ہے؟ اظہر علی بے اختیار رو دیئے

    قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ”اے اسپورٹس“ کے پروگرام ”کرکٹ کہانی“ میں میزبان فخر عالم کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

    ایک موقع پر سابق کپتان اظہر علی اپنے والد سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوئے اور بے اختیار رو دیئے۔

    پروگرام کے میزبان فخر عالم نے اظہر علی سے سوال کیا کہ آپ کے والد صاحب کا ایک بہت بڑا رول رہا ہے، آپ کے والد نے کون سی قربانیاں دی ہیں جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو آج اس مقام تک پہنچایا ہے۔

    اظہر علی نے کہا کہ اگر میں ساری باتیں بیان کرنے لگا تو یہ پروگرام بہت چھوٹا پڑ جائے گا، سب کے ماں باپ بہت کوشش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ان کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا۔۔۔یہ کہہ کر وہ اختیار رو دیئے۔

    انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ میں بہت چھوٹا تھا ہم دونوں پیدل کہیں جارہے تھے، اس دوران انہوں نے مجھے کہا تھا کہ ”اب تمہیں ہی پوری فیملی کو سنبھالنا ہے“۔۔۔

    اس وقت تو میں سمجھ نہیں پایا، مگر اب جاکر مجھے بات سمجھ آئی، اب جب کبھی بھی مجھے کوئی مشکل ہوتی ہے تو میں والد صاحب کی بات کو یاد کرتا ہوں۔

    اظہر علی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی، بابر نے فیملی اور دوستوں کے ساتھ عید منائی

    اظہر علی نے کہا کہ میں اپنے والد صاحب کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ میری آج جو تعریف ہوتی ہے وہ انہیں کی وجہ سے ہے۔

  • ٹیم کیلئے کھیلنے والے ہی باہر ہوجاتے ہیں، اظہرعلی بھی بول پڑے

    ٹیم کیلئے کھیلنے والے ہی باہر ہوجاتے ہیں، اظہرعلی بھی بول پڑے

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023میں بھارت کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    اس حوالے سے کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے بہت مایوس کیا، پاکستان بھارت کے پریشر میں آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان نجیب الحسنین سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی خاموش نہ رہے اور ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔

    سابق کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیم کیلئے کھیلنے والے کھلاڑی ٹیم سے ہی باہر ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی پچھلے میچوں میں اچھی کارکردگی دکھارہے ہوتے ہیں ایسا نہیں ہے کہ وہ چھکا نہیں لگا سکتے بس ذرا سی ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب حالات قابو میں ہوں اس وقت ہی کوشش کرنی چاہیے ورنہ پریشر میں آنے کے بعد سنبھلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

    اس موقع پر باسط علی کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے باز سامنے والے بالر کو دیکھتے ہیں جبکہ دیکھنا یہ چاہیے کہ ان کی بال پر رنز کیسے رن لینے ہیں اور کہاں پر شاٹ کھیلنی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023میں بھی بھارت سے شکست کھانے کی روایت برقرار رکھی گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کے 192 رنز کا ہدف 30 اعشاریہ 3 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا تھا۔

    قومی ٹیم کے بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ بھارتی ٹیم نے باؤلرز کی بھی درگت بنائی۔

  • اعجاز احمد کی جانب سے اظہر علی کے لیے سرپرائز

    اعجاز احمد کی جانب سے اظہر علی کے لیے سرپرائز

    سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کرکٹ ٹیم سے ریٹائر ہونے والے بیٹر اظہر علی کی ریٹائرمنٹ پر کیک لے جا کر ان کو سرپرائز دے دیا۔

    2010 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے سابق کپتان اور ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی نے 16 دسمبر 2022 کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں کراچی میں انگلینڈ کے خلاف انھوں نے اپنا آخری میچ کھیلا تاہم آخری اننگ میں صفر پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے وہ اسے یادگار نہ بنا سکے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی اعجاز احمد نے اس حوالے سے ایک نئی روایت قائم کی، جب وہ ریٹائر ہونے والے کھلاڑی اظہر علی کی عزت افزائی کے لیے کیک لے کر گئے، اور ان کی فیملی کے ساتھ کیک کاٹا۔

    ناردرن کے کوچ اعجاز احمد نے اپنی بیٹی کو خصوصی طور پر لاہور سے بلا لیا تھا، اور ان کے ہمراہ کیک لے کر وہ اظہر علی کے پاس ہوٹل پہنچے، جہاں انھوں نے اظہر علی اور ان کی فیملی کے ساتھ کیک کاٹا۔

    اظہر علی اپنا آخری ٹیسٹ میچ یادگار نہ بنا سکے

    اعجاز احمد نے اظہر علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور آئندہ زندگی میں کامیابی کی دعا کی، انھوں نے کہا اظہر علی ہمارے سامنے کرکٹ کھیلتے ہوئے قومی ٹیم تک پہنچے، وہ قومی ٹیم اور ڈومیسٹک میں میری کوچنگ میں بھی کھیلے۔

    اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ اظہر علی اچھے کرکٹر ہی نہیں ایک نفیس انسان بھی ہیں، ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے خود ان کے پاس گیا۔ اظہر علی اور ان کی فیملی نے اعجاز احمد اور ان کی بیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ اظہر علی 2018 میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔

  • کیا بابر اعظم کی بات اظہر علی کے دل پر جالگی؟

    کیا بابر اعظم کی بات اظہر علی کے دل پر جالگی؟

    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی جذباتی انداز میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    قومی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ،سابق کپتان نے 12 سال پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی اور انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

    اظہر علی نے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 9 ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کی، ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری، ڈبل سنچری سمیت 19 سنچریاں بنائیں۔

    انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار 97 رنز بنائے وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پانچویں بیٹر ہیں۔

    سابق کپتان نے پاکستان کی جانب سے سنچریوں میں بھی پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

    اظہر علی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان پر سوال یہ ہے پیدا ہوتا ہے کہ کیا انہیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بات بری لگی ہے؟

    واضح رہے کہ بابر اعظم نے ملتان ٹیسٹ سے قبل کہا تھا کہ اظہر علی کو اپنے کیریئر سے متعلق فیصلہ خود کرنا ہے۔

    دوسری جانب اظہر علی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی کے کہنے پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا ہے، سیریز سے قبل ہی یہ فیصلہ کرچکا تھا۔

  • اظہر علی کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    اظہر علی کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    راولپنڈی: قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی کو میڈیکل پینل نے فٹ قرار دے دیا۔

    پی سی بی کے مطابق گزشتہ روز بیٹنگ کے دوران سیدھے ہاتھ کی انگلی پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے بلے باز اظہر علی کو میڈیکل پینل نے فٹ قرار دے دیا۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ اظہرعلی راولپنڈی ٹیسٹ کے آج آخری روز بیٹنگ کریں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں اس وقت بڑا دھچکا لگا جب تجربہ کار بلے باز ہدف کے تعاقب میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔

    عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے پر اظہرعلی بیٹنگ کے لیے آئے تو فاسٹ بولر رابنسن کی دوسری گیند پر تیز باؤنسر کھیلتے ہوئے گیند ان کے ہاتھ پر جا لگی، فزیو کے ابتدائی معائنے کے بعد اظہرعلی کو میدان سے باہر جانے کا مشورہ دیا گیا اور یوں اظہرعلی ریٹائر ہرٹ ہوئے۔

    اظہرعلی کی انجری پر اہم اپ ڈیٹ

    واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، کھیل کے آخری روز انگلینڈ کو جیت کے لیے 8 وکٹ درکا ہوں گی جب کہ پاکستان کو 263 رنز بنانے ہیں۔

  • سینچری بنانے پر اظہر علی کا دلکش انداز ( ویڈیو دیکھیں)

    سینچری بنانے پر اظہر علی کا دلکش انداز ( ویڈیو دیکھیں)

    راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز تجربہ کاربیٹر اظہر علی نے بھی سینچری جڑ دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امام الحق کے بعد اظہر علی نے بھی کینگروز کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سینچری اسکور کرڈالی، اظہر علی کی شاندار اننگز میں 12 چوکے اور 2 بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے۔

    تجربہ کار بیٹر کی یہ ٹیسٹ کرکٹ میں 19ویں سینچری ہے، اظہر علی اب تک پاکستان کی جانب سے بانوے ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں، اپنے ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے 43.39 کی اوسط سے 6855 رنز بنارکھے ہیں ، جن میں 34 نصف سینچری، 3 ڈبل سینچری بھی شامل ہے۔

    سینچری بنانے پر اظہر علی نے پاکستان میں اردو زبان میں نشر کیا جانے والے تاریخی ڈرامہ’ ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار ‘ارطغرل’ کی طرح جشن منایا، ان کی یہ تصاویر اور ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے قبل فواد عالم بھی یہ منفرد انداز اختیار کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 385 رنز بنالئے ہیں، امام الحق نے شاندار 157 رنز بنائے، عبد اللہ شفیق 44 بناسکے۔

    وکٹ پر اظہر علی 146 اور کپتان بابر اعظم 29 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ موجود ہیں، کینگروز کی جانب سے نیتھن لیون اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • یہ فینز کس کو دیکھنے آئے تھے ؟ اظہرعلی کا شعیب اختر سے سوال

    یہ فینز کس کو دیکھنے آئے تھے ؟ اظہرعلی کا شعیب اختر سے سوال

    کراچی : قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی نے ٹیم کے کھلاڑیوں پر کی جانے والی تنقید کا جواب دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں اتنے سارے شائقین کس کو دیکھنے آئے تھے؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ پیغام میں اظہر علی نے ایک تصویر شئیر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناٹنگھم کے میدان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    اظہر علی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ فینز کس کو دیکھنے آئے تھے ؟؟ یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کی ناقص کاکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی بدترین شکست پر راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے یوٹیوب چینل سے ٹیم انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ شائقین ایسے کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے پیسے خرچ کرکے اسٹیڈیم کیوں آئیں گے؟

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی ٹیم کو دیکھنے کے لیے کون پیسے خرچ کرے گا جو انگلینڈ کی اکیڈمی ٹیم سے بھی ہار جائے، قومی ٹیم کی سلیکشن ہی صحیح نہیں، ٹی ٹوئنٹی کی بنیاد پر منتخب کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹیسٹ میں کھلایا جارہا ہے۔

    ‘کون پیسے دے کر ایسی ٹیم کو دیکھنے آئے گا’ قومی ٹیم کی شکست پر شعیب اختر برہم

    واضح رہے کہ انگلینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو31 رنزسے شکست دے دی ہے۔  جس کے بعد اظہر علی نے  یہ پیغام  کسی کا نام لیے  بغیر ٹوئٹر پرجاری کیا۔

  • اظہرعلی نے بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا

    اظہرعلی نے بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے موجودہ کپتان بابر اعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹوئٹر پر اظہر علی نے سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا جس میں کرکٹر بابر اعظم کی ایک مداح نے بھی حصہ لیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابراعظم کے فین پیج پر سوال پوچھا گیا کہ آپ بابراعظم کو کیا مشورہ دیں گے جس پر سابق کپتان و موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے اہم بلے باز اظہر علی جواب میں کہا کہ بابراعظم شادی کر لیں۔

    مناہل عقیل نامی صارف نے لکھا کہ اظہر علی آپ بابر اعظم کے لیے کچھ الفاظ کہیں جواب میں اظہر علی نے لکھا "شادی کر لے” اور لال دل والی ایموجی کے ساتھ لکھتے ہوئے بابر اعظم کو اس ٹوئٹ میں ٹیگ کردیا۔

    اظہر علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم کا حصہ ہونے ہی میرے لیے قابلِ فخر ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ اننگز آسٹریلیا کیخلاف 205 رنز کی ہے۔ سیشن کے اختتام پر انہوں نے اس میں حصہ لینے والے تمام سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے کہ بابراعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے لیے ابوظبی میں موجود ہیں، کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز بابراعظم زندگی کی 26 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔

  • ٹیسٹ کرکٹراظہرعلی کی والدہ انتقال کرگئیں

    ٹیسٹ کرکٹراظہرعلی کی والدہ انتقال کرگئیں

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے  سابق کپتان اظہر علی کی والدہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں، اس بات کی اطلاع اظہرعلی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے مداحوں کو دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے  سابق کپتان اظہر علی نے اپنے مداحوں کو اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ آج دوپہر میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ جلد ہی نماز جنازہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کردیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نماز جنازہ میں میں شرکت کرنے والوں سے خصوصی درخواست ہے کہ برائے مہربانی جنازہ و تدفین میں کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے۔

  • ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، اظہر علی

    ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، اظہر علی

    کراچی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، کپتانی سے ہٹانے کی خبریں میڈیا سے مل رہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم ٹیسٹ کے کپتان اظہر علی نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، پی سی بی حکام سے اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی آفیشل بات نہیں ہوتی کچھ نہیں کہہ سکتا، بہتر یہی ہے کہ میں اپنے کھیل پر توجہ دوں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا کر بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی اظہر علی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کپتانی سے استعفیٰ دے کر صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کریں۔

    شعیب کا کہنا تھا کہ اظہر شروع میں ٹیسٹ کپتان نہیں بننا چاہتے تھے مگر زبردستی انہیں اس پر مجبور کیا گیا، پی سی بی نے غیرضروری طور پر ان پر دباؤ بڑھایا اور اب تبدیل کیا جارہا ہے۔

    سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ میرا اظہر کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور اس بات کا اعلان کریں کہ کیا وہ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں، اگر آپ کے سر پر معزولی کی تلوار لٹک رہی ہو تو ایسے میں کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔