Tag: Azhar Ali

  • بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان

    بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان

    لاہور: قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنائے جانے پر غور شروع کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قائم کردہ کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی جگہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان بنانے کی تجویز پیش کردی۔

    ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی اظہرعلی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنا نہیں چاہتی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے محمدرضوان پر کپتانی کی بھاری ذمہ داری ڈالے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کپتانی مل سکتی ہے، یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم اور کپتان کا اعلان 11 نومبرکو ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، گرین شرٹس دورے میں 3ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم کو دورہ سے پہلے 14دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا، پاکستان ٹیم 18 دسمبر کو دورے کا آغاز آکلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سے کرے گی۔

  • اظہرعلی کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی، پی سی بی نے اہم بیان جاری کردیا

    اظہرعلی کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی، پی سی بی نے اہم بیان جاری کردیا

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو قیادت سے ہٹانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا جا رہا ہے یا نہیں؟ اس حوالے سے پی سی بی نے واضح بیان جاری کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اظہر علی کو قیادت سے ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے حالیہ ملاقات کے دوران اس امر کا اظہار بھی کیا کہ اظہر علی طویل عرصے تک ٹیم کی قیادت کریں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل یہ خبریں منظرعام پر آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان اظہر علی کی کپتانی کے انداز سے ناخوش ہیں اور ان سے قیادت واپس لینے کا بات بھی کی تاہم پی سی بی نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔

    اظہر علی کو گزشتہ سال اکتوبر میں سابق کپتان سرفراز احمد کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا البتہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی حاصل ہوئی۔

  • کپتان اظہرعلی سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے

    کپتان اظہرعلی سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے

    مانچسٹر : قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نے سوشل میڈیا پر سابق کپتان سرفراز احمد کے شاعرانہ انداز کے ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔

    اظہرعلی نے کہا کہ بھیا مجھ سمیت آپ کے بہت سارے مداح ہیں، اور انشاءاللہ آپ تنقید کرنے والے چھوٹے سے طبقے کو آپ اپنی شاندار کارکردگی سے جواب دیں گے۔

    اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ آپ نے ماضی میں پاکستان کے لئے بہت کچھ کیا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان کیلئے اچھا ہی کریں گے۔ مظبوط رہیں۔

    اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خود پر تنقید کرنے والوں کو شاعرانہ انداز میں جواب دیا تھا۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں، جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں۔

    قبل ازیں سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر اظہر علی کے ساتھ اپنی ایک خوشگواد موڈ میں لی گئی تصویر شئیر کی تھی اور کپتان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ بھیا مضبوط رہیں،ہم باؤنس بیک کریں گے’۔ اب اس کے جواب میں اظہر علی نے لکھا ہے کہ بھیا انشاء اللہ آپ ایک عظیم آدمی ہیں۔

    سرفراز احمد دورہ انگلینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے، انہیں ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری میچ میں کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ سرفراز احمد نے میچ میں ایک اسٹمپ آؤٹ کا موقع ضائع کیا، مگر سوشل میڈیا صارفین نے سرفراز کو تنقید کا نشانہ بنانے میں کوئی موقع ضائع نہ کیا۔

    کیا میں اتنا برا ہوں؟ سرفراز جذباتی ہوگئے

    اس سے قبل سرفراز احمد کی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ سے باہر بیٹھ کر جمائیاں لینے کی تصویریں بھی سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔

  • دو ماہ بعد واپسی، اظہر علی اور بیٹے کی جذباتی ویڈیو وائرل

    دو ماہ بعد واپسی، اظہر علی اور بیٹے کی جذباتی ویڈیو وائرل

    لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی وطن واپسی پر بیٹے کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی بیٹے کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اظہر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اظہر علی بیگ تھامے ایئرپورٹ سے باہر آرہے ہیں اور ان کا بیٹا انتظار میں کھڑا ہوتا ہے جب بابا پہنچتے ہیں تو وہ فیس ماسک کی وجہ سے انہیں پہچان نہیں پاتا۔

    بعدازاں اظہر علی فیس ماسک ہٹاتے ہیں تو وہ بابا کو فوراً پہچان لیتا ہے اور ان سے گلے لگنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھا دیتا ہے۔

    ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے اب تک ویڈیو پر 1.5 ہزار کے قریب لائیکس اور 174 صارفین ری ٹویٹ کرچکے ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد نے تبصرہ بھی کیا۔

    واضح رہے کہ اظہر علی نے ٹیسٹ سیریز میں شاندار 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو یقینی شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

  • ٹیم سلیکشن میں کمی نہیں تھی، بدقسمتی سے ہارے: اظہر علی

    ٹیم سلیکشن میں کمی نہیں تھی، بدقسمتی سے ہارے: اظہر علی

    مانچسٹر: ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست کے بعد ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری ٹیم سلیکشن میں کوئی کمی نہیں تھی، انگلینڈ کی جیت کا سہرا کرس ووکس اور جوز بٹلر کی پارٹنر شپ کو جاتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے ہاتھوں اولڈ ٹریفورڈ میں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کی وجہ انگلش بیٹسمینوں کی پارٹنر شپ کو قرار دے دیا، انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن پارٹنر شپ سے جیت نہیں سکے۔

    اظہر علی نے کہا تیسرے روز کا آخری سیشن اور انگلینڈ کی پارٹنر شپ ٹرننگ پوائنٹ تھے، ہم ٹیسٹ میچ کو لیڈ کر رہے تھے لیکن بدقسمتی سے ہار گئے، اگلے میچ میں بھی وکٹ کو دیکھ کر ٹیم سلیکشن کریں گے۔

    Image may contain: text that says 'ENGLAND V PAKISTAN TEST OLD TRAFFORD MANCHESTER INNINGS) SHAN MASOOD BABAR 156[319) 9(106) 326 STUART BROAD ENGLAND 3-54 JOFRA ARCHER 3-59 OLLIE POPE JOS BUTTLER 62[117) 219 8[108) PAKISTAN YASIR SHAH SHADAB KHAN 4-66 SHAH INNINGS) 33[24) (24) 29 29(43) ASAD SHAFIQ STUART BROAD 2-13 169 3-37 2-11 ENGLAND INNINGS) CHRIS WOAKES CHRIS WOAKES 84*(120) JOS BUTTLER (101) 277-7 YAIRAH 4-99 MOHAMMAD ABBAS ©pcb.com.pk 1-36 ENGLAND WON BY WICKETS f/PakistanCricketBoard @TheRealPCB D@TheRealPCB pepsi. easypaisa PakistanCricketOfficial'

    کپتان کا کہنا تھا کہ وہ ایک طویل عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور یہ بات جانتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دباؤ ہوتا ہے، انھوں نے کہا ہم اس سے بہتر کھیل سکتے تھے، لیکن دوسری اننگز میں ہماری کوئی بھی پارٹنرشپ 50 سے اوپر نہیں گئی، اس سے قبل اس گراؤنڈ پر اتنا ٹارگٹ نہیں بنا، دس سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں جانتا ہوں کیسے چلنا ہے، جوز بٹلر نے اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلا جس سے ہم پر دباؤ آیا۔

    مانچسٹر ٹیسٹ : انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں‌ سے شکست دے دی

    اظہر علی نے کہا کہ شاداب خان کو بطور آل راؤنڈر کھلایا تھا، وہ پی ایس ایل اور ڈومیسٹک میں بھی اچھی بیٹنگ کر چکے ہیں، ٹیم سلیکشن میں کوئی کمی نہیں تھی، شاداب خان کے ہونے سے کافی سپورٹ تھی، انھوں نے ہماری امیدوں کے مطابق پرفارم کیا۔

    ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ وہ بطور بیٹسمین اپنی پرفارمنس کو دیکھتے ہیں اور کپتانی کے دوران میچ کی صورت حال کو سوچتے ہیں۔

  • ’’نسیم اور شاہین جیسے بولرز کا ٹیم میں ہونا ہماری خوش قسمتی ہے‘‘

    ’’نسیم اور شاہین جیسے بولرز کا ٹیم میں ہونا ہماری خوش قسمتی ہے‘‘

    ڈربی: ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی جیسے بولرز کا ٹیم میں ہونا ہماری خوش قسمتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ٹیسٹ کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ ٹیم میں فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جیسے بولرز شامل ہیں۔

    اظہر علی نے کہا کہ محمد عباس اور سہیل خان کے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد گراؤنڈ میں واپسی ایک چیلنج ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ میری خواہش اور کوشش ہوگی کہ  دورہ انگلینڈ میں کپتانی اوربیٹنگ کی ذمہ داریوں کو الگ الگ احسن طریقے سے نبھاؤں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’میری کوشش ہوگی کہ میچ وننگ پرفامنس دوں، انگلینڈ کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا، اُن کا باؤلنگ اٹیک اپنی کنڈیشنز میں ہمیشہ ہی بہترین رہا ہے، ہمارے پاس بھی بہترین باؤلنگ کے آپشنز ہیں‘۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کا سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 اگست کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

  • اظہرعلی اور اسد شفیق نے پسندیدہ بیٹسمین کے نام بتا دئیے

    اظہرعلی اور اسد شفیق نے پسندیدہ بیٹسمین کے نام بتا دئیے

    لاہور: پی سی بی کی جانب سے خوابوں کی جوڑی بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، اس میں مداحوں کے ساتھ ساتھ قومی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے خوابوں کی جوڑی بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا، جس میں ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے بھی حصہ لیا اور اپنے پسندیدہ بلے بازوں کا نام بتادیا۔

    اظہر علی نے کہا کہ یہ ایک اچھا سلسلہ ہے جس میں شائقین کرکٹ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور شائقین کو موقع مل رہا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی جوڑیاں بناسکیں۔

    ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ انضمام الحق میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، ان کے ساتھ بیٹنگ کی خواہش تھی لیکن میں ٹیم میں جلد نہ آسکا اور اس طرح انضمام الحق کے ساتھ بیٹنگ کا خواب ادھورا رہ گیا۔

    مزید پڑھیں: کرکٹ کے مداحوں کے لیے اپنے خوابوں کی جوڑیاں بنانے کا موقع

    دوسری جانب مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے جاوید میانداد کو پسندیدہ کرکٹر قرار دیا اور کہا کہ پی سی بی کا یہ ڈریم ٹیسٹ پیئر کا سلسلہ بہت دلچسپ ہے، اگرچہ یہ تصوراتی پیئر ہیں لیکن سب کو اپنی پسند کے اظہار کا موقع مل رہا ہے۔

    اسد شفیق نے کہا کہ میں جاوید میانداد سے بہت متاثر ہوں، میں ان کی اسکلز کا فین تھا جس طرح وہ بولرز کے دماغ کے ساتھ کھیلتے اور بولرز کو دباؤ میں لاتے تھے میں اس سے بہت متاثر تھا، میں جاوید میانداد کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا خواہش مند ہوں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوینٹی کپتان بابر اعظم نے سابق کپتان یونس خان اور محمد یوسف کو اپنی آل ٹائم فیوریٹ جوڑی قرار دیا تھا۔

  • آن لائن فٹنس ٹیسٹ تمام کھلاڑیوں کے لیے چیلنج ہوگا: اظہر علی

    آن لائن فٹنس ٹیسٹ تمام کھلاڑیوں کے لیے چیلنج ہوگا: اظہر علی

    لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ آن لائن فٹنس ٹیسٹ تمام کھلاڑیوں کے لیے چیلنج ہوگا، لاک ڈاؤن میں بھی فٹنس کا خیال رکھنا لازمی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کپتان اظہر علی نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کی خبریں سن رہے ہیں، اس سے بہت فائدہ ہوگا، پی سی بی نے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا اعلان کیا ہے، یہ تمام کھلاڑیوں کے لیے چیلنج ہوگا۔

    اظہر علی کا کہنا تھا طویل وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی، ہم اپنے طور پر کوشش کر رہے ہیں کہ خود کو فٹ اور متحرک رکھ سکیں، کوشش کریں گے کچھ پریکٹس میچز ہو جائیں،ہمیں معلوم نہیں یہ وقفہ کتنا طویل ہوگا۔

    انھوں نے کہا لاک ڈاؤن میں جو لوگ بلا وجہ باہر نکل رہے ہیں ان پر افسوس ہے، صرف دوسروں نہیں اپنے آپ سے بھی بچنے کی ضرورت ہے، بلاوجہ باہر نکلنے کی بجائے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں۔

    کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ٹریننگ کرا رہے ہیں: مصباح الحق

    اظہر علی نے کہا قومی ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے مطمئن ہوں، آسٹریلیا کا دورہ بہتر آغاز نہیں تھا، بنگلادیش اور سری لنکا کے خلاف فتوحات خوش آیند ہیں، وہاب ریاض، محمد عامر نے بہت عرصہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، سینئر کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملا، نوجوان فاسٹ بولرز نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، امید ہے 6 سے 8 ماہ میں بہترین بولنگ اٹیک بن جائے گا۔

    کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم کا کہنا تھا پاکستان کو کافی عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ کم مل رہی ہے، پاکستان کو سال میں زیادہ سے زیادہ 10 ٹیسٹ میچز ملتے ہیں، امید ہے ان میں مزید کمی نہیں ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر اپنے مؤقف پر قائم ہوں، پی ایس ایل نہ کھیلنے کا دکھ ہے، لیکن فرنچائز پر منحصر ہے کہ وہ کس کھلاڑی کا انتخاب کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 اپریل کو وڈیو لنک کے ذریعے لیے جائیں گے، ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو ایک منٹ میں 60 پش اپ اور 50 سٹ اپ لگانے ہوں گے۔

  • ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے،  کپتان اظہرعلی

    ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، کپتان اظہرعلی

    راولپنڈی : پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، میچ میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اظہر علی نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے لیے بہت اچھا آغاز ہے، ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر میچ اہم ہے جسے جیتنا بھی ضروری ہے، وئی بھی ٹیسٹ میچ جیتنا آسان نہیں ہوتا۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی، بولرز نے صحیح وقت پر وکٹیں لی اور بیٹسمینوں نے بھی اپنا کام دکھایا، خصوصی طور شان مسعود اور بابراعظم بہت اچھا کھیلے، تجربہ کار بیٹسمینوں کے ساتھ نوجوان فاسٹ بولرز کا اچھا کمبینیشن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے کم عمری  میں بہت  بڑاکارنامہ انجام دیا ہے، میچ میں نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک بہترین اور بہت شاندار  تھی، یہ ایک یادگار ہیٹ ٹرک ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں قومی ٹیم کو شائقین نے بھرپور پذیرائی اور بہت حوصلہ افزائی کی، ریویو لینے میں رضوان اور دیگر کھلاڑیوں نے سپورٹ کیا،خاص طور پر پہلی اننگز میں باﺅلرز نے اچھی بولنگ کی۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی، اظہر علی

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی، اظہر علی

    راولپنڈی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی تاہم اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی، انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد اچھا اقدام ہے۔

    اظہر علی نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھا کراؤڈ آتا ہے، امید ہے پچھلی مرتبہ کی طرح اب کی بار بھی اچھا کراؤڈ آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، ہمارا بولنگ اٹیک اچھا ہے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ میچ ونر ثابت ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پہلے ٹیسٹ کے لیے دونوں بورڈز کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیسٹ اسکواڈ میں فہیم اشرف اور بلال آصف کی واپسی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔