Tag: Azhar Ali

  • ہمیں اس جیت کی بہت ضرورت تھی: کپتان اظہرعلی

    ہمیں اس جیت کی بہت ضرورت تھی: کپتان اظہرعلی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ میچ کے دوران پریشر نہیں لیا، بھروسہ تھا کہ اچھا کھیل کر فتح اپنے نام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے کے بعد کومنٹیٹر سے گفتگو کرتے اظہر علی کا کہنا تھا کہ سنچری بنا کر بہت اچھا لگا، ہمیں اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سری لنکا کی ٹیم کا بھی بےحدشکر گزار ہوں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میچ کے دوران ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا تھا۔

    دوسری جانب گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں فتح تاریخی ہے۔

    پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دے دی

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوان کھلاڑی عابدعلی اور شان مسعود نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، سری لنکا کی ٹیم اور مینجمنٹ کے پاکستان آنے پر شکر گزار ہیں۔ جبکہ کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے بھی ٹیم کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دن کا اچھا آغاز ہوا۔ یاسرشاہ، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ لوگ پاکستان کا فخر ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں 263 رنز سے شکست دے دی، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بولرز اور بلے باز دونوں چل گئے، سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستانی بولرز نے کسی کھلاڑی کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور فتح اپنے نام کرلی۔

  • اظہرعلی ٹیم پر بوجھ بن گئے

    اظہرعلی ٹیم پر بوجھ بن گئے

    کراچی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ٹیم پر بوجھ بن گئے، ان کی مسلسل ناکامی ٹیم کے لیے مشکلات کا سبب بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی ناکامی نے ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان رواں سال ایک نصف سنچری بھی اسکور نہ کرسکے ہیں، 10 اننگز میں صرف  121 رنز جوڑے ہیں، اظہر علی نے گزشتہ 10 اننگز میں صرف 12 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی اظہر علی کا بلا رنز اگلنے میں ناکام رہا، اب ہوم سیریز میں بھی ان کی کارکردگی کا فلاپ شو جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ، پاکستان 191 رنز پر ڈھیر، سری لنکا کے 3 وکٹوں پر 64 رنز

    دوسری جانب اوپنر شان مسعود بھی اظہر علی کے نقش قدم پر چلنے لگے ہیں، پنڈی ٹیسٹ میں صفر اور کراچی میں صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

    کراچی ٹیسٹ میں فواد عالم کی جگہ حارث سہیل کو موقع دیا گیا لیکن وہ 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں سری لنکا نے دن کے اختتام پر 3 وکٹوں پر 64 رنز بنالیے ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، اسد شفیق نے 63، بابر اعظم 60 اور عابد علی نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

  • بہترین کمبی نیشن کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے: اظہرعلی

    بہترین کمبی نیشن کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے: اظہرعلی

    کراچی: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ بہترین کمبی نیشن کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے، وکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم منتخب کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کل کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے بہترین حکمت عملی اپنائیں گے، ہوم گراؤنڈ پر جیتنا ضروری ہے، کھلاڑیوں نے فتح اپنے نام کرنے کے لیے جم کر پریکٹس کی ہے۔

    فاسٹ بولر عثمان شنواری کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا ہے۔

    دریں اثنا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، وکٹ کی کنڈیشن دیکھ کر اسپنر یا اضافی پیسر کھلانے کا فیصلہ ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکن بلے باز ڈومیسٹک سیزن میں اچھا کھیلتے ہیں، کرکٹ شیڈول بہت مشکل ہوتا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ سجے گا۔ پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں کل سیریز کے دوسرے اورفیصلہ کن ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گی، میچ جمعرات کی صبح دس بجے شروع ہوگا۔

  • اظہرعلی کا ’دل دل پاکستان‘ نغمہ سوشل میڈیا پر وائرل

    اظہرعلی کا ’دل دل پاکستان‘ نغمہ سوشل میڈیا پر وائرل

    راولپنڈی: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ’دل دل پاکستان‘ نغمہ گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں وقفے وقفے سے بارش کی مداخلت نے کھلاڑیوں کو میدان سے دور رکھا تو کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ان لمحوں کو یادگار بنادیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو جاری کی جس میں فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے گٹار بجایا اور کپتان اظہر علی نے دل دل پاکستان گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوپنر بلے باز شان مسعود بھی ملی نغمے سے خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر اظہر علی کی آواز میں دل دل پاکستان گانے پر مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

    ایک صارف راجہ عثمان ظہیر نے لکھا کہ یہ ہے میرا پاکستان اور اس کی خوبصورتی۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ اچھا نغمہ گایا ہے لیکن پوری پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد اچھے گلوکار ہیں۔

  • سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، اظہر علی

    سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، اظہر علی

    راولپنڈی: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، ان کی بولنگ اور بیٹنگ اچھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سری لنکن کپتان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں پوری کوشش کریں گے کہ جو کمی ہے اسے دور کریں۔

    اظہر علی نے کہا کہ خوشی ہے 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آئی ہے اور گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہوئیں، آسٹریلیا میں ہم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے اب ہوم گراؤنڈ پر پوری کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل پیش کریں۔

    اظہر علی نے کہا کہ کوشش کررہا ہوں کہ اپنی فارم بحال کرکے بڑا اسکور کروں، کپتان اچھا پرفارم کرے تو دیگر کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ہوتا ہے، پریشر کو ہینڈل کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں اظہر علی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا ہے ان کی بولنگ اور بیٹنگ اچھی ہے۔

    دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈی مووتھ کرونا رتنے نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر بہت خوش ہیں، دس سال بعد آئے ہیں اچھا موقع ہے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    کرونا رتنے نے کہا کہ مکی آرتھر پہلے پاکستان کے کوچ تھے اب ہمارے ساتھ ہیں، ان کے ساتھ ٹریننگ کرکے پاکستان کی ٹیم کو جاننے کا موقع ملا ہے، کوشش کریں گے اچھا پرفارم کریں۔

  • کسی کھلاڑی کی صلاحیت پر شک نہیں، خامیوں پر قابو پائیں گے، اظہر علی

    کسی کھلاڑی کی صلاحیت پر شک نہیں، خامیوں پر قابو پائیں گے، اظہر علی

    ایڈیلیڈ: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی کی صلاحیت پر شک نہیں ہے، دوسرے میچ میں خامیوں پر قابو پائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

    اظہر علی نے بابر اعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابر ہر فارمیٹ میں اچھا کھیل رہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں اب ان سے اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کرانا چاہتے ہیں، بابر کا بیٹنگ آرڈر میں نمبر اس وقت تبدیل کیا گیا جب وہ پرفارم نہیں کررہے تھے۔

    اظہر علی نے کہا کہ محمد رضوان نے دلیرانہ اننگز کھیلی ہے ان کی اننگز ہم سب کے لیے مثال ہے۔

    مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ اپنے نام کرنے کا عزم، قومی ٹیم ایڈلیڈ پہنچ گئی

    ٹیسٹ کپتان نے نسیم شاہ سے متعلق کہا کہ نسیم شاہ نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، ان کو ابھی بہت احتیاط سے لے کر آگے بڑھنا ہوگا، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی باصلاحیت بولرز ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم برسبین سے ایڈیلیڈ پہنچ گئی ہے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے کھیلے گی۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو اننگز اور 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

  • اظہر علی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اظہر علی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ون ڈے کپتان اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ میری زیادہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ون ڈے کپتان اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ میری زیادہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا۔ سرفراز احمد ٹیم کو اچھے طریقے سے لیڈ کر رہے ہیں۔ ’میری پوری سپورٹ سرفراز احمد کے ساتھ ہے‘۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میرا فوکس بیٹنگ پر ہے، ٹی 20 کرکٹ میں نے کھیلی ہی نہیں تو اس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کہاں سے کروں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی اور پرفارمنس دی، چانس ملنا نہ ملنا اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ میرے حساب سے یہ ریٹائرمنٹ کے لیے اچھا وقت ہے۔ اپنے فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر سمیت سب سے بات کی۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ انجری سے ریکوری کے بعد فٹنس مزید بہتر ہوئی ہے۔ پاکستان کی کپتانی کرنا کبھی بھی آسان نہیں رہا۔ ریٹائرمنٹ لی تاکہ جو لڑکے کھیل رہے ہیں انہیں پورا موقع ملے۔

    سابق کپتان اظہر علی نے سنہ 2011 میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    اظہر علی نے 53 ون ڈے میچز میں 1 ہزار 8 سو 45 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 سنچریز اور 12 نصف سنچریز اسکور کیں۔

  • امید ہے پاکستان کا دورہ زمبابوے کامیاب رہے گا‘ اظہرعلی

    امید ہے پاکستان کا دورہ زمبابوے کامیاب رہے گا‘ اظہرعلی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ میں اپنی فٹنس پر بھر پور توجہ دے رہا ہوں، بہت جلد واپس گراؤنڈ میں ان ایکشن نظر آؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹراظہرعلی نے کہا کہ زمبابوے اپنے ہوم گراؤنڈ میں بہت مضبوط ٹیم ہے، امید ہے کہ پاکستان کا دورہ زمبابوے کامیاب رہے گا۔

    اظہرعلی نے کہا کہ دورہ زمبابوے کے لیے ٹیم کی سلیکشن کرنا کمیٹی کا کام ہے، سلیکشن کمیٹی نے دورہ زمبابوے کے لیے اچھی ٹیم کا ہی انتخاب کیا ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں میری کارکردگی اچھی نہیں رہی، میں اپنی فٹنس پر بھر پور توجہ دے رہا ہوں، بہت جلد واپس گراؤنڈ میں ان ایکشن نظر آؤں گا۔

    دورہ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    خیال رہے کہ گزشتہ روز زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا، تین ملکی سیریز پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جائے گی۔

    نوجوانوں پرمشتمل ٹیم کا جیتنا بڑی کامیابی ہے‘ سرفرازاحمد

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نوجوانوں پر مشتمل ٹیم کا جیتنا بڑی کامیابی ہے، قومی ٹی 20 ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : اظہرعلی اور یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : اظہرعلی اور یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی

    دبئی : آئی سی سی نے بیٹسمینوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، اظہرعلی اور یونس ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہوگئے، اسٹیون سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پرہیں۔

    پاکستانی بلے باز اظہرعلی اور یونس خان کو ایک، ایک درجے ترقی ملی ہے، جس کے بعد وہ دس بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ اظہرعلی ساتویں اور یونس خان آٹھویں نمبرپر آگئے ہیں۔

    رینکنگ کے مطابق کین ولیمسن دو درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئے، جوروٹ اور ویرات کوہلی ایک، ایک درجے تنزلی کا شکار ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دوسرےاور بھارت کے ویرات کوہلی چوتھےنمبر پر ہیں۔ ڈی ویلیئرز کی ایک درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی ہے۔

    نئی رینکنگ کے مطابق ڈی کوک سات درجے تنزلی کا شکار ہو کر ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، آل راﺅنڈرز میں ایشون نے شکیب الحسن سے دوبارہ پہلی پوزیشن چھین لی۔

  • سرفراز ون ڈے ٹیم کے کپتان مقررکردیے گئے

    سرفراز ون ڈے ٹیم کے کپتان مقررکردیے گئے

    کراچی: دبئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کےاعلیٰ سطحی اجلاس میں ہونے والے فیصلے میں مشکلات کا شکار اظہر علی کی جگہ ون ڈے میچز کی کپتانی سرفراز احمد کو سونپے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے کی قیادت اب سرفراز کے ہاتھ میں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کپتانی کے سبب اظہر علی کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے لہذا وہ چاہتے تھے کہ ان سے یہ ذمہ داری واپس لے لی جائے۔

    شہریار خان کا ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے کہنا تھاکہ ٹیسٹ کے کپتان مصباح الحق نے سوچنے کے لیے بورڈ سے مزید وقت مانگا ہے۔

    سرفراز نے اب تک کل 67 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جن میں انکا مجموعی اسکور 1498 رنز ہے اور ان کا اوسط اسکور 34.8 ہے۔ سرفراز نے دو سنچریاں اور چھ ففٹی بھی بنائی ہیں۔

    واضح رہے کہ قیادت کی تبیدیلی کا سبب آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کی انتہائی خراب پرفارمنس رہی ہے جہاں سیریز کا اسکور 4-1 رہا۔دوسری جانب سرفراز جو کہ اب تک 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور پاکستانی ٹیم ان سب میچز میں فاتح رہی تھی۔

    یاد رہے کہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ٹیم کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ایک کپتان ہونا چاہیے‘ تاہم ٹیسٹ کے کپتان مصباح نے کپتانی سے استعفیٰ دینے یا جاری رکھنے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔