Tag: Azhar Ali

  • بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    ڈھاکہ: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو اسی کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھا چکی ہے۔

    سیریز کے تمام میچز کو ترنوالہ سمجھنا غلطی ہوگی۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ سائیڈ میچ میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے ٹف ٹائم دیا،کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے یہ اہم موقع تھا۔

    کوچ وقار یونس نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ انیس سو ننانوے ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش نے اچھی پرفامنس پیش کی تھی۔

    میزبان ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے فیورٹ ہے، اب پاکستانی ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔

  • بنگلہ دیش کی ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، شاہد آفریدی

    بنگلہ دیش کی ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، شاہد آفریدی

    لاہور : شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے

    ان کا کہنا تھا کہ اظہرعلی کو ون ڈے ٹورنا منٹ میں قومی قیادت ٹیم کی قیادت جارحانہ انداز میں کرنی چاہیئے، لاہور کے علاقے گلبرگ میں ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔اس لئے ون ڈے میں اظہر علی کو جارحانہ انداز میں کپتانی کرنی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کے لئے دس سے بارہ لڑکوں کی کلیئرنس لینی پڑے گی تاکہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ تیار ہوجائے۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مکمل اختیارات کے ساتھ مصباح اور یونس کے حوالے کردیا جائے۔

  • پی سی بی نےاظہرعلی کو ون ڈے کا کپتان اورٹیسٹ کانائب کپتان بنا دیا

    پی سی بی نےاظہرعلی کو ون ڈے کا کپتان اورٹیسٹ کانائب کپتان بنا دیا

    لاہور: پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ تبدیل کردی،اظہرعلی کو ون ڈے کا کپتان اور ٹیسٹ کے نائب کپتان مقرر کردیا۔

    اے آر وائی نیوز نے اظہرعلی کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی خبرجمعہ کوہی نشر کردی تھی، دوسری جانب مصباح الحق ٹیسٹ اور شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان برقرار ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے پریس کانفرنس میں اظہر کو ون ڈے ٹیم کا کپتان ٹیسٹ ٹیم کا نائب مقرر کردیا۔

    چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں ہماری فٹنس عالمی معیار کی دوسری ٹیموں کے مقابلے میں نہیں تھی، ہم اب اپنی ٹیم کو دوبارہ بنارہے ہیں اس لئے اظہر علی کو ون ڈے فارمیٹ میں قومی ٹیم کا نیا کپتان بنایا ہے گوکہ  وہ ورلڈ کپ میں ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں تھے  تاہم ان کے ڈسپلن کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔

     چیئرمین پی سی بی نے مصباح کو ٹیسٹ اور آفریدی کو  ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا، جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمدکو ٹیم نائب مقرر کردیا۔

     نو منتخب کپتان اظہر علیکا کہنا تھا کہ ٹیم ایک کھلاڑی سے نہیں چلتی، ہمیں ایک ہوکر مل کر کھیلنا ہوگا۔

     انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر بےجا تنقید کی دوسری ٹیمیں بھی ہارتی ہے، لیکن وہاں ایسا نہیں ہوتا۔

  • پی سی بی نے اظہرعلی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا

    پی سی بی نے اظہرعلی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے کے نئے کپتان اور چیف سلیکٹر کا انتخاب کرلیا ، ون ڈے قومی کرکٹ ٹیم کی باگ ڈور کون سنبھالے گا۔ بورڈ نے فیصلہ کرلیا.

    ذرائع کے مطابق کوچ وقار یونس کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ نے حیران کن طور پر اظہرعلی کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اظہر علی ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ انہوں نے ٹیم کے لئے آخری ون ڈے جنوری دوہزار تیرہ میں کھیلا تھا۔ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

    مصباح الحق ٹیسٹ اور آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان برقرار رہیں گے۔ سرفراز ٹی ٹوئنٹی میں آفریدی کے نائب ہوں گے۔ معین خان کی جگہ نئے چیف سلیکٹر کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہوں گے۔ اظہر خان، کبیر خان اور سلیم جعفر کو سلیکشن کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

    ۔۔

  • مصباح الحق نے تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    مصباح الحق نے تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    ابوظہبی: پاکستانی ٹیم کے کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ کے تجربہ کار کھلاڑی مصباح الحق نے چھپن گیندوں پر سو رنز بنا کر ویون رچرڈ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    ابوظہبی  ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کپتان مصباح نے گیارہ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی، اظہرعلی  بھی بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کر ڈالی۔

    شاہینوں کی اس بہترین کارکردگی کو اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے کھل کر داد دی، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کپتان مصباح الحق نے دو سو ترانوے رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی ہے اور پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ سو تین رنز کا ہدف دیا ہے۔

  • گال ٹیسٹ:پاکستان کے تین کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے

    گال ٹیسٹ:پاکستان کے تین کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے

    گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔اوپنرز احمد شہزاد اور خرم منظور جلد آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی بھی تیس رنزبناکر ہمت ہارگئے۔ گال میں بارش کے سبب میچ آدھہ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس قومی ٹیم میں دو اسپنرز اور دو فاسٹ بولرز شامل ہیں۔

    پاکستان نے چھ ماہ قبل شارجہ میں کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔ ادھر سری لنکن ٹیم میں اسپنر اجنتھا مینڈس کو شامل نہیں کیا گیا۔ پرساد اور ایرنگا فائنل الیون کا حصہ ہیں۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔ اوپنرز احمد شہزاد اور خرم منظور انیس رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    احمد شہزاد نے چار اور خرم منظور نے تین رنز بنائے۔ وکٹیں پاکستان دوہزار بارہ کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا کے دورے پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سال یو اے ای میں کھیلی جانے والی سیریز ڈرا رہی تھی