Tag: Azhar Mehmood

  • مشتاق احمد اوراظہرمحمود کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

    مشتاق احمد اوراظہرمحمود کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے مشتاق احمد کوجبکہ  ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اظہر محمود کو بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی فرمائش قبول کر لی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کو کوچنگ اسٹاف میں جگہ مل گئی۔

    انگلینڈ کے خلاف چارٹیسٹ میچز کیلئے مشتاق احمد بولنگ کوچ ہوں گے۔ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں عبوری بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دینے والے اظہر محمود ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ ہوں گے۔

    نیوزی لینڈ کے سابق کوچ اسٹیو رکسن کو فیلڈنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد باضابطہ اعلان کرے گا۔ قومی ٹیم اٹھارہ جون کو انگلینڈ کے لئے اڑان بھرے گی۔

     

  • آئی پی ایل: شاہ رخ خان نے اظہر محمود کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل کرلیا

    آئی پی ایل: شاہ رخ خان نے اظہر محمود کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل کرلیا

    کراچی :سابق پاکستان آل راؤنڈر اظہر محمود پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ آئی پی ایل سیزن ایٹ کیلئے شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اظہر محمود نے معاہدہ کرلیا۔

    اظہر محمود کی لاٹری نکل آئی، دفاعی چیمپیئن شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اظہر محمود سے آٹھویں سیزن کیلئے معاہدہ کرلیا۔

    لیگ کی نیلامی کیلئے اظہر محمود کا نام پیش کیا توکسی فرنچائر نے انھیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی، کیوی آل راؤنڈر جیمی نیشم اور کرس لین کی انجری کے باعث اظہر محمود پر قسمت مہربان ہوگئی۔

    جیمی نیشم اور کرس لین کے متبادل کے طور پر جنوبی افریقہ کے یوہان بوتھا اور اظہر محمود کو کولکتہ کی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    اظہر محمود اس سے قبل انڈین پرئیمر لیگ کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، دونوں سیزن میں اظہر محمود نے کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی تھی۔