Tag: azharuddin

  • کوہلی نے اظہرالدین کا ریکارڈ برابر کردیا

    کوہلی نے اظہرالدین کا ریکارڈ برابر کردیا

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بھارت کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ کیچز کا سابق کپتان اظہر الدین کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

    سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلا دیش کے خلاف میچ کے دوران 43 ویں اوور میں محمد شامی کی گیند پر جاکر علی کا کیچ پکڑ کے یہ ریکارڈ برابر کیا۔

    سابق کپتان کا ون ڈے کرکٹ میں یہ 156واں کیچ تھا، جس کے ساتھ وہ سابق کپتان محمد اظہرالدین کے برابر پہنچ گئے۔ محمد اظہرالدین نے 334 ون ڈے میں 156 کیچز کیے تھے جبکہ کوہلی نے اتنے ہی کیچز 298 میچز میں کرلئے ہیں۔

    ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے حاصل کررکھا ہے، انہوں نے 448 میچز میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں ریکارڈز بنانے کے لیے جانے جانے والے بھارتی سپراسٹار بیٹر کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف ریکارڈ بناتے بناتے رہ گئے۔

    کوہلی کی ناکامی کا سلسلہ مسلسل دراز ہوتا جارہا ہے، وہ بنگلہ دیش کے خلاف بھی رنز بنانے میں ناکام رہے اور 22 رنز بنا کر پویلین کی طرف لوٹ گئے، اگر وہ مزید 15 رنز اسکور کرلیتے تو 14 ہزار رنز بنانے والے محض تیسرے پلیئر بنتے۔

    بھارتی ٹیم آج کا میچ بھول کر آئندہ مقابلے کی تیاری کررہی ہے، باسط علی

    ون ڈے انٹرنیشنل میں صرف دو پلیئرز نے 14 ہزار رنز اسکور کیے ہیں، ان میں سے ایک لٹل ماسٹر ٹنڈولکر اور دوسرے سری لنکن لیجنڈ کمارا سنگاکارا ہیں۔

    کوہلی 14رنز بناتے تو نہ صرف تیسرے کھلاڑی بنتے بلکہ اسٹار بیٹر اگر 14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز بھی بن جاتے۔

  • سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کی گاڑی کو حادثہ

    سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کی گاڑی کو حادثہ

    جے پور : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین ٹریفک کے جان لیوا حادثے میں بال بال بچ گئے، ان کی تیز رفتار کار الٹ کر قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جا گری۔

    بھارتی ریاست راجھستان میں ایک ٹریفک حادثے میں بھارتی کے سابق کرکٹر اور ٹیم کے کپتان اظہرالدین ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس پارٹی کے رہنما محمد اظہر الدین سوئی مادھوپور ضلع کے رنتھمبور میں واقع نیشنل پارک جارہے تھے کہ سڑک پر حادثہ پیش آگیا، یہ حادثہ لالسوٹ کوٹہ ہائی وے پر پیش آیا۔

    حادثہ کے وقت کار میں اظہرالدین کے علاوہ دیگر تین افراد بھی موجود تھے، واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اظہرالدین کو پہچان لیا اور انہیں پاس دیکھ کر حیران رہ گئے، بعد ازاں انہیں دوسری کار کے ذریعہ ہوٹل پہنچایا گیا۔

    سوروال پولیس کے مطابق اظہرالدین کی کار بے قابو ہوکر الٹ گئی تھی اور قلابازی کھاتے ہوئے سڑک کے دوسرے کنارے پر کھیت میں جاگری۔ اس دوران ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

  • بابراعظم میں مستقبل کے عظیم بلے باز کی جھلک دکھائی دیتی ہے، محمد اظہرالدین

    بابراعظم میں مستقبل کے عظیم بلے باز کی جھلک دکھائی دیتی ہے، محمد اظہرالدین

    ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ بابراعظم اگر اسی مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے رہے تو وہ کئی کارنامے انجام دے سکتے ہیں اور ان میں مستقبل کے عظیم بلے باز کی جھلک نظر آتی ہے۔

    یہ بات سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، پاکستان کے نوجوان کرکٹر بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے محمد اظہرالدین نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا اپنا دور اور مزاج ہوتا ہے، میں ویرات کوہلی سمیت کسی سے بھی بابر کا موازنہ درست نہیں سمجھتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے بہترین انتظامات کیے، اس سے دیگر ملکوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    ایک انٹرویو میں57 سالہ محمد اظہرالدین نے کہا کہ بابر اعظم بہت اچھے کرکٹر ہیں، وہ ابھی نوجوان ہیں اور ان میں بہت کرکٹ باقی ہے۔ ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ درست نہیں، ہر کوئی اپنے زمانے کا بہترین کھلاڑی اور اس کا اپنا مزاج ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں موازنہ کرنے کے حق میں نہیں ہوں، جو بھی اچھا ہو اس کی بیٹنگ کا لطف اٹھانا اور تعریف کرنی چاہیے۔مستقبل میں ہند پاک مقابلوں کے امکانات پر انھوں نے کہا کہ یہ حکومتوں کا معاملہ ہے، دونوں پڑوسی ملکوں میں بات چیت شروع ہو تب ہی سیریز بھی ممکن ہوسکتی ہے۔

    محمد اظہرالدین نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستانی بیٹنگ کوچ یونس خان کو اس وقت سے جانتے ہیں جب انہوں نے دو دہائی قبل ڈیبیو کیا تھا۔ 57 سالہ اظہر نے اس یونس خان کیلئے اپنے اس مشورے کا بھی تذکرہ کیا جو انہوں نے یونس خان کو 2016 میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر دیا تھا اور جس کے نتیجے میں بلے باز نے اوول میں شاندار ڈبل سنچری بنائی تھی۔

    واضح رہے کہ یونس خان نے حال میں ہی اس کا تذکرہ کیا تھا اور اظہر کے ساتھ اس کے لئے اظہار تشکر کیا تھا، محمد اظہر الدین نے مزید کہا کہ میں نے اسے ٹی وی پر بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا تھا اور وہ غلط انداز میں کھیل رہے تھے۔

    کبھی وہ کریز کے آؤٹ سائیڈ سے کھیل رہے تھے اور کبھی وہ دوسری چیزوں کی آزمائش کر رہے تھے۔ مجھے ایسا کھلاڑی دیکھنا پسند نہیں تھا، جس نے 10،000 رنز بنائے تھے اور وہ اس انداز میں بیٹنگ کر رہا تھا لہٰذا میں نے انہیں فون پر مشورہ دیا۔

  • سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کا متنازع ٹی 10 لیگ سے دور رہنے کا فیصلہ

    سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کا متنازع ٹی 10 لیگ سے دور رہنے کا فیصلہ

    ممبئی:  تنازعات میں گھری ٹی ٹین لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، سابق بھارتی کپتان نے لیگ سے  دور رہنے کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ سے متعلق ایک اور  تنازع سامنے آگیا، لیجنڈ کرکٹر اظہر الدین  نے لیگ کی پیش کش رد کر دی.

    سابق بھارتی کپتان نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجھےٹی ٹین لیگ سے ڈائریکٹر ٹیلنٹ ہنٹ کی پیش کش تھی، مگر متنازع میڈیا رپورٹس سے گھری ٹی ٹین لیگ سےدوررہنا بہترہے.”


    مزید پڑھیں: ٹی ٹین لیگ: چیئرمین پی سی بی کے تحفظات کا اب تک جواب نہیں مل سکا

    یاد رہے کہ پی سی بی چیئرمین نے گذشتہ دونوں‌نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ٹی 10 لیگ سے متعلق معلومات میسر نہیں کہ ان کے اسپانسرز کون ہیں، فرنچائز کس کے پاس ہے، لیگ کے لیے پیسا کہاں سے آ رہا ہے، تسلی ہونے تک اپنے کھلاڑی ٹی 10 لیگ میں نہیں بھیجے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان آصف اقبال نے ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے تماشا قرار دیا تھا، دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفرازنواز کی جانب سے لیگ پرپابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے.

  • وہ اداکارائیں جو کرکٹرز کو دل دے بیٹھیں

    وہ اداکارائیں جو کرکٹرز کو دل دے بیٹھیں

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شادی کے بندھن میں بندھ گئے، کیا آپ جانتے ہیں وہ کون سی اداکارائیں ہیں جنہوں نے نامور کرکٹرز سے شادی رچائی؟

    حال ہی میں اداکارہ ساگاریکا گھاٹکے نے بھارتی فاسٹ بالر ظہیر خان سے شادی کی ان دنوں یہ جوڑا شادی کے یادگار لمحات مالدیپ میں گزار رہا ہے۔

    اپنی جارحانہ بلے بازی سے مشہور بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے بھی اداکارہ ہیزل کیچ سے 30 نومبر 2018ء کو شادی کی اور انسٹا گرام کے ذریعے مداحوں کو شادی سے متعلق آگاہ کیا۔

    اپنی گھومتی گیندوں سے مخالف کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے ہربھبجن سنگھ، اداکارہ گیتا بسرا کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے، ہربھجن اور گیتا بسرا کی شادی 2015ء میں انجام پائی، ان کی شادی میں مہمان خصوصی طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے شرکت کی۔

    اداکارہ سنگیتا بجلانی نے اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر مسلمان کرکٹر اور سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کی گھر گھرستی سنبھالنے کا فیصلہ کیا اس مشہور جوڑے کی شادی 1996ء کو انجام پائی۔

    بھارتی کرکٹرز کا بھارتی اداکاراؤں سے معاشقہ اور شادی تو عام بات تھی تاہم بالی وڈ میں کہرام اس وقت مچا جب سابق پاکستانی اوپنر محسن خان نے دورہ بھارت کے دوران جہاں لمبی اننگز کھیلیں وہیں رینا رائے کو اپنی دلہن بنانے کا فیصلہ کرلیا، تاہم ان کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور دونوں نے کچھ عرصے بعد علیحدگی اختیار کرلی۔

    ماضی میں دیکھا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کرکٹرز کی فلمی اداکاراؤں سے شادی کا آغاز بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار سیف علی خان کے والد منصور علی خان پٹودی نے کیا انہوں نے ماضی کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو جیون ساتھی چُنا، ان کی شادی 27 دسمبر 1969ء میں ہوئی۔

    یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ پاکستانی بلے باز شعیب ملک بھارتی ٹینس اسٹار کو دل دے بیٹھے اور کرکٹ کے میدان اور ٹینس کورٹ کے درمیان محبت کا یہ سلسلہ بالآخر شادی کو پہنچ کر ختم ہوا، یہ اپنی تاریخ کی دلچسپ ترین اور منفرد واقعہ تھا جو اب بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

    محسن حسن خان کے بعد کئی بھارتی اداکاراؤں نے مشہور پاکستانی کپتان عمران خان سے قربتوں کے سلسلے بڑھانے کے لیے کئی جتن کئے لیکن عمران خان نے زینت امان جیسی خوبصورت اداکارہ کو بھی خاطر میں نہیں لائے اور محبت کا یہ سلسلہ یکطرفہ ہی رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔