Tag: aziz abad

  • ایس آئی یوکی عزیزآباد میں کارروائی، قتل کے تین ملزمان گرفتار

    ایس آئی یوکی عزیزآباد میں کارروائی، قتل کے تین ملزمان گرفتار

    کراچی : اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی میں بھنگوریہ گوٹھ سے قتل اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے سنگین جرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی طارق دھاریجو نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان نے19ستمبر کو گلشن اقبال موبائل مال میں ڈکیتی کی واردات کی تھی، جس کے دوران ملزمان نے بیٹے کو قتل اور باپ کو زخمی کیا تھا۔

    طارق دھاریجو کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے تمام موبائل فون، لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

    ملزمان نےڈکیتی میں مزاحمت پر ایک چوکیدارکو قتل دوسرے کو زخمی کیا تھا، ملزمان نے دکان کے تالے کاٹ کر50 سے زائد موبائل فون اور نقدی لوٹی، ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

  • بیس ماہ کےبعد ایم کیو ایم کے قائد کو پاسپورٹ واپس مل گیا

    بیس ماہ کےبعد ایم کیو ایم کے قائد کو پاسپورٹ واپس مل گیا

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بیس ماہ کےبعد ایم کیو ایم کے قائد کو پاسپورٹ واپس کردیا۔

    ایم کیو ایم کےقائد کو اُن کا برطانوی پاسپورٹ واپس کردیا گیا، تین جون دوہزار چودہ کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قائد کا پاسپورٹ ضبط کرکے اُن پر لندن چھوڑنے پر بھی پابندی لگادی تھی۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد کا پاسپورٹ منی لانڈرنگ کیس میں ضبط کیاگیاتھا، ایم کیو ایم کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ منگل کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کو اُن کا پاسپورٹ واپس کردیا ہے ۔

    ترجمان ایم کیوایم امین الحق نے بتایا کہ قائد کی وطن واپسی کا فیصلہ مشاورت اور سیکیورٹی حالات کے بعد ہی کیا جا سکے گا ۔

  • ایم کیو ایم کے قائد کو پوائنٹ آؤٹ کرکے نشانہ بنایا جا رہا ہے، فاروق ستار

    ایم کیو ایم کے قائد کو پوائنٹ آؤٹ کرکے نشانہ بنایا جا رہا ہے، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم کےقائد کے بیانات پر پابندی فوری ختم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کیلئےقانون ایک جیسا نہیں ہے جبکہ پاکستان کا آئین ہر ایک کو اظہار رائے کاحق دیتا ہے۔

    خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک حکمرانوں کے دہرے معیار اور منافقت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہوں کا بیان بھی ہرزہ سرائی سے کم نہیں ، لیکن کسی نے قوم سے معافی نہیں مانگی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک و قوم ، حکومتوں اور ریاستی اداروں کی اصلاح و احوال تب ہوگی جب کوئی جائز تنقید ہوگی ،اگر کسی جائز تنقید کا بھی حق نہ دیاجائے تو پھر اصلاح و احوال کے راستے کیسے قائم ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صرف ایم کیو ایم کے قائد کو پوائنٹ آؤٹ کرکے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کیلئے رینجرز کا ایم کیو ایم کو خط

    ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کیلئے رینجرز کا ایم کیو ایم کو خط

    کراچی : رینجرز نےایک سوستاسی ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کیلئے ایم کیوایم کوخط لکھ دیا۔ خط ایم کیوایم کےمرکزنائن زیرو کے پتے پر ارسال کیاگیا ہے۔

    رینجرز نے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کو خط میں ایک سو ستاسی ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ رینجرز نے خط کے ساتھ ایک سو ستاسی ٹارگٹ کلرز کے کے نام اور جرائم کی فہرست بھی فاروق ستار کو دی ہے، رینجرز حکام کا کہنا ہے ایک سو ستاسی ٹارگٹ کلرز کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔

    رینجرز کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلرز کراچی میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے قاتل ہیں۔ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر بھیجے جانے والے رینجرز کے خط کے ساتھ دی گئی فہرست کے مطابق ایم کیوایم کے ایک سو ستاسی ٹارگٹ کلرز نے کس کس پولیس اہلکار کو قتل کیاتھا اس کی تفصیل بھی دی گئی ہے۔

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے شکار پولیس افسران میں ڈی ایس پی رحیم بنگش، ڈی ایس پی محمد نواز رانجھا ایس پی او جمشید ٹاؤن، ڈی ایس پی بشیر احمد نوارانی، ڈی ایس پی شمیم حسین ڈسٹرکٹ سینٹرل شامل ہیں۔

    رینجرز کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلرز ڈی ایس پی، انسپکٹر، سب انسپکٹر، اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبلز کے قاتل ہیں۔

    رینجرز کی فہرست کے مطابق ایم کیوایم کے ساجدعرف ایل ایم جی،سعیدعرف ڈانسرٹارگٹ کلرز میں شامل ہیں۔ سعیدعرف چھوٹاپہلوان،سلیم ڈینٹر شکیل عرف سرکٹ،شاہد عرف دنبہ، شکیل عرف ریپیٹر پولیس افسران اور اہلکاروں کے قاتل ہیں۔

    ساجدعرف ایل ایم جی پرسی آئی اےصدرکےاہلکارکے قتل کا الزام ہے۔ سعد احمد ڈی ایس پی بشیر احمد نورانی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    اکرم عرف کانا 3پولیس اہلکاروں کاٹارگٹ کلر ہے۔ امجد ٹی ٹی 2پولیس اہلکاروں کاقاتل ہے۔ سابق ایس ایچ او ذیشان کاظمی کے قتل میں ٹارگٹ کلر حیدر ملوث ہے۔

      ڈاکٹرفاروق ستار کو خط رینجرز کے لیفٹیننٹ کرنل حسن اختر کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں پولیس افسران و اہلکاروں کےٹارگٹ کلرزکےبعد رینجرز نےپراسیکیوٹرزکےٹارگٹ کلرزکی فہرستیں بھی تیار کرلیںْ۔

    ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹرزکےقاتلوں کی فہرست جلد منظرعام پر لائی جائے گی، اس کے علاوہ دھمکیاں دینےوالےگروپس کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ رینجرزنےسینیٹ میں340ٹارگٹ کلرزکی فہرست پیش کی تھی، اس کے علاوہ 340ٹارگٹ کلرزکی فہرست گورنرسندھ کوبھی ارسال کی گئی تھی۔

  • آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم  کو نشانہ بنایاجارہا ہے، الطاف حسین

    آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کو نشانہ بنایاجارہا ہے، الطاف حسین

    کراچی / لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی ۔

    ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ 21 ویں صدی میں جبکہ پوری دنیا گلوبل ولیج میں تبدیل ہوچکی ہے اور انٹرنیٹ کے ذریعہ دنیا کے ایک سرے میں ہونے والے واقعہ کی خبرمنٹوں سیکنڈوں میں دنیا کے دوسرے سرے تک پھیل جاتی ہے ان حالات میں حقائق کو دنیا سے چھپایا نہیں جاسکتا اور آج بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بھی ایم کیوایم کے موٴقف کی تائید کررہے ہیں کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی آڑ میں ایم کیوایم جیسی لبرل اور روشن خیال جماعت کو نشانہ بنایاجارہا ہے

    ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں کے آئینی ، قانونی اور انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جارہے ہیں اور ہم ان مظالم کے خلاف جمہوری انداز میں آواز بلند کررہے ہیں ،ہمارے پاس ایم کیوایم کے رہنماوٴں ، ذمہ داروں اورکارکنوں پر ڈھائے جانے والے ایک ایک مظالم کے ثبوت وشواہد موجود ہیں، جب بھی غیرملکی عدالت میں مقدمہ چلایاجائے گا تو یہ تمام ثبوت وشواہد پیش کیے جائیں گے ۔

    انہوں نے کہاکہ ہمارا ایمان ہے کہ کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی ۔ الطاف حسین نے حق پرست عوام سے کہاکہ اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اور مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کےخلاف پرامن جدوجہد جاری رکھیں ۔

    الطاف حسین نے مشکل اور کھٹن حالات میں ہمت وجرات اورثابت قدمی کے مظاہرے پر ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

  • ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    کراچی : ایم کیو ایم کی درخواست پرپی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے دی جانے والی درخواست کے بعد عزیز آباد تھانے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ نمبر 97/2015 درج کر لیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں  این اے دو سو چھیالیس کے لئےپی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل، عزیزا للہ آفریدی اور دیگر کارکنان کیخلاف ایم کیو ایم کارکنان کو زدوکوب کرنے اور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اور پوسٹر پھاڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لوگ  یادگار شہداء کی بےحرمتی کرنے پر مشتعل ہوئے،  پی ٹی آئی رہنماؤں پر دفعہ 427 ۔506 اور دھمکیاں دینے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالحسیب ودیگر موجودتھے۔

  • زیاد تیاں نہ رکیں توبعد میں واویلا نہ کیا جائے،الطاف حسین

    زیاد تیاں نہ رکیں توبعد میں واویلا نہ کیا جائے،الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بعض اوقات چھوٹی چنگاری ورلڈ وار کو جنم دے دیتی ہے، ہمارے سندھی کارکنان کا گھروں سے نکلنا دشوار کردیا گیا ہے، زیاد تیاں نہ روکی گئیں تو پھر بعد میں واویلا نہ مچایا جائے،عوام کا شدید رد عمل سامنے آسکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار الطاف حسین نے خورشید میموریل ہال عزیز آباد میں  میں منعقدہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ظلم سہنے والے کے بھی دو ہاتھ ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کارکن کے والد کے متحدہ میں ہونے کے باعث اُسے اسکول سے نکال دیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ قیامِ پاکستان سےآج تک ملک اسٹیٹس کو کا شکار ہے۔

    الطاف حسیین نے مطالبہ کیا کہ فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرائی جائے،اور حلقہ بندیاں بھی نئے سرے سے کی جائیں، پاکستانیوں کی بڑی تعداد غلاموں سے بھی بد تر زندگی گزارنے پر مجبور ہے ،کیا ہم مہذب قوم کی طرح رہتے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ اگر انتظامی یونٹس بنانے پر اعتراض ہے تو  سندھ ون اور سندھ ٹو بنا دیا جائے،اور حقوق کا تعین کردیا جائے ، کوئی بھی بلا جواز نئے صوبوں کا مطالبہ نہیں کرتا،

    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مقامی حکومتوں کا  نظام بہتر طریقے سے کام کررہا  ہے،مسائل سنگین سے سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے ظالم کو ظلم کرنے سے روکیں۔ ،