Tag: azizabad police

  • گھر سے بیوٹی پارلر جانے والی تین لڑکیوں کا اغواء اور زیادتی

    گھر سے بیوٹی پارلر جانے والی تین لڑکیوں کا اغواء اور زیادتی

    کراچی : عزیز آباد میں 3 لڑکیوں کے مبینہ اغواء اور زیادتی کے معاملہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، انویسٹی گیشن پولیس نے لیڈی انسپکٹرکو تفتیشی افسر مقرر کردیا۔

    اس حوالے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کے اہل خانہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، مقدمہ درج ہونے کے باوجود اہل خانہ کا معاملہ ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد مبینہ زیادتی کی تصدیق ہوسکے گی اور دیگر حقائق بھی سامنے آئیں گے۔

    ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ تینوں لڑکیاں مہندی کا کام سیکھنے کا کہہ کر پارلر گئی تھیں، لڑکیوں کے کئی گھنٹے لاپتہ رہنے پر والدین نے مقدمہ درج کروایا۔

    پولیس کے مطابق دوسگی بہنوں سمیت تینوں لڑکیاں اپنی مرضی سے گئی تھیں، بعد ازاں لڑکیوں کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا اس سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے،مذکورہ لڑکیوں کو نیم بےہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا۔

  • کراچی : اسلحہ سپلائی کرنے والے تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : اسلحہ سپلائی کرنے والے تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : عزیز آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے اسلحہ سپلائی کرنے والے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق عزیز آباد پولیس نے اسلحہ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان گاڑی کے ذریعے اسلحہ منتقل کررہے تھے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پہلے بھی قبائلی علاقوں سے اسلحہ اسمگل کرچکے ہیں، ملزمان حیدر زیدی ،محمد محسن سے دو نائن ایم ایم پستول اور رائفل برآمد کرلی۔

    گرفتار تیسرا ملزم محمد عمر ولد محمد جاوید سہولت کار ہے، ملزمان نے25سے زائد اقسام کا اسلحہ کراچی میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔