Tag: Baari Song

  • بھارتی گلوکارہ نے پاکستانی گانا گا کر معنی خیز پیغام شیئر کردیا

    بھارتی گلوکارہ نے پاکستانی گانا گا کر معنی خیز پیغام شیئر کردیا

    ممبئی : بھارتی گلوکارہ ‏نوپور سانون اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، حال ہی ‏میں نوپور نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا گانا "باری ” گایا ہے۔

    ملک کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا پنجابی گانا "باری” بھارت میں بھی کافی مقبول ہوا ہے۔ اس گانے میں مومنہ مستحسن نے گلوکار بلال سعید کے ساتھ پرفارم کیا ہے، پنجاب کی روایتی ثقافت سے سجے گانے میں مومنہ اوربلال سعید کی متاثرکن پرفارمنس ہے۔

    بھارتی گلوکارہ کریتی سانون کی بہن نوپور سانون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کا گانا گا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nupur Sanon (@nupursanon)

    اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آپ کے دل کی دیواریں ٹوٹنی تو چاہئیں لیکن کسی اچھے آدمی کیلئے اور اگر آپ کسی کھوئے ہوئے کو پانا چاہتے ہیں تو پہلے خود کو تلاش کرنا ہوگا، یہ اس گانے میں میری پسندیدہ لائنیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا ’باری 2‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

    اس ویڈیو میں انہوں نے مومنہ مستحسن اور  بلال سعید کو بھی ٹیگ کیا ہے، ‏سوشل میڈیا پر اس گانے کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے صارفین اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

  • بھارتی گلوکارہ کی پوسٹ وائرل، وجہ پاکستانی گانا

    بھارتی گلوکارہ کی پوسٹ وائرل، وجہ پاکستانی گانا

    نئی دہلی: بھارتی گلوکارہ نے پاکستانی گلوکاروں مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا گانا نہایت خوبصورت انداز میں گنگنایا جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکارہ نوپور سینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں وہ پاکستانی گلوکاروں مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا گانا باری گنگنا رہی ہیں۔

    نوپور نے لکھا کہ انہیں اپنے مداحوں کی طرف سے بے شمار فرمائشیں موصول ہوئیں جس کے بعد وہ اپنا پسندیدہ گانا سنا رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nupur Sanon (@nupursanon)

    پنجابی زبان کا مذکورہ گانا گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا ہے جسے گزشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا۔ اس گانے کی شاعری، کمپوزیشن اور ہدایت کاری کے فرائض بھی بلال سعید نے ہی انجام دیے ہیں۔

    گانے کو دونوں پر عکسبند کیا گیا ہے جس میں دونوں کی جوڑی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔

    نوپور نے یہ گانا گنگناتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس گانے کی شاعری بے حد پسند ہے۔

    خیال رہے کہ نوپور معروف اداکارہ کریتی سنن کی بہن ہیں اور جلد ہی بالی ووڈ فلموں میں جلوہ گر ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں، وہ گلوکارہ بھی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے گانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔