Tag: Bab e Dosti

  • چمن : آئندہ 48گھنٹے میں پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق اہم پیشرفت متوقع

    چمن : آئندہ 48گھنٹے میں پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق اہم پیشرفت متوقع

    چمن : افغان جارحیت کے بعد پاک افغان سرحد پر باب دوستی آج نویں روزبھی بند ہے، زرائع کا کہنا ہے آئندہ 48گھنٹے میں سرحد کھولنے سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے۔

    چمن میں افغان فوج کی جارحیت کے بعد سے پاک افغان سرحد باب دوستی آج نویں روز بھی بند ہے، چمن بارڈر کی بندش کے باعث پاک افغان دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بھی نہیں ہو رہی۔ تاہم علاج کے لئے پاکستان آنے والے افغان شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا پاسپورٹ پر واپس جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 48گھنٹےمیں چمن میں پاک افغان بارڈر کھولنے سےمتعلق اہم پیشرفت متوقع ہے۔

    چمن کے شہری علاقوں میں مردم شماری پاک فوج کی نگرانی میں جاری ہے تاہم افغان جارحیت سے متاثرہ کلی لقمان،کلی جہانگیر میں مردم شماری تاحال شروع نہیں ہوسکی ہے۔


    مزید پڑھیں : چمن:پاک افغان بارڈر باب دوستی آج آٹھویں روز بھی بند


    یاد رہے کہ افغان جارحیت کے بعد پاک افغان سیکیورٹی حکام کے درمیان باب دوستی پر فلیگ میٹنگ ہوئی تھی، جس میں دونوں جانب سےگوگل سروےمیپ،جیولوجیکل سروے میپ پر اتفاق کیا گیا ، میٹنگ میں کہا گیا کہ جیولوجیکل سروے ماہرین صورتحال کا جائزہ لیں گے اور افغان فورسز کے نقشوں میں فرق پایا گیا جو دور کیا جائے گا۔

    سروے میں نقشوں کے ذریعے متنازع حدود کا تعین کیا جارہا ہے، پاک افغان ٹیموں کے نقشوں میں واضح فرق نہیں۔

    سیکیورٹی زرائع کے مطابق فلیگ میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت سیکٹر کمانڈر ناردرن بریگیڈیئر ندیم سہیل نے کی جبکہ افغان فورسز کی جانب سے کرنل شریف فلیگ میٹنگ میں موجود تھے۔


    مزید پڑھیں : چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


    واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیر میں افغان فورسز نے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 45زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چمن:پاک افغان بارڈر باب دوستی آج آٹھویں روز بھی بند

    چمن:پاک افغان بارڈر باب دوستی آج آٹھویں روز بھی بند

    چمن : پاک افغان سرحد پر کشیدگی برقرار ہے، جس کے باعث پاک افغان بارڈر باب دوستی آج آٹھویں روز بھی سیل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن میں افغان فوج کی جارحیت اور شہری آبادی پر گولہ باری کے بعد سے پاک افغان سرحد باب دوستی آج آٹھویں روز بھی بند ہے، پاک فوج بھاری توپخانے اور ٹینکوں کے ساتھ سرحد کے اگلے مورچوں پر موجود ہے۔

    چمن بارڈر کی بندش کے باعث پاک افغان دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بھی نہیں ہو رہی۔

    دوسری جانب سرحدی حد بندی سے متعلق رپورٹس کابل اور اسلام آباد کو موصول ہو چکی ہیں، ان جیالوجیکل سروے رپورٹس پر جلد فیصلہ ہونے کا امکان ہے، افغان جارحیت سے متاثرہ علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کا رکا ہوا کام تاحال شروع نہیں کیا جاسکا تاہم شہری علاقوں میں مردم شماری پاک فوجی کی نگرانی میں جاری ہے۔


    مزید پڑھیں : چمن: باب دوستی آج ساتویں روزبھی بند


    یاد رہے کہ افغان جارحیت کے بعد پاک افغان سیکیورٹی حکام کے درمیان باب دوستی پر فلیگ میٹنگ ہوئی تھی، جس میں دونوں جانب سےگوگل سروےمیپ،جیولوجیکل سروے میپ پر اتفاق کیا گیا ، میٹنگ میں کہا گیا کہ جیولوجیکل سروے ماہرین صورتحال کا جائزہ لیں گے اور افغان فورسز کے نقشوں میں فرق پایا گیا جو دور کیا جائے گا۔

    سروے میں نقشوں کے ذریعے متنازع حدود کا تعین کیا جارہا ہے، پاک افغان ٹیموں کے نقشوں میں واضح فرق نہیں۔

    سیکیورٹی زرائع کے مطابق فلیگ میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت سیکٹر کمانڈر ناردرن بریگیڈیئر ندیم سہیل نے کی جبکہ افغان فورسز کی جانب سے کرنل شریف فلیگ میٹنگ میں موجود تھے۔


    مزید پڑھیں : چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


    واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیر میں افغان فورسز نے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 45زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک  افغان کشیدگی،  باب دوستی پانچویں روز بھی بند ، تجارتی سرگرمیاں معطل

    پاک افغان کشیدگی، باب دوستی پانچویں روز بھی بند ، تجارتی سرگرمیاں معطل

    چمن : افغان جارحیت کے بعد باب دوستی آج پانچویں دن بھی بند ہے جبکہ جیولوجیکل سروے ٹیمیں آج بھی کام جاری رکھیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق چمن میں افغانستان کی اشتعال انگیزی کے بعد آج پانچویں روز بھی باب دوستی بند ہے، جس کےباعث دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں اورپیدل آمدورفت مکمل طورپرمعطل ہے

    ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں جیولوجیکل سروے ٹیمیں آج بھی کام جاری رکھیں گی، سروے آج یا کل مکمل کرلیا جائے گا، سروے ٹیموں کے ساتھ پاک افغان اعلیٰ سیکیورٹی حکام بھی موجود ہیں، پاکستانی وفد کی قیادت سیکٹرکمانڈرنارتھ بریگیڈ ندیم سہیل کررہے ہیں جبکہ افغان وفد کی قیادت کرنل عنائیت اللہ اورکرنل شریف کررہے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سروے رپورٹ اسلام آباد اور کابل ارسال کی جائے گی، جیالوجیکل سروے رپورٹ آنے تک پاک افغان سرحد بند رہے گی۔

    گزشتہ روز چارکلومیٹر کے علاقے کا سروے مکمل کرلیا گیا تھا، سروے میں نقشوں کے ذریعے متنازع حدود کا تعین کیا جارہا ہے، پاک افغان ٹیموں کے نقشوں میں واضح فرق نہیں  پاک افغان جیولوجیکل ٹیموں کا سروے مزید2دن جاری رہےگا۔


    مزید پڑھیں : باب دوستی پر پاک افغان فلیگ میٹنگ، کشیدگی کے خاتمے پر غور


    دوسری جانب نقل مکانی کرنےوالے بیشترخاندانوں کی  اپنے گھروں کو واپس آگئے ہیں اور چمن معمولات زندگی بحال ہوگئی ہے اور  تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی کھلنا شروع ہو گئے ہیں، شہری علاقوں میں مردم شماری جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کے جوان گھرگھر جاکرمعلومات اکھٹی کرنے والے شماریات کےاہلکاروں کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں، مردم شماری عملہ بھی قومی فریضہ اداکرنے کیلئے پرعزم ہے۔

    سرحدی کشیدگی کےسبب نقل مکانی کرنےوالےدس سےزائددیہات میں مردم شماری کاعمل عارضی معطل ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پاک افغان سیکیورٹی حکام کے درمیان باب دوستی پر فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں  دونوں جانب سےگوگل سروےمیپ،جیولوجیکل سروے میپ پر اتفاق کیا گیا ، میٹنگ میں کہا گیا کہ  جیولوجیکل سروے ماہرین صورتحال کا جائزہ لیں گے اور افغان فورسز کے نقشوں میں فرق پایا گیا جو دور کیا جائے گا۔

    سیکیورٹی زرائع کے مطابق فلیگ میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت سیکٹر کمانڈر ناردرن بریگیڈیئر ندیم سہیل نے شرکت کی جبکہ افغان فورسز کی جانب سے کرنل شریف  فلیگ میٹنگ میں موجود تھے۔


    مزید پڑھیں : چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


    واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیر میں افغان فورسز نے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 45زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چمن، پاک افغان سرحد پر باب دوستی14روز کے بعد کھول دیا گیا

    چمن، پاک افغان سرحد پر باب دوستی14روز کے بعد کھول دیا گیا

    چمن : چودہ روز سے پاک افغان بارڈ پرباب دوستی بند رہنے سے افغان حکومت کے ہوش ٹھکانے آگئے اور تحریری طور پر معافی مانگ لی، پاکستانی حکام نے معذرت قبول کرتے ہوئے باب دوستی کھول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چمن پاک افغان بارڈر چودہ روز بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا، باب دوستی کھولنے کا فیصلہ افغان حکومت کی تحریری معذرت کے بعد کیا گیا، افغان حکومت کی جانب سے تحریری معذرت نامہ بدھ اکتیس اگست کو پاکستانی اور افغان سیکیورٹی حکام کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں پیش کیا گیا۔


     مزید پڑھیں : افغانستان نے معافی مانگ لی کل باب دوستی کھول دیا جائے گا


    تحریری معذرت نامے میں افغان وفد کے کرنل محمد علی نے کہا کہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا، افسوس ناک واقعہ قابل مذمت اورناقابل برداشت تھا، آئندہ ہر ماہ دونوں فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوگی ۔

    پاکستانی سیکورٹی فورسز کے وفد کے سربراہ کرنل محمد چنگیز خان نے افغان فورسز کے تحریری معذرت قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔


     مزید پڑھیں :  باب دوستی پر کشیدگی ، پاک افغان فورسز کی فلیگ مٹینگ


    باب دوستی 14 روز تک بند رہی تھی جس کے باعث نہ صرف پاک افغان عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اور فریش فروٹ سرحد پر کھڑے مال بردار ٹرکوں میں خراب ہوگئے تاہم باب دوستی پر کامیاب مذاکرات کے بعد کھولنے پر پاک افغان عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔


     مزید پڑھیں :  مودی مخالف مظاہروں پر باب دوستی پراشتعال انگیزی، باب دوستی بند


    واضح رہے کہ اٹھارہ اگست کو افغان شہریوں کی جانب سے چمن پاک افغان بارڈر پر باب دوستی پر پتھراؤ اور پاکستانی پرچم نزرآتش کرنے پر باب دوستی بند کردیا گیا تھا، جس کے باعث نیٹو سپلائی، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارت معطل ہوگئی تھی۔

  • چمن: پاک افغان بارڈر،باب دوستی 13ویں روز بھی بند

    چمن: پاک افغان بارڈر،باب دوستی 13ویں روز بھی بند

    چمن : افغانستان بارڈر پر باب دوستی تیرہویں روز بھی بند ہے، تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں اور سرحد کے دونوں اطراف ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، تاجروں کا مطالبہ ہے کہ دو طرفہ تجارت کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پر باب دوستی تیرہویں روز بھی بند ہے اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، ٹریفک کی آمدورفت بند ہونے کے باعث سرحدی شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں، دونوں جانب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تاجروں کا مطالبہ ہے کہ معاملے کو جلد حل کیا جائے۔


     مزید پڑھیں :  باب دوستی پر کشیدگی ، پاک افغان فورسز کی فلیگ مٹینگ


    پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان تین فلیگ میٹنگز بھی بے نتیجہ ثابت ہوئیں، پاکستانی حکام نے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے والے افغان شہریوں کے خلاف کارروائی، واقعے پر معذرت اور آئندہ ایسی صورت حال پیدا نہ ہونے کی یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ افغان حکام کیجانب سے پاکستانی مطالبات پر کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا، جس پر معاملہ ڈیڈلاک کا شکار ہے۔


     مزید پڑھیں :  مودی مخالف مظاہروں پر باب دوستی پراشتعال انگیزی، باب دوستی بند


    واضح رہے کہ 18 اگست کو افغان فورسز نے اپنے شہریوں کے ساتھ مل کر پاکستانی پرچم کی توہین کی تھی افغان فورسز اور شہریوں کی جانب سے باب دوستی پر پتھراؤ سے دوستی گیٹ کے شیشے ٹوٹ گئے تھے، جس کے بعد پاکستانی فورسز نے پاک افغان سرحد بند کر دی تھی۔

  • باب دوستی پر کشیدگی ، پاک افغان فورسز کی فلیگ مٹینگ

    باب دوستی پر کشیدگی ، پاک افغان فورسز کی فلیگ مٹینگ

    چمن: پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر تنازعے کے بعد باب دوستی آج دوسرے روز بھی بند رہا جس کے باعث پاک افغان سرحد پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغان شہریوں کی جانب سے 18 اگست کو  باب دوستی پر پتھراؤ اور پاکستانی پرچم کی توہین کے بعد پاکستانی حکام کی جانب سے بابِ دوستی بند کردیا گیا جس کے باعث پاک افغان سرحد آج دوسرے روز بھی بند رہی۔

    افغان فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحد پر پاکستان اور افغانستان فورسز میں فلیگ مٹینگ ہوئی، افغان فورسز کی جانب سے کرنل محمد علی جبکہ پاکستان کی جانب سے لیفٹینٹ کرنل محمد چینگیز نے سربراہی کی۔

    پڑھیں:   پاک افغان مذاکرات، طور خم بارڈر پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

    فلیگ مٹینگ میں 18 اگست کو افغان شہریوں کی جانب سے باب دوستی پر پتھراؤ کرنے پر پاکستانی فورسز نے سخت اظہار ناراضی کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر افغان فورسز نے کہا کہ ’’پاکستانی عوام نے بھی ہمارے صدی کی تصاویر نذر آتش کی گئیں ہیں‘‘۔

    پاکستانی حکام نے افغان فورسز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ لوگ میڈیا دیکھا کریں اُس دن کی ریلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی کا پتلا اور بھارتی جھنڈا نذر آتش کیا گیا ہے مگر آپ لوگوں واقعے کی تصدیق کرنے کے بجائے بھارت کو خوش کرنے کے لیے بابِ دوستی پر پتھراؤ کیا‘‘۔

    مزید پڑھیں:  چمن سرحد کے قریب افغان انٹیلی جنس افسر گرفتار

    افغان فورسز نے پاکستانی وفد کی بات سننے کے بعد مذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ساری رنجشیں ختم کریں ، آئیں عہد کریں کہ آئندہ ہم اچھے ہمسائے کی طرح رہیں گے اور کسی ملک کی مداخلت پر پاکستان کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے‘‘۔

    افغان فورسز کی جانب سے باب دوستی کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی تاہم مذاکرات کسی بھی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔