Tag: Baba Fariduddin Gunj Shakar

  • حضرت بابا فرید کے عرس کی تقریبات کل سے شروع ہوں گی

    حضرت بابا فرید کے عرس کی تقریبات کل سے شروع ہوں گی

    پاکپتن : برصغیر پاک و ہند کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے 779 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کل سے ہوگا، کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر محدود تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حضرت بابا فرید کے779 ویں عرس کی باقاعدہ تقریبات کل سےشروع ہوں گی، کورونا وبا کے باعث عرس محدود طریقے پر منایا جائے گا۔

    انتظامیہ کے مطابق بہشتی دروازہ 5روز کے بجائے صرف 2روز کیلئےعلامتی طور پر کھولا جائے گا، عرس کی تقریبات میں عام زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

    عرس مبارک کی تقریبات کے لئے پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جگہ جگہ اہلکار الرٹ کھڑے ہیں۔ کورونا ایس او پیز کے تحت پولیس اہلکار مقامی زائرین کو ہینڈ سینیٹائز کرنے کے بعد داخلے کی اجازت دے رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ عرس کے موقع پر مزار پر رش کم کرنے کیلئے دربار کی جانب جانے والے راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کرنا شروع کردیا گیا ہے۔

    کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث عرس مبارک کی تقریبات کو محدود کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں سے آنے والے زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

  • حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سات سوستترویں سالانہ عرس کا آغاز

    حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سات سوستترویں سالانہ عرس کا آغاز

    پاکپتن : برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سات سوستترویں سالانہ عرس کی پندرہ روزہ تقریبات کا آغاز آج سے پاکپتن میں ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حضرت با با فرید گنج شکررحمۃ اللہ علیہ کے پندرہ روزہ عرس میں آج غسل، چادر پوشی اور دعا کی تقاریب سے آغاز ہوگا جبکہ پانچ محرم الحرام سے عاشورہ تک جنتی دروازہ کھلا رہے گا۔

    عرس کے موقع پرمقامی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں،عرس کی تقاریب شرکت کیلئے اندرون اوربیرون ملک سے زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ پاکپتن میں شروع ہوگیا ہے۔

    عرس میں شرکت کیلئے بھارت سے زائرین بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ پندرہ لاکھ سے زائد زائرین عرس میں شرکت کے لئے پاکپتن آئَے ہیں، ان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو ، سکھ اور دیگر مذاہب کے زائرین بھی شامل ہیں۔

    عرس کے موقع پرمزار کے ارد گرد کے علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے، انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

    مزار شریف کی پُرنور فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور حق فرید ؒ یا فریدؒ کے نعروں سے معطر ہے اور زائرین مزار شریف اپنی حاجات کی پوری ہونے کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں اور چادر چڑھا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: آفتاب ولایت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی زندگی پر ایک نظر

    اس موقع پرسجادہ نشین کی جانب سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، بہشتی دروازہ مسلسل 5 راتوں تک کھلا رہے گا جس سے عقیدت مند گزریں گے۔