Tag: baba guru nanak 547 birthday

  • اٹک:حسن ابدال میں گرونانک کی 547ویں جنم دن کی تقریبات ختم

    اٹک:حسن ابدال میں گرونانک کی 547ویں جنم دن کی تقریبات ختم

    اٹک: گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں باباگرونانک کے پانچ سو سینتالیسویں جنم دن کی تقریبات اختیام پذیرہوگئیں، سکھ یاتریوں نے مودی سرکار پر سخت تنقید کی جبکہ پاکستان کے انتظامات کو سراہا.

    اٹک میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے پانچ سو سینتالیسویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر ہوئیں، تقریبات گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد ہوئیں، جہاں بھارت سمیت دنیا بھر سے تین ہزار سکھ یاتری گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچے تھے۔

    سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ،اس موقع پر گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کے ارد گرد تمام بازاروں کو بند کروا کر دوکانیں سیل کر دی گئی ۔ جبکہ تحصیل حسن ابدال کے تمام اندورنی و بیرونی راستوں کی ناکہ بندی کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی.

    بابا گرونناک کے جنم دن پر آئے سکھ یاتریوں نے پاکستان حکومت کے تمام تر انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے سراہا ۔اس موقع پر سکھ یاتریوں نے مودی ھکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

  • گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

    گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

    لاہور : سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری 2 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچے۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق اور پاکستان گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداران نے سکھ یاتریوں کا واہگہ ریلوے اسٹیشن پر پرتپاک استقبال کیا۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے سکھوں کو پاکستان سرکار کی طرف سے ویزا فری بارڈر کراسنگ کی اجازت ہونی چاہیئے۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ جب تک بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت دیگر تنازعات حل نہیں ہو جاتے، تب تک سکھ یاتریوں کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔ سکھ یاتری پاکستان آ کر انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے۔

    پاکستان میں 10 روزہ قیام کے دوران سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے ساتھ لاہور میں گورودوارہ ڈیرہ صاحب، گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سمیت دیگر مذہبی مقامات پر بھی حاضری دینگے۔