رینجرز سے مقابلے میں ہلاک لیاری کا ڈان بابا لاڈلا جرم اور دہشت کی علامت تھا،ملزم نے مخالف گروپ کے 3 کارندوں کو نہ صرف قتل کیا بلکہ ان کی لاشیں بھی جلادیں۔
رینجرز نے بابا لاڈلہ کے جرائم پر مبنی پریس ریلیز جاری کی ہے جس کے مطابق ملزم نور محمد عرف بابا لاڈلا لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب اور سفاک دہشت گرد تھا،ملزم نے لیاری میں ٹارچر سیل بنا کر خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔
ملزم 70 سے زائد زیادہ وارداتوں میں مطلوب تھا،ملزم نے ملا لطیف کو تشدد کرکے قتل کیا،پولیس پارٹی پر حملہ کرکے دو اہل کاروں کو شہید کیا،ڈالمیا کے حاجی اسلم کو بیٹوں اور 5 افراد سمیت قتل کیا۔
ملزم نے عزیر بلوچ کے ساتھ مل کر ارشد پپو،یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو قتل کیا اور لاشوں کو آگ لگائی،تین مہاجر نوجوانوں کو اغوا کرکے تشدد کیا، ایک کو مار دیا۔
اس کے ہلاک ساتھی سکندر عرف سیکو پر ایس ایچ او سمیت دو اہلکاروں اور دو شہریوں کے قتل کا الزام تھا،ملزم اسلحے کی اسمگلنگ میں بھی ملوث تھا۔
دوسرا ہلاک ملزم یاسین عرف ماما بھی بابا لاڈلا کا قریبی ساتھی تھا،جو کچھی رابطہ کمیٹی کے کارندوں کے اغوا اور قتل کے علاوہ منشیات فروشی میں ملوث تھا۔