Tag: baba ladla gang

  • لیاری پولیس مقابلہ : بابا لاڈلہ گروپ کا کارندہ ہلاک، اسلحہ برآمد

    لیاری پولیس مقابلہ : بابا لاڈلہ گروپ کا کارندہ ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : کلاکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے کارندے کو ہلاک کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ اسکے دو ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے گینگ وار کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوٹو لین آدم ٹی خان روڈ کے قریب کارروائی کی۔

    پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی گینگ وار کے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور موقع سے فرار ہونے لگے۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور دو ملزمان زخمی حالت میں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال پہنچایا جہاں اسکی شناخت 30 سالہ نادر پنجگوری کے نام سے ہوئی۔

    ڈی ایس پی انور علی شاہ کا کہنا ہے کہ مقتول لیاری گینگ وار نور محمد عرف بابا لاڈلہ کے لیے کام کرتا تھا اس کے خلاف لیاری کے تمام تھانوں میں قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان ، بھتہ خوری سمیت مختلف نوعیت کے مقدمات درج تھے، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

     

  • کراچی:ملزمان کی پولیس پرفائرنگ  اور دستی بموں سےحملہ

    کراچی:ملزمان کی پولیس پرفائرنگ اور دستی بموں سےحملہ

    کراچی:شہر قائد کےعلاقے لیاری میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں گینگ وارکےدو کارندے مارے گئے،پولیس کےمطابق سرچ آپریشن میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    کلاکوٹ پولیس نے گینگ وارملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر افشانی گلی کوگھیرے میں لےلیا،پولیس ذرائع کے مطابق محاصرہ توڑنے کیلئےملزمان نے پولیس پرفائرنگ کی اور دستی بموں سےحملےکردیا۔

    پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کاتعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

  • کراچی : لیاری میں مبینہ مقابلہ میں  دو ملزمان ہلاک

    کراچی : لیاری میں مبینہ مقابلہ میں دو ملزمان ہلاک

    کراچی:لیاری میں پولیس اور رینجرز سے مبینہ مقابلہ میں بابا لاڈلا گروپ کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے،ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔

    کراچی کے علاقے غلام شاہ لین میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ چھاپہ مارا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،مبینہ مقابلہ کے بعد گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان سمیر اور ساجد ہلاک کر دیے گئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم سمیر بیس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہے جبکہ ہلاک ملزم ساجد عرف آنکھیں بارہ سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

    ہلاک ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔