Tag: Babar

  • پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان: بڑے نام بی کیٹیگری میں شامل

    پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان: بڑے نام بی کیٹیگری میں شامل

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے 26-2025 کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کو ختم نہیں کیا گیا ہے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا اترنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

    کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں پرفارمنس کی بنیاد پر 10،10 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔

    رپورٹس کے مطابق 27 کھلاڑیوں کو گزشتہ سال کنٹریکٹ دیے گئے تھے جبکہ اس سال 12 نئے کھلاڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    9 کھلاڑی اس مرتبہ اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ 8 کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    بی کیٹیگری میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا ہیں۔

    سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، نعمان علی شامل ہیں۔

    ڈی کیٹیگری کی اگر بات کی جائے تو اس میں شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد، سفیان مقیم شامل ہیں۔

    بابر اعظم امریکا سے براستہ دبئی لاہور واپس پہنچ گئے

    پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی سی اور ڈی کیٹیگری کے معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، سی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 20 لاکھ کے بجائے 25 لاکھ روپے ماہانہ دیئے جائیں گے جبکہ ڈی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 12 لاکھ کے بجائے 15 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ برس اے کیٹیگری میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان شامل تھے۔

  • بابر اور رضوان کو اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ عاقب جاوید نے بتادیا

    بابر اور رضوان کو اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ عاقب جاوید نے بتادیا

    لاہور(17 اگست 2025): پاکستان کے سلیکٹر اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے اسٹار بلے باز بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں نہ ہونے کہ وجہ بتادی۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کیا۔

    اسکواڈ کے اعلان کے بعد عاقب جاوید نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں مواقع کارکردگی کی بنیاد پر ہوتے ہیں، مستقل مزاجی اور کھلاڑیوں کو ان کی فارم کی بنیاد پر مواقع دیئے جاتے ہیں۔

    ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ

    عاقب نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان پچھلی تین سیریز کا حصہ نہیں تھے جبکہ ان کی جگہ صائم، فخر اور صاحبزادہ فرحان ٹاپ آرڈر میں شامل ہیں اور اوپننگ کررہے ہیں۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ بابر  اور رضوان دیگر کھلاڑیوں کی طرح کھیلیں گے تو ضرور ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے، ان کے ساتھ کسی کو پرابلم نہیں ہے لیکن اس وقت ہمارے پاس آپشنز اچھے ہیں۔

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ صائم ، فخر اور صاحبزادہ فرحان ہی ٹاپ آرڈر میں تھے، کسی کھلاڑی کو دو تین میچز کی بنیاد پر زیر غور نہ لانے والی بات درست نہیں، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اب ہم بابر اور رضوان کو زیر غور کبھی نہیں لائیں گے۔

    ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو اسپنرز کے خلاف اپنی ٹیکنیک بہتر کرنے کا کہا گیا ہے اور وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی نیشن سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی جب کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں منعقد ہو گا۔

  • محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق فلوریڈا پہنچ گئے

    محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق فلوریڈا پہنچ گئے

    پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللّٰہ شفیق 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لئے فلوریڈا پہنچ گئے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز رواں ماہ شیڈول ہے، سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    صائم ایوب نے پہلے ٹی 20 کا گیم پلان بتا دیا:

    پاکستانی ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 کا گیم پلان بتا دیا۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، صائم ایوب کو 57 رنز کی اننگز اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    صائم نے میچ کے بعد اپنی اور فخر زمان کی حکمت عملی کے بارے میں بات کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے پاس واضح گیم پلان تھا، فخر اور میں نے کریز پر وقت دینے اور غیر ضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا۔

    صائم ایوب نے کہا کہ ہمیں اسپن پچ کی توقع تھی لیکن وہاں کے حالات فاسٹ بولرز کے حق میں تھے، پچ خشک تھی بعد میں اسپنرز کو مدد ملی اگر آئندہ میچوں میں بھی یہی حالات برقرار رہے تو اسپنرز کا اہم کردار ہوگا۔

    ویڈیو: ’آپ ایسے بات نہیں کرسکتے‘ کے ایل راہول امپائر سے الجھ پڑے

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ ایسی چیلنجنگ سطح پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا، مسلسل شاٹس کھیلنا مشکل تھا، نئے بیٹرز کو سیٹ ہونے میں مشکل پیش آئی، ہمارا کمبی نیشن اچھا تھا اور ہر کھلاڑی نے صورت حال کے مطابق کھیلا۔

  • بڑے ناموں کو آرام دے کر بعد دوبارہ واپس لایا جائے گا، باسط علی

    بڑے ناموں کو آرام دے کر بعد دوبارہ واپس لایا جائے گا، باسط علی

    سابق پاکستانی کرکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ بابراعظم، رضوان، شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی نہ کھلایا جائے، تینوں کی ٹی 20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر میزبان وسیم بادامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو اب آرام تو لازمی دیا جائے گا، کیونکہ انہیں دوبارہ واپس بھی تو لانا ہے۔

    باسط علی نے کہا کہ انہیں ایک مضبوط ٹیم کے خلاف نہیں کھلایا جائے گا، تاکہ ان کی آگے جگہ بن جائے، تاکہ نئے لڑکے فیل ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ ہم ہی بولیں گے کہ یار بابر کے ساتھ زیادتی ہوئی، شاہین کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ان کی سوچ کو پکڑا کریں۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ آپ کو یہ بولنا چاہئے کہ ہم نے ٹی ٹوئنٹی کے لئے آپ کو لینا ہی نہیں ہے، ایسے ہونا چاہئے۔۔ بابر کو، رضوان کو، شاہین کو ان سب کے نام لے کر بولیں، لیکن بولیں گے نہیں کیونکہ واپس بھی تو انہیں ہی لانا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم 1988 سے سن رہے ہیں کہ طویل مدتی منصوبہ بندی کریں گے، طویل مدتی منصوبہ بندی نہیں دیکھی لیکن پیراشوٹ سے کھلاڑی آتے دیکھے۔

    سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی نہ کھلایا جائے، بابر اعظم، رضوان، شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ کھلائی جائے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ بابر، رضوان، شاہین ون ڈے ٹیم میں بڑی ٹیموں کیخلاف آئیں، متبادل کھلاڑی چاہیے تو پی سی بی کو فیصلے لینے پڑیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بابر، رضوان، شاہین کو اب ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی ضرورت بھی نہیں، مختلف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں کھلانا چاہیے، انگلینڈ جوروٹ کو صرف آئی سی سی ایونٹ میں لیکر آتی ہے، پی سی بی کو اب ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو لانا پڑیگا۔

    پاک بھارت میچ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ، مسلم شہری کا گھر مسمار

    کامران اکمل نے کہا کہ بابراعظم سے بڑے ریکارڈ بنوانے ہیں، ٹیسٹ اور ون ڈے کھلائیں، ہمیں ٹی ٹوئنٹی میں نئے کھلاڑیوں کو کھلانا پڑیگا، ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو ٹیم میں لانا چاہیے۔

  • ورلڈ کپ کی تیاری: بابر اور رضوان نے نئے بلے بنوالیے

    ورلڈ کپ کی تیاری: بابر اور رضوان نے نئے بلے بنوالیے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئے بلے بنوالئے۔

    کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اپنے بیٹس کے لیے انگلینڈ کے شہر لیڈز سے سسیکس گئے جہاں دونوں نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے۔

    رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔

    کرکٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلے اگر خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ اور جنون ہوتا ہے۔

    شاہین آفریدی کے والد پر کئی بم حملے ہوئے، فاسٹ بولر کا انکشاف

    یاد رہے قومی ٹیم سیریز کے لئے انگلینڈ میں موجود ہے، 4 ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے، جبکہ پاکستان کی طرح انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کوعبرتناک شکست

    پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کوعبرتناک شکست

    ابوظہبی: پاکستان نے  بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ اور عماد وسیم کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئٹی سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، آسٹریلیا کے کپتان اے جے فنچ نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا، 32 کے مجموعی اسکور پر اوپنر فخر زمان آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، نئے آنے والے بیٹسمین محمد حفیظ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور وہ 105 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی تیسری وکٹ 110، چوتھی اور پانچویں 130 کے مجموعی اسکور پر گریں۔

    قومی ٹیم کے پانچ تین مجموعی اسکور میں تین رنز کا اضافہ کر سکے، آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں حسین طلعت، فہیم اشرف، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان اور عماد وسیم تھے، نئے آنے والے بیٹسمین حسن علی 8 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بابر اعظم نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    آسٹریلیا کی اننگز

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم میدان میں آئی تو بغیر کسی اسکور پر اوپنر اور کپتان فنچ صفر پر آؤٹ ہوئے، کینگروز کی دوسری وکٹ پانچ، تیسری اور چوتھی 16 کے مجموعی اسکور پر گری، 6 رنز اضافے کے بعد 22 پر آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئے۔

    آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ بھی 22 کے مجموعی اسکور پر گری بعد ازاں نئے آنے والے بیٹسمین اے سی اگر 60 رنز پر پویلین لوٹے، کینگروز کی ساتویں وکٹ 72، جبکہ آٹھویں 78 اور نویں 89 کے مجموعی اسکور پر گری۔

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2،حسن علی اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی ٹیم 89 پر آل آؤٹ ہوئی اور اس طرح پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں فتح حاصل کی۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ’ٹیسٹ سیزی جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بہت بلند ہے، آج اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دینے کی کوشش کریں گے‘۔

    عماد وسیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    اسکواڈ پاکستان

    فخر زمان، بابر اعظم، حسین طلعت، سرفراز احمد، محمد حفیظ، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، فہم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    اسکواڈ آسٹریلیا

    یاد رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست رہنے کے لیے آسٹریلیا کو کم از کم ایک میچ میں شکست دینا لازم ہے جبکہ کینگروز کو رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے سیریز تین صفر سے لازمی جیتنی ہوگی۔

    آسٹریلیا اگر پاکستان کو 2 میچز میں شکست دیتا ہے تو رینکنگ میں بھارت کی ٹیم دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 17 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 10 میچز میں پاکستان اور سات میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔