Tag: Babar Awan

  • رحم کی پٹیشن ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    رحم کی پٹیشن ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد :مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ نے پچھلے مہینے رحم کی پٹیشن پر دستخط کیے ہیں، جیل انتظامیہ کے ذریعے پٹیشن امریکی صدر کو بھیجی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزرات خارجہ نے تحریری جواب دے دیا، جواب میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل میڈیکل سینٹر نے قونصلرملاقاتیں معطل کی ہوئی ہیں، عافیہ صدیقی سے بھی ہمارے قونصل جنرل کی ملاقاتیں رک گئی ہیں۔

    وزرات خارجہ کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی صحت سے متعلق قونصل جنرل جیل حکام سے رابطے میں ہیں، 24 ستمبر کو قونصل جنرل ہیوسٹن کی ملاقات عافیہ صدیقی سے ہوئی تھی، ملاقات کےدوران بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور عافیہ صدیقی کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا۔

    ڈاکٹر بابر اعوان نے سینیٹ میں بتایا کہ پچھلے مہینے رحم کی پٹیشن پر ڈاکٹر عافیہ نے دستخط کیے ہیں، جیل انتظامیہ کے ذریعے پٹیشن امریکی صدر کو بھیجی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اختیار میں ہو تو ایک ہفتے میں عافیہ صدیقی کو واپس لے آئیں، عافیہ کی رہائی کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

  • قومی دولت چرانے والے این آر او کی تلاش میں ہیں، وزیراعظم عمران خان

    قومی دولت چرانے والے این آر او کی تلاش میں ہیں، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا، قومی دولت چرانے والے این آر او کی تلاش میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملکی قومی معاملات اورآئینی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے گفتگو  میں کہا ادارے قوم کو  پیارے ہیں، پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیاہے، منی لانڈررز نے معیشت بربادکی ہم نے سنبھالا دیا، قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آراو کی تلاش میں ہیں۔

    مزید پڑھیں : اپوزیشن جلسے کرے یا دھرنے دے، این آر او نہیں ملنا، وزیراعظم

    مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ ملاقات میں اداروں کےخلاف بیانیہ کسی صورت ملکی وقومی مفادمیں نہیں، عوام ریاستی اداروں کےساتھ کھڑے ہیں، بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بہترمعاشی اقدامات سےحکومت درست سمت میں آگےبڑھ چکی ہے، درست پالیسی،عوامی مفادکی قانون سازی سےمثبت نتائج کی توقع ہے۔

    گذشتہ روز زیراعظم  عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائےاپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، پہلے دن سے کہا تھا لوٹ مار کرنیوالے اکٹھے ہون گے، یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں،این آر او نہیں ملنا۔

  • نواز شریف کی تقریر کے ذریعے ان کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی، وزیراعظم

    نواز شریف کی تقریر کے ذریعے ان کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ نواز شریف کی تقریر کے ذریعے ان کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی ہے، نہ پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہوں گے، احتساب جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں تازہ سیاسی صورتحال حکومتی امور اور نئی قانون سازی پرمشاورت گئی جبکہ گزشتہ روز ہونیوالی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر بھی گفتگو ہوئی۔

    مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن قوم کے سامنے بے نقاب ہوئی، نیب اور تحقیقاتی اداروں کو مطلوب افراد کی کانفرنس تھی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی ادارے قابل احترام ہیں، ادارے ایک پیج پر اور ملک کےاتحادکی ضمانت ہیں، پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔.

    عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر مجھے کیوں نکالا کا پارٹ ٹو تھی، تقریر کے ذریعے ان کی اصلیت قوم کے سامنے آئی، نہ پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہوں گے، احتساب جاری رہے گا۔

    مزید پڑھیں : وفاقی حکومت کا اپوزیشن کی اے پی سی پر بھرپور رد عمل دینے کا فیصلہ

    خیال رہے وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر بھرپور رد عمل دینے کا فیصلہ کرلیا ، اہم حکومتی رہنماکچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

    د رہے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانب دارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

    کانفرنس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں اے پی سی کی قرارداد پیش کی تھی، قرارداد میں کہا گیا تھا کہ موجودہ حکومت کو الیکشن میں دھاندلی سے عوام پر مسلط کیا گیا، اس لیے اے پی سی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کرتی ہے، متحدہ اپوزیشن ملک گیر احتجاج کا بھی اعلان کرتی ہے، اکتوبر، نومبر میں بڑے شہروں میں مشترکہ جلسے کیے جائیں گے، دسمبر میں دوسرے مرحلے میں صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، جب کہ جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا۔

  • سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے، وزیراعظم

    سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے، وفاق کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مالی وسائل فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال اور قانونی امور پر مشاورت کی گئی اور کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سمیت پارلیمانی معاملات پر گفتگو ہوئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے، کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، وفاق کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مالی وسائل فراہم کرے گا، ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پر جلدعملدرآمد ضروری ہے۔

    ملاقات کے دوران ایف اےٹی ایف سےمتعلق قانون سازی پر بھی گفتگو ہوئی ، وزیراعظم نے ایک بار پھر قانون سازی کاعمل جلدمکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    بابر اعوان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ملکی سلامتی سےمتعلق قانون سازی میں تاخیرنہیں ہونے دیں گے، کراچی کےلیےایک ہزار113ارب کے پیکج کا اعلان خوش آئند ہے، وفاقی حکومت نے معاشی حب کی بہتری کیلئے بروقت قدم اٹھایا۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے رابطہ کر کے فیٹف قوانین کی منظوری سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی تھی۔

    دونوں رہنماؤں میں سیلاب کی صورت حال اور ممبران پارلیمنٹ کی مصروفیات پر بھی گفتگو ہوئی اور کہا گیا تھا کہ متعدد ارکان سیلاب زدگان کے لیے ریلیف اقدامات میں مصروف ہیں، اس لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا جائے۔

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔

  • ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کرائیں گے، وزیراعظم کا اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام

    ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کرائیں گے، وزیراعظم کا اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پیر سے قومی اسمبلی اورسینیٹ کااجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں اہم آئینی،قانونی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایف اے ٹی ایف سےمتعلق قانون سازی اور پارلیمانی معاملات پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔

    بابر اعوان نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف قانون سازی پربریفنگ دی ، وزیراعظم نے پیر سے قومی اسمبلی اورسینیٹ کااجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ایف اےٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کرائیں گے، ایف اے ٹی ایف قانون کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔

    بابراعوان نے وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التوابلز پر بھی بریفنگ دی ، جس پر وزیراعظم نے زیر التوابل فوری پارلیمنٹری افئیرز بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ملکی سلامتی اورعوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کوریلیف فراہم کرنے کےہرممکن اقدامات کیےجا رہے ہیں، مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پرمرکوز کر رکھی ہے۔

    ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عوامی ریلیف کےحالیہ حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا، مشکل حالات میں حکومتی تعاون عوام کےلیےاطمینان کا باعث بنے گا۔

  • کورونا وائرس : قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ

    کورونا وائرس : قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ

    اسلام آباد : سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں تمام اراکین کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں گے، سیشن اور تقاریر کا دورانیہ معمول کی نسبت کم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    دونوں شخصیات کی ملاقات میں سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے پر اتفاق کیا گیا، قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ اجلاس کیلئے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ بامقصد قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کو چلانا بہت ضروری ہے، حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں بھی معمول کے بزنس کی بجائے کوویڈ 19 سیشن منعقد ہوگا، سیشن اور تقاریر کا دورانیہ معمول کی نسبت کم رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

  • ‘وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیلی تھون کرنےجارہےہیں’

    ‘وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیلی تھون کرنےجارہےہیں’

    اسلام آباد : مشیرپارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سےبڑی ٹیلی تھون کرنے جارہے ہیں، امید ہے ہم وطن مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرپارلیمانی امور بابراعوان سے وزیرنجکاری میاں محمدسومرو کی ملاقات ہوئی ، ملاقات بابراعوان کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں تازہ صورتحال اور مختلف اداروں میں ممکنہ نجکاری کےعمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    میاں محمد سومرو نے کہا کورونا کے باعث نجکاری کا عمل فی الحال معطل کیا گیا ہے، حالات معمول پر آتے ہی زیر التوا معاملات میں تیزی آجائے گی، حکومتی توجہ وباپرقابوپانے،عوام کے ریلیف پرمرکوزہے ، مشکل گھڑی میں مخیرحضرات کوبھی سامناآنے ہوگا۔

    ملاقات میں پارلیمانی امور سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ، اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کیلئے پارلیمانی کارروائی شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اپوزیشن سےرابطے ہیں, جلد پارلیمنٹ کےاجلاس کاامکان ہے۔

    بابر اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرزیر التوا بلز پر قانون سازی مکمل کریں گے، کوروناوائرس کی صورتحال دیکھ کر اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔

    مشیرپارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سےبڑی ٹیلی تھون کرنےجارہےہیں، امید ہے ہم وطن مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیں گے، وزیراعظم کےعوامی ریلیف اقدامات کوعالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، بہتر حکومتی حکمت عملی ہی وباپر قابو پانے کا مؤثر طریقہ ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے حوصلے اور تدبر سے حالات کا مقابلہ کیا، جاپانی سفیر

    وزیراعظم عمران خان نے حوصلے اور تدبر سے حالات کا مقابلہ کیا، جاپانی سفیر

    اسلام آباد : جاپان کے سفیر کونینوری مٹسوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حوصلے اور تدبر سے موجودہ حالات کا مقابلہ کیا، جاپان ان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ جاپانی سفیر نے بابر اعوان کو نئی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر کونینوری مٹسوڈا کا کہنا تھا کہ جاپان کے وزیراعظم جلد پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، کورونا سے پیدا صورتحال میں بہتری آتے ہی دورے کی تاریخ طے ہوگی، جاپانی وزیراعظم پاکستانی ہم منصب کو بھی دورہ جاپان کی دعوت دیں گے۔

    جاپانی سفیر نے وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےحوصلے اور تدبر سے موجودہ حالات کا مقابلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ جاپان وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، درست حکمت عملی کے باعث پاکستان میں افراتفری نہیں پھیلی، پاکستان میں معمولات زندگی دیگر ممالک کی نسبت بہتر رہے، کسی چیز کی کمی نہیں ہوئی۔

    جاپانی سفیر کا کہنبا تھا کہ جاپان  کرونا وائرس کاپھیلاؤ  روکنے کے لیے پاکستان سے بھرپور تعاون کرے گا، دونوں ملکوں میں اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کو بھی مضبوط کیا جائیگا۔

    ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے پاکستان سے تعاون کرنے پر جاپانی سفیر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جاپان سے دیرینہ تعلقات ہیں اس تعاون سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، دونوں ممالک میں ہونے والے دو معاہدے دیرینہ تعلقات کا مظہر ہیں۔

  • مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے چارج سنبھال لیا

    مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے چارج سنبھال لیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق معروف قانون دان بابر اعوان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، مشیر برائے پارلیمانی امور نے چارج سنبھالتے ہی پارلیمنٹ میں زیر التوا قانون سازی کی تفصیل طلب کر لی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بابر اعوان کو بامعنی قانون سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ پر عوام کا اعتماد بڑھنا چاہیے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل تیز کرنے کے لیے اہم رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔

    وزارت کے سیکریٹری کی جانب سے آج بابر اعوان کو ان کے دفتر میں زیر التوا بلز اور حکومتی فیصلوں کو فعال بنانے پر بریفنگ دی گئی، انھیں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں قانون سازی کے 35 بل رکے ہوئے ہیں، جب کہ سینیٹ قائمہ کمیٹیوں میں 8 اہم قانون سازی کے بل زیر التوا ہیں۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کل وزیر اعظم عمران خان کو بھی اہم معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔

    بابر اعوان مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر، نوٹیفکیشن جاری

    یاد رہے کہ معروف قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کو گزشتہ روز مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کیا گیا تھا، صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر بابر اعوان کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بابر اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

    گزشتہ روز سید فخر امام نے بھی وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، فخر امام کو وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک کا قلم دان سونپا گیا۔

  • انشااللہ پاکستان  کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا، وزیر اعظم عمران خان

    انشااللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا، وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انشا اللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا اور پاکستانی بطور قوم متحد ہو کر وائرس کو شکست دیں گے، کرونا سے ڈرنے کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملکی صورت حال سمیت آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کرونا وائرس صورتحال اور قابو پانے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انشا اللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا، کرونا وائرس پر کنٹرول کےحوالے سے چین کاتعاون قابل ستائش ہے، چین کی کرونا کی روک تھام کے لیےمعاونت فراموش نہیں کر سکتے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بطور قوم متحد ہو کر وائرس کو شکست دیں گے، کرونا سے ڈرنےکی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے، وائرس کےاثرات کے تناظر میں عالمی اداروں کواعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کرونا کے حوالے سے تمام اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، عوام کوریلیف پہنچانے کے تمام وسائل کو برؤے کار لایا جائے گا۔

    اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے وزیراعظم کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے، بر وقت حکومتی اقدامات بھی قابل ستائش ہیں، قوم کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر فخر ہے۔

    وزیراعظم نے بابر اعوان کی مرحوم والدہ کے لیےفاتحہ خوانی کی اور کہا ماں جیسےعظیم رشتے کے کھو جانے کے نقصان کامجھے اندازہ ہے۔