Tag: Babar Awan

  • لاہوریوں ثابت کردو لاہور کسی کا نہیں ہم سب کا ہے، بابر اعوان

    لاہوریوں ثابت کردو لاہور کسی کا نہیں ہم سب کا ہے، بابر اعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور والے ثابت کر دیں، لاہور کسی کا نہیں ہم سب کا ہے، جنھوں نے مال کھایا اب ان سے حساب لینے کا وقت آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے ہائی کورٹ بار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر کسی کو الیکشن کو لڑنے سے روکا نہیں جا سکتا ، ا پی ٹی آئی کے دو تین حلقوں کے لوگوں نے احتجاج کیا باقی کہیں بھی مسئلہ نہیں۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ایس ایچ اوز اور تحصیلدار تبدیل ہونے چاہییں، محکمہ مال کے افسران 3500 پنکچر لگانے کو تیار ہیں، مریم کا میڈیا سیل گورنر ہاؤس پنجاب سے چل رہا ہے، گورنر پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہور کی تین سیٹوں پر ہمارا مقابلہ ہے باقی سب پہ پی ٹی آئی ہے، لوہے کا چنا بھی بول رہا ہے کہ حلقہ بدل دیا گیا، جنھوں نے مال کھایا اب ان سے حساب لینے کا وقت آ گیا۔

    زعمیم قادری کے بیان پر  ان کا کہنا تھا  کہ زعیم قادری نےحمزہ شہباز کو کہا لاہور تمہارے باپ کا نہیں، کل مریم کو بھی کوئی کہہ سکتا یے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جاتی عمرہ اور رائی ونڈ کا دروازہ کسی کارکن کے لیے نہیں کھولا ، بنی گالا میں جو احتجاج کرتا ہے عمران خان خود باہر آ جاتے ہیں، لاہوریوں اس بار  پھٹے اٹھا دو  او ر ثابت کر دو کہ لاہور کسی کے پیو کا نہیں ہم سب کا ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کل سے میانوالی سے الیکشن مہم شروع کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پلاننگ کے تحت کرایا گیا، بابر اعوان

    سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پلاننگ کے تحت کرایا گیا، بابر اعوان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج بھی پلاننگ کے تحت کرایا گیا ہے، ملک سب کا ہے قصور میں جو احتجاج ہوا اس پر سیشن جج نوٹس لے سکتا ہے، قصور کے سیشن جج چاہیں تو اس قسم کے احتجاج پر پرچہ درج ہوسکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب پولیس انتہائی ناکارہ ہے جبکہ پنجاب کا خادم اعلیٰ 302 کا ملزم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رات کو فائرنگ کے بعد پھر صبح فائرنگ کرنے والے کو کیوں نہیں پکڑا گیا، کسی جج کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ اتنا سنگین تھا جتنا شہید بینظیر بھٹو پر ہوا، بظاہر رات کو فائرنگ کرنے والے کو سیف ایگزیٹ کا موقع دیا گیا، سیکورٹی فراہم کرنا وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذمہ داری ہے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ پہلے دو قطری خط آئے تھے اب یہ تیسرا شرمناک خط ہے، خواجہ آصف کیس میں کسی نجی کمپنی کا خط اہمیت نہیں رکھتا، خواجہ آصف پاکستان میں وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں دوسری طرف وہ اقامہ کے ذریعے دبئی کی نجی کمپنی کے ملازم ہیں، میں سمجھتا ہوں خواجہ آصف کا یہ کیس تاحیات نااہلی کا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والا پکڑا جائے گا، دوسری طرف زبان سے بھی ہوائی فائرنگ کی جارہی ہے، قوم کو بتانا چاہتا ہوں اعلیٰ عدلیہ کے جج ڈرنے والے نہیں ہیں، پورا ڈراما پاکستان کے سب سے اہم ادارے کے خلاف رچایا جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے، بابر اعوان

    نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے، بابر اعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف ہم تمھارااوراورتمہاری کرپشن کاراستہ روکیں گے، نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نااہل نوازشریف کی کرپشن کا راستہ ہم روک کر کھڑے ہیں، نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے اس لئے وہ پریشان نہیں ہلکان ہورہے ہیں۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن کےایک دن کےالتواکی بھی حامی نہیں،انتخابات کے التوء کی سازش یاخواہش پوری نہیں ہوسکتی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کل نوازشریف نےعوام اوراداروں کوکھلی دھمکی دی ہے، نوازشریف نے کہا جو راستے میں آئے گا نیست و نابود کردیں گے۔

    انھوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہم تمھارااوراورتمہاری کرپشن کاراستہ روکیں گے، نوازشریف آپ کتنےبہادرہیں پوری قوم جانتی ہے، سب کوپتہ ہےجب مشکل وقت آتاہےآپ بھاگ جاتے ہیں۔

    بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف بہادر ہیں تو مودی کا نام لے کربھارتی فوج کی مذمت کریں۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف تاریخ کے پہلے حکمران ہیں جو عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے،بابر اعوان


    یاد رہے چند روز  قبل بھی نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تاریخ کے پہلے حکمران ہیں جو عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے، نواز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے پڑوس ملک میں ملازمت کرنے والے پہلے حکمران ہیں۔

    ہنما پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ مسلم لیگ نون والے جہاں الیکشن ہار جائیں، وہاں دھاندلی کا الزام لگا دیتے ہیں، سپریم کورٹ اور فوج کے خلاف چلنے والی مہم کا رخ سینٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اداروں کے خلاف ن لیگ کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا: بابر اعوان

    اداروں کے خلاف ن لیگ کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا: بابر اعوان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج سرگودھا میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر پر تحریک انصاف کا ردعمل دیتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سرگودھا میں خالی کرسیوں سے خطاب کے دوران فقط زہر اگلا.

    [bs-quote quote=”اداروں کے خلاف ن لیگ کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا، سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد سے ن لیگ جس بے چینی کا شکار ہے، وہ قابل فہم ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”بابر اعوان”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف ن لیگ کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا، سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد سے ن لیگ جس بے چینی کا شکار ہے، وہ قابل فہم ہے.

    باہر اعوان نے مزید کہا کہ آرٹیکل 50 کے مطابق سینیٹ پارلیمنٹ کا سب سے اہم ایوان ہے، سینیٹ میں فیڈریشن کے یونٹس کو مساوی نمائندگی حاصل ہے، شاہد خاقان بہادر ہیں، تو ذرا مودی کے خلاف زبان کھول کر دکھائیں.

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سرگودھا کےعوام نے فیڈریشن کے خلاف بولنے پرنا اہل لیگ کو مسترد کردیا، الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ سے متعلق وزیراعظم کے بیان کانوٹس لے.

    یاد رہے کہ آج وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سرگودھا میں‌ خطاب کرتے ہوئے کہا تھا چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیان دیا، جو پیسے دے کر چیئرمین سینیٹ بنے وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکتا اور جو سیٹیں پیسے دے کر خریدی گئی ہوں عوام ان کو قبول نہیں کرتے، ہمیں برائی اور پیسے کی سیاست کو ختم کرنا ہے، ن لیگ واحد جماعت ہے جس نے سینیٹ الیکشن کیلئے ایک پیسہ خرچ نہیں کیا۔


    احتساب عدالت سے ہمیں کسی انصاف کی توقع نہیں، وزیراعظم خاقان عباسی


  • نواز شریف تاریخ کے پہلے حکمران ہیں جو عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے،بابر اعوان

    نواز شریف تاریخ کے پہلے حکمران ہیں جو عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے،بابر اعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف تاریخ کے پہلے حکمران ہیں جو عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے،وہ وزیراعظم ہوتے ہوئے پڑوس ملک میں ملازمت کرنے والے بھی پہلے حکمران ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان کو الیکشن کمیشن میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے دوران مطالبہ کیا جائے گا کہ وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لیا جائے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے ایسا بیان پاکستان کی بنیاد پر حملہ ہے، الیکشن کمیشن ایل این جی وزیراعظم سے ثبوت مانگے کہ سینٹ الیکشن میں کہاں پیسے لگے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ نون والے جہاں الیکشن ہار جائیں، وہاں دھاندلی کا الزام لگا دیتے ہیں، سپریم کورٹ اور فوج کے خلاف چلنے والی مہم کا رخ سینٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

    نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تاریخ کے پہلے حکمران ہیں جو عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے، نواز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے پڑوس ملک میں ملازمت کرنے والے پہلے حکمران ہیں۔


    مزید پڑھیں :  بابراعوان کا نوازشریف اورمریم نوازکی تقریروں پرپابندی کامطالبہ


    بابر اعوان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کابینہ کی جانب سے 12 لاکھ گیس کنکشنز اپنے حلقوں میں دینے کا نوٹس لے، نون لیگ کی جانب سے پری پول دھاندلی کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ  پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان نے  سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی تقریروں پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کہتےتھے فیصلے سڑکوں پرنہیں عدالتوں میں ہونے چاہئیں، عدالت نے نا اہل کردیا توکہتے ہیں فیصلے اب سڑکوں پرہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بابراعوان کا نوازشریف اورمریم نوازکی تقریروں پرپابندی کامطالبہ

    بابراعوان کا نوازشریف اورمریم نوازکی تقریروں پرپابندی کامطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کہتےتھے فیصلے سڑکوں پرنہیں عدالتوں میں ہونے چاہئیں، عدالت نے نا اہل کردیا توکہتے ہیں فیصلے اب سڑکوں پرہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی تقریروں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

    بابراعوان نے کہا کہ دھرنےکے ملزم کی گرفتاری کے حکم کے باوجود گرفتارنہیں کیا گیا جبکہ جعلی اکاؤنٹ بنانے والا مفرورسینیٹربن گیا، اسے گرفتارکیا جائے۔


    اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دیں گے‘ بابراعوان


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کو بیچنے کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی راستہ روکے گی، اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دیں گے۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کوایک شہر کے حکمران فروخت کرنے جارہے ہیں، ایک حکمران تو نا اہل ہوگیا، شہباز شریف بھی جلد نا اہل ہوگا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن میں ملوث وزراکو سزائیں ملیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث وزیر کو دوبارہ وزارت دے دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دینگے،بابراعوان

    اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دینگے،بابراعوان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کو بیچنے کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی راستہ روکے گی، اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دینگے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کوموقع دینا چاہیے تاکہ اسٹیٹس کو ٹوٹ جائے، گلگت، آزاد کشمیر، پنجاب کی حکومت مسلم لیگ ن کے پاس ہے، مسلم لیگ ن فنڈزاستعمال نہیں کرنے دیتی۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عجیب بات ہےایک وزیرکہتا ہے پی آئی اے مفت دیں گے، کیا اب حکومتی اداروں کومفت بیچا جائےگا، حکومتی اداروں کوبیچنےکی کوشش کی گئی توپی ٹی آئی راستہ روکے گی، اسٹیل مل اورپی آئی اے کی لنڈا بازارمیں سیل نہیں ہونے دینگے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن میں ملوث وزراکو سزائیں ملیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث وزیر کو دوبارہ وزارت دے دی گئی، این اے 53 سے الیکشن لڑوں گا، ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پی آئی اے کھربوں کے ادارے کے، مفت کیسے بیچا جاسکتا ہے، اداروں کوایک شہر کےحکمران فروخت کرنے جارہے ہیں، ایک حکمران تو نااہل ہوگیا، شہباز شریف بھی جلد نااہل ہوگا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وفاقی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے قومی ایئرلائنز پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کا پلان منظور کرلیا تھا۔

    وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو نجکاری کیلئے دو حصوں میں کور اور نان کور بزنس میں تقسیم کیا جائے گا، کور بزنس کے49 فیصد حصص انتظامی قبضے کے ساتھ فروخت کئے جائیں گے جبکہ قومی ایئر لائن کے ذمے 300ارب روپے سے زائد کے بقایا جات غیر کور کمپنی کو منتقل کئے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کو 30 سال لیز پر دیا جائے گا جبکہ 180 ارب روپے سے زائد کے بقایا جات بھی حکومت اپنے کھاتے میں رکھے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کو نااہل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، بابراعوان

    شہبازشریف کو نااہل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، بابراعوان

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو نااہل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ن لیگ پہلےن سےنا اہل بنی اوراب شین سے شرمناک لیگ بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو تین بڑے سنگین چیلنجز در پیش ہیں، بیورو کریسی ہماری نوکرہےاوروہ ہمارے ٹیکسز سے عیاشی کرتی ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سول سروسز گروپ نے بغاوت کر رکھی ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر باغی بیوروکریسی کیخلاف مقدمات درج کرائیگی، کلثوم نواز ودیگر لیگی کامیاب اراکین کیخلاف درخواست دائر کرینگے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اندر ہی اندرچھوٹے میاں صاحب خوش،عمران خان کے شکر گزار ہونگے، شہبازشریف کونااہل ہونےسےدنیاکی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ن لیگ پہلے ن سے نا اہل بنی اوراب شین سے شرمناک لیگ بنےگی۔


    مزید پڑھیں :  پاکستان میں 2بھائی بادشاہوں کےپاس جاکربلی بن جاتےہیں،بابراعوان


    انکا مزید کہنا تھا کہ جس حکومت کےپاس 3ماہ سےکم وقت رہ گیا ہے اسےحق نہیں پالیسیاں بنائے، نوازشریف کو تاحیات صدر کہا جارہاہے یہ توہین عدالت ہے۔

    پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے دنیا میں پیٹرول قیمتیں ایسے نہیں بڑھتی جیسے پاکستان میں بڑھتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان میں 2بھائی بادشاہوں کےپاس جاکربلی بن جاتےہیں،بابراعوان

    پاکستان میں 2بھائی بادشاہوں کےپاس جاکربلی بن جاتےہیں،بابراعوان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کسی اوراین آر او کو تسلیم نہیں کرے گی، پاکستان میں دوبھائی بادشاہوں کےپاس جاکربلی بن جاتےہیں، حکومت کومستعفی اور فوری انتخابات ہونے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کسی اور این آر او کو تسلیم نہیں کرے گی،پاکستانی عدالتوں کی توہین کرنےوالےسوچیں وہ کیاکررہےہیں۔ انصاف کا فیصلہ نہ پاکستان کی سڑکوں اور نہ جدہ میں ہوگا۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مشرف نے قانون سے بالاتر ہوکر انکی سزائیں معاف کردی تھیں، پاکستان میں دو بھائی بادشاہوں کے پاس جاکر بلی بن جاتے ہیں،جو کہتے ہیں مسلم امہ کیلئے جدہ گئے کیا انہوں نےٹرمپ کو ردعمل دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کا روشن ستارہ میرا اور آپ کا وطن پاکستان ہے، چوری کامال پکڑاجارہاہےاورپاکستان واپس ضرورآئےگا، حکومت کومستعفی اور فوری انتخابات ہونےچاہئیں۔


    مزید پڑھیں : بحرانی کیفیت کے باعث قوم قبل ازوقت انتخابات چاہتی ہے، بابر اعوان


    یاد رہے کہ اس سے قبل رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ غیر یقینی صورت حال میں قوم فوری نئے انتخابات چاہتی ہے چنانچہ نااہل حکومت مستعفی ہوکر قبل از وقت انتخابات کے لیے راہموار کرے۔

    بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن) نے عوام کی عدالت کا ٹریلر دیکھ لیا ہے سڑکیں کھل گئی ہیں اور اب لوہے کے چنے ہونے کا دعوی کرنے والے اپنے محفوظ پناہ گاہوں سے باہر نکل آئیں اور عوامی عدالت کا سامنا کریں تو کیا نوازشریف اب بھی عوام کی عدالت میں جانے کو تیارہیں؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے، بابر اعوان

    سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے، بابر اعوان

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت نے خود کمیشن بنایا تھا تو پھر رپورٹ شائع کرنے میں کیا قدغن ہے؟ سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کےحقائق جاننا سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کاحق ہے، حکومت نےخودکمیشن بنایاتوپھر رپورٹ شائع کرنے میں کیاقدغن ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون کے متاثرین ساڑھے 3برس سے انصاف کے منتظر ہیں، آرٹیکل 19 اے شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق دیتاہے، حکومت رپورٹ سے متفق نہیں تو اسے ٹرائل میں جرح کرالے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حقائق پرہوتی ہے کیونکہ جج حلف اٹھاتا ہے، بسانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے۔

    عمران خان کیخلاف شہبازشریف 10 ارب کےدعوے پر فوری فیصلہ چاہتے ہیں، شہبازشریف خودتو3 برس سےرپورٹ دبائےبیٹھے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔