Tag: Babar azam

  • بابر اعظم اور جوز بٹلر نے ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ منتخب کرلیے

    بابر اعظم اور جوز بٹلر نے ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ منتخب کرلیے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ کل بروز اتوار پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی نے گزشتہ دنوں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جس میں قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان شاداب خان سمیت 9 ٹیموں کو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔

    فائنل میچ سے قبل کپتان بابر اعظم اور جوز بٹلر نے اپنے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ناموں کا بتا دیا ہے۔

    بابر اعظم نے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے بلا جھجھک آل راؤنڈر شاداب خان کا نام لیا، واضح رہے کہ شاداب خان نے میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرے خیال میں شاداب خان کی بولنگ شاندار رہی ہے اور ان کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی ہے، گزشتہ تین میچز میں آل راؤنڈ پرفارمنس نے انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا امیدوار بنادیا ہے۔

    دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر نے بھارت کے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو کو منتخب کیا۔ واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو نے ورلڈ کپ میں 189.68 کی اوسط سے 239 رنز بنائے ہیں۔

    بٹلر نے کہا کہ میرے خیال میں سوریا کمار ایک ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے شاندار بیٹنگ کی ان کی اننگز ورلڈ کپ میں شاندار تھیں۔

    بٹلر نے مزید کہا، "یقیناً اس فہرست ہمارے کھلاڑی سیم کرن اور ایلکس ہیلز بھی شامل ہیں، اگر وہ فائنل میں شاندار اننگز کھیلتے ہیں تو وہ میرے لیے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

  • تمام کھلاڑی فائنل میں اپنا 100 فیصد دیں گے: بابر اعظم

    تمام کھلاڑی فائنل میں اپنا 100 فیصد دیں گے: بابر اعظم

    میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی فائنل میں اپنا 100 فیصد دیں گے، نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دباؤ نہ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جارہی ہے، نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دباؤ نہ لیں۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سارے کھلاڑی پرجوش ہیں، انگلینڈ بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی، تمام کھلاڑی فائنل میں اپنا 100 فیصد دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر اچھا کم بیک کیا، کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی 6 اوور بہت اہم ہوں گے، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے، رمیز راجا نے بھی یہی کہا کہ کھل کر کھیلیں،اپنی گیم پر قائم رہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فائنل میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے، دعا ہے کہ میچ مکمل ہو بارش سے متاثر نہ ہو، فائنل کے لیے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کریں گے۔

  • بابر اعظم کہاں غلطی کررہے ہیں؟ یونس خان نے بتادیا

    بابر اعظم کہاں غلطی کررہے ہیں؟ یونس خان نے بتادیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، شاہین آفریدی کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں آؤٹ آف فارم ہیں اور کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہرلمحہ پرجوش‘ میں سابق کپتان یونس خان نے بتایا کہ بابر اعظم کہاں غلطی کررہے ہیں؟

    سابق کپتان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ ایک لیجنڈری کھلاڑی ہیں اگر ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف ان کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو وہ اسکوائر پر کھیلنے گئے ایج لگا آؤٹ ہوئے، اسی طرح دوسرے میچ میں بھی آف اسٹمپ پر کھیلنے گئے اور رن آؤٹ ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بھی ایسا ہی ہوا بابر اعظم آف اسٹمپ پر سلو بال کھیلنے گئے تو ڈپ مڈ وکٹ پر آؤٹ ہوگئے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ وہ اسکوائر لیگ، مڈ وکٹ، مڈ آن کی طرف اچھا کھیلتے ہیں لیکن آسٹریلیا کی پچز مختلف ہیں وہاں پر گیند باؤنس ہوکر آتا ہے کوچز یہی بتاتے ہیں کہ گیند کی لائن میں آکر کھیلیں اگر ایسا نہیں کرتے تو ایچ لگ کر کیچ آؤٹ ہوجاتے ہیں۔

    یونس خان نے بتایا کہ بابر اعظم کو کل کیویز کے خلاف میچ میں گیند کی لائن میں آکر کھیلنا ہے جب وہ ٹاپ ہینڈ کے ساتھ کھیلیں گے تو شاٹ لگیں گے اور وہ رنز کرسکیں گے۔

  • بابر اعظم کو کون آؤٹ کرے گا، پیش گوئی درست ثابت ہو گئی

    بابر اعظم کو کون آؤٹ کرے گا، پیش گوئی درست ثابت ہو گئی

    میلبرن: پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق دو دن قبل کی گئی پیش گوئی درست ثابت ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی بیٹسمین سریش رائنا نے پیش گوئی کی تھی کہ بابر اعظم کو بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ آؤٹ کریں گے۔

    یہ پیش گوئی آج میلبرن اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے کپتان بابر اعظم کے بغیر کوئی رن بنائے ارشدیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے پر پوری ہو گئی۔

    بابراعظم کو کون سا بھارتی بولر آؤٹ کرے گا؟ حیران کن پیشگوئی

    ارشدیپ جیسے ہی اپنا پہلا اور میچ کا دوسرا اوور کرنے آئے، انھوں نے پہلی ہی گیند پر پاکستان ٹیم کے کپتان کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین لوٹا دیا، اور یوں انھیں رنز کا کھاتا نہیں کھولنے دیا۔

    بھارت کے خلاف پاکستان کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے

    یاد رہے کہ سابق انڈین بلے باز سریش رائنا نے پیش گوئی کی تھی کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کریں گے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سریش رائنا نے بابر اعظم کی تعریف کی اور ساتھ ہی پیش گوئی کی کہ وہ ارشدیپ سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہو سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وہ [بابر] اچھے کپتان اور واقعی اچھے کرکٹر ہیں، وہ اپنی ٹیم کے لیے بہت اچھا کھیل رہے ہیں، لیکن امید ہے کہ جب وہ ہمارے خلاف کھیلنے کے لیے آئیں گے تو ارشدیپ سنگھ انھیں آؤٹ کر دیں گے۔

  • بابر اعظم نے شاداب اور نواز سے متعلق کیا کہا؟

    بابر اعظم نے شاداب اور نواز سے متعلق کیا کہا؟

    میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آل راؤنڈر شاداب اور نواز کو ٹیم کا اہم ستون قرار دے دیا۔

    میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر محمد نواز اور شاداب خان یہ دونوں ہمارے لیے پلس پوائنٹ ہیں، آسٹریلیا کے گراؤنڈ میں بڑے شاٹس نہیں لگتے، بھاگ کر جتنا زیادہ رنز کریں گے اتنا فائدہ ہوگا۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹاکرے کے روز موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں، بطور کپتان میں یہی چاہوں گا کہ پورا میچ ہو، ہر کوئی اس میچ کا منتظر ہے، ہر صورت حال میں ہماری ٹیم بہترین کارکردگی دینے کے لیے تیار ہے۔

    بابر اعظم نے پیس اٹیک پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیس اٹیک بہترین پرفارم کر رہا ہے، آف دی فیلڈ ہمارے ہر پلئیر کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔

    شان مسعود کی طبعیت کے حوالے سے بابر کا کہنا تھا کہ ان کا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے وہ فٹ ہیں اور کل کے میچ کے لیے ریڈی ہیں۔

    پلیئنگ الیون کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابھی وکٹ نہیں دیکھی، ذہن میں گیارہ پلیئر موجود ہیں لیکن کنڈیشن اور وکٹ دیکھنے کے بعد ہی فائنل فیصلہ کروں گا۔ انھوں نے کہا ہر پلیئر کو ذہن میں رکھ کے پلان کرتا ہوں، فخر زمان اس مکمل فٹ نہیں ہیں وہ کل کے میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے، مختصر فارمیٹ میں کسی ٹیم کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حارث رؤف یہاں بگ بیش کھیلا ہے، انھوں نے یہاں کے بارے میں کافی بتایا ہے، انہوں نے پاکستان کے لیے کافی اچھا پُرفارم کیا ہے، مجھے ٹیم کے ہر پلئیر پر پورا اعتماد ہے۔

  • ’اس سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی‘

    ’اس سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی‘

    کرائسٹ چرچ: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے خلاف میچز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کیویز کے دیس میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں قومی اسکواڈ نے کرائسٹ چرچ کے سرد موسم میں پریکٹس کی، کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔

    انھوں ںے کہا نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے خلاف یہ میچز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے، یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں، باؤنسی پچز پر کھیلنے سے ورلڈ کپ کی تیاری ہوگی۔

    کپتان نے کہا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسین، ٹم ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔ بابر اعظم نے کہا انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبینیشن آزمائے، جس سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا۔

    واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں لنکن یونیورسٹی کے اِن ڈور ہال میں تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران لہو گرمایا، تین گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

    اس سیریز میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ کل بنگلا دیش کے خلاف کھیلیں گے۔

  • ’دبئی کی گرمی اور پاک بھارت میچ کی گرمی کے لیے تیار ہیں‘

    ’دبئی کی گرمی اور پاک بھارت میچ کی گرمی کے لیے تیار ہیں‘

    دبئی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے عطیہ دینا چاہتے ہیں دیگر کھلاڑیوں سے بھی عطیات کے لیے بات کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کی گرمی اور پاک بھارت میچ کی گرمی کے لیے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا سب انتظار کرتے ہیں ہم کل کے میچ میں اچھی ٹیم میدان میں اتاریں گے۔

    شاہین سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ شاہین آفریدی ہمارا بہترین بولر ہے لیڈ اور اٹیک کرتا ہے اسے مس کریں گے بلکہ دونوں ٹیمیں ہی ورلڈ کلاس بولرز بمراہ اور شاہین کو مس کریں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ حسن علی کو ریسٹ دیا تھا ڈراپ نہیں کیا تھا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھی ہے اس پر گھاس موجود ہے آج کے میچ کے بعد وکٹ کا اندازہ ہوگا ہم کل کے میچ میں انشا اللہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

  • کیا بابر اعظم 10 سینچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے؟

    کیا بابر اعظم 10 سینچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے؟

    دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بیٹر بابر اعظم ایک اہم اور بڑے ریکارڈ سے محض ایک سینچری دوری پر آ گئے ہیں۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ قومی ٹیم کے کپتان اور شان دار بلے باز بابر اعظم نیدرلینڈز کے ساتھ آج سے شروع ہونے والی دو طرفہ ون ڈے سیریز میں ایک بھی سنچری اسکور کر دیں تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے۔

    اسی طرح وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 18 رنز درکار ہیں۔

    نیدرلینڈز کے ساتھ سیریز سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ نیدرلینڈز آنے پر بہت خوش ہیں، یہاں کا موسم اور مہمان نوازی بہت اچھی ہے۔

    پاکستان نیدرلینڈز پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے

    بابراعظم نے کہا کہ وہ گزشتہ 2 ماہ سے نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کو فالو کررہے ہیں، وہ یہاں بسنے والے لوگوں کی کرکٹ سے محبت سے بہت متاثر ہوئے ہیں، انھیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ کرکٹ سیریز اس خطے میں کرکٹ کے فروغ کا سبب بنے گی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب جاری ہے اور وہ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں، ان کی عدم موجودگی دراصل نوجوان فاسٹ باؤلرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا سنہری موقع ہے۔

    انھوں نے فینز کو بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ فینز کو دونوں ٹیموں کے درمیان اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

  • ’’قوم کو قابل فخر بنا دیا‘‘بابر اعظم کا ارشد ندیم کو خراج تحسین

    ’’قوم کو قابل فخر بنا دیا‘‘بابر اعظم کا ارشد ندیم کو خراج تحسین

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے والے قابل فخرایتھلیٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پوری قوم کی طرح پاکستانی کرکٹرز بھی کامن ویلتھ گیمز میں کافی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بابر اعظم نے پاکستان کے نامور ایتھلیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جسم ٹوٹا ہوا تھا لیکن ہمت ہمالیہ سے بھی بلند تھی، ارشد ندیم نے قوم کو قابل فخر بنادیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیزہ بازی کے مقابلے کا نتیجہ آنے کے کچھ ہی دیر بعد اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم کو پاکستان کے لئے میڈل لانے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ فائنل کے پانچویں راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 90.18 میٹر تھرو کرکے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    یہ تھرو نہ صرف کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے بلکہ ارشد کے کیریئر کی بھی بہترین تھرو ہے۔ ارشد ندیم نے پہلے راؤنڈ میں 86.81 میٹر کی تھرو کی تھی۔

  • بابر اعظم کو ریٹائرمنٹ تک کپتان رہنا چاہیے، جاوید میانداد

    بابر اعظم کو ریٹائرمنٹ تک کپتان رہنا چاہیے، جاوید میانداد

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ریٹائرمنٹ تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رہنا چاہیے۔

    قومی ٹیم کے گزشتہ دنوں عبداللہ شفیق کی شاندار 160 رنز کی اننگز کی بدولت سری لنکا کو شکست دے کر ریکارڈ 342 رنز کا ہدف حاصل کیا۔

    گال ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے میانداد نے کہا کہ ’بابر اعظم اچھی قیادت کررہے ہیں انہیں اس وقت تک ٹیم کا کپتان رہنا چاہیے جب تک وہ ریٹائر نہیں ہو جاتے۔‘

    جاوید میانداد نے کہا کہ ’بابر نے ٹیم کی شاندار قیادت کی اور اہم بات یہ ہے کہ وہ خود بھی اچھا پرفارم کررہا ہے وہ قیادت بھی کرتے ہیں اور اپنی اننگز بھی عمدہ طریقے سے آگے لے کر چلتے ہیں۔‘

    لیجنڈ بلے باز نے کہا کہ ’اگر کوئی کپتان رنز نہیں کرتا تو اس کا ٹیم پر منفی اثر پڑتا ہے اس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔‘

    علاوہ ازیں میانداد نے کہا کہ قومی ٹیم ایک یونٹ کے طور پر کھیل رہی ہے اور اس کا سہرا کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اور ہمارے نمبر ون کپتان بابر اعظم کو جاتا ہے۔