Tag: Babar azam

  • پاک سری لنکا گال ٹیسٹ : کھیل  فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    پاک سری لنکا گال ٹیسٹ : کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    گال : پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گال میں کھیلا جانے والے ٹیسٹ میں پانچویں اور آخری دن کا کھیل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ276رنز پر گر گئی، کھیل کے پانچویں اورآخری روز پاکستان کو جیت کیلئےستر رنز مزید درکار ہیں۔

    قومی ٹیم نے چاروکٹوں کے نقصان پر دو سو ساٹھ رنزکا ہندسہ عبورکرلیا، عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری آغا سلمان کے ساتھ کریز پرموجود ہیں۔

    پاکستان نے اپنی چوتھی وکٹ محمد رضوان کے آؤ ٹ ہونے پر گنوائی جو 40رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 134رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جب کہ ان کا ساتھ آغا سلمان دے رہے ہیں جو 8رنز بنا چکے ہیں۔

    اس سے قبل کپتان بابراعظم 55، امام الحق 35 اور اظہرعلی 6 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے،سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے 3 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    کپتان بابر اعظم نے پچپن رنز کی اننگز کھیلی، میزبان ٹیم نے شاہینوں کو تین سو بیالیس رنز کا ہدف دیا تھا

    خیال رہے کہ سری لنکا نے مہمان ٹیم پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 4 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 337 رنز ہی بنا سکی۔

    میزبان ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے تھے جبکہ چوتھے روز محض 8 رنز کا اضافہ کر سکی۔

    سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

    اوشادہ فرنینڈو اور کوشال مینڈس نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جنہوں نے بالترتیب 64 اور 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • ’خود پر یقین رکھتا ہوں‘

    ’خود پر یقین رکھتا ہوں‘

    ملتان: ویسٹ انڈیز کو تینوں ون ڈے میچوں میں شکست سے دوچار کرنے والے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ خود پر یقین رکھتے ہیں اور مثبت کرکٹ کھیلنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

    کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کلین سوئپ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے بطور ٹیم بہت اچھی کرکٹ کھیلی، محمد نواز نے دوسرے ون ڈے میں بہترین بولنگ کی۔

    انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ جونیئرز اور سینئرز کا کمبینیشن میدان میں اتاریں، ہر میچ میں بہتر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اور کوشش ہوتی ہے کہ غلطیوں سے سیکھیں۔

    انھوں نے کہا ملتان کے شائقین نے تینوں میچوں میں سپورٹ کیا، ملتان کے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    پلیئر آف دی سیریز نے رن آؤٹ کس کی غلطی قرار دیا؟

    دوسری طرف پے در پے تین شکستوں کا سامنا کرنے والے ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے سیریز میں کلین سوئپ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سیریز میں بہت کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

    نکولس پوران نے کہا کہ عقیل حسین نے آج بہترین بیٹنگ کی، مجھے اپنے لڑکوں پر فخر ہے، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ خیال رہے کہ عقیل نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 60 رنز اسکور کیے تھے۔

    دریں اثنا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اتنی گرمی میں شائقین کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بھی یہاں لانے کی کوشش کی جائے گی، اور کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل کے میچز بھی ملتان میں کرائیں۔ انھوں نے کہا کہ اتنی گرمی میں دونوں ٹیموں نے کرکٹ کھیلی، جو آسان نہیں تھا، امید ہے ویسٹ انڈین ٹیم بھی بہتر سے بہتر ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے، گزشتہ روز تیسرا ون ڈے میچ پاکستان نے ملتان میں 53 رنز سے جیتا، ویسٹ انڈین ٹیم 270 رنز کے تعاقب میں 216 رنز تک محدود رہی، عقیل حسین نے 60 اور کیسی کارٹی نے 33 رنز بنائے، شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    پاکستان نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 269 رنز اسکور کیے، خراب موسم کے باعث میچ 48 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا، پاکستان کی آدھی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، تاہم شاداب نے 86 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا، امام الحق 62، فخر 35 اور خوشدل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس پوران نے 4، کیموپال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • بابر اعظم کی کشادہ دلی : اپنا ایوارڈ خوش دل شاہ کے نام کردیا

    بابر اعظم کی کشادہ دلی : اپنا ایوارڈ خوش دل شاہ کے نام کردیا

    ملتان : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پر ملنے والا مین آف دی میچ ایوارڈ خوش دل شاہ کو دے دیا۔

    جیوری کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے کپتان بابراعظم کو مین آف دی میچ ایوارڈ کے لیے بلایا گیا تو انہوں نے کشادہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان سے کہا کہ میں اپنا یہ ایوارڈ خوش دل شاہ کو دینا چاہتا ہوں۔

    مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے خوش دل شاہ کا کہنا ہے کہ میچ ہاریں ہا جیتیں کوشش یہی تھی کہ آخر تک کھیلوں گا اور ٹیم کو اپنی سو فیصد پرفارمنس دوں گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر چار گیندیں قبل پورا کرلیا، بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    ٹیم کے چار کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد 256رنز پر خوشدل شاہ بیٹنگ کیلئے آئے انہوں نے 23 گیندوں پر41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کو فتح دلائی۔

  • آئی سی سی نے بابراعظم کو بڑی خوشخبری سنادی

    آئی سی سی نے بابراعظم کو بڑی خوشخبری سنادی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے، جس کے مطابق کپتان بابراعظم ایک درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔

    بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارنس لبو شین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے جوروٹ کو نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی سینچری اسکور کرنے کا صلہ مل گیا اور وہ دو درجے ترقی پاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے۔

    آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

    ٹیسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے ،بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے ، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن تیسرے، بھارت کے جسپریت بھمرا ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر، جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    یہ بات ذہن نشین رہے کہ بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بادشاہت برقرار ہے۔

  • کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز، بابراعظم کیوں شریک نہ ہوئے ؟

    کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز، بابراعظم کیوں شریک نہ ہوئے ؟

    لاہور: نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا، بابراعظم کیوں غیر حاضر رہے؟ وجہ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے، کیمپ کے ابتدائی روز تعارفی سیشن میں کوچز نے لیکچرز دیئے، بیٹنگ کوچ محمد یوسف، بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نے کھلاڑیوں کو کیمپ کا مقصد واضح کیا۔
    سابق کرکٹر مشتاق احمد اور این ایچ پی سی کے کوچ عمر رشید نے بھی تعارفی سیشن میں شرکت کی اور اس موسم میں کھلاڑیوں کو کنڈیشنگ کیمپ کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔

    فخر زمان، محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر نے کیمپ کے پہلے سیشن میں شرکت نہیں کی یہ تینوں کھلاڑی آج شام کیمپ جوائن کرلیں گے جبکہ کپتان بابر اعظم بیرون ملک مصروفیات اور زاہد محمود والدہ کی وفات کے باعث جمعہ کو کیمپ جوائن کریں گے۔

    کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑی نیٹ سیشنز میں شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو مرحلوں میں کنڈیشنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے پہلا مرحلہ پچیس مئی تک جاری رہے گا جس میں ستائیس کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

  • بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کرلیا، ویڈیو وائرل

    بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کرلیا، ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے غلاف کعبہ(کسوہ) کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بابراعظم ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں عمرہ بھی ادا کیا اور اب انہوں نے غلاف کعبہ (کسوہ) کی تیاری میں حصہ لینے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

    کرکٹر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اس عظیم اعزاز کو حاصل کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے، اس سے قبل انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے بعد کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘یہ میری خوش قسمتی ہے’ عمرہ ادائیگی کے بعد بابراعظم کی نئی تصویر وائرل

    خیال رہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث سعودی حکومت نے دو سالوں سے غیر ملکی عازمین حج اور عمرہ زائرین پر پابندی عائد کررکھی تھی، پابندی ہٹائے جانے کے بعد دنیا بھر سے لاکھوں لوگوں نے اس سال رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کی ہے جبکہ سعودی حکومت نے اس سال دس لاکھ عازمین حج کی میزبانی کا بھی اعلان کررکھا ہے۔

  • ‘یہ میری خوش قسمتی ہے’ عمرہ ادائیگی کے بعد بابراعظم کی نئی تصویر وائرل

    ‘یہ میری خوش قسمتی ہے’ عمرہ ادائیگی کے بعد بابراعظم کی نئی تصویر وائرل

    عمرہ ادائیگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے صارفین نے بے حد پسند کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گذشتہ روز عمرہ ادا کیا۔

    بعد ازاں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بابراعظم نے لکھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے پہلے گھر کی دہلیز پر حاضری نصیب ہوئی اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مسجد الحرام میں اللہ تعالیٰ کا مہمان ٹھہرا۔

    عمرہ ادائیگی کے بعد بابراعظم کی وائرل تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے اور اب تک اس تصویر کو نوے ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے۔

    اس سے قبل مدینے میں بابراعظم نے انسٹاگرام پر گنبد خضرا کے روح پرور منظر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی، تصویر میں بابر کو کسی اونچی جگہ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر کے عقب میں مسجد نبوی کا دل موہ لینے والے منظر نے سوشل میڈیا صارفین کو آبدیدہ کردیا تھا۔

  • بابر اعظم نے بڑا انٹرنیشنل اعزاز حاصل کر لیا

    بابر اعظم نے بڑا انٹرنیشنل اعزاز حاصل کر لیا

    لاہور: بابر اعظم کی آسٹریلیا کے خلاف شان دار اننگز کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہترین پرفارمنس میں شامل کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے، آسٹریلیا کے خلاف ان کی 196 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہترین پرفارمنس میں شامل کر لیا گیا۔

    آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اب تک کی بہترین پرفارمنسز پر بابر اعظم کے ساتھ اظہر علی، نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم، انگلینڈ کے جو روٹ اور بھارت کے جڈیجا کے ناموں کا انتخاب کیا ہے۔

    اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا تھا، وہ 2 مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے، آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد وہ دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ۔ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔

    بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

    بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میں عمدہ کارکردگی دکھائی، بابر اعظم نے سیریز میں مجموعی طور پر 561 رنز اسکور کیے۔

    سیریز کے دوران بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے پاکستانی کپتان بھی بنے تھے، بابر نے بطور کپتان 4 سنچریاں اسکور کیں، ان سے قبل اظہر علی نے 3، شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے 2، 2 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    بابر اعظم نے کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے، بابر اعظم نے 83 اننگز میں 15 سنچریاں مکمل کیں۔

  • بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

    بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

    پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ 2 مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بابر اعظم دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ۔ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

    بابر اعظم 2 مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میں عمدہ کارکردگی دکھائی، بابر اعظم نے سیریز میں مجموعی طور پر 561 رنز اسکور کیے۔

    سیریز کے دوران بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے پاکستانی کپتان بھی بن گئے، بابر نے بطور کپتان 4 سنچریاں اسکور کیں۔ ان سے قبل اظہر علی نے 3، شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے 2، 2 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    بابر اعظم نے کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے 83 اننگز میں 15 سنچریاں مکمل کیں۔

  • بابر اعظم کو کس کزن نے جوگرز دینے سے انکار کیا تھا؟ عمر اکمل کا بیان سامنے آ گیا

    بابر اعظم کو کس کزن نے جوگرز دینے سے انکار کیا تھا؟ عمر اکمل کا بیان سامنے آ گیا

    لاہور: ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ماضی میں جوگرز دینے سے انکار کرنے والے کزن سے متعلق لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں اپنے جدوجہد والے دنوں کا دل خراش واقعہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ایک کزن نے انھیں جوتے دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    اس حوالے سے ایک انٹرویو میں عمر اکمل نے کھل کر بات کی، اور کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ جدوجہد کے دنوں میں بابر کو کس کزن نے جوتے دینے سے انکار کیا تھا۔

    عمر نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ ہمارے کزنز میں سے کس نے بابر کو جوتے دینے سے انکار کیا، ہم نے ہمیشہ ان رشتہ داروں کو مدد کی پیشکش کی ہے جو کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے۔

    امام الحق کی ترقی، بابراعظم کی حکمرانی برقرار

    عمر اکمل نے کہا میں نے کبھی کوئی درخواست مسترد نہیں کی، جو لوگ میرے قریب ہیں وہ اس سے بخوبی واقف ہیں۔

    بابر اعظم نے اپنے جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ میں نے اپنے کزن سے پوچھا کہ کیا وہ مجھے جوگرز کا ایک جوڑا ادھار دے سکتا ہے، لیکن اس نے انکار کر دیا، اور دعویٰ کیا کہ اس کے پاس کوئی نہیں ہے۔

    بابر نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے ایسا کچھ کہا تھا جو مجھے نہیں کہنا چاہیے تھا، مجھے جوتے نہیں مانگنے چاہیے تھے۔