Tag: Babar azam

  • ‘ایک سنہری دور تمام ہوا’، بابراعظم کا لتامنگیشکر کو خراج عقیدت

    ‘ایک سنہری دور تمام ہوا’، بابراعظم کا لتامنگیشکر کو خراج عقیدت

    کراچی: کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے بھی لتا منگیشکر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سنہری دور تمام ہوا لیکن لتا منگیشکر کی جادوئی آواز لاکھوں دلوں میں زندہ رہے گی۔

    بابر اعظم نے لتا کا پوٹرریٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لتا منگیشکر کا کسی سے کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ بولی وڈ میں چھ دہائیوں سے اپنی بے مثال اور جادوئی آواز میں 20 سے بھی زائد زبانوں اور 30 ہزار سے بھی زیادہ نغموں کو اپنی آواز دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی موسیقی کی دیوی لتا منگیشکر آج ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئیں تھیں۔

    دنیا بھر میں موجود لتا منگیشکر کے چاہنے والوں کے لئے یہ خبر بجلی بن کر گری، نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے طول وعرض سے لتا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی لتامنگیشکر ٹرینڈنگ میں شامل ہوچکا ہے

  • شاباش کپتان: بابراعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

    شاباش کپتان: بابراعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

    دبئی: کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2021 میں شاندار کارکردگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایوارڈ بابر اعظم کی جھولی میں گرنے لگے ہیں۔

    ’ٹی 20 ٹیم آف دا ایئر‘ کے کپتان اور ’ون ڈے ٹیم آف دے ایئر‘ کا بھی کپتان قرار دئیے جانے کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

    سال دوہزار اکیس قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے لئے ناقابل فراموش رہا، ٹی ٹوئنٹی میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرنے والے کپتان نے 6میچز میں 67 کی اوسط کے ساتھ 405 رنزبنائے اور یہ اعزاز اپنے نام کیا۔بابراعظم نے 2021میں انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 177 جبکہ جنوبی افریقا کےخلاف ون ڈےسیریزمیں 228رنزبنائے تھے۔

    آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کے لئے بابراعظم، بنگلا دیش کے شکیب الحسن،جنوبی افریقا کے ڈیوڈمیلان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نامزد ہوئے تھے۔

    کپتان کرکٹ ٹیم آف دی ایئر

    اس سے قبل بیس جنوری کو آئی سی سی نے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا، مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کپتانی کا قرعہ بابر اعظم کے نام نکلا تھا، سال کی بہترین ٹیم میں بنگلہ دیش کے تین، آئرلینڈ، سری لنکا، اور جنوبی افریقا کے دو دو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

    رواں ماہ کی انیس تاریخ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کیا تھا، ٹیم کا کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا گیا تھا، پاکستان کے محمد رضوان ٹیم کے وکٹ کیپر ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، دوسری جانب بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں۔

     

  • آئی سی سی نے بابراعظم کو ایک اور خوشخبری سنادی

    آئی سی سی نے بابراعظم کو ایک اور خوشخبری سنادی

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی نے ایک اور بڑے اعزاز سے نوازدیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے، مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی کپتانی کا قرعہ بابر اعظم کے نام نکلا ہے، سال کی بہترین ٹیم میں بنگلہ دیش کے تین، آئرلینڈ، سری لنکا، اور جنوبی افریقا کے دو دو کھلاڑی شامل ہیں۔

    آئی سی سی کی گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ فخر زمان بھی شامل ہیں جنہوں نے پچھلے سال دو سنچریاں بنائی تھیں، دیگر کھلاڑیوں میں پال اسٹرلنگ، ینامن میلان، راسیون ڈر ڈاوسن ، شکیب الحسن ، مشفیق الرحیم، وانندو ہسارنگا ، مستفیض الرحمٰن، سیمی سنگھ اور دشمنتھا چمیرا شامل ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم کی طرح ون ڈے ٹیم میں بھی کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

    گذشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کیا تھا، جہاں کپتانی کا قرعہ بابر اعظم کے نام نکلا تھا، محمد رضوان ٹیم کے وکٹ کیپر ہوں گے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

    بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں کیا گیا۔

  • آئی سی سی کی پلیئرز رینکنگ جاری،

    آئی سی سی کی پلیئرز رینکنگ جاری،

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابراعظم کی ایک درجے تنزلی ہوگئی۔

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈکی7 درجے ترقی ہوئی، ٹیسٹ بیٹرزمیں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

    فہرست کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجے تنزلی سے 9ویں نمبر پر آگئے، اس کے علاوہ فاسٹ بالر شاہین آفریدی بھی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

    بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنو لابوشین پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے۔

    پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا دوسرا جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔

    آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چوتھے اور ٹریوس ہیڈ 6 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم رینکنگ میں 9ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

    پلیئرز رینکنگ کے مطابق بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر ہے۔

    جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بولنگ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کے حسن علی کا ٹیسٹ رینکنگ میں 11 واں نمبر ہے۔

  • سال 2021 کا شاندار لمحہ کیا تھا؟ کپتان بابراعظم نے بتادیا

    سال 2021 کا شاندار لمحہ کیا تھا؟ کپتان بابراعظم نے بتادیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سال دوہزار اکیس میں کرکٹ ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سال 2021 میں قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ شاندار سال رہا، اس سال ٹیم کی مجموعی اور لڑکوں کی انفرادی کارکردگی بہترین رہی۔

    بابراعظم نے کہا کہ محمد رضوان، شاہین آفریدی ،حسن علی نے رواں سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ عبداللہ شفیق، شاہنواز دہانی اور وسیم جونیئر کی صورت میں بہترین کرکٹر ملے۔

    بابراعظم نے کہا کہ یہ معنی نہیں رکھتا کہ آپ اپنے سفر کا آغاز کیسا کرتے ہیں، معنی یہ رکھتا ہےکہ آپ سفر اختتام کیسےکرتے ہیں؟۔

    ایک سوال کے جواب میں بابراعظم نے کہا کہ 2021 کا شاندار لمحہ ٹی 20 ور لڈکپ میں بھارت کیخلاف کامیابی تھی، روایتی حریف کو ہرا کر تاریخ بدلنے پربہت خوش ہوا، سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست اس سال کا دل توڑنے والالمحہ تھا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کارکردگی سے متعلق کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش یہی تھی کہ ہر میچ میں حریف ٹیم پر اثر ڈالیں، مختلف میچز میں مختلف پلیئر آف دی میچز بہترین مومنٹم کی جھلک تھی۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے شائقین سے ٹیم کوسال 2022میں بھرپور سپورٹ کرنےکی درخواست کی تھی۔

  • بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لئے نامزد

    بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لئے نامزد

    دبئی: سال 2021 کے اختتام پر آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی ائیر کی مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بابراعظم اور محمد رضوان چھائے ہوئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر فارمینز، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور ویمنز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کے بعد آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لئے نامزدگیاں کیں ہیں۔

    آئی سی سی نے سال 2021 کا بہترین کھلاڑی کے لئے چار کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقا کے جمسین میلان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان آئی سی سی ایوارڈ کیلیے نامزد

     پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کا اعلان اگلے سال 24 جنوری کو ہوگا جبکہ پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا جس میں شائقین اپنے پسند کے کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیرایوارڈ کے لئے نامزد کیا جاچکا ہے جبکہ پاکستان وومن ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا بھی آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی ایئر کے لئے شارٹ لسٹ کی جاچکی ہیں۔

  • ‘بابراعظم شاندار اعزاز کے ساتھ سال 2021 کا اختتام کرینگے’

    ‘بابراعظم شاندار اعزاز کے ساتھ سال 2021 کا اختتام کرینگے’

    دبئی: سال 2021 میں کئی عالمی ریکارڈ کو پاش پاش کرنے والے محمد رضوان کو آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی ہے، قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ باز بلے باز بابر اعظم ایک بار پھر نمبر ایک پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر پھر قبضہ جمایا۔

    بابراعظم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 79رنز کی اننگز نےپہلےنمبر پرپہنچایا،اس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے کپتان سال 2021 کا اختتام ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کو ساتھ لیکر کریں گے۔

    انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کلینڈر ایئر 2021 میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 2000 رنز بنانے پر پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ترقی ہوئی ہے اور اپنے کیریئر میں وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے بلے باز ایڈن مکرم کو تیسرے نمبر سے دھکیلا۔

    آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں، آئی سی سی کے دس بہترین بلے بازوں میں کے آر راہول پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

  • بابر اور رضوان نے سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    بابر اور رضوان نے سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    کراچی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والی ٹی ٹوینٹی سیریز میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی بیٹنگ پارٹنر شپ نے نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں چھٹی سنچری رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 100 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، بابر اور رضوان نے یہ کارنامہ 27 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اننگز میں انجام دیا۔

    اس سے قبل بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول نے 5 سنچری شراکتیں بنائی تھیں دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

    محمد رضوان ایک سال میں 2 ہزار ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ محمد رضوان 2021 میں 48 ٹی ٹونٹی میچز میں دو ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں۔

    اس کے علاوہ محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل چھکے لگانے والے پلیئر بھی بن گئے۔ محمد رضوان نے2021 میں 42 چھکے لگائے اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے پاس تھا۔ کیوی بیٹر نے سال2021 میں ہی 41 چھکے لگائے ہیں۔

  • ‘جب کھلاڑی پورے ہوسکتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں؟’

    ‘جب کھلاڑی پورے ہوسکتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں؟’

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی پورے ہوسکتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں؟۔

    تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ کوچز لازمی ہونے چاہیے، جب کھلاڑی پورے ہوسکتےہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں ہوسکتی؟۔

    کپتان بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے، اگر کوئی بڑا کھلاڑی نہیں آیا تو اس سے فرق نہیں پڑتا، کیونکہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی لیگ کھیلتے رہتے ہیں تاہم نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنا کا دکھ ہمیشہ رہے گا۔

    ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں کرونا مثبت رپورٹ ہونے پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کووڈ کی وجہ سےآئسولیشن میں رہنا آسان نہیں ہوتا، کسی کھلاڑی کا کووڈ مثبت آجائے تو ٹیم کمبی نیشن خراب ہوجاتا ہے، میری ٹیم کےکھلاڑی اس صورتحال سےگزرچکےہیں، کووڈ سےبچاؤ کیلئےاحتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

    ورچوئل کانفرنس میں بابراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئےاچھا ماحول بناناضروری ہے، ٹیم کاحوصلہ بڑھانا اور سپورٹ کرنا کپتان کا کام ہے، ہمارے کھلاڑی محنت کررہے ہیں اور نتائج مل رہے ہیں، اسپن بولنگ میں بہتری کے لئے ثقلین مشتاق نے ہمیشہ ساتھ دیاہے۔

    بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز میں تماشائیوں کے میدان میں آنے کی خبروں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ 100فیصد تماشائی آکر میچ دیکھیں گے اور حوصلہ بڑھائیں گے۔

  • ‘ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے، باقی کھلاڑی بھی آگے آئیں’

    ‘ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے، باقی کھلاڑی بھی آگے آئیں’

    ڈھاکا: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے،باقی کھلاڑی بھی آگےآئیں

    تفصیلات کے مطابق اپنے ورچوئل کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بنگلادیش کو ہوم کراؤڈ اور ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں لے سکتے، ہوم کنڈیشنز میں ہمیشہ ہوم ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔

    بابراعظم نے کہا کہ ٹیم جس طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پرفارم کرتی آرہی ہے وہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، انفرادی طور پر کچھ نہیں ہوتا، سب ٹیم ورک ہوتا ہے۔

    بنگلا دیش کے خلاف قومی اسکواڈ کو بہتر قرار دیتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہمارے سینئر کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لئے کافی مستحکم اور تجربہ کار ٹیم ہے۔

    ورچوئل کانفرنس میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہر سیریز میں صرف میں نے ہی رنز نہیں کرنے، باقی کھلاڑی بھی آگےآئیں، ٹیسٹ سیریز میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

    بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پچ سے متعلق سوال پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ روایتی طور پر بنگالی لگ رہی ہے جہاں اسپنرز کو مدد ملے گی۔