Tag: Babar azam

  • بابراعظم اور شعیب ملک کی کرونا رپورٹ آگئی

    بابراعظم اور شعیب ملک کی کرونا رپورٹ آگئی

    ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور مایہ ناز آل راؤنڈرشعیب ملک کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بابراعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ڈھاکہ کے ٹیم ہوٹل میں قومی اسکواڈکو جوائن کرلیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بابر اعظم ،شعیب ملک آج اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سیشن میں شرکت کرینگے، اسکواڈ آج ڈھاکہ میں مسلسل تیسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز انیس نومبر سےشروع ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف بنگلادیش کے تجربہ کار کھلاڑی باہر

    اد ھر پاکستان سے ٹی20 سیریز کے لیے بنگلا دیش کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے تجربہ کار مشفق الرحیم ‏کو ٹیم سے ڈراپ کر کے نوجوان بلے باز کو موقع دیا گیا ہے۔ 2008 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مشفق الرحیم کو ‏سینئر ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔

    مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی غیرموجودگی میں محمود ‏اللہ ٹیم کی قیارت کریں گے۔

    اسکواڈ میں نورالحسن، شمیم حسین، محمد نعیم ، نسوم احمد ، امین السلام ٹیم، سیف حسن، مہدی حسن، ‏شہیدالسلام ، نجم الحسین مستفیض الرحمان، یاسر علی، عاطف حسین، تسکین احمد، اکبر علی اور شوریف السلام ‏شامل ہیں۔

  • سنیل گواسکر نے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا؟

    سنیل گواسکر نے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا؟

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا کالم خلیج ٹائمز میں شائع ہوا جس میں انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق گفتگو کی۔

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے لکھا کہ ’ایک کپ جو کرکٹ آسٹریلیا کی دسترس سے باہر ہے وہ ٹی 20 ورلڈ کپ ہے اور وہ اسے یو اے ای میں جیتنے کے لیے بے چین ہوں گے۔

    سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے اس فارمیٹ میں مشکل وقت سے گزارا ہے اور اس حقیقت کے باوجود کہ ان کے کچھ کھلاڑی دنیا کی مختلف ٹی 20 لیگز کھیل رہے ہیں لیکن وہ بحیثیت ٹیم کبھی اتنی کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔

    انہوں نے لکھا کہ کینگروز بنگلہ دیش میں کچھ عام سی کارکردگی دکھا کر اس ٹورنامنٹ میں پہنچے تھے، متحدہ عرب امارات میں پچز اور لمبی باؤنڈریوں نے یقینی طور پر ان کے بولرز اور لیگ اسپنر ایڈم زمپا کی مدد کی ہے اور خاص طور پر ڈیوڈ وارنر کی خوفناک اسٹرائیکنگ فارم میں واپسی کے ساتھ یقینی طور پر انہوں نے اب تک اپنی پہنچ سے دور اس کپ کو گھر لے جانے کے امکانات بڑھا دیے ہیں۔

    سیمی فائنل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گواسکر نے کہاکہ پاکستان کو ابتدائی وکٹیں لینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر فنچ، وارنر کی جوڑی چلتی ہے تو آسٹریلیا کو روکنا مشکل ہوگا، امید ہے یہ بھی ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔

    لیکن اس سے قبل انہیں پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا جو اب تک ایونٹ کی بہترین آل راؤنڈ ٹیم رہی ہے، پاکستان نے شاندار کرکٹ کھیلی ہے اور وہ واحد ٹیم ہے جس نے اپنے تمام گروپ میچز جیتے ہیں اور وہ ایسا کرنے میں شاید ہی مشکلات میں دکھائی دیے ہوں۔

    گواسکر کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا واحد کھیل جس میں وہ تقریباً جیت سے دور دکھائی دیے وہ افغانستان کے خلاف تھا، لیکن وہاں بھی آصف علی نے زبردست پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے آخرکار انہوں نے وہ ایک اوور قبل ہی جیت لیا۔

    سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ اس بار پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں کافی پرسکون اور بہت زیادہ کھیل سے آگاہ ٹیم ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اگر خود کو فٹ اور متحرک رکھتا ہے تو وہ اس کھیل کے عظیم ترین یعنی ’آل ٹائم گریٹس‘ میں سے ایک بن جائے گا۔

    سابق بھارتی کپتان نے لکھا کہ بابر اعظم پاکستان کے عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک بھی بن سکتا ہے، کھیل کی صورتحال کے بارے میں اس کا مطالعہ شاندار ہے اور وہ بولنگ اور فیلڈ پلیسنگ میں جو تبدیلیاں کر رہا ہے وہ ناقابل یقین حد تک درست ہیں۔

    سنیل گواسکر نے لکھا کہ بولنگ میں اس کے پاس جو ورائٹی ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ کسی بھی وقت بولر کی کمی کا شکار نہیں ہو سکتا اور یہ کسی بھی کپتان کے لیے بہت بڑا پلَس پوائنٹ ہے۔

  • ٹی 20 میں شاندار کارکردگی، بابر اعظم چھا گئے

    ٹی 20 میں شاندار کارکردگی، بابر اعظم چھا گئے

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی ہے، قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ باز بلے باز بابراعظم ایک بار پھر نمبر ایک پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر پھر قبضہ جمایا۔

    انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان دوسرے، کینگروز قائد ایرون فنچ تیسرے جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ناقص کارکردگی کے باعث بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کی بولرز رینکنگ میں سری لنکا کے ویننڈو ڈی سلوا اپنے کیریئر میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن پر آئے، انہوں نے جنوبی افریقا کے تبریز شمسی سے یہ جگہ چھینی، تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل رشید جبکہ افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

    آئی سی سی کے مطابق شاہین آفریدی ٹی20 کی بولرز رینکنگ میں 13 واں نمبر جبکہ حارث رؤف 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈی رینکنگ میں بھی بابر اعظم نمبرون پوزیشن پر موجود ہے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، روہت شرما تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں، بابر کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناسکا۔

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں میں بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے اہم سنگ میل عبورکیا۔

    بابر اعظم نے بطور کپتان 26 اننگز میں ایک ہزار رنز بنا کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، کوہلی نے 32 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

    قومی ٹیم کے کپتان آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی سے بھی آگے نکل گئے، فنچ نے 32 اور ڈوپلیسی نے 31 اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ جاری ہے، پاکستان نے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز بنالیے ہیں۔

    محمد رضوان 8 رنز پر مجیب الرحمان کو وکٹ دے بیٹھے، فخر زمان 19 اور بابر اعظم 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

  • ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی کھلاڑی چھا گئے

    ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی کھلاڑی چھا گئے

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں‌ پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئے ہیں جب کہ محمد رضوان چوتھے نمبر پر آ گئے۔

    آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر ہیں، اور وہ پہلی پوزیشن سے صرف 11 پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں۔

    بابر اعظم نے 820 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن مستحکم کر لی ہے، تاہم انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    دوسری طرف اپنی حالیہ شان دار کارکردگی کے باعث وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں، انھوں نے 3 درجہ ترقی کے بعد یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔

    جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے 8 درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    بولرز رینکنگ

    بولرز کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی بھی ترقی ہوگئی ہے، شاہین آفریدی 11 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر پہنچے ہیں، بھارت کے خلاف شان دار اسپیل کی بدولت ان کے ریٹنگ پوائنٹس 596 ہوگئے۔

    قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پہلی بار ٹاپ ٹوئنٹی بولرز میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف مین آف دی میچ پرفارمنس کے باعث حارث رؤف نے 17 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

    رضوان کا نیا اعزاز، ویرات کوہلی ریکارڈ کا پاش پاش

    بولرز میں پہلی پوزیشن جنوبی افریقا کے تبریز شمسی، اور دوسری پوزیشن سری لنکا کے وانندو ڈی سلوا کے پاس ہے، جب کہ افغانستان کے راشد خان تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    آل راؤنڈرز میں پہلی پوزیشن بنگلا دیش کے ثاقب الحسن کے پاس ہے، دوسری پوزیشن افغانستان کے محمد نبی، اور تیسری پوزیشن نمیبیا کے جے اسمتھ کے پاس ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح، متعدد ریکارڈز پاکستان کے نام!

    ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح، متعدد ریکارڈز پاکستان کے نام!

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت کو ناقابل یقین شکست دے کر کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

    انٹرنینشل کرکٹ کاؤنسل کے تحت منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے 152 رنز کی شراکت سے پاکستان کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا اور ساتھ ہی ساتھ متعدد ریکارڈ بھی پاکستان کے نام کردئیے۔

    ریکارڈز:

    بابر اور رضوان میں تاریخ کی سب سے بڑی شراکت قائم ہوئی، اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن نے 2012 میں بھارت کے خلاف 133 رنز شراکت کی تھی۔

    ٹی ٹؤئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑ پر پہلی کامیابی حاصل کی۔

    ٹی 20 مقابلوں میں پہلی مرتبہ بھارت کسی ٹیم سے 10 وکٹوں سے ہارا ہے اور ٹی ٹوئنٹی فارمٹ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ کوئی میچ 10 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔

    پاکستانی ٹیم کی کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت ہے، اس سے قبل سلمان بٹ اور کامران اکمل نے 2010 میں 142 رنز کی شراکت بنگلہ دیش کے خلاف کی تھی جب کہ بھارت کے خلاف بھی بہترین شراکت تھی کیوں کہ 2012 میں چوتھی وکٹ پر شعیب ملک اور حفیظ نے بھارت کے خلاف 106 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

    انفرادی ریکارڈ:

    کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف اننگز کھیلتے ہوئے سال 2021 کے 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرکے دوسرے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • بال بوائے سے لیکر قومی ٹیم کے کپتان بننے تک کا سفر، بابر اعظم کی یادگار تصاویر

    بال بوائے سے لیکر قومی ٹیم کے کپتان بننے تک کا سفر، بابر اعظم کی یادگار تصاویر

    کراچی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر شائقین کرکٹ کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی کارکردگی کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی بابر اعظم کا ٹرینڈ ٹویٹر پر تیسرے نمبر پر ہے اور مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کی بیٹنگ کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

    نیہا خان نامی بابر اعظم کی مداح نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’پاکستان کے صرف دو ہی ہیرو ہیں، قائد اعظم اور بابر اعظم۔‘

    بابراعظم کی انڈر 19 کے وقت کی تصویر: فوٹو سوشل میڈیا

    نیہا خان قومی ٹیم کی جیت پر خوشی سے نہال ہیں ان کا کہنا ہے کہ اتنی خوشی مجھے کبھی بھی نہیں ہوئی جتنی آج ہوئی ہے، خاتون صارف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت والے موقع موقع کہہ رہے تھے آج انہیں جواب بھی مل گیا۔

    بابراعظم اپنے والد کے ساتھ خوشگوار موڈ میں گاڑی چلاتے ہوئے/ فوٹو سوشل میڈیا

    پی ٹی آئی کے سینیٹر اون عباس نے بابر اعظم کی وہ تصاویر شیئر کیں جن میں کپتان اپنے والد کے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر کرکٹ کلب جارہے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ’دل کو چھو لینے والی تصویرہے ،کامیابی کے لیے قربانی ضروری ہے۔ کبھی ہمت نہ ہارو.۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے انہیں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم اپنا دوسرے میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

  • بابراعظم کی کپتانی پر کرکٹ ماہرین کا زبردست تجزیہ

    بابراعظم کی کپتانی پر کرکٹ ماہرین کا زبردست تجزیہ

    دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ2021 میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت کیخلاف اہم ترین میچ جیت کر قوم کے دل بھی جیت لیے۔

    بھارت کے خلاف میچ میں بابراعظم کی کپتانی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل تھی کیونکہ متحدہ عرب امارات کے اسٹڈیمز میں غلطیوں کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام "ہر لمحہ پرجوش” میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر کرکٹرز انتخاب عالم، یونس خان اور تنویر احمد نے اپنی رائے سے آگاہ کیا۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے بہت اچھے طریقے سے ٹیم کو لیڈ کیا اور خود بھی اچھی پرفارمنس دی۔

    سابق کرکٹر تنویر احمد کا کہناتھا کہ بابراعظم نے بہت مشکل اننگز کھیلی اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ آسان ہے تو وہ غلط ہے اگر ان میں کوئی بھی آؤٹ ہوجاتا تو پاکستان ٹیم مشکل میں آسکتی تھی۔

  • بابراعظم کی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو، ویڈیو وائرل

    بابراعظم کی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو، ویڈیو وائرل

    دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد کھلاڑیوں سے آگے کی جانب بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    بھارت کے خلاف ہائی ولٹیج میچ جیتنے کے بعد عالمی ایونٹ کے مزید میچوں میں کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرتے ہوئے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت سے فتح ہماری پوری ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس کے بعد زیادہ جذباتی نہ ہوں انجوائے کریں لیکن خود پر قابو رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ورلڈ کپ شروع ہوا ہے ہم نے اور بھی میچز کھیلنے ہیں اس لیے اپنی اسپرٹ اور صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا ہوگا ہمارا فوکس ایک ہے اور وہ ہے ورلڈ کپ جیتنا۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ میچوں میں جس کے پاس بالنگ ہو بیٹنگ ہو فیلڈنگ ہو وہ اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائے کیونکہ ہم نے یہ میچ بھی ٹیم بن کر جیتا ہے اور آئندہ بھی ایسے ہی کریں گے۔

    اس موقع پر بالنگ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور کہا کہ جو کھلاڑی اس ٹیم کا حصہ نہیں تھے ان کو بھی ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

  • ورلڈ ٹی 20 میں اچھا پرفارم کریں گے، بابر اعظم

    ورلڈ ٹی 20 میں اچھا پرفارم کریں گے، بابر اعظم

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں اچھا پرفارم کریں گے، یو اے ای کا ماحول گرین شرٹس کیلئے موزوں ہے۔

    لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں اچھا پرفارم کریں گے، ہم ہر میچ کے حساب سے اس کی حکمت عملی مرتب کریں گے۔

    کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میچز میں بھی رضوان کے ساتھ اننگز کا آغاز کروں گا، میچ کی کنڈیشن دیکھ کر بیٹنگ آرڈر میں ردو بدل کا فیصلہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جہاں ضرورت محسوس ہوئی اضافی اسپنرز بھی کھلائیں گے، بھارت کے خلاف میچ میں صرف دباؤ کو اپنے ذہن سے نکالنا ہے۔

    ٹیم پاکستان کے کپتان کا کہنا تھا کہ دورحاضر میں بیشتر ٹیمیں مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتی ہیں اور ہماری ٹیم کو بھی ضرورت ہے کہ وہ اسی پہلو کا خیال رکھتے ہوئے کھیلے تو اس کیلئے کامیابی کا حصول مشکل نہیں ہوگا۔