Tag: Babar azam

  • سیریز کھیلنے کیلئے ہم سب خوش تھے کہ اچانک سب بدل گیا، کیوی کپتان

    سیریز کھیلنے کیلئے ہم سب خوش تھے کہ اچانک سب بدل گیا، کیوی کپتان

    پاکستان کے دورے پر آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی بغیر کھیلے واپس جانے پر کیوی کپتان بھی افسردہ ہوئے ان کا کہنا ہے کہ میں بھی ٹیم کا حصہ بننے پر خوش تھا لیکن اچانک سب کچھ بدل گیا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آنے پر بہت خوش تھے۔

    ایک انٹرویو میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک روز پہلے جب میں بابراعظم کے ساتھ جا رہا تھا تو وہ اس وجہ سے بہت خوش تھے کہ انٹرنیشنل کرکٹ ہورہی ہے اور ہم وہاں موجود ہیں، بابراعظم بہت پرجوش تھے۔

    یہ تاریخی لمحہ تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم 18 برس بعد پاکستان آئی اور میں بھی ٹیم کا حصہ بننے پر خوش تھا لیکن سب کچھ اچانک بدل گیا۔ انہوں نے کہا کہ میچ والے دن سب حیران تھے کہ کیا ہو رہا ہے اور پھر ہمیں بتایا گیا کہ ہم گھر واپس جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والوں کے لیے یہ قابل فخر لمحات تھے کہ ان کے ملک میں کرکٹ واپس آئی، دورہ ختم ہونے کے بعد پاکستانی حکام نے بہت خیال رکھا۔

    ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد بھی پاکستانی حکام ہمارے لیے بہت اچھے سے پیش آئے، ہمیں آرام سے رکھا گیا، ہم پاکستانی اتھارٹیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    ٹام کا کہنا تھا کہ میں اور ٹیم میں موجود تمام کھلاڑی ٹھیک ہیں، دورہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد 24 گھنٹوں میں ہم پاکستان سے نکلے، ہم سب نے وقت اکٹھے گزارا جو ہمارے لیے اچھا رہا لیکن یہ 24 گھنٹے تھکا دینے والے تھے۔

  • بورڈ کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کیسی رہی؟ کپتان نے بتا دیا

    بورڈ کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کیسی رہی؟ کپتان نے بتا دیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پی سی بی کے نئے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے ان کی ملاقات مثبت رہی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ رمیز راجہ سے ملاقات خاصی مثبت رہی، انھوں نے اپنی سوچ اور حکمت عملی سے ہمیں آگاہ کیا۔

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پاکستان آتی تو بہت اچھی تیاری ہوتی، اب جو بھی ٹیم یہاں آ رہی ہے اس کے ساتھ بھرپور کرکٹ کھیلیں گے، امید ہے آئندہ برس نیوزی لینڈ کی مکمل ٹیم پاکستان آئے گی۔

    قومی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے اعلان پر انھوں نے کہا کہ ابھی ون ڈے ٹیم کا اعلان ہوا ہے، ٹی 20 کے لیے بیٹھیں گے تو معاملات کا جائزہ لیں گے، مڈل آرڈر میں مسائل ہیں اور ان کے حل کے لیے سوچ بچار رہے ہیں، جو لڑکے ٹیم میں واپس آئے ہیں ان کے پاس خود کو منوانے کا موقع ہے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    بابر اعظم نے کہا اچھی کارکردگی کے باوجود تنقید کو انجوائے کرتے ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ تنقید کو سنیں ہی نہیں، بلکہ اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔

    سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے سے متعلق ایک سوال پر کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ اس سلسلے میں چیف سلیکٹر محمد وسیم وضاحت دے چکے ہیں۔

    ورلڈ ٹی 20 سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُر عزم ہیں، بھارتی ٹیم کافی عرصے سے ٹی 20 کرکٹ سے دور ہے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ ٹی 20 میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کریں۔

  • "اوپنرز کی کارکردگی ویسی نہیں رہی جیسی درکارتھی”

    "اوپنرز کی کارکردگی ویسی نہیں رہی جیسی درکارتھی”

    جمیکا: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی اوپنرز کی کارکردگی سے نالاں ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمیکا سے ورچوئل پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز آسان نہیں تھی، بلے بازوں کو دشواری پیش آئی۔

    ٹیم کی اوپننگ سے متعلق کپتان بابراعظم نے کہا کہ اوپنرز کی کارکردگی ویسی نہیں رہی، جیسی درکار تھی، عمران بٹ سے بیٹنگ اچھی نہیں ہوئی، مگر فیلڈنگ میں انہوں نے اپنا حصہ ڈالا۔

    جمیکا ٹیسٹ میں فتح سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اچھی برتری ملی،جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور کامیابی سیمٹی، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلا ٹیسٹ میچ ہارے تو بہت دکھ ہوا، لیکن سوچ بچار کی کہ کیسے جیتنا ہے؟، پلان ترتیب دیا اور فتح حاصل کی۔

    بابر اعظم نے کہا کہ میری اور فواد عالم کی بیٹنگ سے اننگز کو استحکام ملا، شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بولنگ سے حریف کو دباﺅ کا شکار کیا، شاہین شاہ آفریدی اور کنڈیشنز سازگار نہ ہونے کے باوجود نعمان علی کی بولنگ مثبت پہلو تھے۔

    کپتانی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دو سالہ کپتانی میں بہت کچھ سیکھا، ابھی بھی سیکھنے کا عمل جاری ہے، آگے مزید بہتر کرونگا۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں بدستور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پہلی تینوں پوزیشنز پر بالترتیب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور آسٹریلیا ہی کے مارنس لبوشین براجمان ہیں۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس کے ہمراہ بدستور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

    بولرز کی فہرست میں بھی پہلی 6 پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی پاکر ساتھی فاسٹ بولر کرس براڈ کی جگہ ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

    بھارت کے جسپریت بھمرا 10 درجے ترقی پاکر ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں اور اس وقت 760 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • اظہرعلی نے بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا

    اظہرعلی نے بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے موجودہ کپتان بابر اعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹوئٹر پر اظہر علی نے سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا جس میں کرکٹر بابر اعظم کی ایک مداح نے بھی حصہ لیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابراعظم کے فین پیج پر سوال پوچھا گیا کہ آپ بابراعظم کو کیا مشورہ دیں گے جس پر سابق کپتان و موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے اہم بلے باز اظہر علی جواب میں کہا کہ بابراعظم شادی کر لیں۔

    مناہل عقیل نامی صارف نے لکھا کہ اظہر علی آپ بابر اعظم کے لیے کچھ الفاظ کہیں جواب میں اظہر علی نے لکھا "شادی کر لے” اور لال دل والی ایموجی کے ساتھ لکھتے ہوئے بابر اعظم کو اس ٹوئٹ میں ٹیگ کردیا۔

    اظہر علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم کا حصہ ہونے ہی میرے لیے قابلِ فخر ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ اننگز آسٹریلیا کیخلاف 205 رنز کی ہے۔ سیشن کے اختتام پر انہوں نے اس میں حصہ لینے والے تمام سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے کہ بابراعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے لیے ابوظبی میں موجود ہیں، کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز بابراعظم زندگی کی 26 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔

  • "بابراعظم دنیا کے مشکل ترین بلے باز ہیں”، معروف فاسٹ بولر کا اعتراف

    "بابراعظم دنیا کے مشکل ترین بلے باز ہیں”، معروف فاسٹ بولر کا اعتراف

    آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز بھی بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک کے معترف ہوگئے اور قومی کرکٹ ٹیم کے قائد کو مشکل ترین بلے باز قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پر براجمان آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جن کو بولنگ کرانا مشکل ترین ہوتا ہے، ان میں بابر اعظم بھی شامل ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں جن کو میں نے بولنگ کرائی۔

    پیٹ کمنز نے ایسے کھلاڑی دنیا میں بہترین کھلاڑی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کوئی کمزوری نہیں ہوتی، لیکن آپ کو ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ملنے والی کامیابی فائدہ مند ہوتی ہے۔

    کینگروز فاسٹ بولر نے بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو بھی مشکل قرار دیا۔

  • آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ،  بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان

    آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ کپتان بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود جبکہ فاسٹ بالر محمد عامر ٹاپ ٹین کی فہرست سے باہر ہوگئے۔

    آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر اور فخر زمان ساتویں نمبر پرموجود ہیں، بنگلہ دیشی اسپنر مہدی حسن کیرئیر بیسٹ دوسرے نمبر پر آگئے، مہدی حسن نے تین درجے ترقی کی۔

    نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، محمد عامر ایک درجے تنزلی کے بعد گیارہویں پوزیشن پر چلے گئے۔ ون ڈے کے ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور محمد عامر کا کریبین پریمیئر لیگ سی پی ایل سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ محمد عامر بارباڈوس ٹرائیڈ ینٹس جبکہ شعیب ملک کی گیانی ایمزون واریئرز میں واپسی ہوئی ہے۔

    کریبین پریمیئر لیگ کے میچز رواں سال اگست میں شروع ہوں گے ،سی پی ایل میں دیگر کھلاڑیوں کی شمولیت کیلئے پلیئرز ڈرافٹ اٹھائیس کو ہوں گے۔

  • کامران اکمل، عامر اور وہاب کی حمایت میں سامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا

    کامران اکمل، عامر اور وہاب کی حمایت میں سامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا

    لاہور: طویل عرصے سے ٹیم سے باہر وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل بھی محمد عامر اور وہاب ریاض کے حق میں بول پڑے اور بڑا بیان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی کا مطالبہ کیا، انہوں نے یہ مطالبہ ایک انٹرویو میں کیا، وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے بعد بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو تجربہ کار بولرز کی ضرورت پڑے گی۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ محمد عامر میں ابھی کم از کم چار سے پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے جب کہ وہاب ریاض بھی دو سے تین سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے بابر اعظم کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم گزرتے وقت کے ساتھ کپتانی میں بہتر ہوتے جا رہے ہیں تاہم انہیں ٹیم سیلکشن میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ انضمام الحق اور یونس خان ٹیم سیلکشن کے معاملے بہت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے تھے، اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیں، میرے نزدیک ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھا کر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ٹیم میں آنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں فرق واضح ہے۔

  • بابراعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ویرات کوہلی  کو پیچھے چھوڑ دیا

    بابراعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

    ہرارے : پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، 52ٹی 20میچز میں تیز  ترین 2ہزار رنز مکمل کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے ٹی20تیز ترین 2ہزار رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ویرات کوہلی نے 56ٹی 20میچز میں 2ہزار رنز اسکور کیے تھے۔

    بابراعظم 52ٹی 20میچز میں تیز ترین 2ہزاررنز مکمل کرکے ٹی 20میچز میں 2ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے11ویں کھلاڑی بن گئے، بابر اعظم نے یہ ریکارڈ زمبابوے کے خلا ف ہرارے میں  تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران اپنے نام کیا۔

    اس سے قبل جوہانبسرگ میں کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے، انہوں نے یہ رنز 165 اننگز میں مکمل کیے۔

    مزید پڑھیں : بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، آسٹریلوی کرکٹر شان مارش، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے حاصل کیا تھا۔

  • سینچری کی کوشش کافی دن سے کررہا تھا، روزے میں رضوان نے اچھا کھیلا، بابراعظم

    سینچری کی کوشش کافی دن سے کررہا تھا، روزے میں رضوان نے اچھا کھیلا، بابراعظم

    سنچورین : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سینچری کی کافی عرصے سے کوشش کر رہا تھا، رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے، روزے کے ساتھ کھیلنا مشکل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسراٹی ٹونٹی اچھا نہیں کھیلے تھے لیکن یہ جیت اہم تھی، جنوبی افریقہ ٹیم کو کریڈٹ جاتا کہ اس نے کھیل کا اچھا آغاز کیا۔

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نے کم بیک کیا اورانہیں200رنز تک روکا، پچھلے میچ میں وکٹیں گریں تو رسک نہ لینے کا سوچا۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پچھلے میچ میں اچھا اختتام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا، میری کوشش ہوتی ہے اپنے پلان پر پورا عمل درآمد کروں، اس سینچری کی کافی عرصے سے کوشش کر رہا تھا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی تیز کرکٹ ہے اس میں اکثر مار پڑ جاتی ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے برا میچ گزر گیا اس پر فوکس نہ کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وکٹ اچھا تھا پارٹنر شپ کی ضرورت تھی، رضوان کے ساتھ بات چل رہی تھی کہ میچ ختم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے، روزے کے ساتھ کھیلنا مشکل ہے، رضوان نے جیسی اننگ کھیلی اور پورا میچ بھی کھیلا وہ قابل تعریف ہے۔

    قومی کپتان نے بتایا کہ ہمارا پلان تھا کہ رن ریٹ کو دیکھ کر ہی چل رہے تھے، رضوان بول رہا تھا کہ خود ہی میچ مکمل کرنا ہے، افسوس کہ آخر میں آؤٹ ہوگیا ریکارڈ نہ بن سکا۔

    میڈیا سے گفتگو میں میں بابر اعظم نے مزید کہا کہ فخر زمان سے بات ہوئی کہ نیچے آکر تیزکھیل سکتا ہے،
    فخر نے اوپننگ کے لیے نہیں کہا ٹیم پلان پر ہی عمل کیا، ٹی ٹونٹی اوپن کررہا ہوں لیکن ٹیم کی ضرورت کیلئے اوپر نیچے کرنا پڑتا ہے۔