Tag: Babar azam

  • میچ ختم نہ کرنے کا دکھ ہے: بابر اعظم

    میچ ختم نہ کرنے کا دکھ ہے: بابر اعظم

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے سے تیسرا ون ڈے میچ ہارنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ ہے کہ میچ ختم کر کے نہیں آیا، 10 پوائنٹس قیمتی ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم سیریز جیت گئے لیکن بدقسمتی سے آخری میچ ہار گئے۔

    انہوں نے کہا کہ بطور کپتان جو غلطیاں کی اس سے سیکھنے کی کوشش کروں گا، غلطیوں سے سیکھنا ہے اور فیلڈنگ اور بیٹنگ میں مزید بہتری لانی ہے۔ زمابوے نے اچھی کرکٹ کھیلی، ہماری ٹاپ آرڈر میں پارٹنر شپ نہیں تھی جو ہمیں چاہیئے تھی۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس سے کافی مطمئن ہوں، آئندہ ایک روزہ سیریز میں بہترین کھیل کھیلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے سپر اوور کے لیے جو بیٹسمین بھیجے وہ پاور ہٹنگ کرتے ہیں، کرکٹ کی خوبصورتی ہی یہی ہے کہ کبھی بھی صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم فیلڈنگ میں کیچ کر لیتے تو زمبابوے اتنا ٹوٹل نہ بنا پاتا، ہماری کوشش ہے کہ ٹی 20 میں بہترین ٹیم کھلائیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور زمابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کرلی، آخری میچ کا نتیجہ سپر اوور سے نکلا جو زمبابوے نے گزشتہ روز جیتا۔

  • بابر اعظم نے کیریئر کی 12ویں سنچری جڑ دی

    بابر اعظم نے کیریئر کی 12ویں سنچری جڑ دی

    راولپنڈی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف شاندار سنچری بنالی، میچ کا فیصلہ سپر اوور پر ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف کیریئر کی 12ویں سنچری بنا ڈالی۔

    بابر اعظم کی اننگز میں 12 چوکے شامل ہیں، انہوں نے 104 گیندوں پر 109 رنز بنارکھے ہیں۔

    بابر اعظم نے سنچری بنا کر ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، ہاشم آملہ اور کوہلی نے یہ کارنامہ بالترتیب 81 اور 83 اننگز میں انجام دیا تھا جبکہ بابر نے 12ویں سنچری 75 اننگز میں بنائی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے 76 میچز کی 74 اننگز میں 11 سنچریوں اور 16 نصف سنچریوں کی مدد سے 3455 رنز بنارکھے تھے، ون ڈے میں ان کی بیٹنگ اوسط 54.84 ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بابر اعظم کو سنچری اسکور کرنے پر مبارک باد پیش کی گئی ہے، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابر کی اننگز سے پاکستان میچ میں واپس آگیا ہے۔

     

  • کوئی دباؤ نہیں، زمبابوے کو ہلکا نہیں لیں گے، بابر اعظم

    کوئی دباؤ نہیں، زمبابوے کو ہلکا نہیں لیں گے، بابر اعظم

    کراچی: قومی ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں کوئی دباؤ نہیں ہے، مہمان ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے، بطور کپتان ٹی 20 کا تجربہ استعمال کروں گا۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی کپتانی کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہا، پوری توجہ زمبابوے کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے، بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے راولپنڈی میں ہوگا، سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    اسکواڈ میں بابراعظم کپتان، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عثمان قادر موجود ہیں۔

    فاسٹ بولرز میں وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

  • ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، اظہر علی

    ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، اظہر علی

    کراچی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، کپتانی سے ہٹانے کی خبریں میڈیا سے مل رہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم ٹیسٹ کے کپتان اظہر علی نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، پی سی بی حکام سے اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی آفیشل بات نہیں ہوتی کچھ نہیں کہہ سکتا، بہتر یہی ہے کہ میں اپنے کھیل پر توجہ دوں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا کر بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی اظہر علی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کپتانی سے استعفیٰ دے کر صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کریں۔

    شعیب کا کہنا تھا کہ اظہر شروع میں ٹیسٹ کپتان نہیں بننا چاہتے تھے مگر زبردستی انہیں اس پر مجبور کیا گیا، پی سی بی نے غیرضروری طور پر ان پر دباؤ بڑھایا اور اب تبدیل کیا جارہا ہے۔

    سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ میرا اظہر کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور اس بات کا اعلان کریں کہ کیا وہ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں، اگر آپ کے سر پر معزولی کی تلوار لٹک رہی ہو تو ایسے میں کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

  • بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان

    بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان

    لاہور: قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنائے جانے پر غور شروع کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قائم کردہ کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی جگہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان بنانے کی تجویز پیش کردی۔

    ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی اظہرعلی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنا نہیں چاہتی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے محمدرضوان پر کپتانی کی بھاری ذمہ داری ڈالے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کپتانی مل سکتی ہے، یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم اور کپتان کا اعلان 11 نومبرکو ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، گرین شرٹس دورے میں 3ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم کو دورہ سے پہلے 14دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا، پاکستان ٹیم 18 دسمبر کو دورے کا آغاز آکلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سے کرے گی۔

  • ’’بابر اعظم پر نہیں خود پر غصہ کیا تھا‘‘

    ’’بابر اعظم پر نہیں خود پر غصہ کیا تھا‘‘

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں بابر اعظم پر نہیں خود پر غصہ کیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے انگلینڈ کے خلاف میچ کے آخری اوور میں غصہ کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم پر نہیں خود پر غصہ کیا تھا۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ دوران میچ غلطیاں ہوتی ہیں اس سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    حارث رؤف نے کہا کہ ون ڈے ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی ہے، قومی ٹی ٹوینٹی کپ سے اچھی پریکٹس ہوگئی ہے، وقار یونس کی مدد سے کیمپ میں نئی گیند پر کام کررہا ہوں، کوچ نے اس حوالے سے کافی کچھ بتایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ میچ کھیلوں، اس کے لیے مجھے اچھے کوچز دستیاب ہیں، پر امید ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی مجھے موقع ملے گا لیکن ٹیسٹ کرکٹ کے لیے فٹنس اور صبر ہونا چاہئے۔

    ‏فاسٹ بولنگ میں مقابلے کے حوالے سے حارث رؤف نے کہا کہ مقابلہ ہونا اچھی بات ہے اور مقابلہ اپنے سے اچھے سے ہو تو مزید اچھی بات ہے، شاہین شاہ آفریدی جس طرح بولنگ کر رہے ہیں سب کے سامنے ہے، اسی طرح حسنین، نسیم شاہ اور موسیٰ ہیں، ان کی موجودگی میں مقابلہ ہے تو یہ ایک اچھی چیز ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی مشکل حالات میں کرکٹ کروا رہا ہے، اب اگر کراچی میں میچز ہو رہے ہیں، پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

  • عبداللہ شفیق بھی رکی پونٹنگ اور بابر اعظم کے مداح نکلے

    عبداللہ شفیق بھی رکی پونٹنگ اور بابر اعظم کے مداح نکلے

    لاہور: نیشنل ٹی ٹوینٹی میں سنچری بنا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے عبداللہ شفیق بھی رکی پونٹنگ اور بابر اعظم کے مداح نکلے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں تیز ترین سنچری بنا کر سلیکٹر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے والے مڈل آرڈر بلے باز عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ وہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور بابر اعظم کے مداح ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کپ کا معیار اچھا رہا، ڈیبیو پر سنچری بنانا اچھا لگا، ٹاپ آرڈر میں بہت کھلاڑ ی ہیں جب بھی موقع ملا فائدہ اٹھاؤں گا ۔

    عبداللہ شفیق نے کہا کہ قومی ٹیم میں موقع ملا تو بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، نوجوان بلے باز نے بتایا کہ والد صاحب نے انہیں بہت کچھ سکھایا ہے وہ ہی ان کے کوچ ہیں۔

    مزید پڑھیں: عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری نے ٹیم کو جتوا دیا

    اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی تھے ان سے بھی بہت کچھ سیکھا، کوشش تھی اچھا کھیلوں لیکن یقین نہیں تھا کہ اتنی جلد ٹیم میں نام آئے گا، میرا بھی ایک خواب اور گول تھا کہ پاکستان ٹیم میں نام آئے۔

    عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ میری اسٹرنٹھ کٹ اور پل شاٹس ہیں ان پر محنت کرتا ہوں کور ڈرائیو بھی پسند ہے، زمبابوے کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

  • ’’سات براعظم ہیں صرف ہمارے پاس بابر اعظم ہے‘‘

    ’’سات براعظم ہیں صرف ہمارے پاس بابر اعظم ہے‘‘

    کراچی: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو زبردست انداز میں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنی 26ویں سالگرہ منارہے ہیں، بابر اعظم کو ساتھی کھلاڑیوں، آئی سی سی، پی سی بی اور مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بابر اعظم کو سابق کپتان سرفراز احمد، حسن علی، شاداب خان، شاہین آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے جنم دن کی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں دعائیں دیں۔

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے بھی بابر کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہاں سات براعظم ہیں صرف ہمارے پاس بابر اعظم ہے۔’

    جویریہ کی جانب سے بابر اعظم کو منفرد انداز میں مبارک دینے پر مداحوں نے بھی سراہا ہے، فیس بک پر 5 ہزار صارفین نے اسے لائک کیا جبکہ 30 سے زائد صارفین سے شیئر کیا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے جویریہ کے پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جویریہ کی جانب سے صحیح معنوں میں بابر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹسمین بابر اعظم 26 برس کے ہوگئے، بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

  • بابراعظم کی سالگرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی : ساتھی کرکٹرز کی مبارکباد

    بابراعظم کی سالگرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی : ساتھی کرکٹرز کی مبارکباد

    ابوظہبی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنی 26 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ان کا جنم دن ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، مداحوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ابوظہبی میں قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے ساتھ سالگرہ منائی، اس موقع پر انہوں نے کیک کاٹا۔

    اس ضمن میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بابر اعظم اور ہیپی برتھ ڈے بابر ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے، جس میں ان کے مداح اس خوشی کے موقع پر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

    بابر اعظم کی سالگرہ پر سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی انہیں منفرد انداز سے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے بابر اعظم کو بوبی مخاطب کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم15 اکتوبر1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 31مئی 2015 کو زمبابوے کے خلاف میچ سے کیا جبکہ انہیں ٹیسٹ کیپ 13 اکتوبر 2016 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے ملی۔

  • بابر اعظم کو ٹی20ورلڈ کپ2021تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

    بابر اعظم کو ٹی20ورلڈ کپ2021تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ٹی20ورلڈ کپ2021تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل بھی 2020کے ورلڈ کپ کیلئے انہیں برقرار رکھا گیا تھا۔

    ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل دوسرے سال زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین اور پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان  بابر اعظم آئندہ برس بھی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021میں بھی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کپتانی میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے، اس سے قبل بھی بابراعظم کو2020ورلڈ کپ تک کپتان بنایا گیا تھا۔