Tag: Babar azam

  • بابر اعظم کو گوگل پر سرچ کرنے میں حیران کن اضافہ

    بابر اعظم کو گوگل پر سرچ کرنے میں حیران کن اضافہ

    لاہور: پاکستان کے نامور بیٹسمین بابر اعظم کو گوگل پر سرچ کرنے میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محدود اوورز والے کھیل کے کپتان بابر اعظم کچھ عرصے سے گرین شرٹس کے انتہائی مایہ ناز بلے باز رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

    دائیں ہاتھ سے ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرنے والے یہ پاکستانی کھلاڑی نہ صرف پاکستانی شایقین بلکہ غیر ملکی انٹرنیشنل کرکٹرز میں بھی مقبول اور پسندیدہ ہیں۔

    حال ہی میں گوگل نے بابر اعظم سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی ہے، سرچ انجن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بابر اعظم سے متعلق تلاش میں 183 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    جب 15 سالہ بابر اعظم نے کیا شعیب اختر کا سامنا

    گوگل سرچ انجن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مجموعی کھیلوں سے متعلق تلاش میں 150 فی صد اضافہ ہوا، جب کہ صرف کرکٹ کی تلاش میں 160 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پاکستان سپر لیگ (PSL) سے متعلق تلاش میں بھی 55 فی صد اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی اپنے پسندیدہ کھیلوں اور کھلاڑیوں سے متعلق ہمیشہ متجسس رہتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ جاننے کے مشتاق رہتے ہیں، بابر اعظم سے متعلق تلاش میں 183 فی صد اضافہ بتاتا ہے کہ وہ 2019 میں تیزی سے مقبول ہونے والی اسپورٹ سیلی بریٹیز میں سے ایک تھے۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ لوگوں نے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف سے متعلق بھی بہت اشتیاق ظاہر کیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ راشد لطیف سے متعلق تلاش میں 149 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    2019 کے دوران کھیلوں سے متعلق جو ٹاپ ٹرینڈ چل رہے تھے، حیران کن طور پر کرونا وائرس وبا کی وجہ سے 2020 کے آغاز ہی سے اس میں 60 فی صد کمی دیکھنے میں آئی۔ لائیو کھیلوں کی دنیا تو مکمل طور پر منجمد ہو چکی ہے۔ پرانے میچز کی ہائی لائٹس اور کھیلوں سے متعلق شوز کے سوا کھیلوں کے افق پر کوئی مواد نہیں تھا جس کی وجہ سے لوگوں کی دل چسپی میں اتنی کمی آئی۔

  • میں ویرات کوہلی سے بہت پیچھے ہوں، بابر اعظم

    میں ویرات کوہلی سے بہت پیچھے ہوں، بابر اعظم

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں ویرات کوہلی سے بہت پیچھے ہوں وہ بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

    یہ بات انہوں نے ایک ایک انٹرویو می کہی، بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے اپنے موازنہ کے سوال کے جواب میں کہا کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور میں ان سے بہت پیچھے ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کے کسی بھی بلے باز کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کے لئے کارکردگی نہیں دکھاتا، میں صرف اپنی ٹیم اپنے ملک اور شائقین کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنی کارکردگی سے مداحوں کو خوش اور ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہوں۔

    بابر اور وراٹ کا مستقل موازنہ کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابر وراٹ ، اسٹیون اسمتھ اور جو روٹ جیسے بلے بازوں کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

    مجھے ابھی اور بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، میں ویرات کی طرح کھیلنے کی کوشش کروں گا تاکہ اپنی ٹیم کو کامیابیاں دلا سکوں۔

    واضح رہے کہ بابر اعظم کا مقابلہ عام طور پر ویرات کوہلی سے کیا جاتا ہے کیونکہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بہترین رن ریٹ کے ساتھ نمایاں ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل انگلینڈ کے اسپنر عادل راشد نے بھی بابر اعظم کا موازنہ کوہلی سے کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بات دونوں کرکٹرز کی موجودہ کارکردگی کی بنیاد پر کہی ہے۔

  • ’’بابر اعظم شخصیت اور انگریزی میں بہتری لائیں‘‘

    ’’بابر اعظم شخصیت اور انگریزی میں بہتری لائیں‘‘

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اب اپنی شخصیت اور انگریزی میں بہتری لائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کو ٹی ٹوینٹی کے بعد ون ڈے کا بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے، سابق بولر تنویر احمد نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اب اپنی انگریزی اور شخصیت میں بہتری لانے کے لیے کام کریں۔

    انہوں نے بابر اعظم کو کپتانی ملنے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں بابر کو ملنے والے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شخصیت میں بہتری سے مطلب ہے کہ کوئی شخص اپنی ڈریسنگ سینس کو تبدیل کرسکتا ہے، انہیں اپنی انگریزی میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے جس کی انہیں آگے ضرورت پڑے گی۔

    تنویر احمد نے کہا کہ جب بھی کوئی کپتان بن جائے تو اسے ٹاس اور میچ کے بعد گفتگو کرنی ہوتی ہے، اس کے علاوہ جب وہ مختلف ممالک کے دورے کرتا ہے تو وہ مختلف چینلز پر انٹرویو بھی دیتا ہے۔

    انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بابر کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، ایک قائد کو وقت کی پابندی اور منظم ہونے کی ضرورت بھی ہوتی ہے، جب کھلاڑی کپتان کی پیروی کرتے ہیں، اگر کپتان خود ان فٹ ہوگا تو وہ دوسرے کھلاڑیوں کو فٹنس میں بہتری لانے کا مشورہ نہیں دے سکتا۔

    تنویر کے مطابق بابر ذہنی طور پر مضبوط ہو جیسے اس کی شکلوں میں تھوڑی سی کمی آجائے تو وہ ہر جگہ سے تنقید کو بہت سراہے گا، بابر اعظم کو کپتان بنانا ایک اہم اقدام ہے۔

  • انگلش اسپنر عادل راشد بھی بابر اعظم کے معترف

    انگلش اسپنر عادل راشد بھی بابر اعظم کے معترف

    لندن: انگلش ورلڈ کپ وننگ ٹیم کے اسپنر عادل راشد بھی بابر اعظم کے معترف ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے لیگ اسپنر عادل راشد نے ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    عادل راشد نے کہا کہ لیکن حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے بابر اعظم مختصر فارمیٹ میں ویرات کوہلی سے بہتر ہیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلنے سے قبل دورہ نیوزی لینڈ میں ویرات کوہلی کی فارم متاثر کن نہیں رہی انہوں نے 11 اننگز میں صرف 218 رنز بنائے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ویرات، اسمتھ کے مقابلے میں بابر اعظم کو بولنگ کرنا مشکل ہے، معروف بولر کا اعتراف

    دوسری جانب بابر اعظم نے راولپنڈی میں اس سال بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میں 143 رنز بنائے تھے اس کے بعد وہ پی ایس ایل میں لیگ کی معطلی سے قبل 49.29 کی اوسط سے 345 رنز بنا کر عمدہ فارم میں تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر ایش سودھی نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں اپنے فائب فائیو کو ترتیب دیا جس میں انہوں نے بابر اعظم کو پہلے نمبر پر رکھا تھا دیگر چار کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ اور اسٹیو اسمتھ شامل تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بابر کو بولنگ کرنا واقعی مشکل لگتا ہے، ہم نے بابر اعظم کے خلاف یو اے ای میں گرمی کے سیزن میں کرکٹ کھیلی تھی اور انہوں نے مجھے بہت اچھا کھیلا ہے۔

  • ’’بابر اعظم زخمی ہوئے تو میں بہت خوش تھا‘‘

    ’’بابر اعظم زخمی ہوئے تو میں بہت خوش تھا‘‘

    لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ڈوم بیس نے انکشاف کیا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران بابر اعظم زخمی ہوئے تو میں بہت خوش تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر نے اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں لارڈز ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم میرے ڈیبیو میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے جس مجھے بہت خوشی ہوئی تھی۔

    ڈوم بیس نے کہا کہ بابر اعظم کے الٹے بازو پر فاسٹ بولر کی گیند لگی اور وہ زخمی ہوگئے تھے، مذکورہ میچ میں پاکستان نے 20.4 اوورز میں 88 رنز بنائے تھے۔

    آف اسپنر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے بازو پر بین اسٹوکس کی گیند لگی تھی اور وہ اس وقت 68 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سمرسیٹ میں اظہر علی موجود تھے۔ بیس نے کہا کہ اس نے میرے ٹیسٹ میچ سے پہلے مجھ سے بات کی اور کہا کہ وہ میرے پیچھ ےجانے کی کوشش کررہے ہیں، جب بابر انجرڈ ہوئے اس وقت مجھے بہت خوشی ہوئی کیونکہ اسے پچھلے سال ٹاؤنٹن میں دیکھنے کے بعد سب اس سے خوفزدہ تھے لہٰذا مجھے شاید 150 رنز پڑ جاتے۔

    سابق انگلینڈ آف اسپنر گریم سووان نے کہا کہ پاکستان کے بلے باز بھی بابر کے پیچھے پیچھے چلے گئے اور اس عمل میں اپنی وکٹیں گنوا دیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا تھا، میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرنے پر فاسٹ بولر محمد عباس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

  • بابر اعظم ویرات کوہلی کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، رمیز راجہ

    بابر اعظم ویرات کوہلی کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، رمیز راجہ

    لاہور : پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم میں بھارتی کپتان اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک مقامی نیوز چینل پر شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، معروف کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ اعظم کو پھلنے پھولنے کے لئے ایک پُرجوش ماحول کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اگر کھیلتے ہوئے خود جو ہارنے کی تمام فکروں سے آزاد رکھے تو کوئی وجہ نہیں مزید بہتر کھیل پیش کرسکے اس کے سامنے کھلا میدان ہے اور اگر اس نے ایسا نہ کیا تو تو اس کیلئے پریشانی ہوسکتی ہے، اور کوئی وجہ نہیں کہ وہ کسی سے کم کہلائے۔

    بابر کے پاس ویرات کوہلی کو شکست دینے کی بھی صلاحیت ہے لیکن انہیں اپنا دماغ آزاد کرنے اور ہارنے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے اگر وہ ایسا کرتا ہے تو بہت لمبے عرصے تک ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر رہے گا۔

    رمیز راجہ نے گزشتہ دہائی کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی بہتر کارکردگی کے پس پردہ وجوہات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کا کلچر شروع سے ہی وہاں کے چھوٹے بچوں میں شامل ہے۔ ان دنوں ٹی ٹونٹی کرکٹ پر زیادہ زور دینے کے باوجود وہ ایک مضبوط ٹیم کے قیام کے لئے اپنے نوجوانوں کو دفاعی شاٹ سکھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

  • بھارتی خاتون کرکٹر بابر اعظم کی بیٹنگ کی دیوانی نکلیں

    بھارتی خاتون کرکٹر بابر اعظم کی بیٹنگ کی دیوانی نکلیں

    ممبئی : بھارت کی خاتون کرکٹر بابر اعظم کی بیٹنگ کی دیوانی نکلیں، جمیمہ روڈریگس کو پاکستان کے اسٹار بیٹسمین کی کور ڈرائیو بہت پسند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور آئی سی سی رنکنگ میں سرفہرست  بابر اعظم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔

    اس حوالے سے بھارت کی کرکٹر جمیمہ روڈریگس کا کہنا ہے کہ انہیں  پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کی بیٹنگ بے حد پسند ہے ایک انسٹاگرام براہ راست چیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ خصوصاً بابر اعظم کی کور ڈرائیو بہت خوبصورت ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر میں بہت انجوائے کرتی ہوں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹسمین کمار سنگاکارا نے بھی بابراعظم کو حیران کن صلاحیتوں کا مالک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان بیٹسمین نے مجھے کئی طرح سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    ایک انٹرویو میں کمار سنگاکارا نے کہا کہ بابر اعظم کی صلاحیتوں نے حیران کردیا ہے، میں بابر اعظم کو کافی عرصے سے دیکھ رہا ہوں اور کراچی کنگز میں ان کے ساتھ کھیل بھی چکا ہوں، یہ ایک غیر معمولی کھلاڑی ہیں۔

    “بابر اعظم نے مجھے پیچھے چھوڑ دیا” کمار سنگاکارا

    یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق عمدہ پرفارمنس کے بعد پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر جبکہ محمد عامر ایک درجہ ترقی کرکے ساتویں نمبر پر ہیں۔

  • بابر اعظم کے پانچ سالہ مداح کا مضمون سوشل میڈیا پر وائرل

    بابر اعظم کے پانچ سالہ مداح کا مضمون سوشل میڈیا پر وائرل

    لاہور : پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کے پانچ سالہ مداح نے اپنے پیار بھرے جذبات کا اظہار کردیا، آسکر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، گزشتہ سال ان سے ملاقات ہوئی وہ بہت مہربان انسان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بیٹسمین اور کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم کو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ان کے ننھے پرستار نے ایک تعریفی پیغام بھیجا جس نے بابر اعظم کا دل جیت لیا۔

    ننھے پرستار نے اپنے پسندیدہ بیٹسمین پر ایک معصومانہ مضمون لکھا، اس مضمون کو سمرسٹ کاؤنٹی نے سوشل میڈیا پر جاری کردیا جس صارفین نے بھی ٓبے حد سراہا۔

    پانچ سالہ اسکر کا اپنے ہاتھ سے لکھے گئے پیغام میں کہنا تھا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ 25 سال کے ہیں، گزشتہ سال پیر کا آپریشن کرانے کے بعد میں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملاقات کی تھی، بابر اعظم انتہائی ملنساری سے ملے۔

    ننھے مداح نے لکھا کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ بہت اچھے شاٹس کھیلتے ہیں۔ بابر اعظم نے اس پیغام کا جواب دیتے ہوئے آسکر کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ راک اسٹار میں بھی آپ سے ملنے کا منتظر ہوں۔

    مزید پڑھیں : بابر اعظم نے پی ایس ایل فائیو کا بہترین اسکور بنا لیا

    بابراعظم نے آسکر کو دل لگا کر پڑھنے کا مشورہ بھی دیا۔ آئی سی سی کی جنب سے بابراعظم کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔

  • ایلکس ہیلز اور بابر کا لاٹھی چارج، زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست

    ایلکس ہیلز اور بابر کا لاٹھی چارج، زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست

    کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 15ویں میچ میں ایلکس ہیلز اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی، محمد عامر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 152 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر18.1 اوور میں حاصل کرلیا، ایلکس ہیلز 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کراچی کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب حسن علی نے شرجیل خان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، شرجیل خان ریویو لیے بغیر پویلین لوٹ گئے جبکہ گیند لیگ سائیڈ کو مس کررہی تھی۔

    بابر اعظم نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایلکس ہیلز نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈیلپورٹ صرف 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کو وکٹ دے بیٹھے، والٹن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پشاور کی جانب سے یاسر شاہ نے دو اور حسن علی اور بریتھ ویت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس جیت کے ساتھ کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے، پہلے نمبر پر ملتان سلطانز اور دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز موجود ہے۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا، شعیب ملک نے مشکل وقت میں شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    پشاور زلمی کی ابتدائی تین وکٹیں 10 رنز پر گرنے کے بعد شعیب ملک اور لیونگ اسٹون کے درمیان معمولی شراکت قائم ہوئی ، لیونگ اسٹون کی25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان وہاب ریاض 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔شعیب ملک نے 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    کامران اکمل اور حیدر علی صرف 4، 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹام بینٹن کو محمد عامر نے میچ کی پہلی گیند پر پویلین لوٹا دیا۔گریگوری 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کارلوس بریتھ ویت 8 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے چار اور کرس جارڈن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عمر خان، اور عامر یامین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے.

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ عمید آصف کی جگہ عامر یامین کو فائنل الیون میں‌ شامل کیا گیا ہے.

    ڈیرن سیمی کی جگہ کپتانی کرنے والے وہاب ریاض‌ کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی آرام کررہے ہیں، ٹیم میں‌ 3 تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں.

    واضح‌ رہے کہ کراچی کنگز ایونٹ کے پہلے میچ میں‌ پشاور زلمی کو شکست دے چکی ہے، اگر آج پشاور زلمی کو کراچی کنگز سے شکست ہوتی ہے تو کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گی.

    فائنل الیون

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابراعظم پہلی بار ٹاپ فائیو میں شامل

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابراعظم پہلی بار ٹاپ فائیو میں شامل

    دبئی : پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابراعظم کو آئی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجے ترقی مل گئی، بابراعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ فائیو میں پہچنے والے چند بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کی ٹیم کی رینکنگ میں تو کوئی بہتری نہیں لاسکی۔ ٹیم کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے لیکن ریٹنگ پوائنٹ بہتر ہوئے، البتہ بابر اعظم نے کیریئر کی بیسٹ پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

    بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ایک سو تینتالیس رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں انٹری ہوگئی، بابراعظم دنیا کے ان چند بلے باز وں میں سے ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹس میں ٹاپ فائیو میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    آئی سی سی کی نئی فہرست کے مطابق بلے بازوں میں اس وقت ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دوسرے، آسٹریلیا کے مارنس تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

    دیگر کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی پر بھی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے، اسد شفیق ترقی کر کے 18 ویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے، کپتان اظہر علی 27 ویں، نسیم شاہ ترقی کر کے 52 ویں، یاسر شاہ کی 23 ویں، شاہین شاہ آفریدی32 ویں، اور محمد عباس 14 ویں نمبر کی پوزیشن پر ہیں۔