Tag: Babar azam

  • میرا ٹارگٹ ہے یونس خان جیسا پرفارم کروں، بابر اعظم

    میرا ٹارگٹ ہے یونس خان جیسا پرفارم کروں، بابر اعظم

    راولپنڈی: ٹیسٹ کرکٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرا ٹارگٹ ہے کہ یونس خان جیسا پرفارم کروں، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں اچھا کھیل پیش کروں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی، نسیم شاہ کم عمر میں بہت اچھا بولر بن گیا ہے۔

    بابر اعظم نے کہاکہ نسیم شاہ کو جو پلان دیا جاتا ہے وہ اس پر عمل کرتا ہے جبکہ یاسر شاہ کو تمام کھلاڑیوں کی سپورٹ حاصل ہے، امید ہے یاسر شاہ زیادہ وکٹیں حاصل کریں گے۔

    مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم

    انہوں نےکہا کہ کوشش کرتا ہوں ٹیم کے لیے اچھا اسکور کروں، 10 سال سے ہوم کراؤڈ کو مس کررہے تھے اب بہت اعتماد ملتا ہے، راولپنڈی کی عوام نے ٹیم کی بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 143 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 18 چوکے ایک چھکا شامل تھا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے، تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنالیے، بنگلہ دیش کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 86 رنز درکار ہیں۔

  • آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی پلیئرز رینکنگ، بابراعظم کا اعزاز برقرار

    آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی پلیئرز رینکنگ، بابراعظم کا اعزاز برقرار

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بابراعظم کی پہلی اور کے ایل راہول دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹی ٹوینٹی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی بیٹسمین کے ایل راہول دوسرے نمبر پر آگئے۔

    ٹی ٹوینٹی کی بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، عماد وسیم کا رینکنگ میں پانچواں جبکہ شاداب خان کا آٹھواں نمبر ہے، اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔

    مزید پڑھیں : آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، قومی ٹیم اور کپتان کا راج برقرار

    اس کے علاوہ آئی سی سی کے مطابق بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسری، کولن منرو چوتھی جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں اور گلین میکسویل چھٹی پوزیشن حاصل کرسکے۔

  • آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن

    آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق عمدہ پرفارمنس کے بعد پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر جبکہ محمد عامر ایک درجہ ترقی کرکے ساتویں نمبر پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ںے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ ون ڈے کی نئی بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود جبکہ پاکستان کے بابراعظم چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    آئی سی سی کی بولر رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے محمد عامر ایک درجہ ترقی کرکے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔

  • بابر اعظم کے لیے آئی سی سی کا بڑا اعزاز

    بابر اعظم کے لیے آئی سی سی کا بڑا اعزاز

    دبئی: آئی سی سی ایوارڈ 2019 کا میلہ بھارت اور آسٹریلوی کھلاڑیوں نے لوٹ لیا، فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تاہم بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے 2019 کے بہترین کھلاڑیوں اور ٹیم کا اعلان کردیا، پاکستانی اسٹار بیٹسمین بابر اعظم ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں، ٹیسٹ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔

    انگلینڈ کوعالمی کپ جتوانے والے بین اسٹوکس سال کا سب سے بڑا ایوارڈ لے اڑے، بین اسٹوکس کو گیری سوبر ٹرافی دی گئی۔

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی آئی سی سی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کے کپتان مقرر کیے گئے، بھارتی اوپنر روہت شرما ون ڈے کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    آئی سی سی ایوارڈ میں ٹیسٹ کے بہترین کھلاڑی کا سہرا آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے سر سج گیا، آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

    آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کے لیے تالیاں بجوانے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم کی کیریئر بیسٹ پوزیشن

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم کی کیریئر بیسٹ پوزیشن

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کیریئر بیسٹ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، بھارت کے ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریوں نے بابر اعظم کو تین درجہ بہتری کے بعد بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر پہنچادیا ہے۔

    بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن تیسرے، بھارت کے چیتیشور پجارا چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوچانے 5ویں، بابر اعظم چھٹے، اجنکیا رہانے ساتویں، ڈیوڈ وارنر آٹھویں، جوئے روٹ نویں اور راس ٹیلر دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا، آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہے، جنوبی افریقہ کے کیگسو ربادا دوسرے، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے، ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر چوتھے اور مچل اسٹارک پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر براجمان ہیں، رویندر جڈیجا دوسرے، بین اسٹوکس تیسرے، ورنن فلیندر چوتھے اور مچل اسٹارک پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی کامیابی راز بتادیا

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی کامیابی راز بتادیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹیسٹ میچ کے لیے پرجوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا ٹور میں بلے بازوں نے اچھا پرفارم کیا ہے، رضوان اور میں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

    بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی کراچی کا ٹیسٹ میچ اپنے نام کریں، محنت کرتا ہوں یہی میری کامیابی کا راز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اور ولیم سن کے ساتھ نام لیا جاتا ہے تو خوشی ہوتی ہے، ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو مجھ سے زیادہ اچھی ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ، بابراعظم ٹاپ 10 میں آگئے

    واضح رہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آج جاری ہونے والی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    یاد رہے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز بابر اعظم نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیل کر اچھا لگا، شائقین نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، امید ہے اگلے میچ میں بھی شائقین اسی اسپرٹ کو برقرار رکھیں گے۔

  • ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ، بابراعظم ٹاپ 10 میں آگئے

    ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ، بابراعظم ٹاپ 10 میں آگئے

    لاہور: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، سری لنکا کے خلاف سنچری کے بعد بابراعظم ٹاپ ٹین میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ فہرست میں بابراعظم کی رینکنگ میں 4درجے بہتری ہوئی اور اب وہ نویں نمبر پر آگئے ہیں، تاہم بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

    بیٹسمین رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کو پہلی پوزیشن حاصل ہے۔

    حال ہی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق پاکستانی ٹیم سیریز وائٹ واش ہونے کے بعد 7 ویں سے 8 ویں نمبر پر چلی گئی۔

    دبئی : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان ٹیم آٹھویں نمبر پر

    آئی سی سی کی رینکنگ میں سر فہرست بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

  • رکی پونٹنگ نے بابراعظم کو بڑا خطرہ قرار دے دیا

    رکی پونٹنگ نے بابراعظم کو بڑا خطرہ قرار دے دیا

    سڈنی: سابق عظیم آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بابر اعظم کو خطرہ قرار دیتے ہوئے آسٹریلوی بولرز کو خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بابراعظم اس وقت ٹی20 کے عالمی نمبر ایک اور ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں تیسرے بہترین بلے باز ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 35 کی اوسط کے باوجود رکی پونٹنگ نے انہیں ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔

    ایک انٹرویو میں رکی پونٹنگ نے کہا کہ ہم نے ابھی تک بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی نہیں دیکھی، ان کی کم و بیش 20 ٹیسٹ کھیل کر تقریباً 35 کی اوسط ہے لیکن وہ اس سے بہتر کرکٹر ہیں، ان کا ون ڈے میں ایوریج 54 اور اسٹرائیک ریٹ 90 کا ہے۔

    سابق آسٹریلوی کپتان نے بابر اعظم کو بہترین کلاس کا حامل بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں اور اس سیزن میں بابر ہی وہ بلے باز ہوں گے جن کی بیٹنگ پر میری نظریں سب سے زیادہ مرکوز ہوں گی، میں نے کئی آسٹریلین اور کیوی کرکٹر دیکھے ہیں لیکن بابر کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

    مائیکل ہسی بھی بابراعظم کے معترف

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے برسبین میں ہوچکا ہے اور بابر اعظم آسٹریلیا اے کے خلاف سہ روزہ پریکٹس میچ میں 157 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی فارم کا ثبوت دے چکے ہیں۔

  • مائیکل ہسی بھی بابراعظم کے معترف

    مائیکل ہسی بھی بابراعظم کے معترف

    سڈنی: سابق آسٹریلو ی کرکٹر مائیکل ہسی بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم کے گن گانے لگے، کہا ان میں ویرات کوہلی جیسی صلاحیت موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسٹر کرکٹ کے نام سے پہچانے جانے والے سابق آسٹریلوی بیٹسمین مائیکل ہسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز بابراعظم انتہائی باصلاحیت ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم میں قابلیت موجود ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں بھی وہ چند بڑی سنچریز بنانے میں کامیاب ہوجائیں تو ویرات کوہلی، اسٹیون اسمتھ، کین ولیمسن اور جوئے روٹ جیسے صف اول کے بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔

    غیرملکی میڈیا ’فوکس نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل ہسی نے مزید کہا کہ مجھے بابراعظم پر پورا بھروسہ ہے جب ہم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر تبصرہ کریں گے تو ان میں بابراعظم کا بھی نام آئے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر اظہر علی جبکہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی نوجوان بلے باز بابر اعظم کے سپرد کردی ہے، دونوں کپتان دورے آسٹریلیا میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

    بابراعظم میں قابلیت ہے وہ پاکستان کو فتوحات دلوائے گا: سرفرازاحمد

    دوسری جانب دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھلاڑی پر اچھا اور برا وقت آتا ہے، بابراعظم میرے ساتھ بھی رہا ہمیشہ سپورٹ کیا، بابراعظم میں قابلیت ہے وہ پاکستان کو فتوحات دلوائے گا۔

  • پریکٹس میچ، بابر اعظم اور اسد شفیق کی سنچریاں، پاکستان کے 3 وکٹوں پر 336 رنز

    پریکٹس میچ، بابر اعظم اور اسد شفیق کی سنچریاں، پاکستان کے 3 وکٹوں پر 336 رنز

    سڈنی: پرتھ میں آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز بابر اعظم اور اسد شفیق کی عمدہ سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے جانے والے تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز اسد شفیق اور بابر اعظم آسٹریلوی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے، پاکستان نے دن کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنالیے۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹاپ آرڈر نے جلد ہتھیار ڈال دئیے، کپتان اظہر علی 11، حارث سہیل 18 اور شان مسعود 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    اسد شفیق اور بابر اعظم نے چوتھی وکٹ پر 276 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور پاکستان کا اسکور 336 رنز تک پہنچادیا، بابر اعظم 157 اور اسد شفیق 119 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ریلے میریڈتھ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مائیکل نیسر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    دوسری جانب اسد شفیق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جلد وکٹیں گرنے کے بعد میرا پلان یہی تھا کہ ایک پارٹنر شپ قائم ہو اور اس میں ہم کامیاب بھی رہے، خراب بالز کا انتظار کیا اور اس پر باؤنڈری لگائی۔

    اسد شفیق نے کہا کہ جب میں کوئی غلط شاٹ کھیل رہا تھا تو بابر اعظم مجھے سمجھا رہے تھے اور جب بابر اعظم سے کوئی غلطی ہورہی تھی تو میں انہیں بتا رہا تھا۔

    اسد شفیق نے کہا کہ میں اور بابر اعظم ایک دوسرے کی مدد کررہے تھے جس سے فائدہ ہوا اور ایک اچھا ٹوٹل اسکور بورڈ پر لگادیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسکور تو اچھا ہوگیا ہے اب کوشش کریں گے آسٹریلوی بلے بازوں کو جلد آؤٹ کریں۔