Tag: Babar azam

  • نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم نمبرون  بیٹسمین قرار

    نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم نمبرون بیٹسمین قرار

    دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی جاری کردہ تازہ فہرست میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے، وہ 11 ویں نمبر سے سیدھے مختصر فارمیٹ کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    جاری کردہ نئی ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی آرون فرنچ، دوسرے جب کہ بھارتی بالے باز ویرات کھولی تیسرے نمبر پر ہیں۔

    کرکٹر بابراعظم نے نیوزی لینڈ کی صف اول کی ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نوجوان بیٹسمین نے سیریز میں ناقابل شکست نصف سنچری سمیت 109 رنز بنائے۔

    خیال رہے بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہوسکا، احمد شہزاد کا 25 واں نمبر جبکہ سرفراز احمد 55 ویں، اور فخر زمان 71 ویں نمبر پر ہیں۔

    بالرز میں کیوی مچل سینٹنر پہلے نمبر پر آگئے، افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے چسپریت بھمرا تیسرے نمبر پر برا جمان نظر آتے ہیں۔ تازہ ٹی 20 رینکنگ کی بالنگ کیٹگری میں عماد وسیم سیریز نہ کھیلنے کے باوجود 7 ویں اور شاداب خان واضح ترقی کے بعد چودھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم

    یاد رہے چند روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد پاکستانی ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز جیت کر نمبر 1 ٹی 20 ٹیم بھی بن گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سرفراز احمد کی بھارتی گانوں پر موج مستیاں، ویڈیو وائرل

    سرفراز احمد کی بھارتی گانوں پر موج مستیاں، ویڈیو وائرل

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی موج مستیاں کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم اور وہاب ریاض کی سفر کے دوران بھارتی گانوں پر موج مستیاں کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    کرکٹ کے میدان میں اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے یہ تینوں قومی کرکٹرز میدان سے باہر بھی کسی سے کم نہیں ہیں اور سفر کو بھی بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں۔

    فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اپنے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سرفراز احمد گانا گانے میں مگن ہیں جبکہ وہاب ریاض اور بابر گانے پر جھومتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد بالی وڈ کی مشہور فلم دھڑکن کے گانے ’دلہے کا سہرا سہانا لگتا ہے، دلہن کا تو دل دیوانہ لگتا ہے‘ اور مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری سدا خوش رہو یہ دعا ہے ہماری، گنگانے میں مصروف ہیں۔

    Enjoying our way to ISB

    A post shared by Wahab Riaz (@wahabviki) on

    واضح رہے کہ فلم دھڑکن 11 اگست 2000 کو ریلیز ہوئی تھی، مذکورہ گانے میں استاد نصرت علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

    فلم دھڑکن باکس آفس پر کامیاب رہی تھی، فلم میں مرکزی کردار بالی وڈ اداکار اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور شلپا شیٹھی نے ادا کئے تھے۔

    یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی اس سے قبل اپنی بہن کی شادی میں ڈانس کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

    Sarfaraz in a mood

    A post shared by Wahab Riaz (@wahabviki) on


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • بابراعظم نے ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    بابراعظم نے ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    ابو ظہبی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف کیرئیر کی ساتویں سنچری اسکور کرکے ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جو کوئی کھلاڑی نہ کرپایا وہ بابر اعظم نے کردکھایا، بابراعظم ایک ملک میں مسلسل 5 سنچریاں بنانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    ابتدائی 33 اننگز میں سات سنچریوں کا منفرد ریکارڈ بھی بابر کے نام رہا، بابراعظم نے 130 گیندوں پر مسلسل دوسری اور کیرئیر کی ساتویں سنچری اسکور کی۔

    ابوظہبی میں پاکستان مشکلات سے دوچار تھا، 79 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، ایک اینڈ سے وکٹیں گررہی تھیں تو دوسرے اینڈ سے بابر اعظم اکیلے سپاہی کی طرح لنکن بولرز کا مقابلہ کررہے تھے۔


    مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو32 رنز سے ہرا دیا


    بابر کا بلا رنز اگلتا رہا، انہوں نے شاداب خان کے ساتھ مل ریسکیو ورک کیا۔ ایک سو نو رنز کی شراکت جوڑ کر پاکستان کو دوسو انتیس رنز تک پہنچایا۔


    مزید پڑھیں: بابر اعظم کی تیسری سنچری، لیجنڈز کی صف میں شامل


    ریکارڈ کے مطابق بابر اعظم ابتدائی تینتس اننگز میں سات سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلےباز بن گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرکٹربابراعظم آج 23 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    کرکٹربابراعظم آج 23 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    ابو ظہبی : قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم آج اپنی 23 ویں سالگرہ منارہے ہیں، بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے آج اپنی 23 ویں سالگرہ ابو ظہبی میں ساتھی کھلاڑیوں اور کوچ مکی آرتھر کے ساتھ منائی۔

    بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر کا آغاز 31 مئی 2015 کو زمبابوے کے خلاف میچ سے کیا جبکہ انہیں ٹیسٹ کیپ 13 اکتوبر 2016 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے ملی۔

    مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 ستمبر 2016ء کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔

    بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر میں 6 سنچریوں اور 6 نصف سنچریوں کی بدولت 1558 رنز 55.64 کی اوسط سے بنارکھے ہیں جبکہ سری لنکا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھی بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔

    مڈل آرڈر بلے باز نے 11 ٹیسٹ میچز کی 22 اننگز میں 23.75 کی اوسط سے 475 رنز بنائے ہیں جس میں چار نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ سب سے زیادہ اسکور 90 رنز ہے۔

    گیارہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بابر اعظم 2 نصف سنچریوں کی بدولت 432 رنز بنارکھے ہیں، واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں: بابراعظم کی سنچری،ویسٹ انڈیز کو 283 رنز کا ہدف


    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے۔

    یہ پڑھیں: ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم

    ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازانہ نہیں، بابر اعظم

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور میرا کوئی موازنہ نہیں پاکستان کا بابر اعظم کہلوانا پسند کروں گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جبکہ میں نے اپنا کیریئر ابھی شروع کیا ہے میرا اور ویرات کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔

    مداح نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ انہیں ایکشن فلمیں پسند ہیں یا رومانوی؟ جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایکشن فلمیں زیادہ شوق سے دیکھتے ہیں۔

    بابر اعظم سے کھانے کے بارے میں پوچھا گیا کہ بریانی اور پیزا میں سے کیا زیادہ پسند ہیں جس پر بابر نے کہا کہ دونوں ہی نہیں۔

    بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ بابر اعظم کو ٹیم میں ان کے نام بابر اعظم سے نہیں بلکہ ‘‘بوب سے’’ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ جب بابر سے پوچھا گیا کہ مداح آپ کو اسی نام سے پکار سکتے ہیں جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہاں پکار سکتے ہیں۔

    مڈل آرڈر بلے باز سے جب یہ پوچھا گیا کہ انہوں نے اب تک اپنے ون ڈے کیریئر میں کتنے رنز بنارکھے ہیں؟ جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 1455 رنز بنائے ہیں۔

    آخر میں بابر اعظم نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں کی درخواست کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم ٹاپ ٹین میں شامل

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم ٹاپ ٹین میں شامل

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹربابراعظم کو دنیا کے دس بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا جبکہ ون ڈے کی نئی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ابتدائی دس بولروں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے بابر اعظم پانچ درجہ بہتری کے بعد دنیا کے دس بہترین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے۔ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 733 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    babar-post-3

    آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 880 پوائنٹس کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر آگئے۔ وارنر نے پاکستان کے خلاف دو سنچریاں بنائیں تھیں۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز 861 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ انڈیا کی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی 852 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    babar

    ایڈیلیڈ میں کیرئیر کی چوتھی سنچری بنانے والے پاکستان کے بابر اعظم پانچ درجہ بہتری کے بعد کیرئیر بیسٹ دسویں نمبر پر آگئے۔ بابراعظم آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں تیز ایک ہزار رنز بنانے کا غیر ملکی کھلاڑیوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔

    babar-post-2

    کینگروز کے خلاف پانچ میچز میں ڈھائی سو رنزبنانے والے شرجیل خان کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔

    محمد عامر کی رینکنگ میں تینتالیس درجہ بہتری ہوئی ہے۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں محمد حفیظ کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان سیریز ہارنے کے باوجود بدستور آٹھویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا سرفہرست ہے۔