Tag: Babar azam

  • بابر اعظم نے شاہین پر دباؤ ڈالنے کیلئے عامر کو ٹیم میں شامل کیا، باسط علی

    بابر اعظم نے شاہین پر دباؤ ڈالنے کیلئے عامر کو ٹیم میں شامل کیا، باسط علی

    کراچی : سابق کرکٹر باسط علی نے بتایا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی پر دباؤ ڈالنے کیلئے محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا اور یہ کام بابر اعظم نے کیا۔

    امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بارش کے باعث بےنتیجہ ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی اس میگا ایونٹ سے واپسی کیلیے اپنا رخت سفر باندھ لیا ہے, قومی ٹیم شیڈول کا آخری میچ کھیل کر وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوا لے گی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے باہر ہونے پر شائقین کرکٹ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں تجزیہ نگار اور سابق کرکٹر باسط علی بھی کافی برہم دکھائی دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ محمد عامر کی پرفارمنس کیا تھی؟ یہ ٹیم پاکستان کی ٹیم نہیں بلکہ بابر الیون اور وہاب ریاض الیون ہے۔ صرف پسند اور ناپسند کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔

    باسط علی نے کہا کہ حسن علی ٹیم میں واپس کیسے آگیا عرفان نیازی نے 30 اور 30آؤٹ کیے اس کا بھی نام نہیں آیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر پہلے راؤنڈ میں ختم

    سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں موجود اسٹیبلشمنٹ نے چیئرمین کو الٹے سیدھے مشورے دیئے جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے آیا۔

  • ’بابر اعظم نے شب خون مار کر ٹیم کی کپتانی حاصل کی تھی‘

    ’بابر اعظم نے شب خون مار کر ٹیم کی کپتانی حاصل کی تھی‘

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء میں قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوا، جس کے بعد پاکستان میں کرکٹ شائقین کو شدید مایوسی افسوس کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس حوالے سے کھیلوں کی مختلف شخصیات اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے پاکستان ٹیم اور اس کی مایوس کن کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں تجزیہ نگار اور صحافی شعیب جٹ نے کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانے کی پیشکش نہیں ہوئی تھی انہوں نے شب خون مارا اور وہاب ریاض سے ڈیل کرکے قومی ٹیم کی کپتانی لی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ کا ذمہ دار بھی بابر اعظم ہے، بابر نے کہا کہ مجھے کپتان بنائیں اور شاھین شاہ آفریدی کو گھر بھیجیں، شعیب جٹ بتایا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ عثمان خان کو کھلانا تھا اور اس کی پرفارمنس بھی کوئی نہیں تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض نے ٹیم میں شامل کرنے کی جو گارنٹی عماد وسیم اور محمد عامر اور مزید لڑکوں کو دی تھی یہ ڈیل اسی کا نتیجہ تھا کہ بابر نے کہا کہ ٹھیک ہے جس کو چاہے رکھوالیں لیکن کپتان مجھے ہی بنائیں۔

    پی سی بی فوری طور پر بابر کو کپتانی سے ہٹائے

    شعیب جٹ نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے کہ فوری طور پر بابر کو کپتانی سے ہٹائے بلکہ شاھین اور رضوان کے بجائے کسی اور نوجوان کو یہ ذمہ داری دی جائے جیسے کہ انڈیا نے دیگر سینئرز کے ہوتے ہوئے دھونی کو کپتان بنایا تھا۔

    پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر پہلے راؤنڈ میں ختم

    قبل ازیں سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار باسط علی نے بتایا کہ جب مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹایا گیا تو اس نے مجھے کال کی کہ یونس خان کو کپتان بنانے کی آفر کی جارہی ہے جس کے بعد میں نے یونس کو کپتان بننے سے منع کیا تھا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ : بابر اعظم نے بھارت سے شکست کی بڑی وجہ بتا دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ : بابر اعظم نے بھارت سے شکست کی بڑی وجہ بتا دی

    نیو یارک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار بلے بازوں کو قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے آخری اوورز میں بہت غلطیاں ہوئیں۔

    نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غلطیوں پرغور کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہماری بولنگ بہت اچھی رہی، ہم نے بھارت کو 120رنز تک محدود رکھا لیکن ہمارے بلے بازوں نے بہت بال مس کیں جس سے پریشر بڑھا۔

    کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ ڈاٹ بالز ہونے کی وجہ سے بلے باز دباؤ میں آگئے، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے ہم پر کافی پریشر آیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ آخری اوورز میں بہت غلطیاں کیں، سوچا تھا کہ پہلے6اوور اچھےکھیل لیے تو ہدف آسانی سے حاصل کرلیں گے۔

    اپنی گفتگو میں کپتان بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اننگز کے بقیہ دس اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں ہوسکی، ہمیں آئندہ دو میچوں میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بلے بازوں کی لاپروائی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہروا دیا، قومی ٹیمم کو 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    گرین شرٹس 120 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر بھارت کے خلاف ڈھیر ہوگئے، بابر اعظم، افتخار احمد، شاداب خان اور عماد وسیم میچ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے۔

  • شعیب ملک نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اُٹھا دیا

    شعیب ملک نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اُٹھا دیا

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اُٹھا دیا۔

    شعیب ملک کا ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کپتان بنے ہوئے 4 سال ہوگئے، مگر مجھے اس کی کپتانی میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ آپ اگر کہیں ہوتے ہیں اپنے آپ کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر کوئی اپنے آپ کو بہتر بنا رہا ہوں تو آپ اسے ضرور وقت دیں، کیونکہ آپ کو اس کا اچھا رزلٹ نظر آئے گا۔

    لیکن بابر اعظم بطور کپتان جیسے 4 سال پہلے تھا وہ آج بھی وہیں کھڑا ہے، مجھے اس کی کپتانی میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔

    اس سے قبل سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی قومی ٹیم کی امریکا کے ہاتھوں شکست پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے ہم نے 20 اوورز کا میچ ہارا، اس کے بعد ہم سپر اوور میں بھی ہارے ہیں، سابق کپتان نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ آپ سپر اوور میں بھی ٹیم کو نہیں جتوا سکے۔

    سابق کپتان کا پاکستان کی بولنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کونسا اچھا بالر ہے، آپ کو یہی نہیں پتہ؟ اس جگہ میں ہوتا تو میری پہلی آپشن ہوتی نسیم شاہ اور دوسری آپشن شاہین شاہ آفریدی ہوتی۔

    محمد عامر سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ عامر پاکستان کی کرکٹ سے چار سال سے باہر تھے، خدارا انٹرنیشنل لیگ کی کرکٹ کو انٹر نیشنل کرکٹ سے نہ ملائیں، میں یہ بات بار بار سمجھانے کی کوشش کررہا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان کے لئے 392 میچ کھیلے ہیں وہ میرا پرائیڈ ہے، میں نے دنیا کی لیگز کھیلی ہیں وہ میرا پرائیڈ نہیں ہے۔

    اس سے قبل قومی ٹیم سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے امریکا کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ چلانے والوں کو اب بھی شرم نہ آئی تو اللہ ہی حافظ ہے۔

    میں کپتان ہوتا تو سپر اوور کس سے کرواتا؟ محمد حفیظ نے بتادیا

    سابق کرکٹر و سلیکشن کمیٹی کے رکن کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر انگلینڈ سے فائٹ کرکے ہارتے تو دکھ نہیں ہوتا، مگر اس ٹیم سے شکست کھائی جس نے زیادہ انٹرنیشنل میچز ہی نہیں کھیلے ہوئے۔

  • ویڈیو: میچ کی آخری گیند پر چوکا، بابر اعظم حارث رؤف پر پھٹ پڑے

    ویڈیو: میچ کی آخری گیند پر چوکا، بابر اعظم حارث رؤف پر پھٹ پڑے

    ڈیلاس میں امریکا سے سپر اوور میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم میچ کی آخری گیند پر چوکا کھانے پر حارث رؤف پر پھٹ پڑے۔

    گزشتہ روز امریکا کے خلاف میچ کی آخری بال پر چوکا کھانے کے بعد بابر اعظم نے حارث رؤف پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، یہ میچ کا انتہائی اہم لمحہ تھا کیونکہ امریکا کو آخری گیند پر پانچ رنز درکار تھے۔

    حارث رؤف نے امریکی بلے باز نتیش کمار کو آخری بال یارکر بال کرانے کی کوشش کی، مگر بدقسمتی سے بال یارکر بننے کے بجائے فل ٹاس چلی گئی، جس پر امریکا کو چار رنز مل گئے اور میچ برابر ہوگیا۔

    یہ ساری صورتحال دیکھ کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پر برہمی کا اظہار کیا، میچ سپر اوور میں جانے کے بعد محمد عامر نے اپنے اوور میں 18رنز دیئے۔ جبکہ پاکستانی ٹیم صرف 13رنز بنا سکی۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچ میں تھوڑی نمی تھی لیکن یہ بہانہ نہیں ہم پروفیشنل کھلاڑی ہیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ پہلے چھ اوور میں وکٹیں نہ لے سکے جس سے نقصان ہوا، ٹورنامنٹ ابھی باقی ہے، آئندہ میچوں میں اچھا کھلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اچھا نہیں کھیلے لیکن ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے۔

    واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم 19 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بناسکی۔

    امریکا سے شکست پر شعیب اختر کا سخت رد عمل سامنے آگیا

    اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوور میں 159 رنز بنا کر امریکا کو 160 رنز کا ہدف دیا تھا امریکا نے آخری گیند پر میچ ٹائی کردیا تھا۔

  • ’لوگ چاہتے ہیں بابر اعظم ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن اور گانا گائے تو نور جہاں لگے‘

    ’لوگ چاہتے ہیں بابر اعظم ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن اور گانا گائے تو نور جہاں لگے‘

    قومی ٹیم کے سابق اوپنر سلمان بٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تنقید کرنے والے سابق کرکٹرز کو آئینہ دکھا دیا۔

    نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ نے کہا کہ قومی ٹیم کے کے خلاف باتیں وہ سابق کرکٹرز کررہے ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے یا جنہوں نے زندگی میں کبھی 15 پلس اسکور نہیں کیا۔

    سلمان بٹ نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ ایک پروسس کا عمل ہے، جب آپ مسلسل کھیلتے ہیں تو آپ سیکھتے ہیں اور یہ آپ کی مَسل میموری کا حصہ بن جاتا ہے، جس کے بعد کھلاڑی ہر اچھے اور بُرے گیند کو بہترین طریقے سے کھیلتے ہیں، اور اگر سابق کرکٹرز تنقید کررہے ہیں تو طریقہ بھی بتائیں کہ اسٹرائیک ریٹ کیسے بہتر کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ایک دن کا کام نہیں، وسیم اکرم کبھی شعیب اختر نہیں بن سکتے، ثقلین مشتاق کبھی عبدالقادر نہیں بن سکتے کیونکہ یہ تمام لوگ اپنی صلاحیت کی وجہ سے لیجنڈز ہے۔

    سلمان بٹ نے کہا کہ ٹیم میں 9 سے 10 لوگ موجود ہیں سب کی اپنی اپنی صلاحیت ہوگی، بابر اعظم بالکل درست کہہ رہا ہے کہ وہ نہ صائم بن سکتا ہے نہ صائم بابراعظم بن سکتا ہے۔

    سلمان بٹ نے مزید کہا کہ ٹیم میں بابر اعظم 10 میں سے 9 اننگز میں اسکور کرتا ہے جو ویرات کوہلی بھارت کے لیے کرتا ہے لیکن کوہلی  یوراج یا سوریا کمار یادیو نہیں بن سکتا وہ اچھا کھیلتے ہیں۔

    سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ چاہتے ہیں کہ بابر ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن اور گانا گائے تو نور جہاں لگے تو یہ ہو نہیں سکتا، ہر بندے کی ایک اپنی صلاحیت ہے۔

  • کوشش کریں گے جو غلطیاں پہلے ہوئیں وہ نہ دہرائیں، بابر اعظم

    کوشش کریں گے جو غلطیاں پہلے ہوئیں وہ نہ دہرائیں، بابر اعظم

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنا ہے، جو دستیاب سہولیات تھیں اس کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈیلاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈ عماد وسیم ورلڈ کپ کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے مگر بقیہ میچز کے لئے پر امید ہیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ عمادوسیم بدستورسائیڈ اسٹرین کی تکلیف میں مبتلا ہیں، میڈیکل پینل کامشورہ ہے عماد کو احتیاطاً نہ کھلایا جائے تاکہ اگلے میچز کے لئے دستیاب ہوسکیں۔ عماد وسیم اسی تکلیف کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی 20 نہیں کھیل پائے تھے۔

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں،ہمارے ذہن میں ہے ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنا ہے، جو دستیاب سہولیات تھیں اس کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹرز انڈورز میں ٹریننگ کررہے ہیں، بولرز نے فیلڈ میں ٹریننگ کی، یہاں پر ہائی اسکوررننگ میچز نہیں نظر آر ہے، ہمارے کچھ پلیئرز یہاں پہلے کھیلے ہوئے ہیں ان کو کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

    قومی کپتان نے کہا کہ شاداب، عماد اور حارث پہلے یہاں کھیل کر گئے ہیں،کسی کا بیٹنگ نمبر فکسڈ نہیں، صورتحال کے مطابق نمبر اوپر نیچے ہوسکتا ہے، بدقسمتی سے صائم ایوب ویسا پرفارم نہیں کر پایا جیسا امید تھی۔

    انہوں نے کہا کہ صائم ایوب گیم چینجر ہے لیکن اسکو وہ باری نہیں ملی جسکی ضرورت تھی، کپتان نے کہا کہ جو ٹیم کے لئے بہتر ہوتا ہے ہم وہ پلان کرتے ہیں، شاداب نے مختلف کنڈیشنز میں پرفارمنس دی ہے، اس لیے اس پر بھروسہ ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ مجھے بطور کپتان ہر کھلاڑی پر بھروسہ ہے اور شاداب پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے، شاداب خان کھیل کے تینوں شعبوں میں کارآمد ہوتا ہے،امید ہے کہ یہاں کی کنڈیشنز شاداب کو سوٹ کریں گی۔

    کرکٹرز کیساتھ اپ اینڈ ڈاؤن چلتا ہے، ہم اس کوسپورٹ کریں گے، پلیئرز کو جتنا سپورٹ کرتے ہیں اس کا فائدہ ٹیم کو ہی ہوگا، ٹیم گیم ہے کسی پلیئرز کو اگر برا دن ہے تو اس کو کوور کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلے گی، مجھے اپنی فاسٹ بولنگ پربھروسہ ہے، یہاں فاسٹ بولرز اچھا پرفارم کررہے ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ جو پہلے غلطیاں ہوئیں وہ نہ دہرائیں۔

    نیویارک کی پچ میں بولرز اور بلے بازوں کیلئے کونسا راز پوشیدہ ہے؟

    بابر اعظم نے کہا کہ میرا ایک ہی ہدف ہے اور وہ ورلڈ کپ جیتنا ہے، انفرادی اہداف بعد میں آتے ہیں، میرا فوکس اس پر ہے کہ ٹیم کو مجھ سے کیا چاہیے، اپنے ریکارڈ نہیں دیکھتا۔

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان و بیٹر بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف کھیلتے ہوئے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ نصف سنچری اسکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

    بابر اعظم یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا، ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کپتان نے 57 رنز کی اننگز کھیلی جس کے ساتھ پاکستانی کپتان نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور میں کوہلی کے برابر آگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

     بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے 109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس اسکور کیے جبکہ بابر اعظم نے 108ویں اننگ میں 38 واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔

     ویرات کوہلی نے 38 نصف سنچری میں سے صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم تین مرتبہ اپنی نصف سنچری کو سنچری میں تبدیل کرچکے ہیں۔

    اس اسکور کے ساتھ مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں بھی بابر اعظم نے ففٹی پلس اسکور کی سنچری بھی مکمل کی۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 100 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔

  • بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی

    بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی

    کپتان بابراعظم کی قیادت میں 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈپہنچ گئی۔

    قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی، پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی کو ہوگا، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

    ٹی 20 میچز 12، 10 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

    آئرلینڈ کادورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔

    آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف سیریز اور ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

    پاک انگلینڈ ٹی 20 میچز 22 سے30 مئی تک کھیلے جائیں گے۔

  • پی ایس ایل: بابر اعظم کی سنچری پر محمد عامر کا ردعمل

    پی ایس ایل: بابر اعظم کی سنچری پر محمد عامر کا ردعمل

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سنچری پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ بابر کے ساتھ میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، بابر نے جو سینچری کی اس میں اس کے شاٹس قابل تعریف تھے اور میں تو چاہتا ہوں وہ پاکستان ٹیم میں بھی ایسے ہی پرفارمنس دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے میں اپنی رائے کا اظہار کرتا ہوں، میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ بابر کر اپنے کمفرٹ سے باہر آکر کھیلنا چاہیے، اس نے زبردست شاٹس کھیلے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

    محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ میرا فوکس پی ایس ایل پر ہے، پی سی بی کو فور ڈے کرکٹ میں کنٹریکٹ اچھا دینا چاہیے، پی سی بی کو ہر بچے پر سرمایہ کاری کرنی پڑے گی اور کنٹریکٹ دینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کیریئر کی 11 ویں سنچری تھی۔

    اس سنچری کے بعد سابق قومی کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 سے زائد سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے جب کہ ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ ان سے آگے اب صرف ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل ہیں جنہوں نے 463 ٹی 20 میچوں میں 22 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔