Tag: Babar azam

  • پی ایس ایل: شاندار سنچری پر بابراعظم کیلئے قیمتی تحفے کا اعلان

    پی ایس ایل: شاندار سنچری پر بابراعظم کیلئے قیمتی تحفے کا اعلان

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک نے کپتان بابر اعظم کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر قیمتی تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ روز کے میچ میں سابق قومی کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد کے بولرز کے خلاف لاٹھی چارج کرتے ہوئے اس سیزن کی پہلی سنچری بنا ڈالی۔

    پاکستان سپر لیگ میں پشاور کے کپتان بابر اعظم نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 63 بالز پر 111 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور 14 چوکے شامل ہیں۔

    اس شاندار شنچری پر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔

    اونر جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے ساتھ قیمتی گاڑی کی تصویر اپلوڈ کی اور اسے بابر اعظم کو تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔

    جاوید آفریدی کے مطابق بابر اعظم پاکستان میں تیار کردہ "ایم جی ایسنز” چلانے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔ جاوید آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کو بھرپور سپورٹ کرنے پر لاہور کے تماشائیوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

  • پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا

    پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر  نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔

    گزشتہ روز لاہور کی قذافی اسٹیڈیم میں پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پی ایس ایل کا دوسرا میچ کھیلا گیا، اس سنسنسی خیز مقابلے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور کو 16 رنز سے ہرا دیا۔

    میچ کی دوسری اننگز کے تیسرے اوور میں ایک واقعہ پیش آیا، کریز پر موجود بابر اعظم کو محمد عامر نے بولنگ کی جو کہ مس ہوگئی اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گفتگو ہوئی۔

    دریں اثنا، میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے باؤنسر کے بعد بابر اعظم کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو شیئر کی۔

    عامر نے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ میں نے دراصل بابر کو باؤنسر پھینکا اور اس نے کہا کہ گیند پچ سے پھسل گئی اور میں سمجھ نہیں پایا ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر عامر نے بابر کی تعریف میں کہا کہ ’ ہم نے زیادہ بات نہیں کی، وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے لیکن میرا کردار ہمیشہ ٹاپ بلے باز کی وکٹیں لینا رہا ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    محمد عامر نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم نے اچھی اننگز کھیلی اور اس کی وکٹ میچ کا اہم موڑ تھا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بیٹرز کی کرکٹ ہے، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس بہترین بولر ہیں۔

  • پی ایس ایل 9 میں بابراعظم کونسا اہم ترین ریکارڈ بنا سکتے ہیں؟

    پی ایس ایل 9 میں بابراعظم کونسا اہم ترین ریکارڈ بنا سکتے ہیں؟

    کرکٹ کی دنیا میں کئی برسوں سے کامیابیاں حاصل کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اس سال پی ایس ایل میں 2 اہم ریکارڈز بنا سکتے ہیں۔

    پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپنے کیرئیر میں اب تک کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کیے، اس دوران انہوں نے ویرات کوہلی سمیت پاکستان کے لیجینڈز کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑے، تاہم ان کی پرفارمنس میں ورلڈ کپ کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے بعد انہوں نے کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

    پاکستان کی سب سے بڑی لیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں سیزن کا آغاز آج لاہور میں شروع ہورہا ہے تاہم اس سیزن میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔

    بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے سے صرف 74 رنز دور ہیں اس سے قبل کرکٹ کی دنیا میں صرف 12 بلے باز ہی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں جس میں کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، ایرون فنچ، روہت شرما، جوش بٹلر، کولن منرو، جیمز ونس اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔

    بابر اعظم اب تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 279 میچز میں 9926 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں مختلف لیگز کھیلتے ہوئے 10 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

    دوسری جانب بابر اعظم پی ایس ایل کا آٹھ سیزن کھیل چکے ہیں، وہ پی ایس ایل میں رنز بنانے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں، انہوں نے 79 میچوں میں 2935 رنز بنائے اس دوران انہوں نے 8 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی اسکور کی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو 3000 رنز مکمل کرنے کے لیے اب 65 رنز بنانے ہیں جس کے بعد وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 3000 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔

    واضح رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل کی اس ایڈیشن میں دونوں سنگ میل عبور کرسکتے ہیں، پشاور زلمی کا پہلا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اتوار 18 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

  • آج جس مقام پر کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں: بابر اعظم

    آج جس مقام پر کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں: بابر اعظم

    قومی ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آج میں جس مقام پر کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں۔

    پاکستان کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان بابر اعظم نے کرک بز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں کئی بار ناکام ہوا لیکن ہمیں ہر چیز کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے، میں آج جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں اس لیے روزانہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    بابر کا کہنا تھا کہ جب میں اچھا پرفارم نہیں کرتا تو لوگوں سے اس بارے میں بات کرتا ہوں، اپنی نیٹ ویڈیوز دیکھ کر لوگوں سے مشورہ لیتا ہوں، اپنی غلطیوں پر کوچز اور سینئر کھلاڑیوں سے بات کرتا ہوں۔

    بابر اعظم نے اپنے کور ڈرائیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کور ڈرائیو میری اسٹرینتھ ہے، یہ شاٹ مارنے کے بعد میرے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، میں نے کور ڈرائیو پر بہت محنت کی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے کور ڈرائیو میں مہارت حاصل کرلی ہے‘‘۔

    بابر اعظم نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا اچھی بات ہے لیکن سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا ہونا بھی لازم ہے کیونکہ تجربہ کار کھلاڑی ہی مشکل وقت سے نکال سکتے ہیں اور دباؤ کو ہینڈل کرسکتے ہیں، ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کو شامل کرنے سے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی سیکھنے کاموقع ملے گا۔

  • بابراعظم نے بی پی ایل میں خاتون مداح کی خواہش پوری کردی

    بابراعظم نے بی پی ایل میں خاتون مداح کی خواہش پوری کردی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں خاتون مداح کی خواہش پوری کردی، جس سے خاتون مداح کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان کپتان بابر اعظم نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں خاتون مداح کو آٹو گراف دیا تو لڑکی کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ رہا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آتے ہی چھا گئے، میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرادیا۔

    برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کورونا کی زد میں آگئی

    رنگپور کے چھ کھلاڑی سلہٹ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں 39 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے، بابر اعظم نے نصف سنچری بناکر اپنی ٹیم کو شکست سے بچایا، عظمت اللہ کے ساتھ چھٹی وکٹ پر 86 رنز کی شاندار شراکت بنائی۔

  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم اور حارث رؤف کی ترقی

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم اور حارث رؤف کی ترقی

    دبئی: آئی سی سی نی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی ترقی ہوئی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم  763 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    بابر اعظم کی یہ ترقی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں ان کی متاثر کن ب نصف سنچریوں کے بعد ہوئی جہاں انہوں نے 57 اور 66 رنز بنائے جبکہ آج کے میچ میں بھی بابر نمایا رہے لیکن پاکستان کو تینوں میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    اس کے علاوہ محمد رضوان 775 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بھارت کے سوریہ کمار یادیو 869 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بولرز  کی رینکنگ

    باؤلنگ رینکنگ میں بولر حارث رؤف 634 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دو درجے ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں پانچ وکٹیں لی۔

    دوسری جانب شاہین آفریدی 600 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد 24 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  • بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    ڈنیڈن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی مسلسل تیسرے میچ میں بھی نصف سنچری بنا کر  منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    پاکستانی بلے باز آج بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے، نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فن ایلن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جبکہ پاکستانی بولز حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس کے علاوہ قومی ٹیم کی جانب سے سابق کپتان بابر اعظم ہی نمایا رہے، ڈیونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم نے 37 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ پاکستان کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔

    جس کے بعد سابق کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے 10 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔

    اس فہرست میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جنہوں نے 11 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی لیکن بھارتی ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

    واضح رہے کہ  تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز بنائے، جواب میں قومی ٹیم محض 179 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور یوں سیریز میں مسلسل تیسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

  • بابر اعظم کی ذکا اشرف سے ون آن ون ملاقات؟

    بابر اعظم کی ذکا اشرف سے ون آن ون ملاقات؟

    لاہور: ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی آج بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج دوپہر ذکا اشرف سے ون آن ون ملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات پر رپورٹ دیں گے۔

    بابر اعظم کے بطور کپتان مستقبل کا فیصلہ بھی آج متوقع ہے، ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جب کہ ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کے لیے نیا کپتان لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

    بابر اعظم کے علاوہ آج ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی ذکا اشرف کو رپورٹس دیں گے۔

    بابر اعظم کو وائٹ بال کی کپتانی سے ہٹانے پر غور

    واضح رہے کہ بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بابر اعظم سے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کپتانی سے متعلق گفتگو کریں گے، بابر اعظم کو وائٹ بال کے نئے کپتان کے بارے میں بتایا جائے گا۔

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کپتانی کے لیے شاہین شاہ آفریدی مضبوط امیدوار ہیں، دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے شان مسعود مضبوط امیدوار ہیں، تاہم کرکٹ بورڈ تبدیلیوں سے متعلق حتمی فیصلہ بابر اعظم سے ملاقات کے بعد کرے گا، بابر سے ملاقات کے بعد مینجمنٹ کمیٹی کا ایک اور اجلاس ہوگا۔ خیال رے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا ہے۔

  • بابر اعظم ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے

    بابر اعظم ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے

    دبئی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ڈھائی سال بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، بھارتی اوپنر شبھمن گل نے پاکستانی پلیئر بابر اعظم سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    بابر اعظم 951 دن تک آئی سی سی ون ڈے کی ٹاپ پوزیشن پر رہے، اب شبھمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 830، اور بابر اعظم کے پوائنٹس 824 ہو گئے ہیں۔

    ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔

    بولرز میں شاہین آفریدی کی بھی تنزلی ہو گئی، شاہین نے بھی اپنی نمبر ون پوزیشن کھو دی، اور پہلے سے 5 ویں نمبر پر چلے گئے، جب کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے 709 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

    جنوبی افریقا کے کیشوو مہاراج 694 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 662 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے کلدیپ یادیو 661 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 658 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    ہفتہ وار رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان 11 ویں نمبر پر موجود ہیں، جب کہ افغانستان کے ابراہیم زدران 7 درجے ترقی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آ گئے۔

  • بابر اعظم کا سری لنکا کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد پیغام جاری

    بابر اعظم کا سری لنکا کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد پیغام جاری

    حیدرآباد: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف تاریخی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

    حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 345 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    محمد رضوان نے ناقابل شکست 130 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

    سعود شکیل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابر عظم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد نے 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ورلڈ کپ کے ابتدائی دونوں میچوں میں بابر اعظم بڑی اننگ کھیلنے میں کیوں ناکام ہوئے؟

    اس میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے ورلڈکپ کی 48 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 10 گیندوں قبل حاصل کر لیا۔

    بعد ازاں بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ میرے لڑکوں کی کمر پر تھپکی جو کبھی بھی نا نہیں کہتے،  محمد رضوان اور عبد اللہ شفیق نے خطرناک بولنگ کے بعد جیت کی بنیاد رکھی۔

    ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی جانب سے ملنے والی حمایت پر شکریہ ادا کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ ناقابل یقین حمایت کے لیے حیدرآباد کا شکریہ۔