Tag: Babar azam

  • بابر اعظم کے پنجابی میں مزاحیہ جملے، ویڈیو وائرل

    بابر اعظم کے پنجابی میں مزاحیہ جملے، ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پنجابی میں مزاحیہ جملے بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ اسٹیڈیم میں اکثر ساتھی کھلاڑیوں کو پنجابی میں مزاحیہ جملے بولتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔

    بابر اعظم کے پنجابی میں جملوں پر اکثر سوشل میڈیا پر میمز بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

    تاہم حال ہی میں ایک بھارتی پنجابی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ بھی بابر اعظم کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انفلوئنسر کپتان کے ساتھ پنجابی میں دلچسپ اور مزاحیہ جملے بول رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین بابر سے اپنی محبت کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

    واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کیلئے بھارت میں موجود ہے جہا ٹیم اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

  • بابر اعظم کا نیا دوست کون ہے؟

    بابر اعظم کا نیا دوست کون ہے؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی نئے دوست کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

    دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے بابر اعظم نے ناصرف اپنی بہترین کھیل کی صلاحیتوں بلکہ اخلاق سے بھی کروڑوں دلوں میں گھر کر رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    بابر اعظم کے مداح کھلاڑی سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں،  جبکہ کپتان خود بھی اپنی مصروفیات سے متعلق اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں کو باخبر رکھتے ہیں۔

    تاہم اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک نئے دوست کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

    بابر اعظم کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک بلی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہوں نے کیپشن میں بتانا ہے کہ اُنہوں نے کل ہی نئی دوست بنائی ہے۔

  • فتح کے بعد بابر اعظم نے سعود اور آغا سلمان کے بارے میں کیا رائے دی؟

    فتح کے بعد بابر اعظم نے سعود اور آغا سلمان کے بارے میں کیا رائے دی؟

    سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ جیتنے کے بعد کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی جیتتے ہیں تو اعتماد بڑھتا ہے، سعود شکیل اور سلمان نے میچ بدل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق میزبان سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ جیت میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے، سعود شکیل اور سلمان نے میچ بدل دیا، جب بھی جیتتے ہیں تو اعتماد بڑھتا ہے۔

    کپتان نے سعود شکیل اور سلمان آغا کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنوں نے بہتری بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بطورکپتان ٹیم کی کارکردگی سےخوش ہوں۔

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں اسپنرز حاوی رہے، واضح رہے کہ گال میں دنوں ٹیموں کے اسپنرز نے بیٹرز کے لیے مشکلات کھڑی کی تھیں۔

    قبل ازیں لیفٹ ہینڈ بیٹر سعود شکیل کو گال ٹیسٹ میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انھوں نے پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 208 رنز ناٹ آئوٹ بنائے تھے۔

  • ’بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا پلیئر ہے‘

    ’بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا پلیئر ہے‘

    گوجرانوالہ: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میچ کھیلنے بھارت جانا چاہیے، بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں معاون خصوصی وزیر اعظم عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میچ کھیلنے بھارت جانا چاہیے۔ عطا تارڑ نے اس کے لیے جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ میں کسی ٹیم کو ہرانے کا اپنا مزا ہے۔

    انھوں نے کہا بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا پلیئر ہے، بابر اعظم کی گیم ویرات کوہلی سے بہت بہترہے، بابر اعظم اور شاہین شاہ آئے تو بھارتی ٹیم کی تباہی ہوگی، اسی ڈر کی وجہ سے بھارت کھیل میں سیاست لا رہا ہے۔

    عطا تارڑ نے بھی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم کے بھارت جانے کی حمایت کی، انھوں نے کہا کہ جس طرح فٹبال ٹیم گئی، اسی طرح کرکٹ ٹیم کو بھی بھارت جانا چاہیے۔

  • بھارتی کھلاڑی بابر اعظم سے بیٹنگ سیکھیں، سابق انگلش کپتان

    بھارتی کھلاڑی بابر اعظم سے بیٹنگ سیکھیں، سابق انگلش کپتان

    سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ سوئنگ بال کیسے کھیلی جاتی ہے؟ یہ جاننے کیلئے بھارتی کرکٹرز کو پاکستان کے بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 209 رنز سے شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بھارتی بلے بازوں کو بابر اعظم اور کین ولیمسن سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پاکستان کے بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح سیم اور سوئنگ بال کو کھیلا جاتا ہے۔

    ناصر حسین کا کہنا تھا کہ میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی بیٹنگ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے، بھارتی مداح مجھ پر تنقید کریں گے لیکن میں کہوں گا کہ بھارتی بلے بازوں کو بابراعظم اور کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے کہ جب گیند سوئنگ ہورہی ہو تو کیسے کھیلنا چاہیے۔

    سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ بابر اور کین ولیمسن سوئنگ گیند کو کھیلنے میں جلدی نہیں کرتے بلکہ اسے اطمینان سے کھیلتے ہیں۔

  • امام الحق کے ٹوئٹ پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

    امام الحق کے ٹوئٹ پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، میں نہیں جانتا کہ امام الحق نے کیا ٹوئٹ کیا ہے؟

    یہ بات انہوں نے کراچی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

    کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں جو غلطیاں ہم نے کی ہیں اس پر کام کرنا ہوگا، مجھے علم نہیں کہ ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رہوں گا یا نہیں؟

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو ضرورت کے تحت ٹیم میں کھلایا جائیگا، رضوان نے صرف نمبر4 پر کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ یہ ٹیم ہے اس میں یہی نہیں چلتا کہ اپنی مرضی سے کھیلا جائے، پاکستان کی کامیابی کیلئے ہم سب کو کھیلنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ سیریز کافی اچھی ثابت ہوئی ہے، سیریز میں پوری ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی، مقصد تھا کہ 0-5 سے سیریز جیتیں جو ممکن نہ ہوسکا، ہماری ابتدائی کچھ وکٹیں جلد گرگئی تھیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ افتخار کے ساتھ اگر کوئی کھلاڑی ساتھ دیتا تو نتیجہ مختلف ہوتا، ورلڈ کپ سے قبل تمام میچز ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

  • پاک نیوزی لینڈ سیریز: سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم سے مشاورت مکمل کرلی

    پاک نیوزی لینڈ سیریز: سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم سے مشاورت مکمل کرلی

    لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی نے کپتان بابراعظم سے مشاورت مکمل کرلی۔

    پاکستان نیوزی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے انتخابات کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مشورہ کرلیا ہے، ٹیم کا اعلان پی سی بی میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد کسی بھی وقت کیا جائے گا۔

    پاک نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ لگائے جانے کا امکان ہے،  کیمپ میں 8 اپریل سے ٹریننگ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،15 اور 17 اپریل کو  لاہور  میں کھیلے گی۔

  • بابراعظم  اور حارث رؤف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    بابراعظم اور حارث رؤف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بالر حارث رؤف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، قومی کھلاڑیوں نے حجاز مقدس سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    بابر اعظم اور حارث رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں، بابر اعظم نے مسجد نبوی سے اور حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کیں۔

    کپتان بابر اعظم نے مسجد نبوی ﷺکے احاطے میں کھڑے ہوکر تصویر بنوائی جس کے پس منظر میں گنبد خضریٰ کا روح پرور منظر دکھائی دے رہا ہے۔ صارفین سوشل میڈیا پر اسے بہت پسند کررہے ہیں۔

    بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "بعد از خدا بزرگ توئی،،، قصہ مختصر”۔

    اس کے علاوہ قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں عقب میں خانہ کعبہ کا روح پرور نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ فاسٹ بولر نے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں انہیں احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ حارث رؤف نے اپنی ٹوئٹ میں "الحمداللہ” لکھا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے کہ بہت سے صارفین نے ان سے دعاؤں کی اپیل کی۔

  • شاہین آفریدی کے ہاتھوں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

    شاہین آفریدی کے ہاتھوں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

    لاہور : پی ایس ایل کے میچ میں پاکستان ٹیم کے دو بڑے نام آمنے سامنے آگئے، فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کرکٹ کو پُرجوش کردیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے میچ میں دنیا کے دو بہترین کرکٹرز کے درمیان زبردست جنگ دیکھنے کو ملی۔

    پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم وکٹ پر موجود تھے،  ان کے مد مقابل لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی کی بال پر انہوں نے پہلے ایک شاندار چوکا مارتے ہوئے گیند باؤنڈری سے باہر بھیج دی۔

    ایسے میں شاہین نے بھی اپنی حکمت عملی بناتے ہوئے اگلی بال پر انہیں کلین بولڈ کردیا اور شائقین کی جانب منہ کرکے اپنے روایتی انداز میں خوشی کا اظہارکیا, اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر ان کے مداحوں نے دلچسپ کمٹس بھی کیے۔

  • بابر اعظم اور حسن علی کی ویڈیو وائرل

    بابر اعظم اور حسن علی کی ویڈیو وائرل

    کراچی: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی، حسن علی کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بابر اعظم کی 75 رنز کی اننگز بھی زلمی کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

    یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 62، وین ڈر ڈوسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آصف علی 13 گیندوں پر 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    زلمی کی جانب سے ارشد اقبال، جمی نیشم اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب بابر اعظم کو حسن علی بولنگ کررہے تھے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے رن بناتے ہوئے حسن علی کو بلا دکھایا جس پر فاسٹ بولر مسکراتے ہوئے دوسری جانب چلے گئے۔

    بابر اعظم اور حسن علی کی مزاحیہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔