Tag: Babar azam

  • بابر اعظم کو کیسے قابو کیا؟ مشتاق احمد نے بتا دیا

    بابر اعظم کو کیسے قابو کیا؟ مشتاق احمد نے بتا دیا

    ملتان : پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطان کے کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ آج ہمارا بابراعظم کے خلاف پلان تھا کہ اسے فل لینتھ بال کرکے آؤٹ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو 56 رنز کے برے مارجن سے شکست دے دی۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ ملتان سلطانز مشتاق احمد نے کہا کہ آج تمام لڑکے بہت اچھا کھیلے، ملتان سلطان کی بہترین فیلڈنگ سے دوسری ٹیم پر پریشر پڑا۔

    مشتاق احمد احمد نے کہا کہ روسو ایسا کھلاڑی ہے جو دلیر ہے اور آؤٹ ہونے سے نہیں ڈرتا بلکہ روسو دوسری ٹیم کو پریشر میں ڈال دیتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ایس ایل : ملتان سلطانز نے زلمی کو باآسانی قابو کرلیا

    انہوں نے کہا کہ احسان اللہ نے بابر جیسے بڑے کھلاڑی کو آؤٹ کیا جو اس کی ڈریم وکٹ ہے، اسامہ میرنے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا ہے۔

    بابر اعظم کو کیسے قابو کیا؟ مشتاق احمد نے بتا دیا

  • وہاب کو چھ چھکے لگنے پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

    وہاب کو چھ چھکے لگنے پر بابر اعظم نے کیا کہا؟

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اچھی بولنگ کرتے ہیں بس اس دن کو افتخار احمد کے ہاتھ میں آگئے اور انہوں نے چھکے لگادیے۔

    پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب کو پتا ہے وہاب ریاض تجربہ کار بولر ہیں وہ سو فیصد کارکردگی دکھاتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب بابر اعظم نے کہا کہ میں نے خصوصی طور پر لیگ اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس نہیں کی سب چیزوں کی پریکٹس کرتا ہوں کسی بھی موقع پر کوئی بھی بولر سامنے آسکتا ہے اس کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا ایشین پچز میں اسپنرز کو زیادہ مدد ملتی ہے اسی لیے اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس زیادہ کررہا تھا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل نے ہمیشہ نیا ٹیلنٹ پاکستان ٹیم کو دیا ہے ٹیم کے ٹورز بھی قریب تر ہیں کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے رہا ہوں۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے سے کافی فائدہ ہوتا ہے، ایمرجنگ، انڈر 19 کھلاری ہر فرنچائز میں موجود ہے جن کے لیے بھی مواقع موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے پریکٹس میں کچھ تجربات کیے ہیں جن پر عمل کروں گا۔

    بابر اعظم نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کے پاس کوالٹی بولرز موجود ہیں ایسے بولرز کے خلاف کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔

  • آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ امام الحق پانچویں نمبر پرموجود ہیں۔

    بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے وین ڈر دوسن دوسرے جبکہ کوئنٹن ڈی کاک تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی 8ویں نمبر پر موجود ہیں۔

     آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ افغانستان کے محمد نبی اور بنگلادیش کے مہدی حسن بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

  • ’بابر اب ہمیں بھی شادی کے بارے میں کچھ سوچنا پڑے گا‘

     کراچی: قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے نکاح کے بعد امام الحق نے کپتان بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کردی۔

    قومی ٹیم میں ان دنوں شادیوں کا سیزن ہے مڈل آرڈر بیٹر شان مسعود کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد شاداب خان بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    شاداب خان کا نکاح ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے گزشتہ روز ہوا، انہوں نے لکھا تھا کہ ’الحمدللہ آج میرا نکاح تھا یہ میری زندگی کا بڑا دن اور نئے باب کا آغاز ہے۔‘

    شاداب خان کو قومی کرکٹرز اور کرکٹ شائقین کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایسے میں امام الحق نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلہے کی پگڑی پہنے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کو مخاطب کیا اور لکھا کہ ’بابر اب ہمیں بھی شادی کے بارے میں کچھ سوچنا پڑے گا کیونکہ دوسروں کی شادیوں میں جانے کے لیے کپڑے پہن پہن کر تھک گیا ہوں۔‘

    واضح رہے کہ رواں ماہ اسپیڈ اسٹار حارث رؤف اور شاداب خان کا نکاح ہوا جبکہ شان مسعود کی دلہنیا گھر لے آئے جبکہ شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی سے تین فروری کو ہوگا۔

    Shan Masood Marriage: Pakistan Cricket team star Shan Masood gets married  in Peshawar, Watch as Shahid Afridi, Shadab Khan attend CEREMONY

    Haris Rauf gets hitched to Muzna Malik in intimate ceremony

  • بابر اعظم نے کیویز کے خلاف شکست پر کیا کہا؟

    کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

    دوسرے ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 261 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 182 رنز پر ڈھیر ہوگئی، تین میچ کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، فیصلہ کن میچ 13 جنوری بروز جمعے کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    ڈیون کونوے کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 114 گیندوں پر 79 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 28 رنز بناسکے۔

    امام الحق، فخر زمان، محمد نواز بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، اش سودھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بریسیول اور فلپس نے ایک، ایک شکار کیا۔

    دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میرا اور رضوان کا پلان یہی تھا کہ وکٹ نہیں دینی اور چالیس اوورز کے بعد دیکھنا تھا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں لیکن ہم پلان کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکے۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جیت کا کریڈٹ اسپنرز کو جاتا ہے ہمارے بولرز نے اچھا کم بیک کیا تھا۔

     

  • پاکستان مضبوط ٹیم ہے، ولیمسن، بولرز نے کیویز کو محدود کیا، بابر اعظم

    کراچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی، نسیم شاہ کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 کٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کپتان بابر اعظم نے 66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، فخر زمان 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 77 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

    میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’بولرز نے نئی گیند سے اچھی بولنگ کرکے کیویز کو محدود کیا ہماری کوشش یہی تھی کہ لمبی شراکت بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں جس کھلاڑی کو موقع مل رہا ہے وہ پرفارم کررہا ہے۔

    دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ہترین کرکٹ کھیلی، بڑی شراکت نہ بنانے کی وجہ سے اسکور نہیں کرپائے۔

    ولیمسن نے کہا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے مقابلہ کرنا آسان نہیں ہم آج کے میچ سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے لگاتار 9 ایک روزہ میچز میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور کیوی ٹیم کو کلین سویپ کرکے پاکستان رینکنگ میں ٹاپ پر آسکتا ہے۔

  • بابر اعظم کے رن آؤٹ پر امام الحق کا ردعمل آگیا

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے کپتان بابر اعظم کے رن آؤٹ پر ردعمل دے دیا۔

    کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کیوی ٹیم 449 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنالیے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 295 رنز درکار ہیں۔ امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    کپتان بابر اعظم 24 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین کی جانب سے بحث و مباحثہ شروع ہوگیا کہ رن آؤٹ میں قصور وار کون ہے؟

    تاہم اب امام الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’رن آؤٹ کھیل کا حصہ ہے ایک بار میں بھی ایسے ہی آؤٹ ہوچکا ہوں میں کپتان کو منانے کی کوشش کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو شاید میری آواز نہ پہنچ سکی اسی وجہ سے وہ قریب آگئے تھے یہ غلطیاں کرکٹ میں ہوجاتی ہیں۔

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ کیوی ٹیم کے خلاف تیسرے دن کا کھیل ہمارے لیے اہم ہے کوشش ہوگی کہ کل پہلے سیشن میں وکٹ نہ گنوائے اور بڑا اسکور کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میری تو خواہش ہوتی ہے کہ آؤٹ نہ ہوں کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کی برتری ختم کریں اور شراکت داری قائم کریں۔

  • بابر اعظم نے ننھے مداح‌ کی خواہش پوری کردی

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ننھے پرستار کی خواہش پوری کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ننھے پرستار سے ملنے کراچی کے نجی اسپتال پہنچے تو ننھا پرستار پسندیدہ اسٹار سے مل کر خوش ہوگیا۔

    ننھے مداح نے بابر اعظم سے کہا کہ ’میں ہمیشہ ٹیم اور آپ کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں، دوسرے ٹیسٹ میں کیوی ٹیم کو شکست دینی ہے۔‘

    مایہ ناز بیٹر نے ننھے مداح کو ون ڈے میچز دیکھنے کی دعوت بھی دی اور ٹکٹ بھیجنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ میچ دیکھنے کے لیے ضرور آنا ہے آپ کو پوری ٹیم سے ملواؤں گا۔

    بابر اعظم نے ویڈیو کال پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے مداح کی بات بھی کروائی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل  کراچی ٹیسٹ کے دوران محمد رضوان سے ملنے کے لیے مداح اوکاڑہ سے کراچی پہنچا تھا، محمد رضوان نے مداح کو ٹی شرٹ پر آٹو گراف بھی دیا تھا۔

  • سلیکشن کمیٹی کے فیصلے میں کس کی مشاورت تھی؟ بابراعظم نے بتا دیا

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ امام الحق اور سرفراز احمد کی شراکت ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل تھی۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے ٹیم کی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا۔

    پی سی بی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عبوری سلیکشن کمیٹی کے فیصلے میں میری مشاورت شامل ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میدان سے باہر جو کچھ بھی ہورہا ہے ہم اسے ٹیم میں نہیں لاتے، ہماری توجہ صرف اپنا میچ جیتنے پر ہوتی ہے، جب 4سال بعد کم بیک کرتے ہیں تو پریشر ہوتا ہی ہے۔

    کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہماری یہی کوشش تھی کہ میچ کے رزلٹ کی طرف جائیں، اسی لیے ہم نے چانس لیا اور ہمارا یہی پلان تھا۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ سعود شکیل اور وسیم جونیئر ہمیں میچ میں واپس لائے، سرفرازا حمد نے جس طرح بیٹنگ کی وہ شاندار تھی تاہم امام اور سرفراز کی شراکت ہمارے لیے بہت اہم تھی۔

    کپتان بابراعظم نے کہا کہ جب ون ڈے سیریز آئے گی تو اس پر بھی ضرور بات کریں گے، اس وقت ہماری بیٹنگ ہی ہماری طاقت ہے، سلمان علی آغا  کو کریڈٹ دیتا ہوں۔

    مزید پڑھیں : قومی بیٹرزنے ٹیم کو شکست سے بچالیا

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجانے والا کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 8وکٹ پر311رنزبناکراننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

    جواب میں نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں 61 رنز بناسکی، امپائر نے کم روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

  • بابراعظم نے اننگز ڈیکلیئر کرکے حیران کردیا، کیوی کپتان ٹم ساؤتھی

    کراچی : نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے آج ہمیں کافی ٹف ٹائم دیا، بابر نے اننگز ڈیکلیئر کرکے حیران کیا۔

    یہ بات انہوں نے اننگز کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک چیلنجنگ ٹیسٹ تھا۔

    کیوی کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ اس ہدف کو حاصل کریں، تاہم روشنی کی کمی کے باعث ہم اپنا ہدف حاصل نہیں کرسکے۔

    ایک سوال کے جواب میں ٹم ساؤتھی نے کہا کہ ہمارے پاس وقت تھا کہ پاکستان کو آؤٹ کریں لیکن بابر اعظم نے اننگز ڈیکلیئر کرکے حیران کردیا۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان نے مزید کہا کہ یہ پچ کافی مشکل تھی لیکن ولیمسن نے اچھی اننگز کھیلی، ان کنڈیشنز میں فاسٹ بولرز کو بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بالر کو وکٹ لینے کے لیے کچھ نہ کچھ تو کرنا پڑتا ہے، اش سودھی نے کافی اچھی بولنگ کی، کم بیک کے بعد بولنگ کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں : قومی بیٹرزنے ٹیم کو شکست سے بچالیا

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجانے والا کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 8وکٹ پر311رنزبناکراننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

    جواب میں نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں 61 رنز بناسکی، امپائر نے کم روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔