Tag: Babar azam

  • ’رضوان کپتان بننے آئے میچ ریفری نے روک دیا‘

    کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں نیوزی لینڈ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنالیے ہیں۔

    ٹیسٹ کے تیسرے روز اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب کپتان بابر اعظم کے بیمار ہونے پر سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی قیادت کی تو محمد رضوان کپتان بن گئے۔

    ویڈیو میں محمد رضوان کو واضح طور پر کھلاڑیوں کو ہدایت دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایک جگہ پر ریویو کے لیے سرفراز مشورہ کررہے ہیں تو محمد رضوان پہلے ہی ریویو کا اشارہ کرنے لگ جاتے ہیں لیکن سرفراز نے ریویو لیا جو کامیاب بھی ثابت ہوا۔

    آئی سی سی قوانین سے انتظامیہ بھی لاعلم رہی یہی نہیں کپتان بابر اعظم بھی کھانے کے وقفے کے بعد صحت یاب ہوکر میدان میں آگئے تھے۔

    بعدازاں محمد رضوان کو میچ ریفری کی جانب سے کپتانی سے روک دیا گیا پھر قائمقام کپتان سرفراز احمد نے ہی ٹیم کی کمان سنبھالی، سرفراز نے پہلی اننگز میں 86 رنز بنائے تاہم انہوں نے سنچری میکر کین ولیم سن کا اسٹمپ چھوڑ دیا جبکہ امام الحق سے بھی ایک کیچ ڈراپ ہوا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین ہیں کہ متبادل کھلاڑی ٹیم کی قیادت نہیں کرسکتا، پلیئنگ الیون میں منتخب کھلاڑی یا پھر نائب کپتان ہی کپتان کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دے سکتا ہے۔۔

  • ’پہلے بھی کہا تھا بابر کو ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے‘

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال پاکستان کرکٹ کے لیے اچھے نہیں گزرے،  پہلے بھی کہا تھا بابر اعظم کو ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔

    پروگرام ’الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے اوپنر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ  پاکستان کرکٹ کے لیے 2014 کے آئین کو واپس لانے کی جو باتیں ہورہی ہیں وہی کرکٹ کے لیے ٹھیک ہے اسی آئین کو آنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ریجنل اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ ہونی چاہیے جس سے کھلاڑیوں کی نوکری بھی ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہے۔

    کامران اکمل نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی کی مدت پوری کی جانی چاہیے لیکن اب یہ چیئرمین آئے ہیں تو انہیں کرکٹ کا آئین ایسا بنانا چاہیے کہ کوئی بھی اسے تبدیل نہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے جو تبدیلی کی گئی اس سے ہماری کرکٹ کو نقصان ہوا ہوم گراؤنڈ میں آکر ٹیمیں ہرا کر چلی گئی ہیں جو ہار کر جاتی تھیں۔

    کامران اکمل نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک انہیں کپتان برقرار رکھنا چاہیے مجھے خدشہ تھا کہ اگر قومی ٹیم سیریز ہارتی چلی گئی تو ایسا نہ ہو بورڈ ان کی کپتانی سے متعلق بھی کچھ سوچنا شروع کردے۔

    واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں چار سال بعد سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے انہوں نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کرکٹر، مداحوں کی جانب سے ان کی اننگز پر خوب داد دی جارہی ہے جبکہ کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرفراز کو ون ڈے فارمیٹ میں بھی موقع دیا جانا چاہیے اس فارمیٹ میں ان کی دو سنچریاں ہیں۔

    یاد رہے کہ پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

  • شاہد آفریدی نے بابر اور سرفراز کی اننگز سے متعلق کیا لکھا؟

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد نے 196 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی بیٹنگ کو سہارا دیا، پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں، کپتان بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    کپتان بابر اعظم نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 161 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد کی اننگ میں 9 چوکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلے دن کی کارکردگی پر عبوری چیف سلیکٹر و اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ٹوئٹ کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے لکھا کہ’قومی ٹیم  کی پرفارمنس سے خوش ہوں، ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا ہے بابر اعظم کے لیے خاص تعریفیں انہوں نے بہترین اننگز کھیلی۔

    انہوں نے کہا کہ ’سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا، انڈر پریشر انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

    واضح رہے کہ مینجمنٹ بدلتے ہی سرفراز احمد کو محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، سرفراز کو 2019 میں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

  • ’اب بابر اعظم کو بہترین کپتان بنانا ہے‘

    ’اب بابر اعظم کو بہترین کپتان بنانا ہے‘

    چیئرمین عبوری سلیکشن کمیٹی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک بہترین بیٹسمین ہے، لیکن اب ان کو بہترین کپتان بنانا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستانی کپتان بابر اعظم سے اپنے تجربات شیئر کرنے آئے ہیں، انھوں نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں مزید بہتری لائیں گے۔

    شاہد آفریدی نے کہا اب جدید طرز کی کرکٹ کھیلنا ہوگی، ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہے، جب تک ہم سلیکٹرز ہیں انصاف سے فیصلے ہوں گے۔

    انھوں نے کہا عبدالرزق کا آئیڈیا ہے کہ صرف ٹرننگ وکٹ ہی کیوں ہو، ہم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی وکٹیں بھی بنا سکتے ہیں۔

    بابر اعظم نے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے کیا کہا؟

    شاہد آفریدی نے بتایا کہ نسیم شاہ مکمل فٹ نہیں ہے، اور ہم نے 2 مزید فاسٹ بولرز اسکواڈ میں شامل کیے ہیں۔ شاہنواز ڈھانی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ دو سال سے موجود ہیں لیکن انھیں ٹھیک سے موقع ہی نہیں ملا، جب موقع ہی نہیں ملے گا تو فاسٹ بولر کیسے بن پائے گا۔

  • بابر اعظم نے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے کیا کہا؟

    بابر اعظم نے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے کیا کہا؟

    کپتان پاکستان ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں کھلاڑی صورت حال کا جائزہ لے کر شامل کیے گئے ہیں، تاہم پلیئنگ الیون کا فی الحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی سے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر ان کی گفتگو ہوئی تھی، تاہم سلیکٹرز سے ایک اور میٹنگ کرنی ہے جس کے بعد پلیئنگ الیون سلیکٹ کریں گے۔

    انھوں نے کہا ہماری بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہے، لیکن بدقسمتی سے بولنگ لائن میں انجری کا سامنا ہے، بہت جلد ہماری بولنگ لائن بھی مضبوط ہو جائے گی۔

    بابر اعظم نے کہا ’میں کسی بھی قسم کے دباؤ کا شکار نہیں ہوں، میں مانتا ہوں کہ ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے ہیں لیکن پریشر لیں گے تو پرفارمنس بھی خراب ہوتی ہے۔‘

    انھوں نے کہا تین سے چار دن میں کافی چیزیں بدل گئی ہیں، ہمارا کام گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے، تمام تر توجہ گراونڈ پر مرکوز ہے، انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل نہیں سکے تھے، بابر اعظم نے کہا پچ کافی اچھی دکھائی دے رہی ہے، اب ہمارا کام اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں کپتان نے کہا کھلاڑی اگر ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں تو اس میں برا کیا ہے، صرف مجھے نہیں پوری ٹیم ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہے۔

    انھوں نے کہا میں مانتا ہوں ہم انگلینڈ سے ہارے ہیں لیکن ہم کم بیک کریں گے، کھیل کا انداز گراؤنڈ کی صورت حال دیکھ کر ہی بدلا جاتا ہے۔

  • کیا بابر اعظم کی بات اظہر علی کے دل پر جالگی؟

    کیا بابر اعظم کی بات اظہر علی کے دل پر جالگی؟

    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی جذباتی انداز میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    قومی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ،سابق کپتان نے 12 سال پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی اور انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

    اظہر علی نے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 9 ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کی، ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری، ڈبل سنچری سمیت 19 سنچریاں بنائیں۔

    انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار 97 رنز بنائے وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پانچویں بیٹر ہیں۔

    سابق کپتان نے پاکستان کی جانب سے سنچریوں میں بھی پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

    اظہر علی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان پر سوال یہ ہے پیدا ہوتا ہے کہ کیا انہیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بات بری لگی ہے؟

    واضح رہے کہ بابر اعظم نے ملتان ٹیسٹ سے قبل کہا تھا کہ اظہر علی کو اپنے کیریئر سے متعلق فیصلہ خود کرنا ہے۔

    دوسری جانب اظہر علی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی کے کہنے پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا ہے، سیریز سے قبل ہی یہ فیصلہ کرچکا تھا۔

  • بابر اعظم کا اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام

    بابر اعظم کا اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

    ملتان ٹیسٹ میں رنز نہ کرنے اور ٹیم کی شکست پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

    بابر اعظم نے تصویر  شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تعریفوں کو کبھی اپنے سر پر سوار نہ کریں اور تنقید کو بھی کبھی دل پر نہ لیں‘۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دےکر سیریز میں0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

  • بابر اعظم نے امپائر کے پاس جاکر کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

    بابر اعظم نے امپائر کے پاس جاکر کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

    ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی امپائر کے پاس جاکر انہی کی نقل اتارنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم کے 75 اور سعود شکیل کے 63 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

    محمد رضوان دس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف نے 22 رنز بنائے جبکہ محمد نواز ایک رن بنا کر جیک لیچ کو دکٹ دے کر چلتے بنے۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاسٹ بولر مارک ووڈ اور جو روٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیمز اینڈرسن ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    دوسری اننگز میں انگلش ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے ہیں، ہیرو بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    دوران میچ اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئے جب بابر اعظم امپائر مارس ایرسمس کے پاس گئے اور انہی کا انداز اپنانے لگے۔

    قومی ٹیم کے کپتان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

  • بابراعظم کے ننھے مداحوں کا جذباتی پیغام

    بابراعظم کے ننھے مداحوں کا جذباتی پیغام

    لاہور : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو چاہنے والوں میں نہ صرف بڑے عمر کے افراد بلکہ چھوٹے بچے بھی ان کے دلدادہ ہیں جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار بھی اپنے انداز میں کیا۔

    لاہور میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کئی شائقین کرکٹ کو جہاں اپنے آٹو گراف دیے وہاں ان کے ننھے مداح بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے ان بچوں کا جذبہ قابل دید تھا، بڑے تو بڑے بچے بھی بابر اعظم سے ملنے اور ان سے آٹو گراف لینے کیلئے بےچین تھے۔

    سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے مداح بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بچوں کو کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے ملاقات کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے دیکھا جا رہا ہے۔

    ویڈیو میں بچے ملاقات کے بعد کہیں نہایت پرجوش انداز میں بلے پر دیا گیا بابر اعظم کا آٹوگراف تو کہیں کپتان کے آٹوگراف دیے گئے بازو دکھا رہے ہیں۔

    ایک ننھے مداح نے بابر اعظم کا آٹو گراف دیا گیا بلا دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ 5 لاکھ کا بلا بن گیا ہے جبکہ وہیں موجود ایک اور بچے نے آٹوگراف دکھاتے ہوئے کہا کہ اب یہ 40 لاکھ کے بازو بن گئے ہیں۔

  • محمد عامر کی بابر اعظم کی ’کپتانی‘ پر تنقید

    محمد عامر کی بابر اعظم کی ’کپتانی‘ پر تنقید

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، فاسٹ بولر سیم کرن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فائنل میں پانچ بولرز کا استعمال کیے اور فاسٹ بولرزشاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد وسیم جونیئر، لیگ اسپنر شاداب خان سے اوورز کروائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    بابر اعظم کو سیمی فائنل میچ میں کیویز کے خلاف وکٹیں لینے والے آل راؤنڈر محمد نواز سے اوور نہ کروانے پر کرکٹ شائقین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے وہیں فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ان کی کپتانی پر تنقید کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    فاسٹ بولر نے پورے میچ میں محمد نواز کی بولنگ پر بھروسہ نہ کرنے پر بابر اعظم پر تنقید کی۔

    محمد عامر نے کہا کہ ’ہماری بولنگ پورے ٹورنامنٹ میں بہترین رہی کوئی ہماری بولنگ پر حاوی نہیں ہوسکا لیکن میں محمد نواز کے معاملے کو نہیں سمجھ سکا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ایک ویڈیو بنائی گئی تھی جہاں بابر نے نواز کو بتایا تھا کہ وہ میچ ونر ہیں اس کے بعد یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ وہ بطور بیٹر کھیلے یا پر انہیں بولنگ کے لیے کھلایا گیا تھا۔