Tag: babar ghori

  • کراچی کی اہم شخصیت کا غیر قانونی شادی لان مسمار

    کراچی کی اہم شخصیت کا غیر قانونی شادی لان مسمار

    کراچی: فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ایک اہم سیاسی شخصیت کا شادی لان مسمار کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں غیر قانونی شادی ہالز کیخلاف کارروائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے کراچی میں حیدری کے پاس فائیو اسٹار چورنگی پر قائم فلورنس شادی لان کو مسمار کردیا۔

    مذکورہ شادی لان متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء بابر غوری کی ملکیت ہے، بلدیہ عظمیٰ حکام کے مطابق شادی لان کا پلاٹ فلاحی کاموں کیلئے دیا گیا تھا جسے تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

  • نوازشریف کا بابرغوری کوفون، کل کراچی کی صورتحال پراجلاس طلب

    نوازشریف کا بابرغوری کوفون، کل کراچی کی صورتحال پراجلاس طلب

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پرکل گورنرہاوٗس کراچی میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے رہنماء بابرغوری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کے قتل پرتعزیت کی۔

    نواز شریف نے بابرغوری سے کہا کہ وہ کل کراچی میں سہیل احمد کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے اور تعزیت کریں گے۔

    وزیراعظم نے کراچی میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پراجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں صوبائی سیکورٹی حکام شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں کراچی میں جاری آپریشن کی پیش رفت پرغورکیا جائے گا اورایم کیو ایم کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔