Tag: babar ghouri

  • کےپی ٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کاریفرنس، بابر غوری ملزم نامزد

    کےپی ٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کاریفرنس، بابر غوری ملزم نامزد

    کراچی : کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیر اور متحدہ کے سابق رہنما بابر غوری ملزم نامزد کردیا گیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نیب سے استفسار کیا کہ ملزم تو نامزد کردیا گیا گرفتاری کیلئے کیا کارروائی کی؟

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے سے متعلق کیس میں جی ایم کےپی ٹی رؤف اخترو دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    سماعت میں بابری غوری کو پی ٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملزم نامزد کردیا۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نیب سے استفسار کیا کہ ملزم نامزد کردیا گیا گرفتاری کیلئے کیا کارروائی کی؟کیا گھر پر چھاپہ مارا، کسی کو بلایا؟بڑی مچھلیوں کو جب تک نہیں پکڑوگے توکیسے کام ہوگا؟

    تفتیشی افسر نے بتایا بابرغوری ملک سے باہر ہیں، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا باہر سے ملزمان کو کیسے لایاجاتا ہے یہ کیوں نہیں بتاتے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے بتایا روف اختر کو بابرغوری کی سفارش پر کے پی ٹی کا جنرل منیجر بنایا گیا، ایک ماہ کی مہلت دی جائےتو پیش رفت سے آگاہ کرسکیں گے۔

    کے پی ٹی کے جی ایم رؤف اخترفاروقی کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک اپنے خلاف الزامات کے بارے میں علم نہیں، نیب کو ہدایت کریں ،انکوائری یا ریفرنس کی نقل فراہم کرے۔

    عدالت نےرؤف اخترسمیت دیگرملزمان کی عبوری ضمانت میں آٹھ مارچ تک توسیع کرکے سماعت ملتوی کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری کا نائن زیرو کا دورہ

    آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری کا نائن زیرو کا دورہ

    کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری پرویز مشرف کا خصوصی پیغام لے کر نائن زیرو پہنچے گئے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کو محکوم بنا کر رکھا ہوا ہے۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے نائن زیرو کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے اہم ملاقات کی ۔احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کو محکوم بنایا ہوا ہے، احمد رضا قصوری نےکہا کہ الطاف حسین نے کراچی سے غریب نمائندوں کوایوانوں میں بھیجا ،وہ ایم کیو کے مرکز نائن زیرو پرخطاب کر رہے تھے

    میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بابر غوری نے وزیر اعلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا، بابر غوری کہتے ہیں کہ پبلک سروس کمیشن میں بے قاعدگیوں اور وزیر اعلی سندھ کے اختیارات کو چیلنج کرنے کے لیے ایم کیو ایم عدالت جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن صرف سندھ دیہی کمیشن کا کام کر رہا ہے، متحدہ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ اگر میرٹ کا قتل اور بھرتیوں میں بے قاعدگیاں ختم نہ ہوئیں تو انتظامی یونٹس کا نعرہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔

  • شیخ رشید کی کراچی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں سےملاقات

    شیخ رشید کی کراچی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں سےملاقات

    کراچی:عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

    تیس نومبرجلسے میں حکومت کے گرد گھیرا کیسےتنگ کیاجائے تحریک انصاف اوراتحادی سرگرم ہوگئے،عوامی لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کراچی میں ایم کیوایم کے رہنما بابرغوری سے اہم ملاقات کی۔

    شیخ رشید نےبابر غوری سےملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی ہے،شیخ رشیدنے دوٹوک کہا تیس نومبرکوحکومت نے رکاوٹ ڈالی تو حالات کی ذمہ دار خودہوگی ایم کیوایم کوکہنے آیا ہوں کےباہر نکلیں۔

    ایم کیوایم کے بابرغوری نے کہا شیخ رشید نےجلسے کی دعوت نہیں دی صرف تفصیلات سےآگاہ کیا ہے۔

    بابرغوری نے کہ اسیاست میں دروازے کبھی بند نہیں ہوتےحکومت تیس نومبر کوصبروتحمل سےکام لے۔

  • شیخ رشید کی بابر غوری سے ملاقات،اہم امور پرتبالہ خیال

    شیخ رشید کی بابر غوری سے ملاقات،اہم امور پرتبالہ خیال

    کراچی: عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید اور ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کی کراچی میں اہم ملاقات ہوئی ملاقات میں ملک کی اہم سیاسی صورتحال اور تیس نومبر کے جلسے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    شیخ رشید نے ایم کیو ایم کی قیادت کو کپتان کا اہم پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقات کے بعد اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اورالطاف حسین سے میرے دیرینہ تعلقات ہیں ۔

    پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا مستقبل میں اتحاد ہوگا یا نہیں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن میری خواہش ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مستقبل میں مل کر کام کریں ان کا کہنا تھا کہ میری پارٹی عمران خان کی پارٹی سے علیحدہ ہے لیکن میری پالیسی اور نظریہ وہی ہے جو عمران خان کا ہے۔

    اس موقع پر بابر خان غوری کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال اور تیس نومبر کے حوالے سے ملاقات میں تفصیلی بات چیت کی ہے لیکن شیخ رشید نے تیس نومبر کے جلسہ کی باضابطہ کوئی دعوت نہیں دی وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطہ ہونے چاہئے ۔

    ایم کیو ایم کے تمام جماعتوں سے رابطے ہیں سیاست میں اختلافات ضرور ہوتے ہیں لیکن کسی جماعت کیلئے دروازے بند نہیں ہوتے بابر غوری نے کہا کہ الیکشن ریفارمز نظام کی تبدیلی اور شفاف الیکشن ایم کیو ایم کی بھی ڈیمانڈ ہے ۔

    تیس نومبر کے حوالے سے بابر غوری کا کہنا تھا کہ حکومت کو تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہئے معاملات کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہئے ۔

    بابر غوری نے کہا کہ اپوزیشن کی پارٹیاں مصلحت کا شکار ہوتے ہوئے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہیں اور نہ ہی اپوذیشن جماعتوں کو آن بورڈ لیا جارہا ہے۔

    اٹھارویں ترمیم میں کئی غلطیاں ہوئی ہیں الیکشن کمیشن کی تقرری کے معاملے پر صرف اپوزیشن لیڈر اور لیڈر آف دی ہاوس کے ساتھ ساتھ حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو بھی آن بورڈ لینا چاہئے۔