Tag: babarazam

  • ‘ ہربھجن واک اوور لینا ہے’؟

    ‘ ہربھجن واک اوور لینا ہے’؟

    پاک بھارت ٹاکرا اپنے اختتام کو پہنچا مگر شعیب اختر اور بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کے درمیان جاری نوک جھونک تاحال جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد راولپنڈی ایکسپریس نے ہر بھجن سنگھ گذشتہ روز کی گئی گفتگو کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہربجھن واک اوور لینا ہے، نہیں لینا، تو چلو کوئی بات نہیں، یہ میچ ہے، انجوائے کرو اور اب برادشت بھی کرو۔

    شعیب اختر کی جانب سے یہ مختصر ویڈیو کلپ اس تناظر میں جاری کیا گیا جب گذشتہ روز ایک پروگرام میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے شعیب اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان 200 یا اس سے زائد رنز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے مجھے شعیب یہ تو بتائے کہ اتنے رنز بنائے گا کون؟ مجھے تو پاکستان ٹیم میں ایسا کوئی نظر نہیں آتا۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘ آج بھارت کا دن نہیں تھا

    ہربھجن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف دو سو رنز بنانے کے لئے پاکستان کو خواب سے جاگنا ہوگا، شعیب اختر نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ حفیظ اور فخر، جس کے جواب میں ہربھجن کا کہنا تھا کہ سپنوں سے جاگو گیں تو سپنے پورے ہونگے۔

    جواب میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے جیتنے کے لئے بیس اوورز کھیلنے ہونگے پاکستان کوئی واک اوور نہیں ہے اور نہ ہی بھارت واک اوور ہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم بہت تگڑی ہے اور بہترین فارم میں ہے۔

  • ‘ آج بھارت کا دن نہیں تھا’

    ‘ آج بھارت کا دن نہیں تھا’

    ہربھجن سنگھ نے راولپنڈی ایکسپریس کی آواز سن لی اور پاکستان کی فتح پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو تاریخی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان کا دن نہیں تھا، آج کے میچ میں انہوں نے غلطیاں کیں مجھے امید ہے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سکیھیں گے اور مضبوط اعصاب کے ساتھ کم بیک کرینگے۔

    ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے میچ میں پاکستان کی شاندار جیت کر تعریف کرنی چاہیئے، آج اس نے ایک بہترین ٹیم کے روپ میں بھارت کو شکست دی۔

    اس سے قبل راولپنڈی ایکسپریس نے آج بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ کو پکارتے ہوئے لکھا کہ ” کہاں ہو یار”۔

  • بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اپریل کے پلیئر آف دی منتھ کے لئے جن ناموں کو شارٹ لسٹ کیا تھا، ان میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر فخرزمان شامل تھے، اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس کیٹگری میں نیپال کے بلے باز کوشال کو بھی شارٹ لسٹ کیا تھا جنہوں نے اس ماہ دو سو اٹھہتر رنز بنائے تھے۔

    تاہم آئی سی سی مین آف دی منتھ کا قرعہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام نکلا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آئی سی سی نے بابراعظم کو اس اعزاز سے نوازا۔

    کپتان بابراعظم کے لئے گذشتہ مہینہ شاندار رہا تھا، جہاں مایہ ناز بلے باز بابراعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے نمبر ون کی پوزیشن چھین کر آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے تھے، ماہ اپریل میں ہی بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری سمیت ون ڈے انٹرنیشنل میں میچ وننگ چورانے رنز بھی بنائے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: بابراعظم اور فخرزمان اہم ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ

    خواتین کٹیگری میں آسٹریلیا کی ایلساہیلی وومن پلیئرا ٓف دی منتھ قرار پائیں۔

    یاد رہے کہ سال دوہزار اکیس کے آغاز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کے پیش نظر نئے ایوارڈز متعارف کرائے تھے، جن میں پلئیرآف دی منتھ ایوارڈ بھی شامل تھا، پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ ووٹنگ کے ذریعے کامیاب ہونے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین دونوں کرکٹرز کی بہترین پرفارمنس کی تفویض کیا جاتا ہے۔