Tag: Babr Azam

  • ’’بابر اعظم کا کوہلی سے موازنہ کرنا بابر کے لیے نقصان دہ‘‘

    ’’بابر اعظم کا کوہلی سے موازنہ کرنا بابر کے لیے نقصان دہ‘‘

    نئی دہلی: بھارتی آف اسپنر روی چندر ایشون کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہیں‌ لیکن ان کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنا درست نہیں.

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آف اسپنر روی چندر ایشون نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم بلاشبہ بہترین بلے باز ہیں‌ لیکن اس اسٹیج پر ان کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنا درست نہیں‌ یہ ان کی بیٹنگ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے.

    ایشون کے مطابق بابر کو ویرات کے برابر لانے میں‌ ابھی کافی وقت ہے، اتنی جلدی بابر اعظم کو کوہلی کے ہم پلہ قرار نہیں‌ دیاجاسکتا ہے، بابر اعظم کی کئی انفرادی اننگز میں‌ نے دیکھی ہیں‌ وہ بہت زبردست کور ڈرائیورپل شاٹ کھیلتے ہیں.

    بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ کوہلی کی اپنی کلاس ہے اوربابر اعظم اپنی جگہ ہیں، ورلڈ کپ میں‌ بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھی تھی وہ بہت ہی شاندار کھلاڑی ہے بابر نے آسٹریلیا میں‌ بھی سنچری اسکور کی جو آسٹریلیا میں‌ ایشین کھلاڑیوں‌ کے لیے کرنا مشکل ہوتا ہے.

    واضح رہے کہ ایشون ہی نہیں کئی ملکی و غیر ملکی کھلاڑی بابر اعظم کا موازنہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے کرتے ہیں، اس سے قبل بریڈ‌ ہوگ کا کہنا تھا کہ پاک انڈیا ٹیسٹ سیریزکروائی جائے اس سے ثابت ہوجائے گا کہ کون کتنے پانی میں‌ ہے ، ویرات کوہلی کی حالیہ کارکردگی متاثر کن نہیں‌ جبکہ بابر اعظم اچھی فارم میں ہیں.

    یاد رہے کہ ان دن قومی ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے اور 5 اگست سے دونوں‌ ٹیموں‌ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریزکے بعد پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں‌ ٹی ٹوینٹی سیریز میں مدمقابل آئیں‌ گی.

  • بابر اعظم کی تیسری سنچری، لیجنڈز کی صف میں شامل

    بابر اعظم کی تیسری سنچری، لیجنڈز کی صف میں شامل

    ابوظہبی: پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل تیسری سنچری بنا کر  لیجنڈ بیٹسمین ظہیر عباس اور سعید انور کے بعد اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیزیز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے مسلسل تیسری سنچری اسکور کرکے لیجنڈ بیٹسمین ظہیرعباس اور سعید انور کے بعد ایک روزہ میچ میں سنچری بنا کر تیسرے پاکستانی بیٹسمن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کپتان اظہر علی اور ساتھ آئے بیٹسمن شرجیل خان نے جارحانہ انداز میں کھیل پیش کرتے کیا تاہم 85 رنز کے مجموعی اسکور پر شرجیل خان 38 کے اسکور پر پویلین روانہ ہوگئے۔

    پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 309 رنز کا ہدف دے دیا

     بابر اعظم کپتان کا ساتھ دینے آئے تو اظہر علی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تاہم بابر اعظم کا بلا بھی بہترین طریقے سے چلتا رہا اور ٹیم کے مجموعی اسکور میں اضافے کا سبب بنا۔ دو میچوں میں سنچری اسکور کرنے کے بعد کالی آندھی کے خلاف تیسرے میچ میں بھی بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی جس کے بعد وہ ایک روزہ میچ میں تین سنچریاں کرنے والے دنیائے کرکٹ کے آٹھویں اور پاکستان کے تیسرے بیٹسمن بن گئے۔

    علاوہ ازیں بابر اعظم 3 میچوں میں لگاتار سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹسمین بھی بن گئے، قبل ازیں یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بلے باز کوئینٹن ڈی کوک کے پاس تھا جنہوں نے بھارت کے خلاف یہ ریکادڑ بنایا تھا۔

    پاکستانی بلے باز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں 120، دوسرے میں 123 اور تیسرے میچ میں 117 رنز کی کامیاب اننگز کھیلی۔


    Babar Azam completes hat-trick of centuries… by arynews

    بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کے بعد اُن کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغام کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد مختصر وقت میں Babar Azam ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔

    Babar azam now only needs 42 more runs to be the fastest to reach 1000 runs milestone in just 19 innings wow