Tag: Babu Sabo Interchange

  • دھند کا وار: بابو صابو انٹرچینج پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

    دھند کا وار: بابو صابو انٹرچینج پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

    لاہور: پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے، جس کے باعث شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے موٹر وے کے مختلف سیکشنز بند کردئیے گئے ہیں جبکہ راستے دھندلانےسےحادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    ایسا ہی دلخراش حادثہ ٹھوکر اور بابو صابو انٹرچینج پر پیش آیا، جہاں دھند کے باعث چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، واقعے میں دو خواتین سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں: شدید دھند : لاہور ائیرپورٹ بند، 15 پروازیں منسوخ

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ چار افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر گھروں کو روانہ کیا۔

    دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے۔